ہفتہ, ستمبر 21, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26516

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرا ون ڈے کل دبئی میں ہوگا

0

دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا دوسرا میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق سیریز میں واپسی کے لئے پرعزم ہیں۔

آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان جیت گیا تو سیریز برابر ہوگی  ہار گئے تو سیریز ہاتھ سے نکل جائے گی، گرین شرٹس کے لئے ڈو اینڈ ڈائی میچ ہوگا، بیٹسمینوں کو وکٹ پر جم کر کھیلنا ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی اور پہلے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی تھی، وکٹیں انجری کے سبب سیریز سے باہر ہونے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان کی جگہ سہیل تنویر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ادھر پاکستان کو اسپن جال میں پھنسانے کے لئے آسٹریلوی ٹیم میں مچل مارش کی جگہ زیویر دوہرٹی کو جگہ دی گئی ہے، دبئی کی وکٹ اسپنرز کو سپورٹ کرسکتی ہے۔

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے، جیت کے لئے سردھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

0

کوچی : ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں ایک سو چوبیس رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کوچی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز نے مارلون سیمیولز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو اکیس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

سیمیولز نے ایک سو چھبیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دنیش رامدین نے سیمیولز کا بھرپور ساتھ دیا، رامدین نے اکسٹھ رنز اسکور کئے۔ جواب میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو انچاس رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن وہ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

بھارتی ٹیم اکتالیس اوورز میں ایک سو ستانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شیکھر دھون ارسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے، سیمیولز اور روی رامپال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شنگھائی ماسٹرز ٹینس: رافیل نڈال اور اسٹینلاس واررینکا ٹورنامنٹ سے باہر

0

شنگھائی: سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واررینکا اپ سیٹ شکست کے بعد شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، راجر فیڈرر کی پیش قدمی جاری ہے۔

شنگھائی میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں اسپین کے رافیل نڈال کو ہم وطن فیلیسیانو لوپیز نے اپ سیٹ شکست دے دی، لوپیز نے آغاز سے ہی نڈال کو دباؤ میں رکھا اور اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور سات چھ سے میدان مارلیا۔

سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کو فرانس کے جائلز سمن نے زیر کیا، فرانسیسی کھلاڑی نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود حریف کھلاڑی کو پانچ سات، سات پانچ اور چھ چار سے قابو کرلیا۔

دفاعی چیمپئین سربیا کے نوواک جوکووچ اور ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

عید الاضحیٰ پر 300ارب روپے کے جانور قربان کئے

0

کراچی : رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر تین سو ارب روپے کے جانور قربان کئے گئے جب کہ بارہ سے چودہ ارب روپے کی کھالوں کے سودے متوقع ہیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ پر تقریبا پچھتر لاکھ جانور ذبح کیے گئے ہیں، جن کی مالیت تین سو ارب روپے تک ہوسکتی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق رواں سال ایک گائے اوسط قیمت ساٹھ سے سترہ ہزار جبکہ بکرا تیرہ سے سولہ ہزار روپے میں فروخت ہوا، اس سال ملک بھر میں گائے کی تیس لاکھ تک جبکہ بکروں کی پینتیس لاکھ اور دنبوں کی دس لاکھ کھالیں جمع ہونے کی توقع ہے۔

ٹینرز انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق اس سال ملک بھر سے بارہ سے چودہ ارب روپے کی کھالیں خریدی جا سکتی ہیں، جس میں کراچی کا حصہ چھ ارب روپے بنتا ہے۔ کھالوں کی خریداری کے لیے ٹینریز مالکان اور فلاحی انجمنوں کے درمیان عیدِ قرباں سے قبل ہی سودے طے کرلیے جاتے ہیں۔

ہالی وڈ کی نئی مسٹری فلم بی فور آئی گو ٹو سلیپ کا نیا ٹریلر

0

ہالی ووڈ: صفِ اول کی ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین اور اداکار کولن فرتھ کی تھرل سے بھرپور نئی مسٹری فلم بی فور آئی گو ٹو سلیپ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم معروف انگلش رائٹر ایس جے واٹسن کے مشہور ناول سے ماخوذ ہے، فلم کی کہانی ماضی میں تکلیف دہ حادثے کا شکار ایسی خاتون پر مبنی ہے، جو صدمے کے باعث سب کچھ بھول جاتی ہے اور خطرناک نفسیاتی کیفیت کی شکار ہو جاتی ہے۔

فلم کے اہم کرداروں میں نکول کڈمین اور کولن فرتھ کے علاوہ مارک اسٹرونگ، اینی میری ڈف اور چارلی گارڈنر شامل ہیں، سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی فلم اکتیس اکتوبر کو امریکا میں ریلیز کی جائیگی۔

کشمیر کے بارے میں امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، امریکی محکمہ خارجہ

0

واشنگٹن: ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر امریکا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بارے میں امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ پاک بھارت سرحد پر گولہ باری پر امریکا کو تشویش ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بارے میں امریکہ کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ضروری ہے، کشمیر پر مذاکرات کے مستقبل اور نوعیت کا تعین پاکستان اور بھارت نے ہی کرنا ہے۔

سیز فائرکی خلاف ورزی پاکستان کو مہنگی پڑے گی، بھارتی وزیرِدفاع

0

نئی دہلی: بھارتی وزیرِ دفاع ارون جیٹلی نے پاکستان پر سیز فائر کی خلاف کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ پاکستان کو خلاف ورزی مہنگی پڑی گی، بھارت نے پاکستانی ڈپٹی ہائی کشمنر کو وزارتِ خارجہ طلب کرکے مبینہ خلاف ورزی پر احتجاج کیا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع ارون جیٹلی نے الزام لگایا کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی دباؤ کو کم کرنے اور مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے سیزفائرکی خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور بھارتی فورسز جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں، پاکستان سیز فائر پر جارحیت کا سلسلہ بند کرے۔

سی این جی اور صنعتی سیکٹرکو17اکتوبر سے گیس کی فراہمی بحال

0

پنجاب: سی این جی اور صنعتی سیکٹر کو سترہ اکتوبر سے گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

ایس این جی پی ایل کے جاری کر دہ گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے مطابق پنجاب میں صنعتی سیکٹر اور سی این جی کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق وزیرِاعظم کی ہدایات کے باعث گھریلو صارفین کو کم ازکم تکلیف دینے کیلئے صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے۔

سولہ اکتوبر سے قارد پور گیس فیلڈ آن لائن آنے کے بعد ان دونوں سیکٹرز کی گیس بحال کر دی جائے گی۔

آسٹریلوی جنگی جہازوں کی داعش کے خلاف پہلی فضائی کارروائی

0

شام: آسٹریلیا کی جانب سے داعش کیخلاف فضائی کارروائیاں شروع  کردی ہے، داعش کے ٹھکانوں پر بمباری دو بم ٹارگٹ پر داغے گئے۔

کرد جنگجوؤں اور دولتِ اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے درمیان شام کی سرحد پر واقع قصبے کو بانی میں گھمسان کی جنگ جاری ہے، آسٹریلیا کے جنگی طیاروں نے پہلی باراعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کی وزارتِ دفاع کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم خفیہ فوجی اڈے سے اڑ کر سپر ہارنیٹ طیاروں نے کوہانی کے طے شدہ مقام پر دو بم گرائے اور کامیاب سے لوٹ کر اڈے واپس پہنچ گئے۔

ترکی:حکومت مخالف مظاہرے، 21افراد جاں بحق،145زخمی

0

ترکی: حکومت کے خلاف جاری جھڑپوں میں اِکیس افراد اپنی جانوں سے گئے، ایک سو پینتالیس افراد زخمی ہوگئے۔

ترکی میں جاری کرفیو دوسرے دن میں داخل ہوگیا، کرد مظاہرین کا داعش کے شدت پسندوں کے خلاف حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگانے کے علاوہ کئی دکانوں اور بینکوں کو بھی آگ لگا دی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل فائر کئے، جس کے باعث کئی مظٓاہرین زخمی ہوگئے، حکومت نے قائم امن کے لئے ترکی کے پانچ شہروں ميں کرفيو نافذ کردیا ہے۔