اتوار, مئی 19, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26544

دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 16 افراد زخمی

0

دھند کے باعث  ٹریفک حادثات میں سولہ افراد زخمی ہوگئے، لاہور میں نالے میں گرنے والی کرین کے ڈرائیور کی لاش دو روز کی تلاش کے بعد نکال لی گئی۔

نارووال میں شکرگڑھ روڈ پر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث حادثہ پیش آیا، جب دھند کے باعث وین ٹرک کے پیچھے والے حصے سے جاکر ٹکرائی، تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کوئٹہ سے کراچی آتے ہوئے اوتھل کے مقام پر کار الٹ گئی، جس سے کار میں سوار پانچوں افراد شدید زخمی ہوگئے، ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق زخمیوں کو اوتھل کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سمن آباد کے نالے میں گرنے والی کرین کےڈرائیور کی لاش دو روز کی تگ و دو بعد نکال کر مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے، کرین اتوار کی رات نالے میں گرگئی تھی، ریسکیو ذرائع کے مطابق کرین کا بد قسمت ڈرائیور ساجد سیالکوٹ کا رہائشی تھا۔

پاک چین جوہری تعاون قابل قدر ہے ، ایف پی سی سی آئی

0

وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی)کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے سچے دوست چین کی جانب سے پاکستان میں ساڑھے چھ ارب ڈالرمالیت کے دو جوہری پاورپلانٹس کی تعمیر کے فیصلے سے دونوں ممالک اور انکے عوام کے مابین قربت بڑھے گی۔

اورفیصلے سے جنوبی ایشیاء میں چین کے رسوخ اور پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا ، جس سے عوام کے مسائل بھی کم ہوں گے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پائپ لائن اور کالا باغ ڈیم جیسے عظیم منصوبے ناقابل عمل ہو رہے ہیں اسلئے حکومت جوہری توانائی کے آپشن کو بھرپور انداز میں استعمال کرے تاکہ جوہری توانائی پر دارومدار میں اضافہ اور ملک کے انرجی مکس کو بہتر بنایا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان پر سویلین مقاصد کے لئے نیوکلئیر ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی لیکن بھارت سمیت مختلف ممالک کو چھوٹ حاصل ہے ، جو امتیازی رویہ ہے، توانائی کے معاملہ میں پاکستان کی مدد کرنے والا سچا دوست اور رکاوٹ ڈالنے والا دشمن ہے۔

 

شعیب اختر نے سروں کے میدان میں اترنے کی ٹھان لی

0

پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے کرکٹ سے دوری کے بعد  ایسا کمال کیا کہ سب دنگ رہ جائیں۔

    پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹھان لیا ہے کہ کچھ ایسا کرنا ہے، جو سب سے الگ ہو، شعیب اختر نے کرکٹ سے دوری کے بعد نہ کسی غیر ملکی حسینہ سے شادی کا سوچا اور نہ ہی فلمی دنیا میں انٹری کا ارادہ کیا بلکہ شعیب نے سروں کے میدان میں اترنے کی ٹھانی ہیں۔

شعیب کے اندر کھلاڑی کی طرح یہ ٹیلنٹ بھی چھپا تھا، جسے کبھی کبھار سامنے آنے کا موقع ملتا تو گلا کھنکار کر گانا بھی گا لیتے مگر اب دوست احباب نے مشورہ دیا کہ کرکٹ کے بعد گلوکاروں کی خوب ڈیمانڈ ہے۔

اس لئے شعیب اختر نے باقاعدہ پلے بیک سنگر کے طور پر پاکستانی فلم کے لئے گانا ریکارڈ کروایا، کھیل کے میدان میں بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھانے والے شعیب اختر اپنے گانے جاگ جا پاکستانی ۔۔سے کیا جگا پائیں گے سب کو یا پھر معاملہ الٹا ہوگا۔
   

واشنگٹن: جینیٹ یلین مخصوص نشست پر سینٹرل بینک کی سربراہ مقرر

0

امریکی سینیٹ نے جینیٹ یلین کو مخصوص نشست پر فیڈرل ریزرو بینک کی سربراہ مقرر کر دیا۔

امریکہ کی طاقتور اقتصادی ماہر جینیٹ یلین کو امریکہ کی بدحال معیشت سدھارنے کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی، سڑسٹھ سالہ جینٹ یلین اہم ترین سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو بینک کی پہلی خاتون چیف ہیں۔

یلین اس سے قبل سن دو ہزار دس سے مذکورہ بینک کی نائب گورنر کے فرائض دے رہی ہیں، موجودہ گورنر بن برنانکی کے عہدے کی میعاد جنوری کے آخر میں پوری ہو رہی ہے۔

جینیٹ فروری میں اپنے فرائض سنبھالیں گی، اپنی تقرری کے بعد جینیٹ کا کہنا تھا کہ ان کی ترجیحات میں کساد بازاری کا مقابلہ کرنے کے لیے وصولیوں کے نظام کو زیادہ بہتر اور آسان بنانا سرفہرست ہوگا۔

کولمبیا میں بلیک ایند وائٹ کرنیول کا آغاز

0

کولمبیا میں رنگارنگ بلیک ایند وائٹ کارنیول سجا، جسمیں لوگوں نے نسلی امتیاز کو مٹانے کیلئے کالے اور سفید رنگ کے ملبوسات پہن کر کارنیول میں شرکت کی۔
  کولمبیا میں رنگارنگ کارنیول سجا، جسمیں ہزاروں لوگوں نے موسیقی کی دھن پر رقص کرکے میلے کا آغاز کیا، کارنیول کی افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد رنگ برنگے ملبوسات پہنے دیو ہیکل جانوروں کی شکل کے فلوٹس پر رقص کرتے اور جھومتے گاتے رنگ بکھرتے نظر آئے۔

رنگوں سے بھرپور اس کارنیول میں نسلی امتیاز اور کالے گورے کے فرق کو مٹانے کیلئے شرکاء سفید اور کالے رنگ کے ملبوسات پہن کر شریک ہوئے، اس کارنیول کو وائٹ اینڈ بلیک کارنیول کا نام دیا گیا ہے، جسکا آغاز دو ہزار نو میں کیا گیا تھا۔
   

لندن :فیشن شو میں مردانہ کلیکشن پیش

0

لندن میں ہونے والے فیشن شو میں مردانہ کلیکشن پیش کیا گیا، فیشن شو میں نت نئے منفرد انداز دیکھنے کو ملے۔

فیشن کی دنیا میں مرد حضرات بھی کود پڑے ہیں، لندن کی سخت سردی میں بارش کے باوجود نوجوانوں کی بڑی تعداد فیشن شو دیکھنے پہنچی، تین دن تک جاری رہنے والے فیشن ویک میں اول جلول فیشن بھی دیکھنے کو ملا۔

کلر فل پرنٹس پر دلچسپ ڈیزائننگ نے نوجوانوں کو متوجہ کیا تو کہیں ہلکے رنگوں پر منفرد انداز نے داد پائی، فیشن شو میں بارشوں کے موسم اور سردی سے نمٹنے کے لئے بھی خوبصورت ملبوسات دکھائے گئے۔

لندن میں فیشن ویک کے اختتام پر ڈریکولا بھی ریپم پر آئے، ماڈلز کے انوکھے انداز بھی سب کو بھائے۔
   

تیل داراور پھلی داراجناس کی برآمدات میں دوگنا اضافہ

0

رواں مالی سال 2013-14ء کے پانچویں مہینے نومبر2013ء کے دوان تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات میں دوگنا سے بھی زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان ادارہ برائے شماریات(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر2013ء کے دوران 4.1 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ نومبر2013ء میں تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات سے 8.7ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا۔

 

عمران خان آج کراچی میں بلدیاتی امیدواروں کے کنونشن سے خطاب کریں گے

0

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج کراچی میں تحریک انصاف کے بلدیاتی امیدواروں کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔

بلدیاتی اداروں کے امیدواروں کا کنونشن کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگا، خطاب میں عمران خان بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کے لائحہ عمل کا بھی ممکنہ طور پر اعلان کریں گے، کنونشن میں تحریک انصاف کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے کراچی بھر کے امیدوار شریک ہوں گے۔
    
   

الیکشن کمیشن وزارت دفاع سے تحریری طور پر انتخابات کی تاریخ لے،سپریم کورٹ

0

سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو وزارت دفاع سے تحریری طور پر تاریخ لینے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں فروری میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں کیونکہ وفاقی حکومت کنٹونمنٹ کے علاقوں میں انتخابات کے لئے تیار نہیں۔

جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ یہ کہانی پرانی ہے نئے کہانی سنائیں، جسٹس عظمت سعید نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن وزارت دفاع سے تحریری طور پر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ لے، جس کے بعد کیس کی سماعت نو جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
   

پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش

0

سابق صدر پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش کردی گئی، جس کا جائزہ لے کر پرویز مشرف کو عدالت میں پیشی سے استثنٰی دینے یا نا دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پہنچائی گئی، سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے، جو سربمہر لفافے میں بند ہے۔

پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ ملنے پر تین رکنی بنچ نے رپورٹ کا معائنہ کیا ، بنچ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے فریقین کے وکلا کو رپورٹ ملنے کی اطلاع کر دی ہے۔ 

وکلا کی درخواست پر انہیں میڈیکل رپورٹ کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی، جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ وکلا دو دن تک رپورٹ کا بغور مطالعہ کر لیں۔

آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار، بلڈ سی ٹی اور کولیسٹرول لیویل جانچنے کے لئے خون کے تازہ نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوایئے گئے تھے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کو سی سی یو سے وارڈ میں منتقل کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔