پیر, مئی 20, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26570

ای سی ایل معاملہ:صہبا مشرف کل عدالت میں دراخوست دائر کرینگی

0

وزارت داخلہ میں درخواست مسترد ہونے پر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی اہلیہ نے اسلام آباد کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔۔ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے صہبا مشرف کل عدالت میں دراخوست دائر کریں گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد صہبا مشرف پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررہی ہیں۔۔ سابق آرمی چیف کی اہلیہ صہباء مشرف نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف رہے ہیں اور باعزت پاکستانی شہری ہیں۔۔ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

اس سے پہلے وزارت داخلہ نے واضح طور پر صہباء مشرف کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔ جس پر صہبامشرف کےوکلاء الیا س صدیقی اور بیرسٹر شاہجہاں درانی پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دراخوست دائر کریں گے۔

 

ہوسٹن:سابق امریکی خاتوں اول باربرابش علاج کے بعد گھرمنتقل

0

سابق امریکی خاتون اول باربرا بش نمونیا کے علاج کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئی، سابق خاتون اول باربرابش کو اکتیس دسمبر کو تشویشناک حالت میں ہوسٹن میھتوڈیسٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں انتہائی نہگداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔اٹھاسی سالہ باربرابش چھ دن تک زیرعلاج رہی۔اسپتال سے گھرمنتقل ہونے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ۔

سابق خاتون اول کہنا تھا کہ ان کی جلد صحت یابی ڈاکٹروں اورنرسوں کی بدولت ممکن ہوسکی ہے جس پر ان کا جتنا بھی شکریہ کیا جائے کم ہے یاد رہے کہ سابق خاتون اول صدرجارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی والدہ ہیں۔
   

نیویارک: چھوٹے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ 4 افراد زخمی

0

امریکی شہر نیویارک کے برونکس ایکسپریس وے پر چھوٹے جہاز کی ہنگامی لیڈنگ کے دوران پائلٹ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم اس حادثے کے دوران پائلٹ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں اسپتال انتظامیہ ان کے زخموں کی نوعیت بتانے سے گریز کر رہی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی لینڈنگ سے برونکس ایکسپریس وے کو ٹریفک کیلیےبند کردیا گیا جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کاکہناہےکہ ہنگامی لینڈنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
   

یروشلم: جان مکین کی اسرائیلی صدر سے ملاقات

0

امریکی سینیٹر جان مکین نے اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے ملاقات کی اور ان سےمشرق وسطٰی میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

امریکی سینیٹرز جان مکین نے یروشلم میں اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطٰی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتےہوئےاسرائیل، فلسطین کےتمام ایشوز پرامن طور حل کرنےکی حمایت کی۔

اسرائیل صدر کاکہنا تھا کہ اب وقت آ چکا ہےکہ فلسطین اور اسرائیل کو مل بیٹھ کر تمام تنازعات کو پرامن مذاکرات کےذریعےحل کرلینا چاہیے۔ انہیں مشرق وسطٰی میں قیام امن کے لیے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے کردار کو بھی سراہا۔
   

یوروگوئے فٹبال ٹیم کے کھلاڑی میں کینسر کی تشخیص،کلب معاہد منسوخ

0

یوراگوئےکے معروف کھلاڑی سیبسٹین آریسو میں کینسر کی تشخیص کے بعد فٹبال کلب نے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

یوروگوئے میں اولمپیا فٹبال کلب کی انتظامیہ سے شکوہ کرتے ہوئے سیبسٹین آریسوں کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں نہ صرف کلب نے ان کی خدمات کو فراموش کیا بلکہ معاہدے کی منسوخی پر تین ماہ کی ملنے والی اضافی تنخواہ کو بھی روک لیا ہے۔

اولمپیا فٹبال کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاہدہ عارضی طور منسوخ کیا گیا ہے اور دفاعی کھلاڑی کی صحتیابی کے بعد دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔

مشرف ذہنی دباؤکاشکارہیں، پرفضامقام بھیجاجائے،ڈاکٹرز

0

پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس پر برطانوی ڈاکٹرز کی رائے سامنے آگئی، کئی ماہ سےقید و نظر بندی نے انھیں ذہنی دباؤ اور انتشار سے دوچار کردیا۔ یہی ان کی صحت میں بگاڑ کا سبب ہیں۔ احمد رضا قصوری کہتے ہیں کہ کل پرویز مشرف عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں گے۔

غداری کے مقدمے کا سامنا کرنے والے سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس پر برطانوی ڈاکٹرز کی رائے سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے مسلسل قید کی وجہ سے مشرف شدید ذہنی دباؤ اور انتشار کا شکار ہیں۔ برطانوی ڈاکٹرز کے مطابق پرویز مشرف کو کسی پرفضا مقام پر لینے جانے کی ضرورت ہے، ان کا ماحول تبدیل نہ کیا گیا تو بیماری بڑھ بھی سکتی ہے۔

پرویز مشرف کا علاج کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کے سات رکنی میڈیکل بورڈ بھی سابق صدر کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے گا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے برطانوی ڈاکٹرز سے بھی رابطہ ہوگا۔ اس سے پہلےپرویز مشرف کی ای سی جی ، بلڈشوگر، کولیسٹرول سمیت دیگر ٹیسٹ آج دوبارہ کیے گئے۔ جن کی رپورٹس نارمل بتائی جاتی ہیں۔

مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کہتے ہیں، مشرف کی بیماری کا عدالت اور ساری دنیا کو علم ہے، وہ کوئی عام آدمی نہیں، بیماری کے باعث پیر کو عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔ احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ حتمی میڈیکل رپورٹس کے بعد کیا جاسکےگا۔

 

یمن میں دو گروپ کے درمیان چھڑپیں، 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0

مغربی یمن کےصوبےامران میں دوگروپوں کےدرمیان جھڑپ میں سترہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، سیکورٹی حکام کےمطابق یمن کی صورتحال پرفوری قابوپانےکیلئے صدر عابدمنصورہادی کیجانب سے وفد بھیجنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یمن میں سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف حملے خاص کر ملک کے جنوب اور مشرق میں گذشتہ کئی ماہ جاری ہیں۔یمن میں جاری پرتشددکارروائیوں کی وجہ سے حالیہ واقعات پرعالمی طاقتوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے یمن کا شمار عرب دنیا کے انتہائی غریب ملک میں ہوتا ہے۔ یمنی کے عوام کی چالیس فیصد دو امریکی ڈالرکماتے ہیں۔
   

لاہور:ربیع الاول ،خواجہ سراؤں نے محفل میلاد سجائی

0

لاہورمیں خواجہ سراؤں نے محفل میلاد سجائی تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی حضور سرور کونین کی یاد میں محفلیں سجنا شروع ہوجاتی ہیں۔ سرکار کی یاد میں لاہور میں خواجہ سراؤں نے سجائی محفل میلاد۔ زمانے کے دھتکارے ہوئے طبقے کو یقین ہے کہ اس در سے کوئی خالی ہاتھ نہیں جائے گا۔

یثرب کے والی سے محبت کے لئے ذات برادری، رنگ و نسل کسی شے کی بھی تو قید نہیں۔ تو پھر جہاں سارا زمانہ محفل میلاد سجاتا ہے تو خواجہ سرا پیچھے کیوں رہیں فاؤنٹین ہاؤس لاہور میں موجود خواجہ سرا اگرچہ معاشرے کا دھتکارا ہوا طبقہ صحیح، مگر آقا کے حضور ہدیہ درود و سلام پیش کرتے ہوئے ان کی آواز میں یہ سکون ہے کہ اس در سے وہ دھتکارے نہیں جائیں گے۔

فاؤنٹین ہاؤس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے خواجہ سرا خود کو معاشرے کا مفید شہری تصور کرتے ہیں۔ ساٹ روبینہ نعیم فاؤنٹین ہاؤس کمیٹی کی ممبر سرکار کی یاد میں سجنے والی محفلوں سے رحمتوں اور برکتوں کا وہ خزانہ ملتا ہے جس کی تاخیر آخرت تک ساتھ چلتی ہے۔
    

 

فلوجہ: باغیوں نے شہر کا کنٹرول حاصل کر لیا، 8ہلاک، درجنوں زخمی

0

عراقی صوبے الانبار میں گھمسان کا رن، باغیوں نے فلوجہ شہر پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ آٹھ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ر ساں ادارے کے مطابق رمادی اور دیگر شہروں میں باغیوں اور سیکورٹی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔ آٹھ افراد کے ہلاک اور تیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عراقی شہر رمادی میں لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب سیکیورٹی فورسز نے حکومت کے خلاف قائم احتجاجی کیمپوں پر دھاوا بول کر کئی افراد کو قتل اور متعددمظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا۔

دوسری طرف اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ عراق میںگزشتہ سال کے دورانسات ہزار اآتھ سو زائد عام شہری پرتشدد واقعات میں مارے گئےہیں۔

کمبوڈیا میں حکومت کے خلاف مظاہرے،3ہلاک، متعدد زخمی

0

کمبوڈیا میں حکومت کے خلاف مطاہرے خون ریز تصادم میں تبدیل ہوگئے، پولیس سے تصادم میں تین افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا میں فیکٹری ملازمین کا تنخوا ہ بڑھانے کے لئے کیاجانے والا احتجاج اس وقت خونریز تصادم میں تبدیل ہوگیا، جب ملٹری پولیس نے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس سے کم از کم تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

جس کے جواب میں مظاہرین نے پتھروں، بوتلوں اور دیگر چیزوں سے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا۔ کمبوڈیاکی اپوزیشن جماعت نےپرامن مظاہرین پر حملہ کرنے والوں کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کر دیا۔