ہفتہ, نومبر 16, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26706

شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کا اعلان، شائقینِ کرکٹ مایوس

0

لاہور : پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے شائقین کرکٹ میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے۔

میدانوں میں شائقین کی بڑی تعداد شاہد آفریدی کو دیکھنے آتی ہے، جیسے بھارت کے لئے ٹندولکر ہے، ایسے پاکستانیوں کے لئے بوم بوم آفریدی ہے۔

اپنے کیریئر کے دوسرے ہی ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنا کر آفریدی دلوں پر راج کرنے لگے، شائقین کو ان سے صرف بلند و بالا چھکوں کی ہی امید رہتی ہے، پٹھانوں کی کرکٹ تو آفریدی سے شروع ھو کر آفریدی پر ھی ختم ھوتی ہے،

آفریدی کا ون ڈے کرکٹ سے رخصت کا وقت بھی قریب ہے، 29مارچ کو میلبرن کے میدان پر پاکستان کی فتح پر آفریدی کا ون ڈے کیریئر ختم ھو، یہ لوگوں کی خواہش ہی نہیں دعا بھی ہے۔

شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر، زاہد خان کو شریک جرم قرار دینے کیخلاف حکم امتناعی جاری

0

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کیخلا ف آئین کے آرٹیکل سکس کے تحت کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر، اور زاہد خان کو شریک جرم قرار دینے کے فیصلے کیخلا ف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے اکیس نومبر کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

اکیس نومبر کو پرویز مشرف کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور زاہد خان کو بھی شریک جرم قرار دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے خصوصی عدالت کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ تین فروری سے کیس کی روزآنہ کی بنیا د پر سماعت ہوگی۔

تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے خلاء میں اوزار کی تیاری

0

نیویارک : تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے خلاء میں پہلا تھری ڈی اوزار تیار کرکے نئی تاریخ رقم کردی گئی ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق خلائی اسٹیشن کے کمانڈر بیری ولمور نے ناسا سے ایک پانا بھیجنے کی درخواست کی تھی لیکن ان کی اس ڈیمانڈ کو پورا کرنے میں کافی عرصہ درکار تھا۔

اس دوران تھری ڈی پرنٹر بنانے والی کمپنی نے اس پانے کی ایک تصویر بنا کر اسے خلائی اسٹیشن ای میل کے ذریعے روانہ کردیا، تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے زمین سے بھیجی گئی ہدایات کا استعمال کرتے ہوئے ولمور نے خلاء کا پہلا تھری ڈی اوزار تیار کر لیا ہے۔

کنٌڑ: افغان فورسزکی کارروائی،21 دہشتگرد مارے گئے

0

کنٌڑ: پاکستانی مطالبے پر افغان صوبے کنڑ میں آپریشن کے دوران اکیس شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا، پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد ملا فضل اللہ بھی کنٹر میں روپوش ہے۔

افغان فورسز نے کنڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے، جہاں ابتدائی طور پر اکیس شدت پسند ہلاک اور تینتیس زخمی ہوچکے ہیں، کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کنڑ میں روپوش ہے۔

افغان وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ کنڑ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور جھڑپوں میں پاکستانی طالبان بھی افغان فوج کا مقابلہ کررہے ہیں۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق شدت پسندوں سے مقابلے میں سات افغان فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کار طلعت مسععود کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے آپریشن کرکے ثابت کر دیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر افغانستان میں موجود ہیں۔

ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ،امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری

0

ہالی ووڈ: ایکشن اور سنسی خیز منا ظر سے بھر پور ہالی ووڈ فلم ،امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ کے نامور اداکار بریڈلے کوپر کی ایکشن سے بھر پور فلم امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کرس گیل کے گرد گھومتی ہے، جو جنگی محاذوں پر درجنوں دہشت گردوں کا خاتمہ کر چکا ہے۔

یہ شخص نشانہ بازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، سنسنی خیز اور حیرت انگیز واقعات سے بھر پور فلم کرسمس کے موقع پر پچیس دسمبر کو امریکہ جبکہ سولہ جنوری کو دنیا بھر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ورلڈ کپ کبڈی میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپس پہنچ گئی

0

لاہور: کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعدپاکستان کی مینز اینڈ ویمنز ٹیم وطن واپس پہنچ گئیں، واہگہ بارڈر پر دونوں ٹیموں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

 کپتان اور آفیشلز کا کہنا ہے کہ فائنل میں بے ایمانی ہوئی، وہ ہار کر نہیں جیت کر وطن واپس آئے ہیں۔ واضح رہے کہ فائنل میں امپائرز نے متنازع فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو فاتح قرار دیا جس پر پاکستانی کھلاڑیوں نے کیا بھرپور احتجاج کیا، امپائرز نے میچ کے اختتامی لمحات میں کچھ ایسے فیصلے کئے جو بھارت کے حق میں گئے اور پاکستان میچ جیتتے جیتتے ہارگیا، میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی نے امپائرز پر جانبدار ہونے کا الزام لگایا ۔

پشاور : اسکول پر حملے کی اطلاع 3 مہینے پہلے دے دی گئی تھی

0

اسلام آباد: نیشنل کاوئنٹر ٹیرازم اتھارٹی اسلام آباد نےآرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردی کے حملے کی منصوبے بندی کی صوبائی حکومت کو پیشگی اطلاع دے دی تھی اس کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارئے اسکول کو سیکیورٹی فرائم کرنے میں کیوں ناکام رہے واقع نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

پشاور میں آرمی پبلک سکول حملےکےتھرٹ الرٹ لیٹر کی کاپی اے آر وائی نے حاصل کرلی وفاقی حکومت کے ماتحت دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قائم نیشنل کاوئنٹر ٹیرازم اتھارٹی نے خیبر پختونخواہ حکومت کو 28 اگست کو حملے سے متعلق پیشگی اطلاع دی تھی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کوآگاہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی آرمی پبلک حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت اسکول کو دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں، اس لیے تھرٹ الرٹ 802 کی پیشگی اطلاع صوبائی حکومت اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ نیشنل کاوئنٹر ٹیرازم اتھارٹی نے تھرٹ الرٹ لیٹر 28 اگست 2014 کو جاری کیا تھا جس کے بعد آرمی پبلک اسکول پر حملے سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں کہ پیشگی حملے کی اطلاع کے باوجود صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسکول کو سیکیورٹی کیوں فرائم نہیں کر سکے۔

حکومت نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے، پرویز الہی

0

لاہور: چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے۔

 مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ملک میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، روزگار ختم کردیا گیا اوپر سے بجلی کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس نہ ملنے پر خواتین بھی سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوگئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ایم او یو نہیں بجلی گیس کی ضرورت ہے، انہوں نے بتایا کہ حکومت نے نیشنل گرڈ میں ایک میگا واٹ کا اضافہ نہیں کیا ہے۔

ملتان کے گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آٹھ افراد جھلس گئے

0

ملتان:  گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے8 افراد جھلس گئے، دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا۔

سورج میانی کے علاقہ میں اہل خانہ کے مطابق سلنڈر دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ سوئی گیس نہ ہونے کے باعث گھر کا کھانہ سلنڈر گیس سے پکا رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد گھر کے 8 افراد جھلس گئے ریکسیو نے موقع پر پہنچ کر 2 افراد کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ زیادہ جھلسنے والوں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔

 زخمیوں میں 2 بچوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں، یاد رہے کہ موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کو غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنا پڑتا ہے جو کہ قانوناً جرم بھی ہے۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

لال مسجد سے مولانا عبدالعزیز کو بر طرف کیا جائے، فرحت اللہ بابر

0

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے مولانا عبدالعزیز کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا لال مسجد سے مولانا عبدالعزیز کو بر طرف کیا جائے، ملک کی قیادت اسلام آباد سے راولپنڈی منتقل ہورہی ہے، وزیراعظم جی ایچ کیو گئے لیکن تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ایم کیو ایم کے طاہر حسین مشہدی نے ملک میں قیام امن کیلیئے طالبان کے خاتمے پر زور دیا، اے این پی کے حاجی عدیل نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں، سینیٹ کا اجلاس کل صبح تک ملتوی کردیا گیا۔