اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26737

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مزاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا

0

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف اور حکومت کے درمیان مزاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا۔

تحریکِ انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز جمعے کو ہوا تھا اور اس سلسلے میں اتوار کو دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں حکومت کی جانب سے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اور تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور اسد عمر شامل تھے۔

ملاقات میں فریقین نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے مطالبات سے آگاہ کیا، حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسحاق ڈار نے کہا کہ برف پگھل چکی ہے اور حکومت خلوصِ نیت سے مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانا چاہتی ہے ۔

دوسری جانب تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا کہ بات چیت میں پیش رفت سے ہی مسائل حل ہوں گے۔

پی ٹی آئی کا احتجاج، طلباء و طالبات نے کمر کس لی

0

اسلام آباد: نئے پاکستان کے لئے پی ٹی آئی کے احتجاج میں طلباء و طالبات نے کمر کس لی ہے، طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ پرانا نظام  بہت چل گیا، اب نیا پاکستان بنے گا۔

نئی نسلوں نے ٹھان لی ہے کہ اب خاموش نہیں رہنا، انکا کہنا ہے کہ کرپٹ نظام کو بھگانا ہے، نیا پاکستان بنانا ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،  نئی نسلیں وہ نظام  نہیں چاہتی جس میں نہ سچ  ہو نہ انصاف ہو  اور نہ ہی عام آدمی کے حق کی بات  ہو، طلباء و طالبات نئے پاکستان کیلئے آوازیں اٹھا رہے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ جب جب کپتان بلائیں گے ہم  ضرور آئیں گے، ہم روشن پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے نکل پڑے ہیں۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی رینجرز کے ہاتھوں کارکنان کی گرفتاری کی مذمت

0

کراچی :ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان ریحان اکرم ، کامران شاہ ، ریحان قریشی اور ساجد سہیل کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحان اکرم ایم کیو ایم کے شعبے ایف ایف سی کے رکن ہیں۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے ایک ہفتے کے دوران ایم کیو ایم کے چوبیس کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا جاچکا ہے، خدشہ ہے کہیں ریحان اکرم کو بھی بہمانہ تشدد کرکے قتل نہ کردیا جائے۔

رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر ریحان اکرم کی گرفتاری کو ظاہر کیا جائے، اگر ریحان اکرم اور دیگر کارکنان پر کوئی الزام ہے تو انھیں عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔

لندن: حسان نیازی کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف نعرے بازی

0

لندن : پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں پولیس حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کانفرنس میں شرکت کے بعد باہر نکلے تو حسان نیازی اور ان کے ساتھیوں نے ان پر آوازیں کسیں اور نعرے بازی کی، مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھیوں نے حسان نیازی اور ان کے ساتھیوں کو پکڑنا چاہا، جس پر پارلیمنٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے حسان نیازی کو اپنی حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر حسان نیازی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے، پولیس اہلکاروں نے ابتدائی تفتیش کے بعد حسان نیازی کو رہا کردیا۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن بھی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئے۔

ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم دی گن مین کا ٹریلر جاری

0

ہالی ووڈ: مشہور فرانسیسی ناول نگار جین پیٹرک کے شہرۂ آفاق بیسٹ سیلر ناول پر مبنی ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈفلم دی گن مین کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

پیرے موریل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دی پرون گن مین نامی ناول پر مبنی ہے، جو ایک ایسے جاسوس کے گرد گھومتی ہے، جو جرائم کی دنیا کو خیرباد کہہ دیتا ہے لیکن بعد میں اسے اس دلدل میں دوبارہ دھکیل دیا جاتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار سین پین نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ایڈریس ایلبا، پیٹر فرانزین، مارک شارڈین، جیویئر بارڈیم اور جیسمین ٹرینکا شامل ہیں۔

یہ فلم آئندہ برس بیس مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

پلان سی: تحریک انصاف نے 18دسمبرکا لائحہ عمل جاری کردیا

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپنی احتجاجی کال کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئےاٹھارہ دسمبر کو اسلام آباد میں پہیہ جام کو حتمی شکل دے دی۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق اسلام آباد شہر کو 11 مقامات سے جام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آبپارہ چوک، مارگلہ روڈ، مین کشمیر ہائی وےاورترنول چوک، گولڑہ موڑ، حاجی کیمپ، آئی جے پی پرنسپل روڈ بھی بند ہوگا، خیابان چوک فیض آباد، بارہ کہو، کھنہ پل اورایکسپریس ہائی وے بند کردی جائے گی۔ 18دسمبر کوایمبولنسزاور مریضوں کا راستہ نہیں روکا جائے گا، کارکنان کو قریب ترین مقام پرصبح ساڑھے 6بجے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں تحریک انصاف کے چیف آرگنائزرنوابزادہ ہمایوں جوگیزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے رہنماوں کا کہنا تھا بی این پی عوامی، معاشرے میں روا ناانصافیوں کے خلاف عمران خان کے ساتھ ہے ملک میں جو دھاندلی کی تاریخ رقم کی گئی اس میں بی این پی عوامی بھی متاثر ہوئی ہے ، ان کا کہنا تھا عمران کی اٹھارہ دسمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کے کال کی حمایت کرتے ہیں اور بلوچستان میں بھی شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

سڈنی: یرغمال بنائے گئے افراد 16 گھنٹے بعد رہا

0

سڈنی : آسٹریلیا کی سیکیورٹی فورسزنے سڈنی کیفے میں 16 گھنٹے سے اسلحے کے زورپریرغمال بنائے گئے افراد کو بازیاب کرالیا۔

ذرائع کے مطابق 6 افراد کیفے سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ کافی دیر انتظار کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے فوراً بعد طبی عملہ کیفے کے اندرگیا اورمتعدد زخمی افراد کواسٹریچر کے ذریعے باہر لایا گیا۔

لوگوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے والے شخص کی شناخت ’ہارون مونس‘ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک ایرانی مہاجر ہے اور پہلے بھی متعدد بار جنسی طورپر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

سن 2012 میں اس پرافغانستان میں ہلاک ہونے والے آٹھ آسٹریلوی فوجیوں کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مرتکب بھی پایا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے ملوث شخص کا نام ظاہر کرنے میں کوئی قانونی قباحت نہیں تھی، اس لئے اس کی شناخت آشکار کردی گئی ہے۔

سلمان رفیق نے ایمبولینسوں میں اموات کا ذمہ دار تحریک انصاف کو ٹھہرا دیا

0

لاہور: پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر حکومت کواورکچھ نہ ملا تو ایمبولینسوں میں اموات کا ذمہ د ار تحریک انصاف کو ٹھہرا دیا۔

لاہور میں تحریک انصاف کےدھرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے ساٹھ سالہ امانت کے گھر میں مشیر برائے صحت سلمان رفیق تعزیت کے لیے گئے جاں بحق ہونے والے امانت کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ اسے ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے رستہ روک دیا جس کے باعث امانت کو اسپتال پہنچنے میں تاخیر ہوئی اور وہ دم توڑ گیا۔

سلمان رفیق نے دھرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے چارافراد کے اہلخانہ کو انکوائری کو یقین دہانی کرائی اور لواحقین کے لیےامداد کا بھی اعلان کیا سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور پرتشدد احتجاج کرنے والے کارکنوں نے ایمبولینسز تک روکیں جس کے باعث چار افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کے مشیر صحت سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ شاہدرہ اسپتال میں زیر علاج سترہ دن کی بچی ٹریفک جام کے باعث دم توڑ گئی، جبکہ شاہدرہ اسپتال کے ایم ایس کا کہناہے کہ بچی کی ماں کا کہنا ہےکہ بچی کی موت شیخوپورہ سےآتےہوئے ہی واقع ہو گئی تھی۔

تحریک انصاف کی رہنماشیریں مزاری نےدھرنےکےباعث ایمبولینسوں میں ہلاکتوں کی تردید کرتے ہوئے کہاہےکہ حکومت بوکھلاہٹ کی شکار ہو چکی ہے۔

عمران خان اور طالبان میں کوئی فرق نہیں، شرجیل میمن

0

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے عمران خان پیپلز پارٹی کی قیادت کو احتساب کی دھمکیاں نہ دیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے چالیس سال سے پیپلز پارٹی کی قیادت کا احتساب ہوتا رہا ہے جن جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کا احتساب کیا ان تمام لوگوںکو منہ کی کھانی پڑی، شرجیل میمن کا کہنا تھاعمران خان اور طالبان میں کوئی فرق نہیں عمران خان کی سیاست تشدد اور بدتمیزی پر مبنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طالبان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ طالبان دھماکے کرکے سمجھتے ہیں کہ وہ جو کررہے ہیں وہ درست ہے جبکہ عمران خان کاروبار بند کرکے اور عوام کو پریشان کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ ٹھیک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند کرکے اور عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کرکے عمران خان طالبان کا کردار اس ملک میں ادا کررہے ہیں۔

کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت2 افراد قتل 9زخمی

0

کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق9زخمی

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے، فرنٹیرکالونی میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے نو کارندوں کا گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق فرید کالونی اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار راشد اقبال کو قتل کردیا، نیوکراچی پانچ نمبر میں بھی فائرنگ سے شہزاد نامی شخص جان سے گیا، فرنٹیرکالونی میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے نو کارندوں کا گرفتار کرلیا ۔

سندھی ہوٹل کے قریب فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے۔خواجہ اجمیر نگری پولیس نے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، رینجرز نے بھی لیاقت آباد میں کارروائی کےدوران ٹارگٹ کلر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔،