اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26955

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار

0

کراچی:  اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے، ٹریڈنگ کے دروان کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیس ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح بھی کراس کرگیا۔

گزشتہ روز ساڑھے چار ماہ بعد بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ آج بھی مثبت زون میں نظر آئی اور ایک موقع پر انڈیکس تیس ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا ۔

پہلی بارتیس ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبورکرکے بند ہوئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت اور آئی ایم ایف کےساتھ دبئی میں جاری مذاکرات میں پیش رفت جیسے معاملات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

پتی کی ملکی درآمدات میں 67لاکھ ڈالر کا اضافہ

0

اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء میں ماہ اگست کے دوران چائے کی پتی کی ملکی درآمدات میں 67لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اگست کے دوران چائے کی پتی کی درآمدات کا حجم 2کروڑ 7لاکھ ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چائے کی پتی کی ملکی درآمد 2کروڑ 74لاکھ ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔

اس طرح چائے کی پتی کی درآمدات میں 67لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ارجنٹائن کی گائے بھی اب انسانی دودھ دے گی

0

بیونس آئرس: سائنس کا ایک اور کمال سامنے آگیا ہے۔ چین کے بعد اب ارجنٹائن میں بھی گائے انسانی دودھ دے گی۔

ارجنٹائن کے سائنسدانوں نے جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے ایک گائے کو اس قابل بنادیا ہے کہ وہ انسانی دودھ دے سکتی ہے۔

ارجنٹائن کی صدر کریسٹینا فرنینڈز کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس کارنامے سے آگاہ کیا گیا گائے کو روزیٹا کا نام دیا گیا ہے۔ جو دو اضافی انسانی جینز کے ساتھ پیداکی گئی۔ اس طرح کے تجربات چین میں بھی کئے گئے۔

چین کے پاس اب ایسی گائے کا ریوڑ موجود ہے جو انسانی دودھ دیتی ہیں۔ چین یہ دودھ آئندہ تین سال میں مارکیٹ میں لانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔

کراچی کے تمام ندی نالوں سے تجاوزات ہٹا کر صفائی کا حکم

0

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو کراچی کے تمام ندی نالوں سے تجاوزات ہٹا کر صفائی کا حکم دے دیا ہے جبکہ کےایم سی سے کراچی کے ندی نالوں کی صفائی کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کراچی میں کے ایم سی کی جانب سے نکاسیِ آب کے موثر انتظام نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گذار نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ بارش ہونے کے باعث شہر میں کئی روزتک پانی کھڑا رہتا ہے۔

دو رکنی بنچ نے کراچی کے تمام ندی نالوں سے تجاوزات ہٹا کر صفائی کا حکم دیتے ہوئے کے ایم سی سے انیس نومبر تک حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

گلوبٹ نے اپنی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

0

لاہور: گلوبٹ نے اپنی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے گلوبٹ کو گیارہ سال قیدکی سزا سنائی تھی، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کر دہشت پھیلانے پر عدالت نےگلو بٹ کو ایک لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی تھی۔

گلو بٹ نے اپیل میں معصومانہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا جرم سے کہیں زیادہ ہے، محض دو گاڑیوں کی شیشے توڑنے پر گیارہ سال کی سزا دی گئی، جو انصاف کے منافی ہے۔

دو بیویاں رکھنے والے کینیڈا کی شہریت نہیں لے سکیں گے

0

ٹورنٹو: کینیڈا میں نئے قانون کے تحت ایک سے زائد بیویاں رکھنے والے افراد کو شہریت نہیں دی جائے گی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن کرس ایلیگزینڈر کا کہنا ہے حکومت ایک قانون بنا رہی ہے جس کے تحت ان افراد کو شہریت نہیں دی جائے گی جن کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں گی۔

نئے مجوزہ قانون کے تحت زبردستی کی شادیوں پر بھی پابندی ہو گی اور شادی کی کم از کم عمر سولہ سال ہوگی۔

کینیڈا کی جانب سے نیا قانون متعارف کرانے کی وجہ گذشتہ ایک دہائی میں عزت کے نام پر قتل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہے۔ کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا سے آکر آباد ہونے والی برادریوں میں زیادہ ہو رہے ہیں۔

گونتا ناموبے میں قید کویتی قیدی رہا

0

کیوبا: طویل عرصے سے گونتاناموبے جیل میں قید کویتی قیدی کو رہا کردیا گیا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کویتی قیدی دہشت گردی کے حوالے سے خطرہ نہیں رہا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سینتیس سالہ فوزی العود دوہزار دو سے دہشت گردی کے الزام میں گونتاناموبے جیل میں قید تھا، فوزی نے دہشت گردی کے الزام سے انکار کرتے ہوئے قید کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔

فوزی کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ رہائی اور وطن واپسی پرخوش ہیں، رہائی کی شرائط کے مطابق فوزی کو کویت میں قیدیوں کے بحالی کے مرکز میں ایک سال گزارنا ہوگا۔

کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، خاتون جاں بحق، 2افراد زخمی

0

کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کے دوران خاتون ج ں بحق دو افراد زخمی ہوگئے، گذشتہ روز لیاری میں تین سیاسی کارکنان کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب سے ایک خاتون کی لاش ملی، جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا، لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، بوٹ بیسن کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

گذشتہ روز لیاری میں جمعہ ہال کی قریب نامعلوم افراد نے کلینک پر اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد عنایت بخش بلوچ، محمد حنیف اور محمد اعجاز جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے عبدالشکور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، تینوں جاں بحق افراد کا تعلق پیپلز پارٹی سے بتایا جاتاہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے، پولیس اوررینجرز کو بھی متاثرہ علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔

برازیل: فیشن ویک میں موسم سرما کی رنگینیاں چھا گئیں

0

برازیل: سالانہ فیشن ویک کی رنگینیاں جاری ہیں، فیشن ویک میں معروف ڈیزائنرز کے بنائے ہوئے موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش نے شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔

برازیل میں سالانہ فیشن ویک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، فیشن ویک کے دوسرے روز معروف ڈیزائنرز کے بنائے ہوئے موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش کی گئی، برازیل کے ڈیزائنر برانڈ کولچی کے ملبوسات کو سب سے زیادہ پذیرائی ملی۔

ڈیزائنر کے سلک کاٹن اور لینن سے بنے ملبوسات کو شائقین نے خوب پسند کیا، ساؤ پالو میں ہونے والے فیشن ویک میں دنیا بھر سے ماڈلز شرکت کر رہی ہیں۔

ٹاپ ماڈلز نے جب دیدہ زیب اور رنگا رنگ لباس زیب تن کئے ریمپ پر واک کی تو دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

وزیرِاعظم نا اہلی کیس: سماعت دس نومبر تک ملتوی

0

اسلام آباد: اسلام آباد میں وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات پھرہوئی، ’’کیسے کہا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان سے آرمی کی تضحیک ہوئی‘‘۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نےمختصر سماعت کے بعدوزیر اعظم ناااہلی مقدمے کی کارروائی ایک بار پھردس نو مبر تک ملتوی کردی ہے۔ گزشتہ روز بھی سماعت دس نومبر تک ملتوی کرنے کےساتھ کوئٹہ منتقل کئےجانے کاحکم دیاگیا تھاتاہم کیس ضمنی فہرست میں آج لگادیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل عرفان قادر نےکہاہے کہ وہ کوئٹہ نہیں آسکتے توجسٹس جوادنےکہا سماعت کوئٹہ میں ہی ہوگی اوریہی بینچ سماعت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی اوربنچ ایسا نہیں جس نےاس نکتےکو پہلےسُناہوہم دیکھیں گےمقدمات کون مقررکرتاہے۔