اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26954

تھرمیں قحط: تین رکنی کمیٹی قائم

0

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے تھر میں جاری موت کے کھیل میں ہلاک ہونے والوں کی تحقیقات کے لیےتین رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے تین رکنی ٹیم کو کل تھر پہنچنے کا حکم دے دیا ہےکمیٹی تھراور اس کے گردونواح میں جا کر قحط سے ہلاک ہونے والوں کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

تھرپارکرمیں چھتیس روزمیں قحچ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چالیس سے تجاوز کرگئی ہے۔

سسرال والوں کا دل جیتنے کے آسان طریقے

0

شادی دو افراد کے درمیان تعلق کا نام نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ ہے جبکہ خوشگوار اورکامیاب ازدواجی زندگی کے لئے سسرال کو خوش کرنا لازمی ہوجاتا ہےاور اس کے لئے میاں بیوی کس طرح اپنے سسرال والوں کو خوش کریں، اس کے لیے ہم ایسے نسخے بتارہے  ہیں، جن پر عمل  کر کے نہ صرف آپ اپنے سسرال والوں کا دل جیت سکتے ہیں بلکہ  ایک خوشگوار زندگی کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔

تحائف خوشگوار تعلقات کا ذریعہ ہے، شادی دو خاندانوں کے درمیان تعلق قائم کرتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ سسرال والوں کے ہر فرد کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے جائیں، اس کے لیے خاندان کے ہر فرد کو تحائف دیجئے لیکن یاد رہے کہ تحفہ کم قیمت ہی کیوں نہ ہولیکن اہمیت رکھنے والا ہو اس سے خاندان میں آپ کی اہمیت بڑھے گی اور ہر کوئی آپ کا احترام کرے گا۔

ہر فرد سے خوش گوار انداز میں ملیں سسرال کے ہر فرد کے ساتھ ہاتھ ملائیں، کچھ تعریفی جملے کہیں اور یوں محسوس ہو کہ آپ اس شخص سے مل کر بہت خوش ہوئے ہیں اس سے آپ کی صحت پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم یہ آپ کے سسرال والوں سے تعلقات کو ضروربہتر بنا دے گا۔

سسرال والوں سے معمولات زندگی پر تبادلہ خیال کریں،  ضروری ہے کہ سسرال کو اپنے معمولات زندگی اور دیگر مصروفیات سے آگاہ کریں اور کوئی بات خفیہ نہ رکھیں۔ مثلاً آپ رات دیر سے گھر آتے ہیں، اپنی سوشل لائف، عادات، پسند نا پسند وغیرہ کو واضح کریں لیکن خیال رہے کہ ہر بات عام یا تھوڑے مزاح کے  انداز میں بتائیں تاکہ سامنے والا ناگواری کا احساس نہ کرے ۔

سسرال میں اپنی خاص صلاحیتوں کا ضرور مظاہرہ کریں، ہر انسان کے اندر کچھ ایسی صلاحتیں ہوتی ہیں، جن سے وہ کسی بھی فرد کو متاثر کرسکتا ہے جب کہ  اپنی ان ہی صلاحیتوں کا اظہار کرکے آپ اپنے سسرال والوں کا دل جیت لیں گے مثلاً اگر آپ کے پاس تخلیقی صلاحیتیں تو اس کا استعمال ضرور کریں تاہم کسی ایسی صلاحیت دکھانے کی کوشش نہ کریں جس پر آپ کو اعتماد نہ ہو۔

وزیرِاعظم کا دورۂ امریکا، اخراجات کی تفصیل طلب

0

لاہور:  وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا کے اخراجات کی تفصیل لاہور ہائیکورٹ نے بارہ نومبر تک طلب کرلی ہے۔

وزیرِاعظم کے بیرون ملک دوروں کے خلاف درخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ کے بینچ نے کی، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا کے اخراجات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عوام کا پیسہ کہاں اور کیسے خرچ ہو رہا ہے؟ عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ ان کے پیسے کا کیسے استعمال کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیرِاعظم کے بیرون ملک دوروں پر بھاری اخراجات آتے ہیں، ان میں وزیرِاعظم کے کاروباری دورے بھی ہوتے ہیں، وزیرِاعظم بڑے ہوٹلوں میں ٹھہرتے ہیں، جس سے قومی خزانے پر بوجھ  پڑتا ہے، ان دوروں پر پابندی لگائی جائے۔

فیس بک کی مقبولیت کی وجہ تنہائی ہے،ماہرین

0

نیویارک : امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں ہونیوالی حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک لوگوں میں تنہائی کا احساس نہیں بڑھاتی بلکہ یہ خود کو تنہا سمجھنے والے افراد کو اپنی جانب کھینچتی ہے تاکہ وہ مخلص دوست کو تلاش کرسکیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تنہائی کا احساس ہی لوگوں کو فیس بک کی جانب زیادہ متوجہ کرتا ہے اوریہی اس کی مقبولیت کا اصل راز بھی ہے۔

تحقیق کے مطابق تنہائی کا شکار افراد کے لئے فیس بک ایک علیحدہ دنیا ہے جہاں خود کو تنہا سمجھنے والے افراد کی تفریح کا مکمل سامان موجود ہے۔

احساسِ کمتری کا شکار افراد کے لئے بھی فیس بک کسی نعمت سے کم نہیں ہےجہاں ایسے افراد بغیر کسی کے سامنے آئے اس کے ساتھ روابط بڑھا سکتے ہیں بات چیت کرسکتے ہیں، کھیل سکتے ہیں اور دوستی بڑھنے کی صورت میں تصاویر اورویڈیوز شیئر کرنے کے علاوہ ویڈیو چیٹ بھی کرسکتے ہیں۔

سرکاری شعبے میں اصلاحات کی جائیں، نواز شریف

0

اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت خراب کرنے میں بدعنوان عناصرکا ہاتھ ہے۔

وزیراعظم وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزرا کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ سرکاری شعبے میں اصلاحات کے لئے ترجیحات طے کی جائیں اور برآمدات کو دو گنا سے بڑھا کرآٹھ گنا تک لے جایا جائے۔

انہوں نے ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ چاول کی برآمدات کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہدراری کے معاہدرے پر بیجنگ میں دستخط ہوں گے جبکہ چینی صدر دس ہزار چار سو میگاواٹ توانائی کے معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نےاجلاس میں تجویز پیش کی کہ وزیرِاعظم ہر دو ہفتے بعد ایک اجلاس منعقد کیا کریں جس میں اصلاحات سے متعلق تجاویز دیں جائیں۔

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کوٹ رادھا کشن سانحہ بھی زیر ِگفتگو آیا اور انہوں نے اس معاملے میں ملوژ افراد کو فی الفورگرفتار کرنے کی ہدایت دیں۔

شاہ رخ خان عامر خان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

0

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور انہیں بہت خوشی ہوگی کہ وہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور انہیں بہت خوشی ہو گی کہ کوئی ہدایت کار ایسی فلم بنائے جس میں ان دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم’ ’پی کے“ کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان کو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ ’ہیپی نیو ایئر“ کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

اس سے قبل سلمان خان نے بھی اپنے رئیلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ کی فلم کی پروموشن کی تھی جس پر شاہ رخ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کابینہ کو بجلی کی اوور بلنگ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کو اور بلنگ کے بعد سے ریلیف دینے کے اقدامات کررہے ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِصدارت شروع ہوا، اجلاس میں بجلی کی اوور بلنگ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی، وفاقی وزیرِ خواجہ آصف نے بر یفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا کہ صارفین کو اوور بلنگ کے بعدسے ریلیف دینے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہے، اجلاس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اپنی وزارتی کارکردگی کے بارے میں ر]پورٹ پیش کی۔ اجلاس میں کوٹ رادھا کشن کے واقعے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم نوازشریف کل چین کے دورے پرروانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ

0

اسلام آباد: ترجمان دفترِخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نوازشریف کل چین کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں، دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نوازشریف کے چین کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، پاکستان اور چین کے درمیان توانائی کے شعبے میں سمجھوتے کئے جائیں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات خطے اور دونوں ممالک کی ضرورت ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تحفظات سے امریکی سفیر کو آگاہ کر دیا ہے، آپریشن ضربِ عضب جاری ر ہے گا، ان کا مزید کہا تھا کہ نومنتخب افغان صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات

0

ننکانہ صاحب : سکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آج آخری دن ہے، رسومات میں شرکت کے لیے آئے سکھوں کو پاکستانیوں کی مہمان نوازی بہا گئی ہے۔

سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بھارت سے پاکستان آئی ہے، یاتریوں کے لیے ٹرین پاکستان سے بھیجی گئی تھی، بھارت کے علاوہ امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک سے بھی سکھ یاتری پاکستان آئے اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو خوب سراہا۔

دو یا تین یاتریوں کے لیے مذہبی رسومات کے علاوہ دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پاکستان میں سکھ یاتریوں کے قیام کے لیے کڑے حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں، جس کے لیے پولیس و رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں ۔

روسی صدرولاد ی میرپیوٹن دنیا کے طاقتور ترین شخص بن گئے

0

نیویارک: روسی صدرولادی میرپوٹن ایک بار پھرصدراوباما کو مات دیکر دنیا کے طاقتور شخص بن گئے ہیں، امریکی ویب سائٹ فوربز نے دنیا کی طاقتورترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔

دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی دوڑ میں ایک بار پھر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بازی مار لی ہے، روسی صدر مسلسل دو سال سے فوربز میگزین کی فہرست میں پہلے نمبر پر فائز ہیں۔

امریکی صدر اوباما دنیا میں اپنی اجاداری قائم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور فہرست میں دوسرے پر آگئے ۔

چینی صدرشی جن پنگ تیسرے نمبر پر پوپ فرانسس چوتھے اورپانچویں نمبر پرجرمنی کی چانسلرایجیلا مرکل ہیں، بھارت کے نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ جن کا نمبر پندرواں ہے، فوربز کی اس سال کی فہرست میں نو خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔