اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26963

حکومت کا گیس کے نرخ میں400فیصداضافےکافیصلہ

0

اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قیمت میں چار سوفیصداضافےکی تیاری کر لی گئی، اب پانچ سو روپے ماہانہ کی گیس جلانے والےکو چار سےپانچ ہزار روپے بل دیناہوگا۔

وفاقی حکومت نے گیس صارفین سے پچاس ارب روپےکی اضافی وصولی جاری رکھتے ہوئے گیس کے نرخ میں تین سے چارسو فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا ، چیئرمین اوگراسعید احمدخان کے قریبی ذائع کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی صارفین کےسالانہ اوسط گیس بل پر چودہ فیصدکےحساب اضافی وصول کر رہی ہے جو درحقیقت بیس فیصد سے بھی بڑھ چکا ہے اور اب حکومت گیس کی قیمت میں مزید اضافہ چاہتی ہے۔ حکومت نے اب تک اوگرا کو گیس سبسڈی کے حوالے سے بھی کوئی ہدایت نہیں کی ہے ،جبکہ قانون کےمطابق اوگراگیس کی قیمت سرکاری ہدایت کے بغیر قیمت نہیں بڑھا سکتی۔

نارووال میں مارٹر گولہ پھٹنے سے3بچے جاں بحق، ایک بچہ شدید زخمی

0

نارووال : سرحدی علاقے شکر گڑھ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے، وزیر اعظم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق شکرگڑھ کے گاؤں تغلپورہ میں بھارتی حدود سے فائر کیا گیا مارٹرگولہ گراتھا، جس کو بچےکھیت سے اٹھاکرگھرلےآئےجو پھٹ گیا،جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ہنزلہ ، سارہ اورحفیظ کے ناموں سے ہوئی ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور پنجاب حکومت اور وزارت داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مائیکرو سافٹ نے ونڈوزسیون اور ایٹ کی فروخت بند کر دی

0

کراچی: (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے ونڈوزسیون اور ایٹ کی فروخت بند کر دی، جس کا مقصدصارفین کو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژنز کی جانب مائل کرنا ہے۔

ونڈوزکانیا ورژن جسے ونڈوزٹین کا نام دیا گیا ہے،دوہزار پندرہ کےآخرمیں جاری کیاجائےگا۔گورڈن کیلی کے مطابق اکتیس اکتوبر سےصارفین ونڈوسیون کےہوم بیسک، ہوم پریمیئم اور الٹیمیٹ ورژن نہیں خرید سکیں گے جبکہ ونڈو ایٹ بھی دستیاب نہیں ہے۔تبدیلی سےدکانوں سےلی گئی کاپیوں سےانسٹال شدہ کمپیوٹرپرسافٹ ویئر متاثرہونےکا خدشہ ہے،ونڈوز کا موجودہ ورژن ایٹ پوائنٹ ون کمپیوٹرز پر ڈیفالٹ ورژن ہوگا۔

ٹنڈولکر نے سابق آسٹریلوی کپتان کی سازش بے نقاب کردی

0

ممبئی: لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم کے سابق کوچ گریگ چیپل پرسازشی ہونے کا الزام عائد کردیا،ان کا کہنا تھا کہ ہیں چیپل نے انہیں بغاوت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔

ٹنڈولکر نے سابق آسٹریلوی کپتان کی سازش بے نقاب کردی۔ سچن نے اپنی سوانح عمری( پلئینگ اٹ مائی وے) میں گریگ چیپل کیخلاف سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ چیپل نےدوہزار سات ورلڈ کپ میں انہیں ڈریوڈ کی جگہ کپتان بنانے کی سازش رچی تھی،ٹنڈولکر کی کتاب چھ نومبر کو منظر عام پر آئے گی۔

سابق کرکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ دوہزار سات ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے کوچ چیپل میگا ایونٹ سے کچھ ماہ قبل ان کے گھر آئے تھے اور ان سے کہا تھا کہ اگروہ کپتان بن جاتے ہیں توکافی عرصے تک بھارتی کرکٹ پر دونوں حکمرانی کرسکتے ہیں۔ کپتان بننے میں وہ ان کی مدد کرنے کو بھی تیار ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ نے ٹنڈولکر کے انکشافات پر تبصرہ کرنے سے گریزکیا ہے،جبکہ گریگ چیپل نے ٹنڈولکر کے الزامات کو مسترد کردیا ہے، دوہزار سات کے عالمی کپ میں بھارت ٹائٹل کیلئے فیورٹ تھا لیکن ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کوزندہ جلادیاگیا

0

قصور: کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلا دیا گیا،پولیس نے اڑتالیس افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاوّں چک نمبر انسٹھ کے رہائشی بھٹہ مزدور شہزاد مسیح شمع بی بی کو مشتعل افراد نے ایک کوارٹر میں بند کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں بھٹے میں پھینک کر زندہ جلادیا،پولیس نے اڑتالیس افراد کو حراست میں لے لیا۔۔وزیراعلی شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو بھی جائے وقوعے پر پہنچ گئے۔

لیبیامیں پھنسے180پاکستانیوں کولیکرآخری خصوصی پرواز پاکستان روانہ

0

لیبیا میں پھنسے ہوئے ایک سو اسی پاکستانیوں کو لے کر آخری خصوصی پرواز پاکستان کیلئےروانہ ہوگئی، لیبیا میں خانہ جنگی کے دوران پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل ہوگیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی پروازوں کے ذریعے آٹھ ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کیئے گئے،آج لیبیا سے آخری پرواز ایک سو اسی پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ رہی ہے۔

سرگودھا میں دوگروپوں میں تصادم، 2افراد 7 زخمی

0

سرگودھا: یوم عاشور پر نکالے گئے جلوس میں دو مخالف گروہ کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ساتھ افراد ذخمی ہوگئے۔

سرگودھا میں یوم عاشور کے موقع پر نکالے گئے ماتمی جلوس میں دو گروہوں کے درمیان اچانک تصادم ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ تصادم سے سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتام منتقل کردیا گیا، دو افراد کی ہلاکت کے بعد مشتعل شہری سڑکوں پرآگئے۔جنہوں نے گاڑیوں پرپتھراؤ اور احتجاج شروع کردیا، صورتحال پرقابوپانے کیلئےفوج طلب کرلی گئی۔

واقع کے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پاک فوج نے صوتحال کو دیکھتے ہوئے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کردیا ۔

 

کراچی: اورنگی ٹاون میں پر اسرار طور پر3بسوں میں آتشزدگی

0

کراچی: شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاون میں پر اسرار طور پر تین بسوں میں آگ لگ گئی، جس سے بسیں مکمل طور پر جل گئی ۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون مومن آباد کے علاقے میں بلاک ایل میں بس اسٹاپ پر کھڑی مسافر بسوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف میں کھڑی تین بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔۔پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر واقعہ حادثاتی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ملک بھر میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس اختتام پزیر

0

کراچی: شہدائےکربلا کی  یاد میں ملک بھر سے نکانے گئے ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔

  کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس کھارادر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگیا, بھکرمیں یوم عاشور کا مرکزی جلوس قدیمی امام بارگاہ کربلا میں اختتام پذیر ہوگیا ہے,فیصل آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ عزاخانہ شبیر پر اختتام پذیر ہو رہا ہے،محرم الحرام کا مرکزی جلوس جھنگ میں روایتی راستوں سے گزرتا ہوا بلاق شاہ پہنچ چکا ہے، پشاور میں یوم عاشورہ کے تمام ماتمی جلوس اختتام پزیر ہو گئے ہیں، کوئٹہ میں امام بارگاہ حسینی سے برآمد ہونے والے سفر علمدار روڈ پر پنجابی امام بارگاہ پہنچ کر ختم ہوا۔

ملتان میں بھی استاد کا تعزیہ امام بارگاہ شاہ رسال جبکہ شاگرد کا تعزیہ امام بارگاہ محلہ جھک پہنچ کر ختم ہو گیا۔ گوجرانوالہ میں امام بارگاہ حیدری روڈ سے شہر کا بڑاجلوس برآمد ہوا جو حیدری روڈ، جی ٹی روڈ اور گوندلانوالہ چوک سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پہنچا۔ فیصل آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حیدریہ سے برآمد ہوا جو اپنی منزل پر پہنچ کر ختم ہو گیا۔

خواتین کیلئے کپڑوں کی شاپنگ

0

کپڑوں کی شاپنگ کرتے وقت خواتین ڈھیرلگوادیتی ہیں اور دکانداروں کو بھی ان سے یہی شکایت ہوتی ہے کہ ایک جوڑا بھی خریدنا ہو تو ایک سو نکلوا لیتی ہیں لیکن اب دونوں کی مشکل آسان ہونے کو ہے۔

لندن کے ایک شاپنگ مال میں جدید تھری ڈی آئینہ نصب کردیا گیا ہے، جس کی مدد سے خواتین صرف ہاتھ ہلانے پر مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے کپڑے چیک کر سکیں گی۔

کمپیوٹر سے منسلک یہ آئینہ سامنے کھڑے شخص کے سائز کے مطابق کپڑوں کے ڈیزائن اور کلر نمایاں کرتا ہے. جس کی مدد سے خریدار باآسانی اپنے اوپر میچ کرنے والے کپڑوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

چھ فٹ چھ انچ کا یہ حیرت انگیز آئینہ شاپنگ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کرکے کپڑوں کی خریداری کو ایک دلچسپ اور انوکھے انداز میں تبدیل کردیگا۔