جمعرات, جولائی 4, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26964

نوواک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا

0

سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا، اٹلی کی سارا ایرانی اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے میز سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے سلواکیہ کے لوکاس لیکو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین، سات چھ اور چھ ایک رہا، ویمنز سنگلز میں عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے آسٹریلیا کی ایشلگ بارٹی کو زیر کرکے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

سرینا نے چھ دو اور چھ ایک سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا، سینوتھ سیڈ اٹلی کی سارہ ایرانی کو پہلے راؤنڈ میں جرمنی کی جولیا جورجز نے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

 

ڈاکار ریلی بولیویا کے بعد چلی میں داخل ہوگئی

0

ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کے آٹھویں مرحلے کے اختتام پر اسپین کے مارک کوما اور نینی روما کی مجموعی برتری برقرار ہے۔

ڈاکار ریلی بولیویا کے بعد چلی میں داخل ہوگئی ہے، آٹھویں مرحلے میں قطر کے نصیر العطیہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد میدان مارلیا، نصیر ال عطیہ نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے بتیس منٹ اور ستاون سیکنڈز میں طے کیا، اسپین کے نینی روما کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے، موٹربائیک ریس میں بھی اسپین کی برتری برقرار ہے۔

فرانس کے سائرل ڈیسپریس آٹھواں مرحلہ جیتنے کے باوجود ریس میں مجموعی برتری حاصل نہ کرسکے، ڈیسپریس نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے تئیس منٹ اور بیس سیکنڈز میں طے کیا، اسپینش رائڈر مارک کوما لیڈ کررہے ہیں۔

 

مایوس نہیں، اچھی کارکردگی دکھا کر تیسرا ٹیسٹ جیتے گے، سعید اجمل

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ما یوس نہیں، اچھی کارکردگی دکھاکر سیریز کا میچ جیتنے کی کوشش کرینگے۔

شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ خراب کارکردگی پر مایوس نہیں اچھی کارکردگی دکھاکر سیریز کے تیسرا جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرینگے۔

سعید اجمل کا کہنا ہے کہ چھ سال سے یو ے ای میں کرکٹ کھیل رہا ہوں لیکن کبھی ایسی وکٹ نہیں دیکھی، جس سے اسپنرز کو مدد نہ ملے، زیادہ کرکٹ کھیلنے یا توقعات پر پورا اترنے کو کوئی بوجھ نہیں ہے۔ سری لنکن بلے باز میری گیندوں کو نہایت احتیاط کے ساتھ کھیل رہے ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا کو رواں سال دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کی تجویز

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو رواں سال اکتوبر میں تین ٹیسٹ کے بجائے دو میچز کی سیریز کھیلنے کی تجویز دی ہے۔

آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت آسٹریلیا کو رواں سال اکتوبر میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز کھیلنی ہے، پی سی بی نےآسٹریلیا کو سیریز میں ردوبدل کی تجویز دی ہے جس میں تین ٹیسٹ کے بجائے دو میچز کی سیریز کرانے اور اور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد شامل ہے۔ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے بھی شیڈول میں تبدیلی کا خیال ظاہر کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میچز میں تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ سیریز کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوہزار دس کے بعد سے طویل دورانیئے کی کرکٹ میں آمنے سامنے نہیں آئیں۔

 

ہالی ووڈ کی نئی فلم ”دی موسٹ وانٹِڈ”کا ٹریلرریلیزکردیا گیا

0

بچوں بڑوں کے لیے خوشخبری والٹ ڈزنی فلمز کی نئی انیمیٹڈ فلم”مپٹس ۔دی موسٹ وانٹِڈ“کا ٹریلر شائقین کیلئے ریلیزکر دیا گیا، بچوں اور بڑوں کیلئے رنگا رنگ تفریحی سے بھرپور انیمیٹد فلم”مپٹس۔دی موسٹ وانٹِڈ کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ۔

تھری ڈی اینی میٹڈ فلم”مپٹس۔دی موسٹ وانٹِڈ“میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم "دی مپٹس"کا سیکوئل ہے۔فلم کی کہانی پْتلی نما ایسے مینڈک کے گِرد گھومتی ہے جو مجرموں کے خاتمے کیلیے اپنے ساتھیوں سمیت دنیا کے دورے پر نکل جاتاہے۔

جیمز بوبن کی ہدایات میں بننے والی ایڈونچر اور میوزیکل کامیڈی فلم”مپٹس ۔دی موسٹ وانٹِڈ“اکیس مارچ کوسینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔
   

بلغاریہ:دلہن کو انوکھے طریقے سے سجایا جاتا ہے

0

بلغاریہ میں شادی کے دوران روایات کی بھرپور پاسداری کی جاتی ہے ۔زمانہ قدیم سے شادی کے دوران دلہن کو انوکھے طریقے سے سجایا جاتا ہے ۔ چہرے پر رنگ و روغن اور مختلف نقش و نگار سے سجی یہ خاتون کسی میلے میں شرکت کے لیے نہیں آئی بلکہ یہ بلغارین ثقافت کی بھرپور عکاسی کرتی نئی نویلی دلہن ہے ۔

بلغاریہ کے گاؤں ربنوو میں زمانہ قدیم سے دلہن کو اس انوکھے انداز سے سجایا جاتا ہے ۔ دلہن کے چہرے پر مختلف رنگ پینٹ کئے جاتے ہیں جنہیں گیلینا کہا جاتا ہے ۔ فاطمہ کی شادی بھی روایتی انداز میں ہوئی ۔ دلہن کو اس رنگ دار چہرے کے ساتھ اپنی آنکھیں اس وقت تک بند رکھنی پڑیں جب تک مذہبی رہنما نے اسے دعا نہ دی ۔

دعائیں وصول کرنے کے بعد دلہا مصطفی نے دلہن کو گود میں بٹھا کر گھر تک پہنچایا جہاں رشتے داروں نے نئے جوڑے کا بھرپور استقبال کیا ۔اس روایتی شادی کے دوران کھانے کے ساتھ ثقافتی رقص کی محفل بھی سجائی گئی ۔
   

پاک ایران گیس پائپ لائن افتتاح کیلئے ٹائم فریم میں تبدیلی پرغور

0

پاک ایران گیس پائپ لائن کے افتتاح کے لئے ٹائم فریم میں تبدیلی پرغور کرنے کے لئے ایران نے ایڈھاک کمیٹی قائم کردی۔

ایران کے نائب وزیرپیٹرولیم برائے بین الاقوامی امور اور ٹریڈنگ علی ماجدی نے ایرانی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران نے گیس منصوبے کا مستقل جائزہ لینے کے لئے مشترکہ کمیٹی بنائی ہے۔

کمیٹی کا اجلاس جنوری کے آخر میں ہوگا جس میں پائپ لائن کی تعمیر میں آنے والی مشکلات اور مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔ایران پرعالمی پابندیوں کے باعث پائپ لائن منصوبہ تاخیرکا شکار ہے۔

 

کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا فٹبال پلئیرآف دی ائیرکا ایوارڈ جیت لیا

0

پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا فٹبال پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔ رونالڈو نے دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونے والی تقریب میں پرتگال اور ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو سال دوہزار تیرہ کے بہترین فیفا فٹبال پلئیر آف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فیفا کے صدر سیپ بلیٹر نے رونالڈو کو ٹرافی پیش کی۔ جنرل ساؤنڈ ارجنٹائن کے لائنل میسی مسلسل پانچویں مرتبہ ایوارڈ حاصل کرنے سے محروم رہے۔ رونالڈو ایک ہزار تین سو پینسٹھ پوائنٹس کے ساتھ فیفا فٹبال آف دی ائیر قرار دیئے گئے۔ ایوارڈ ملنے پر رونالڈو بہت خوش دکھائی دیئے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جب تک سب کا ساتھ نہ ہوتا وہ یہ ایوارڈ کبھی بھی حاصل نہیں کرسکتے تھے۔ اٹھائیس سالہ رونالڈو نے کیرئیر میں دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ رونالڈو نے سیزن میں ریال میڈرڈ کی جانب سے اٹھائیس گول اسکور کئے۔

ورلڈٖ کپ پلے آف ٹائی میں رونالڈو نے سوئیڈن کے خلاف ناقابل فراموش ہیٹرک بھی بنائی تھی۔ جرمنی کی گول کیپر نیدین اینگرر ویمنز پلئیر آف ائیر قرار پائیں۔ برازیل کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کو لائف ٹائم ایچیومینٹ ایوارڈ دیا گیا۔

 

ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

0

نو سال کی عمر میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔ ذہانت اور قابلیت سے پوری دنیا کو حیرت میں ڈالنے والی پاکستان کی پہچان ارفع کریم کی دوسری برسی کے موقع پر اسی کا ریکارڈتوڑنے والے کم عمر آئی ٹی پروفیشنلز کی جانب سے شمعیں روشن کر کے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ارفع نے اپنی کمال مہارت سے صرف نو برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائکروسافٹ سرٹیفائڈ اسپیشلسٹ کا اعزاز جیت لیا تھا، مگر زندگی کے ہاتھوں کئی روز لڑنے کے بعد بھی شکست کھا گئی،اپنی زندگی میں کچھ ایسے شعر بھی لکھے جو شائد اسی کے لئے تھے۔ 

شوخ چنچل اور اپنی زندگی کھل کر جینے والی ارفع آج ہم میں نہیں ہے مگر ارفع کی طرح یہ کم عمر مائیکروسافٹ پروفیشنلز اس کا مشن جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں، ارفع کریم رندھاوا ایک پھول تھا جو مرجھا گیا،مگر اس کی خوشبو آج بھی دل و دماغ پر مہک رہی ہے،خدا سے دعا ہے کہ ایسی ذہین بیٹیوں سے اس زمین کو نوازتا رہے۔

 

کراچی:عید میلادالنبی، بارہ ہزار پانچ سو دئیے جلا کرورلڈ ریکارڈ قائم

0

کراچی میں نمائش چورنگی پر عاشقان رسول کی جانب سے بارہ ہزار پانچ سو دئیے جلا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا۔ نمائش چورنگی پر عاشقان رسول  کی جانب سے حضورسے اظہار محبت کرتے ہوئے دئیے جلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

۔کراچی میں پہلی بار بارہ ہزار پانچ سو دئیے روشن کئے گئے۔ منتظمین کے مطابق یہ عالمی ریکارڈ ہے اس سے قبل دئیے جلانے کا عالمی ریکارڈ بھارت کے پاس تھا بھارت نے دوہزار بارہ میں بارہ ہزار ایک سو سیتیس دئیے روش کئے تھے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اب یہ ریکارڈ بھی عاشقان رسول ﷺ کے پاس آگیا ہے ۔۔۔دئیے جلانے کی اس تقریب میں نوجوان بچے خواتین سب ہی شریک تھے ۔۔۔اس موقع پر گینز ورلڈ بک کی ٹیم بھی موجود تھی ان کا کہنا ہے کہ وہ ریکارڈ چیک کررہی ہیں۔ اگر ریکارڈ ٹوٹ گیا تو اس کو گینز ورلڈ بک میں بھی شامل کیا جائے گا۔