اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ نوازشریف پرمیراخوف طاری ہوگیا ہے گو عمران گو سن کر خوشی ہوئی۔
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں قومی کی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔ وزیراعظم دباؤ میں آکر غلطیاں کر رہے ہیں۔کسی کے اشارے پر کوئی مگر مچھوں سے نہیں لڑسکتا، میں اسے سیاست نہیں کہتا قوم بیدار ہورہی ہے، کل ملتان میں تمام ریکارڈ ٹوٹیں گے،جنون کے سامنے لیگی کارکنوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف نعرے لگنے پر خوشی ہوئی، میں وزیراعظم نہیں، کس چیز سے استعفیٰ دوں، آصف زرداری کا شکریہ کہ میرے لئے اچھے الفاظ استعمال نہیں کئے، کسی کے اشارے پر کوئی مگرمچھوں سے نہیں لڑ سکتا، مجھے یقین تھا قوم ایک دن میرے ساتھ ہوگی، کل ملتان میں تمام ریکارڈ ٹوٹیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ زرداری، نواز شریف اکٹھے ہوجائیں تو بھی نہیں ہراسکتے، میں اکیلا نیا پاکستان نہیں بناسکتا تھا، 15 سال سیاست کی، کوئی بڑا نام پارٹی میں نہیں آیا، مجھے یقین تھا قوم ایک دن میرے ساتھ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کیلئے قوم نے اشارہ دے دیا، پاکستان میں جمہوریت کا کوئی وجود نہیں، ملتان میں گاڑی سے آگے نکلنے پر نوجوان کو گولی مار دی گئی، ظالموں کو سزائیں نہ ہوئیں آئندہ بھی ایسا ہوگا، حکمران قبضہ گروپ ہیں، زرداری نواز شریف کے مفاد ایک ہیں، دونوں کیخلاف کیسز کروں گا۔