اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26980

پاکپتن: حضرت بابا فریدالدین گنج شکرکےعرس کی تقریبات جاری

0

پاکپتن:حضرت بابا فریدالدین گنج شکرکے سات سوبہترویں عرس کی تقریبات جاری ہیں، آج رات نمازعشاء کے بعد بہشتی دروازہ کھولا جائے گا۔

پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکرکے سات سو بہترویں عرس کی تقریبات عقیدت و احترام سے جاری ہیں،  آج نمازِعشاء کے بعد بہشتی دروازہ کھولا جائے گا، بہشتی دروازہ دسویں محرم تک مسلسل پانچ راتیں کھلا رہے گا اور پانچ دن بعد نماز فجر کے وقت ایک سال کے لئے دوبارہ بند کردیا جائے گا۔

عرس میں شرکت کیلئے بھارت سے درگاہ اجمیرشریف کے سجادگان بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ پندرہ لاکھ سے زائد زائرین عرس میں شرکت کے لئے پاکپتن آئَے ہیں، ان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو ، سکھ اور دیگر مذاہب کے زائرین بھی شامل ہیں۔

عرس کے موقع پرمزار کے ارد گرد کے علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے، انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

ماڈل ٹاون سانحہ، گلو بٹ کو 11سال قید کی سزا سنا دی گئی

0

لاھور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلو بٹ کو سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت کے دوران گیارہ سال قید کی سزا اور ملزم ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون لاھور کیس کی سماعت کے دوران آج انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلو بٹ کو گیارہ ماہ کی سزا اور ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا بھی سنا دی جس کے بعد پولیس نے گلو بٹ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل آج صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مزکورہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعد ازاں سنا دیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران گلو بٹ کے وکلا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ گلو بٹ کا جرم ایسا نہیں کہ اس کو دہشت گردی کے زمرے میں لیا جائے اس لئے اس کو بری کردیا جائے تاہم سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ گلو بٹ سرکاری اور عوامی املاک کا نقصان کیا ہے اور یہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اس لئے اسے زیادہ سے زیادہ سزا سنائی جائے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کی سزا سنائے جانے کہ بعد گلو بٹ کو جیل منتقل کردیا گیا۔ گلو بٹ کے وکلا نے سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف اپنا حق استعمال کر تے ہو ئے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گئے۔

اس سے قبل گلوبٹ نے اپنی پیشی میں اندازبدلتے ہو ئے صبح سویرے پیشی کے موقع پر عدالت کے سامنے سجدہ کیا اورگاڑیوں کے پوسٹمارٹم اسپیشلسٹ گلو بٹ نے ہاتھ میں تسبیح رکھنے کے بعد امام ضامن بھی باندھ رکھا تھا۔

لڑکیاں کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیں؟

0

لندن: اکثر مرد وں کے دل میں کہیں نہ کہیں یہ بات ضرور ہوتی ہے کہ لڑکیاں انہیں پسند کریں اور اس مقصد کے لئے وہ مختلف جتن بھی کرتے ہیں۔

عموماً دیکھا گیا ہے کہ نوجوان لڑکیاں خوش مزاج لڑکوں کو پسند کرتی ہیں، ایک تحقیق کے مطابق  لڑکیاں عام طور پر مزاحیہ اور ہنس مکھ نوجوان کو کیوں پسند کرتی ہیں، خوش مزاج نوجوان دل لبھانے والے ہوتے ہیں۔

ایسے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کے قدرتی خزانے سے مزین ہوتے ہیں، انہیں کوئی بھی مشکل ٹاسک دے دیا جائے تو اس کا حل فوری طور پر دیتے ہیں۔ مذاق ہی مذاق میں کام بھی کردیتے ہیں اور روتے ہوئے کو ہنسا بھی دیتے ہیں۔

ایسے نوجوان بہت ہی سماجی ہوتے ہیں۔ معاشرے میں ان کو روابط و مکتبہ فکر سے ہوتے ہیں۔ ان کی موجودگی میں بوریت ہوہی نہیں سکتی، خاموشی کو توڑنے کے فن سے آشنا ایسے لوگ بہت ہی سچے دل کے ہوتے ہیں۔

ایسے نوجوانوں میں خوش مزاج لوگوں کی مشاہداتی قوت عام لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہ لوگ ایک ہی نظر میں ساری خرابیوں اور خوبیوں کو بھانپ لیتے ہیں اور پھر ماحول کے مطابق بات کو آگے بڑھاتے ہیں۔

ایسے لوگوں کی موجودگی میں ہر کوئی خود کو محفوظ تصور کرسکتا ہے بلکہ لڑکیاں تو ہر حوالے سے خوش اور محفوظ رہ سکتی ہیں۔ یہ لوگ ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے مثبت اقدامات اٹھاتے ہیں۔

ایسے لوگ دوستی کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے، وہ بہترین دوست، بہترین ساتھی، بہترین محافظ اور بہترین انسان ثابت ہوتے ہیں۔

خوش کن لوگوں کے ہاں اعتماد کی کمی نہیں ہوتی، وہ اعتماد میں رہتے ہیں اور اعتماد میں رکھتے ہیں۔ اعتماد توڑنے کا مطلب ان کے نزدیک ایمان ختم کرنے کے مترادف ہوتا ہے لہٰذا انہیں قابل بھروسہ کہا جاسکتا ہے۔

سب سے بڑی بات کہ ایسے لوگ روتوں کو ہنساتے ہیں اور شگوفوں کی ایسی برسات کرتے ہیں کہ ہر کوئی خوشگوار دکھائی دینے لگتا ہے۔ یوں کہہ سکتے ہیں کہ چہروں پر مسکراہٹیں سجانے کا فن ان سے زیادہ کسی اور کو نہیں آتا۔

بھارتی فوج نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

0

سری نگر: انتخابات کےخلاف مہم چلانے کا الزام بھارتی فوج نےکشمیری رہنمایاسین ملک کوگرفتارکرلیا ہے۔ یاسین ملک کی گرفتاری پر کشمیری سراپہ احتجاج ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نےکشمیری رہنمایاسین ملک کو آج صبح گرفتارکرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نےجموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کےرہنمایاسین ملک کوانتخابات کےخلاف مہم چلانے پرگرفتارکیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی گرفتاری کے خلاف سرینگرمیں احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسوگیس استعمال کی جواب میں مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا۔

بھارت نے مقبوضہ وادی میں نومبراوردسمبرمیں پانچ مرحلوں میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ انتہا پسند جماعت بی جے پی نام نہاد انتخابات کے ذریعے کشمیرمیں اقتدارمیں آنا چاہتی ہے اوریاسین ملک ان انتخابات کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

دیپکا کی شاہ رخ کے بیٹے کیساتھ کام کرنے کی خواہش

0

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ دیپکا پڈکون نے میرے چھوٹے بیٹے ابرام کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ کہ میرے چھوٹے ابرام کی تصاویر آنے پر مجھے بہت سے کمنٹس ملے ہیں تاہم سب سے زیادہ دلچسپ کمنٹس مجھے دیپکا پڈکون کے ملے ہیں۔

جنہوں نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان! میں آپ کے بیٹے ابرام کیساتھ کام کرنے کی خواہاں ہوں۔

ملک کو سیاسی نیلوفر کا بھی خطرہ ہے، سراج الحق

0

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق کا کہنا ہے ملک کو سمندری نیلوفر طوفان کی طرح سیاسی نیلوفر کا بھی خطرہ ہے۔ حکومت اور تحریک انصاف سے مطالبہ ہے کہ کو معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔

کوئٹہ پہنچنے کے بعد ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال تحریک انصاف اور حکومت دونوں کے لئے امتحان ہے۔ حکومت اور تحریک انصاف سے مطالبہ ہے کہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہنگامہ ہوا تو نقصان حکمران طبقہ کا نہیں غریبوں کا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے امیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر حملہ قابل مذمت ہے اور حکومت بتائے کہ یہ سب کیوں ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومی دور کرنے کے سابقہ ادوار کے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے اور موجودہ حکومت صوبے کے مسائل اور محرومیوں کا جلد خاتمہ کرے۔

پیپلز پارٹی کا کل قومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان

0

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا اور کل قومی اسمبلی کے اجلاس کا احتجاج کے طور پر بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے واک آؤٹ اوجی ڈی سی ایل ملازمین پر پولیس کے تشدد پر کیا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ  بہری اور اندھی حکومت کو نہ کچھ دکھائی دیتا ہے نہ کچھ سنائی دیتا ہے، خورشید شاہ نے وزراء کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزراء کی ہی وجہ سے وزیرِاعظم نوازشریف کو مسائل کا سامنا ہے۔

وزیرِ داخلہ چودہری نثار کے بیان پر اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سناتے ہیں، دوسرے کی سنتے ہی نہیں۔

اجلاس میں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے نجکاری کے خلاف آواز اٹھانے والے مزدوروں پر لاٹھیاں برسانے کے واقعے کا حوالہ دیا، خورشید شاہ نے کہا کہ مزدوروں کیخلاف حکومت نے طاقت کا مظاہرہ کیا تو طاقت کا جواب دیں گے۔

نیلوفرکی کراچی آمد کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات

0

کراچی: نیلوفرطوفان کے کراچی سے ٹکرانے کی اطلاعات غلط ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا پے کہ کہ بحیرہ عرب میں اٹھنے والے طوفان کے اثرات کراچی آنے سے پہلے کم ہوجائے گا۔

نیلوفر کی شدت کم ہوگئی ہے، طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے چھ سو پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ نیلوفر کے کراچی سے ٹکرانے کی اطلاعات غلط ہیں، طوفان بھارت کے شہر گجرات کے ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا اور کراچی تک پہنچنے سے پہلے ہی نیلوفر کی شدت میں کمی آئے گی۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار بھی کم ہوجائے گی، طوفان تو نہیں آئے گا لیکن کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ اور بلوچستان میں بادل جم کر برسیں گے۔

ماہر موسمیات کا کہنا یہ بھی ہے کہ طوفان کے باعث سمندری لہریں ساڑھے چار سے پانچ فٹ اونچی اٹھ سکتی ہیں۔

 طوفان نیلو فر نے تین ممالک میں ہلچل مچادی،  محکمہ موسمیات کے مطابق نیلوفر کے آثار پاکستان کے ساحلی علاقوں تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں آج شام سے بارشیں شروع ہو سکتی ہے، بپھرتا طوفان نیلوفر چودہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سندھ کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جس کے باعث کراچی کے ساحلی مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کر لیے گئے اورسمندر پر جانے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی، کراچی کے ماہی گیروں نے طوفان کے پیش نظر کشتیاں برتھ پر پہنچا دیں ۔

آئی سی سی کی صدارت کیلئے نجم سیٹھی کا نام منظور

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیرِاعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی کو بطور آئی سی سی صدر نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدرات کے لئے پی سی بی کی چار رکنی کمیٹی نے بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیرِاعظم نواز شریف کو ایک ہی نام بھیجا تھا، جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔

روٹیشن پالیسی کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اگلا صدر پاکستان سے ہوگا۔

نجم سیٹھی یکم جولائی دوہزار پندرہ کو آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے، آئی سی سی کے صدر کے عہد ے کی میعاد ایک سال ہے، آئی سی سی کا صدر بننے کے بعد نجم سیٹھی پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نومبر میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں نجم سیٹھی کا نام صدارت کیلئے پیش کریگا۔

فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا اضافہ

0

اسلام آباد: گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں فریجوں کی پیداوار 13لاکھ 9ہزار یونٹس تک بڑ گئی جبکہ ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار 86ہزار 9سو 81یونٹس ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے گزشتہ مالی سال 2012-13ءکے دوران ملک میں 12لاکھ 10ہزار فریج اور 60ہزار 7سو 73ڈیپ فریزر تیار کئے گئے۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران فریجوں اور ڈیپ فریزرز کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔