اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26981

نیلوفرکی کراچی آمد کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات

0

کراچی: نیلوفرطوفان کے کراچی سے ٹکرانے کی اطلاعات غلط ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا پے کہ کہ بحیرہ عرب میں اٹھنے والے طوفان کے اثرات کراچی آنے سے پہلے کم ہوجائے گا۔

نیلوفر کی شدت کم ہوگئی ہے، طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے چھ سو پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ نیلوفر کے کراچی سے ٹکرانے کی اطلاعات غلط ہیں، طوفان بھارت کے شہر گجرات کے ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا اور کراچی تک پہنچنے سے پہلے ہی نیلوفر کی شدت میں کمی آئے گی۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار بھی کم ہوجائے گی، طوفان تو نہیں آئے گا لیکن کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ اور بلوچستان میں بادل جم کر برسیں گے۔

ماہر موسمیات کا کہنا یہ بھی ہے کہ طوفان کے باعث سمندری لہریں ساڑھے چار سے پانچ فٹ اونچی اٹھ سکتی ہیں۔

 طوفان نیلو فر نے تین ممالک میں ہلچل مچادی،  محکمہ موسمیات کے مطابق نیلوفر کے آثار پاکستان کے ساحلی علاقوں تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں آج شام سے بارشیں شروع ہو سکتی ہے، بپھرتا طوفان نیلوفر چودہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سندھ کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جس کے باعث کراچی کے ساحلی مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کر لیے گئے اورسمندر پر جانے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی، کراچی کے ماہی گیروں نے طوفان کے پیش نظر کشتیاں برتھ پر پہنچا دیں ۔

آئی سی سی کی صدارت کیلئے نجم سیٹھی کا نام منظور

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیرِاعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی کو بطور آئی سی سی صدر نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدرات کے لئے پی سی بی کی چار رکنی کمیٹی نے بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیرِاعظم نواز شریف کو ایک ہی نام بھیجا تھا، جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔

روٹیشن پالیسی کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اگلا صدر پاکستان سے ہوگا۔

نجم سیٹھی یکم جولائی دوہزار پندرہ کو آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے، آئی سی سی کے صدر کے عہد ے کی میعاد ایک سال ہے، آئی سی سی کا صدر بننے کے بعد نجم سیٹھی پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نومبر میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں نجم سیٹھی کا نام صدارت کیلئے پیش کریگا۔

فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا اضافہ

0

اسلام آباد: گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں فریجوں کی پیداوار 13لاکھ 9ہزار یونٹس تک بڑ گئی جبکہ ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار 86ہزار 9سو 81یونٹس ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے گزشتہ مالی سال 2012-13ءکے دوران ملک میں 12لاکھ 10ہزار فریج اور 60ہزار 7سو 73ڈیپ فریزر تیار کئے گئے۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران فریجوں اور ڈیپ فریزرز کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ: ہزار گنجی کے قریب ایف سی پر بم حملہ، دو مشتبہ افراد گرفتار

0

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کے بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے چودہ کلو میٹر کے فاصلے پر ہزار گنجی کے علاقے کے قریب سبزی منڈی میں دھماکے کیا گیا۔ دھماکے کی اطلاع کے بعد پولیس اور ریسکیو ذرائع موقع پر روانہ کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے بعد سیکیورٹی فورسز نے علا قے کو گھیرے میں لے لیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکہ میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم بم ڈسپوزل اسکورڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا تاکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم کیا جاسکے۔

پولیس کے مطابق دھماکے بہت شدید تھا تاہم اس کی نوعیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

دوسری جانب ایف سی کے ترجمان کے مطابق دھماکے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔ ایف سی کے ترجمان کے مطابق بم حملہ ایف سی کی پیٹرولنگ ٹیم پر کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے آن لائن جمع کرانے کا نظام بیٹھ گیا

0

اسلام آباد: ملک بھر سےلاکھوں ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے میں سخت پریشانی کا سامنا ہے، ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے آن لائن جمع کرانے کا نظام بیٹھ گیا۔

ملک بھر سے لاکھوں ٹیکس دہندگان کا گوشوارے جمع کرانے سے محروم رہ جانے کا خطرہ ہے اور اس صورت میں اُنہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ایف بی آر کا آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا نظام اٹھائیس اکتوبر سےانتہائی سست روی کا شکار ہے اورانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ اکتیس اکتوبر آنے میں صرف ایک روز باقی ہے۔

سینئیر ممبر ایف بی آرشاہد حسین اسد کا کہنا ہےکہ آخری تاریخوں میں ایک ساتھ لاکھوں گوشوارے جمع کرانے سےاس صورتحال کا سامنا ہے جبکہ کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کےسابق صدر علی رحیم کہتےہیں کہ آن لائن سسٹم کا انتہائی سست ہوجانا ایف بی آر کی نا اہلی ہے۔

پیرس ٹینس: راجر فیڈرر کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

0

پیرس :عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجفر فیڈرر کی پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پیش قدمی جاری ہے، سوئس کھلاڑی نے ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پیرس میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں عالمی نمبر دو اور ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانس کے جیریمی چارڈی کو تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔

ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا، فیصلہ کن سیٹ میں سوئس کھلاڑی نے روایتی کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کو چھ چار سے قابو کرلیا۔

تیسرے راؤنڈ میں فیڈرر کا مقابلہ فرانس کے لوکاس پوائل سے ہوگا۔ فرانسیسی کھلاڑی نے اٹلی کے فوبیو فوگنینی کو اپ سیٹ کیا، ایک اور میچ میں جاپان کے کی نیشکوری نے اسپین کے ٹامی روبریڈو کو تین سیٹ کے مقابلے میں مات دی، جاپانی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ سات، چھ دو اور چھ تین رہا۔

گاڑیاں توڑنے کے خلاف عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، گلوبٹ کا عدالت کے باہر سجدہ

0

لاھور: ماڈل ٹاون میں گلو بٹ کی جانب سے گاڑیوں کے شیشے توڑنے کے خلاف لاھور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوئی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ گلو بٹ جب پیشی کے لئے پہنچیں تو عدالت کے باہر فرش پر سجدے کردیئے۔

گلوبٹ نے اپنی پیشی میں اندازبدل دیا اور اب گلو بٹ کو بھی میڈیا میں ان رہنا آگیا۔ گاڑیوں کے پوسٹمارٹم اسپیشلسٹ گلو بٹ نے ہاتھ میں تسبیح رکھنے کے بعد امام ضامن بھی باندھ لیا۔

صحافیوں نے سوال کیاکہ اگر سزا ہو گئی تو کیا کریں گے تو گلوبٹ نے کہا کہ سزا کے بعد بھی سجدے کریں گے لیکن اپنی بےگناہی پر یقین ہے۔

مشھور زمانہ گلوبٹ نے بدلا ہے اپنا انداز اور اب وہ سزاسے بچنے کے لئے روحانیت سے مدد حاصل کر نے لگے۔ پہلے کی توڑپھوڑ اب کررہے ہیں دعائیں۔ چار دن کی جیل نے گلوبٹ کے انداز بدل ڈالے۔

ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

0

ابوظہبی : آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے ہیں۔

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے ہیں۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز لیکن 57 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ اور اظہر علی وکٹ پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، قومی ٹیم 20 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو زیر کیا تھا۔

مادھوری ڈکشٹ ہرتیک اور انوشکا کے ڈانس سے متاثر

0

ممبئی: بالی ووڈ کوئین مادھوری ڈکشٹ جو خود بھی ایک اچھی ڈانسر ہیں، اداکار ہرتیک روشن اور انوشکا شرما کے ڈانس سے متاثر ہیں۔

ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مادھوری نے کہا ہر شخص کا رقص کا اپنا انداز ہوتا ہے لیکن انہیں ہریتک اور انوشکا کا ڈانس بہت پسند ہے، انہوں نے بینڈ باجا بارات کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس میں انوشکا کے رقص نے انہیں متاثر کیا۔

انہوں نے کہا انہیں کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا بہت پسند ہیں۔

 مادھوری آنے والے ایک ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں جج کے فرائض انجام دیں گی اور کتھک استاد برجو مہاراج کے ساتھ پر فارم کریں گی۔

ایکیوریم کے شوقین افراد کے لئے حیرت انگیز ایجاد

0
کراچی: ایکیوریم رکھنے شوقین افراد اگر ذرا بھی سستی دکھائیں تو کیچڑ ،گندہ پانی اور ناگوار بو کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوان ڈیزائنر نے ایک نیا فش ٹینک تیار کیا ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کی صفائی کی ضرورت نہیں ہوگی نہ ہی پانی تبدیل کرنا پڑے اور نہ ہی کچھ عرصے بعد نیا واٹر فلٹر درکار ہوگا۔
ایکیوریم رکھنے والوں کو صرف بخارات بن کر اڑنے والے پانی کی مقدار جتنا پانی ایکیوریم میں ڈالنا ہوگا یا پھر مچھلیوں کو فیڈ دینا ہوگی، 15لیٹر گنجائش والے ایکیوریم خالق سوزی شیلے نے ایکیوریم میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جس کی مدد سے مچھلیاں ، پودے اور بیکٹیریا ایک ساتھ کام کرتے ہیں اور ایک متوازن ایکو سسٹم بن جاتا ہے ۔
ایوو نامی ایکیوریم میں از خود صاف ہونے والا فلٹر نصب ہے، جس کو صاف کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی، اس میں پرانے بیکٹیریا پودوں کی غذا بن جاتے ہیں اور نئے بیکٹیریا کے لئے جگہ بن جاتی ہے۔
کمپنی کا یہ بھی دوعویٰ ہے کہ نقصان دہ امونیا نائٹریٹ پانی سے قدرتی طور پر ختم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اسے تبدیل نہیں کرنا پڑتا