اتوار, جون 30, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26992

وزیراعظم نواز شریف کی جاپان کے سفیرسے ملاقات

0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے جس نے مختلف شعبوں میں پاکستان کی مدد کی۔

وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان میں جاپان کے سفیرنے ملاقات کی، وزیرا عظم نے جاپانی سفیر کوبتایا حکومت پائیدار اقتصادی ترقی پر توجہ مر کوز کر رہی جس سے عام آدمی کے میعار زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیراعظم کاکہناتھا حکومت تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں جاپان اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ تعاون کی خواہش مند ہے۔
   

فیصل آباد : جھونپڑی میں آگ لگنے سے دو بچے جھلس کرجاں بحق

0

فیصل آباد کے علاقے کھرڑے والا میں سخت سردی نے دو کم سن بچوں کی جان لے لی۔

محنت کش مزدور اظہرکے بچوں نے سردی کا مقابہ کرنے کےلئے چولہا جلانے کی کوشش کی۔چولہے سے ایسی آگ بھڑکی کہ منٹوں میں جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں آٹھ سالہ اعجاز اوردس سالہ شہزاد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ محنت کش مزدوراظہربچوں کو بانے کی کوشش میں بری طرح جھلس کرشدیدزخمی ہوگیا، اظہرنے بتایا کہ بچوں نے خود کو سردی کی شدت سے محفوظ رکھنے ےلئے چولہا جلایاتھا۔
   

کھٹمنڈو: ہاتھیوں کا انوکھا مقابلہ حسن اور ریس، ہینڈلرکی تیسری فتح

0

نیپال میں پانچ دن تک جاری رہنے والا ہاتھیوں کا انوکھا مقابلہ حسن اور ریس،  ہینڈلر نامی ہاتھی کی مسلسل تیسری فتح پر اختتام پذیر ہوگیا۔

پانچ روزہ میلےمیں ہاتھیوں کےمقابلہ حسن اور انوکھی ریس شامل تھی، نیل پالش لگائےہاتھیوں کودلکش اوردیدہ زیب نقش ونگار سے سجایا گیا تھا۔

میلے میں ہاتھیوں نے فٹ بال کھیلنے کے علاوہ کرتب بھی پیش کیے جب کہ اس موقع پر ہاتھیوں کی دوڑ بھی منعقد ہوئی، گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی میلہ کا گھا چوہدری کےہاتھی ہینڈلرنے لوٹ لیا۔کاگھا کے مطابق ہاتھیوں کی ریس دراصل جوکی کی ہوتی ہے کہ وہ کس طرح ہاتھی کوگرفت میں رکھتا ہے۔

سالانہ میلے کا مقصد سیاحت کا فروغ اور دنیا کی توجہ نیپال میں ہاتھیوں کے تحفظ کی کوششوں کی جانب مبذول کرانا ہے، سالانہ میلے کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کے ساتھ دنیا بھر سے سیاحوں نےنیپال کارخ کیا، خبررساں ادارےکے مطابق مقامی آبادی کےدس ہزارکے لگ بھگ افراد کا روزگار ہاتھیوں اور سیاحت سےمنسلک ہے۔
       

اکثریتی فارمولے کے تحت قانون بنانے کا حق اسمبلیوں کو ہی ہے، نثار احمد کھوڑو

0

سینئر وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ سے اب رجوع کریں گے اوراس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عدالتوں کو ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہییں جس سے اسمبلیوں کا وقار مجروح ہو، اکثریتی فارمولے کے تحت قانون بنانے کا حق اسمبلیوں کو ہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہم نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل کرلی تھی ، 26 تاریخ کا فیصلہ تیس دسمبر کو مسلط کیا گیا جو معنیٰ خیر ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں لیکن عوام ان رکاوٹوں کا خاتمہ کریں گے
   

عدالتی حکم کے بعد نئی قانون سازی میں تین ماہ لگیں گے، رانا ثنا اللہ

0

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے حقائق بیان کرنا شروع کر دئے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد نئی قانون سازی میں تین ماہ لگیں گے، جبکہ نئی حلقہ بندیوں کےلیے چھ سے سات ماہ اور مردم شماری کے لئے ڈیڑھ سے دو سال لگیں گے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دو ہزار چودہ میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں حقائق میں بتا دیتا ہوں آگے صحافی خود فیصلہ کرلیں۔

پنجاب کے وزیر قانون نے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد نئی بلدیاتی قانون سازی میں تین ماہ لگیں گے، جبکہ الیکشن کمشین کو نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کےلیے چھ سے سات ماہ لگیں گے اوراگر مردم شماری کرائی جاتی ہے تو اس کام میں ڈیڑھ سے دو سال کا عرصہ درکار ہو گا۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بلدیات انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔
   

وہاڑی: ٹرین وین سے ٹکرا گئی، 3 خواتین جاں بحق

0

وہاڑی میں اسکول وین فرید ایکسپریس کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین ٹیچرز جاں بحق اور ڈرائیور سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

وہاڑی کے قریب بغیر پھاٹک دانیوال ریلوے کراسنگ پر اسکول وین فرید ایکسپریس کی زد میں آ گئی،جس کے نتیجے میں دو خواتین ٹیچرز جاں بحق اور ڈرائیور سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔

حادثےکا شکار ہونے والی وین میں وہاڑی شہر کی رہائشی خواتین ٹیچرز خانیوال روڈ کے مختلف دیہات میں واقع اسکولز میں اپنی ڈیوٹی ختم کر کے واپس جا رہی تھیں۔

ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور ٹیچر جاں بحق ہوگئی جبکہ دو زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے ۔
   

چئیرمین نادرا طارق ملک نے ایف آئی اے میں بیان ریکارڈ کرا دیا

0

چیرمین نادرا طارق ملک ایف آئی اے کے نوٹس کے جواب میں آج ایف آئی اے زونل آفس میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، کہتے ہیں آئی ٹی ایکسپرٹ ہوں ، پاسپورٹ پر پیشے کے خانے میں وہی لکھا۔

چیرمین نادرا نے ایک گھنٹے تک ایف آئی اے حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا،  ایف آئی اے حکام نے طارق ملک سے مختلف بے ضابطگیوں کے حوالے سے سوالات کیے۔

طارق ملک نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی ، ایف آئی اے حکام نے ان سے دریافت کیا کہ ڈپٹی چیرمین نادرا ہوتے ہوئے جب انہوں نے پاسپورٹ بنوایا تو پیشے کے خانے میں اپنے عہدے کے بجائے آئی ٹی ایکسپرٹ کیوں لکھا ، چیرمین نادرا نے کہا کہ وہ پیشے کے حساب سے آئی ٹی ایکسپرٹ ہی ہیں لہذا انہوں نے صحیح معلومات درج کی۔

سال 2013: برطانوی گلوکاروں کیلئے کامیابی کا سال رہا

0

سال دوہزار تیرہ برطانوی گلوکاروں کیلئے کامیابی کا سال رہا ، بر طانیہ کے راک بینڈ نے اس سال مداحوں کے دل جیتنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، بہترین میوزک البم نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔

برطانوی میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کی میوزک البم مڈنائٹ میموریز سال دو ہزار تیرہ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم بن گئی جس کی سات لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

”ون ڈائریکشن“ بینڈ لیام پئین، ہیری اسٹائلز، لوئی ٹوم لن سن اور پاکستانی نژاد زین ملک پر مشتمل ہے۔اس بینڈ نے اب تک کئی ایوارڈ حاصل کیے ہیں، ون ڈائریکشن بینڈ پر بننے والی فلم نے باکس آفس پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

دوسری طرف برطانوی راک بینڈ آرکٹک منکیز کی البم ایم سال دو ہزار تیرہ کی سب سے زیادہ آن لا ئن دیکھی جانے والی البم رہی، برطانوی راک بینڈ بیسٹائل کی بیڈ بلڈ البم گزشتہ سال کی سب سے زیادہ بکنے والی ڈیجیٹل البم بن گئی۔ 

عوام کی خدمت کیلئے میدان میں نکل گئے ہیں، فاروق ستار

0

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے میدان میں نکل گئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے ابہام دور ہونا چاہیے، اٹھارہ جنوری کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضلع شرقی کے دفتر میں آمد کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آر اوز کو رہنمائی فراہم نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام اور مقامی حکومتوں کو ذیادہ بااختیار اور موثر بنانے کی ضرورت ہے، خودمختار مقامی حکومتیں ہی عوام کی ذیادہ خدمت کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین گذشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ بلدیاتی اداروں کی کچرا گاڑیوں کے پاس آئل نہ ہونے کے باعث شہر میں صفائی کا کام بھی متاثر ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہروں اور دیہاتوں کو جدید بلدیاتی سہولتیں فراہم کریں گے، جو ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

بھارت امن کی پیش کش سے فائدہ اٹھائے، جلیل عباس جیلانی

0

امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بھارت سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، بھارت کو ان کوششوں کا مثبت جواب دینا چاہئیے۔

میڈیا سے گفتگو میں امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف بھارت سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، تعلقات کی بحالی کے لئے بھارت کو یہ موقع گنوانا نہیں چاہئیے۔

وزیراعظم نواز شریف کی امن کے لئے کی گئی کوششوں کا مثبت جواب دے کر پاک بھارت تعلقات کومعمول پرلایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ افغان عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔