اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26997

تھرمیں بچےبھوک سےنہیں غربت سے مررہے ہیں، قائم علی شاہ

0

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں تھر میں متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کر رہے ہیں،الزام لگانے والے وہاں جا کر دیکھ لیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے خطاب میں اپنے کارنامے گنواتے ہوئے کہا کہ تھرمیں متاثرہ افراد کی بھرپور دیکھ بھال ہورہی ہے بچےبھوک سےنہیں غربت سے مرے ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے جوش خطابت میں حکومت سندھ کی کارکردگی سےپردہ اٹھاتے ہوئے کہا اسپتالوں کی حالت آج سے نہیں برسوں سےہی خراب ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ الزام لگانے والے دیکھ لیں مٹھی کے اسپتال کا کراچی کے سول اسپتال سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے، اسلام کوٹ میں دس ارب روپے سڑک کی تعمیرپر خرچ کئے۔

دفعہ 144 کے تحت کراچی کے ساحلِ سمندر میں نہانے پرپابندی

0

کراچی: دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت سمندرمیں نہانے پرپابندی لگادی گئی ،کمشنرکراچی نے  پابندی پرسختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہےساحلوں پرتفریح کیلئے جانے والے لوگ طوفان کے خدشات کے پیش نظرسمندرمیں نہانے سے گریز کریں۔

 کمشنرکراچی نے متعلقہ محکموں کوہدایت کی ہے کہ سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی پرسختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ ریسکیو 1299 کے ذریعے سمندرمیں موجود ماہی گیروں کو ساحل کی جانب واپس بھیجنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

نیپرا نےبجلی فی یونٹ52پیسےمہنگی کردی

0

   اسلام آباد: مہنگائی کے مارے عوام پرحکومت نے ایک بار پھربجلی گرا دی، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں باون پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

نپیرا نے بجلی کے نرخوں میں باون پیسے کا اضافہ کردیا، نیپرا کے مطابق اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا کے مطابق اضافے کی وصولی کیلئے نوٹفیکشن بعد میں جاری کیا جائے گا، بجلی تقسیم کرنے والی تمام کمپنیوں پراس اضافے کا اطلاق ہوگا۔

ایم کیوایم نئے صوبے کیلئےآئینی طریقہ اختیارکرے، اعتزازاحسن

0

اسلام آباد: اعتزاز احسن نے کہا کہ خورشیدشاہ کےبیان پرایم کیوایم کاردعمل خلاف توقع ہے،نئے صوبے کیلئےآئینی طریقہ اختیارکیاجائے۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے خورشیدشاہ کے بیان پرایم کیوایم کے ردعمل کوخلاف توقع اورقابل افسوس قراردیا اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نئے صوبے کیلئےآئینی طریقہ اختیارکیاجائےمذہبی انتہاپسندی کوہوا دینادرست نہیں۔

اعتزازاحسن کاکہناتھا مہاجرین کی عزت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی نےبرداشت کامظاہرہ کیا لیکن جیالوں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوسکتاہے،بازاری زبان استعمال کرکے دیوار سے نہ لگایاجائے، ایک سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی کے رہنما کاکہناتھاوسط مدتی انتخابات کاامکان نہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری آج رات بیرون ملک روانہ ہوں گے

0

اسلام آباد: عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری  آج رات وہ بیرونِ ملک روانہ ہونگے۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ جا رہے ہیں جبکہ وہاں سے کینیڈا کا بھی دورہ کریں گے جہاں عوامی تحریک کی تنظیم سازی سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک ملکی سیاست کے دھڑے میں شامل ہوچکی ہے اور ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرئے گی۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری ہے ،عوامی تحریک نے تاریخی دھرنا اور جلسہ کر کے دیکھایا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ 16 نومبر کے بعد واپس پاکستان آ کر تمام جلسوں سے خطاب کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ڈیل کی خبر بے بنیاد ہے، یہ ہمارا چیلنج ہے کہ کوئی بھی یہ ثابت کر کے دکھادے کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے۔

علامہ طاہر القادری نے ستر روز تک وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں حکومت کے خاتمے کے لئے دھرنا دیئے رکھا تھا تاہم بعد نہ صرف انہوں نے انقلاب لانے کے لئے جاری دھرنا ختم کرے دھرنے کو پورے ملک پھیلانے کا حکم دیا۔

فاسٹ بولرمحمدعامرکی واپسی کے امکانات بڑھ گئے

0

دبئی: پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولرمحمدعامرکی ڈومیسٹک کرکٹ میں جلد واپسی کے امکانات بڑھ گئے۔ دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہناتھا کہ کونسل کے ضابطہ اخلاق میں ترمیم کا حتمی فیصلہ دس نومبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

معطل کھلاڑیوں کو سزا ختم ہونے سے چھ ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی کرکٹ میں جلد واپسی آئی سی سی کے فیصلے سے مشروط ہے۔ آئی سی سی کے فیصلے کے بعد محمد عامر آئندہ سال مارچ تک ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرسکیں گے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لئے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان سات دسمبر اور حتمی اسکواڈ کا اعلان سات جنوری تک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ دوہزار پندرہ کے میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں ٹکٹس چھ نومبر سے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

جنرل راحیل شریف نومبرمیں امریکہ کا سرکاری دورہ کرینگے

0

راولپنڈی :جنرل راحیل شریف نومبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ نومبر میں امریکہ سرکاری دورے پر جائیں گےجس میں وہ امریکی دفاعی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

جنرل راحیل شریف کو دورہ امریکہ کی دعوت امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈملسی نے دی ہے ۔ سولہ نومبر سے شروع ہونے والے ایک ہفتے کے دورے میں جنرل راحیل امریکی وزیردفاع چک ہیگل،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈملسی ، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائڈ آسٹن سمیت امریکی دفاعی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

جنرل راحیل شریف فلوریڈا کے شہر ٹامپا میں سینٹ کام ہیڈکوارٹر بھی جائیں گے جہاں پاک امریکہ اور افغانستان سے متعلقہ امور زیر غور آئیں گے۔

پاک بھارت امن کا راستہ کشمیرسے گزرتا ہے، پرویزالٰہی

0

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تاجر اور منافع خور حکمران فیصلہ کرلیں کہ بھارت سے آلو پیاز لینا ہے یا مقبوضہ کشمیر؟

کشمیر پر بھارتی تسلط کے دن کی مناسبت کے حوالے سے مقبوضہ علاقہ میں ظلم و بربریت اور اس پر پاکستانی حکمرانوں کی سردمہری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کو زیر تسلط رکھنے کیلئے وہاں آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی فوج تعینات ہے جو کسی بھی علاقہ میں قابض فوج کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو سب سے پہلے کشمیر سے بھارتی فوجوں کی جلد از جلد واپسی کا مطالبہ کرنا چاہئے تاکہ وہاں بھارتی مظالم میں کمی آئے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیریوں کی امنگوں اور مطالبات کے منافی سودے بازی کو کشمیری عوام قبول کریں گے اور نہ ہی پاکستان کے غیور عوام اس کی اجازت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو بھی چاہئے کہ وہ زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدنے کی بجائے خطہ کے اس سب سے بڑے مسئلہ کو حل کرنے پر توجہ دے تاکہ وسائل کو سماجی مسائل کے حل پر صرف کر کے کروڑوں عوام کو غربت اور جہالت سے نجات دلائی جا سکے کیونکہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پاک بھارت امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے

بین الاقوامی تجارتی نمائش آئندہ سال اپریل میں ہوگی

0

اسلام آباد: کھلونے اور کھیلوں کا سامان ، اسٹیشنری اور ڈیکوریشن کے سامان سے متعلقہ مصنوعات کی بین الاقوامی تجارتی نمائش ”ہانگ کانگ گفٹس اور پریمیئم نمائش “ اپریل 2015ءکے آخر میں منعقد ہو گی۔

پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کا ایک وفد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی ) کے زیر اہتمام 27تا30اپریل 2015ءتک منعقد ہونے والی اس چار روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرک کریں گے۔

نمائش میں کھلونے اور کھیلوں کا سامان ، سٹیشنری ویلپر، ڈیکوریشن ، فیشن جیولری اور گفٹس آئیٹم تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں اور اپنی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات بھی طے کر سکیں گے ، جس سے ملکی برآمدات کو بڑھانے میں نمایاں مدد ملے گی

پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

0

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کردہ اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران اقتصادی معیشت میں بہتری آئی ہے، شرح نمو میں اضافہ، بجٹ خسارہ میں کمی، غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام آیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی حالیہ ایک رپورٹ ایشین ڈویلپمنٹ آﺅٹ لک اپ ڈیٹ 2014ءمیں کہا ہے کہ بجلی کے بحران کو ختم کرنے اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے کئی سالوں پر مشتمل قومی کوششوں کی ضرورت ہوگی تاکہ مجموعی ترقی کے مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔

مالی سال 2014ءمیں جی ڈی پی کی شرح نمو 4.1 فیصد رہی ، جو اس سے پچھلے سال 3.7 فیصد تھی جبکہ 30 جون 2014ءکو اختتام پذیر ہونے والے سال کے دوران اس کا اندازہ 3.4 فیصد لگایا گیا تھا، اس دوران لارج سکیل مینو فیکچرنگ 4.0 فیصد اور بجلی کی سپلائی میں 3.7 فیصد بہتری آئی ۔

 رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کی کوششوں سے بجٹ خسارہ 5.5 فیصد تک لایا گیا جو گزشتہ تین سال کے دوران اوسطاً 8 فیصد تھا، مالی سال 2014ءکے دوران کل اخراجات میں 19.8 فیصد تک کمی آئی جو اس سے پچھلے سال 21.4 فیصد تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2015ءمیں حکومت پاکستان اپنے اقتصادی ایجنڈے پر اطمینان بخش پیشرفت کرے گی ، جس میں توانائی کے ۔شعبہ میں اصلاحات ، سرکاری کاروباری اداروں کی نجکاری، ایمپورٹ ٹیرف کو متناسب بنانا اور کاروباری ماحول کو سازگار بنانا شامل ہیں۔