اتوار, نومبر 17, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26998

آنکھوں کو بڑا دکھانے کیلئے الیکٹرونک پلکیں تیار کرلی

0

سیول: سب خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ آنکھیں دیگر لوگوں کی طرح بڑی بڑی دکھائی دیں تو اب یہ آپ کی اپنی دسترس میں ہے۔

کوریائی خاتون ڈیزائنرسومی پارک نے ایسی پلکیں ڈیزائن کی ہیں، جن کے ذریعے آنکھوں کو بڑا بنایا جاسکتا ہے، ایشیائی ممالک کی خواتین اپنی چھوٹی چھوٹی آنکھوں سے بہت پریشان پائی جاتی ہیں لیکن ان کی اس پریشانی کا حل سومی نے پیش کردیا ہے۔

جلنے بجھنے کی صلاحیت رکھنے والی الیکٹرونک طرز کی ان پلکوں کا نظام کانوں پر لگے ہیڈ فون سے منسلک ہوتا ہے اور سر کی ذراسی ٹیڑھی حرکت کے ذریعے ان پلکوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ضرب عضب کی ضربیں جاری، فضائی کاروائی میں 33شدت پسند ہلاک

0

اسلام آباد: پاک فوج دہشتگردوں کےمکمل خاتمے کیلئےپُرعزم، ضرب عضب کی ضربیں جاری، وزیرستان میں علا قے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری، تیئتس شدت پسند ہلاک ہوگئے متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ضرب عضب کے بعد دہشتگردی میں کمی واقع ہو ئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضرب عضب کی ضربوں کا سلسلہ جاری ہے اور پاک فوج دہشتگروں کے مکمل خاتمے تک اس کو جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں، آج وزیرستان کے علا قے دتہ خیل میں پاک فوج  کی جانب سے فضائی کاروائی کی گئی جس میں دہشتگروں کے اہم ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہے۔

ذرائع کے مطابق ان فضائی حملوں میں تیئتس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ متعدد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا اور آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہو ئی ہے۔

ملکہ ایلزبتھ دوم کا ٹوئٹر پر پہلا پیغام

0

لندن: برطانوی شاہی خاندان بھی جدید دور کی مواصلاتی سہولتیں استعمال کرنے لگا ہے.

ملکہ ایلزبتھ دوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پہلا پیغام جاری کردیا۔ 88 سالہ ملکہ برطانیہ نے لندن میں ہونے والی نمائش ’’دی انفارمیشن ایج ‘‘ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پراپنے پہلے ٹوئٹ میں ملکہ کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ اس جدید نمائش کا افتتاح انھوں نے کیا، انھوں نے امید ظاہرکی کہ لوگ اس نمائش کو دیکھنے آئیں گے۔

ٹوئٹ کے آخر میں ملکہ نے اپنا نام بھی درج کیا، اس پیغام کے جاری ہونے کے 45 منٹ کے بعد ہی4ہزار افراد نے اسے دوبارہ آگے بھیجا۔

نئےپاکستان والےبےگھرافرادکوبھول گئے،اسفند یارولی

0

پشاور :اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی کہتے ہیں نئےپاکستان کی بات کرنےوالےبےگھرافرادکوبھول گئے،جو غلطیاں ہوگئیں ان کی نہیں کل کی بات کرنی ہے۔

پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی اسلام آباد میں کرسی کی لڑائی چل پڑی، اس دوران حکومت کو آئی ڈی پیز یاد نہ رہے۔

افسوس ہوتا ہے کہ وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت نے اتنے بڑے انسانی المیے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں کلئیر کئے گئے علاقوں میں لوگوں کی واپسی کا فوری اعلان کیا جائے۔

دو سالہ بچی کے سوئمنگ پول کے اندر حیران کن کرتب

0

لندن: عام طور پر والدین اپنے کم سن بچوں کو گہرے پانی میں تیرنا تو دور کی بات اس کے قریب بھی جانے نہیں دیتے لیکن یہ ایک ایسی دو سالہ بر طانوی بچی ہے، جس نے اپنی سوئمنگ کی صلاحیت سے سب کو حیران کر دیا ہے۔

یہ بچی باقاعدہ طور پر اپنے والدین سے سوئمنگ کی تربیت حاصل کرتی ہے اور وقتاً فوقتاً دلچسپ انداز میں پول کے اندر کرتب دکھا کر سب کو حیرت زدہ بھی کر دیتی ہے۔

ایوارڈ آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے، دیپیکا

0

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون نے کہا ہے کہ ایوارڈ میرے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ کسی کے کام کو سراہنے کی علامت ہوتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوارڈ آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ایوارڈ میرے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی ہوئی تھی، ایوارڈ ملنے سے پہلے خواہ ہم کچھ بھی کہتے رہیں لیکن جس دن ایوارڈ تقریب ہوتی ہے، اس دن ہم میں سے ہر ایک ایوارڈ ملنے کا خواہاں ہوتا ہے۔

ایم کیوایم کو نہیں پتہ کہ صوبے کیسے بنتے ہیں،روبینہ قائم خانی

0

کراچی: صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی نے کہا ہے کہ سندھی مہاجر کہہ کر معاشرے کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا جارہا ہے ، خورشید شاہ کے معافی کے باوجود اس معاملے پر سیاست کی جارہی ہے ، اوراس معاملے کو مذہب کی طرف موڑا جارہا ہے ۔

پی پی میڈیا سیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ قائم خانی نے کہا کہ لفظ مہاجر 1947ء کے بعد سے آنے والوں کو مہاجرین کہاجاتا ہے ، لفظ مہاجر مکہ مدینہ کے مہاجروں کیلئے استعمال نہیں ہوتا،

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ، تعصب کی سیاست نہیں کی ،اردو بولنے والوں کی سب سے بڑی کمیونٹی قائم خانیوں کی ہے جو خود کو سندھی کہلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں بلاول بھٹو کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، پیپلزپارٹی کے کارکنان خاموش نہیں بیٹھیں گے ، ہمیں اپنی لیڈر شپ کے دفاع کیلئے جس تک بھی جانا پڑا جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو نہیں پتہ کہ صوبے کیسے بنائے جاتے ہیں اورآئینی تقاضوں کو کیسے پورا کرتے ہیں۔

وزیرِاعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

0

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا۔ اجلا س میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں جون دو ہزار تیرہ سے اب تک وزراء اور وزرائے مملکت اپنی وزارتوں کی جائزہ رپورٹ پیش کریں گے، ن لیگ کے چیئرمین راجا ظفر الحق اور اقبال ظفر جھگڑا بھی کابینہ اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ن لیگ حکومت نے کس حد تک اپنے پارٹی منشور پر عمل کیا ہے، کابینہ اجلاس وزارتوں کی کار کردگی کی جائزہ رپورٹ تک جاری رہے گا۔

ہ

اسلام آباد:اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہرکشمیریوں کا مظاہرہ

0

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیرپرناجائز بھارتی تسلط کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کی کال پر اسلام آباد میں اقوام متحدہ مبصر مشن کے دفتر کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

جس کی قیادت حریت رہنماءعبدالحمید لون نے کی ۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور تحریک آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس کیا تھا جس کے بعد سے بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا قتل عام بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل کے نام یاداشت پیش کی گئی ۔

جس میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلاء سمیت مسئلہ کے حل کےلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرے ۔

مسئلہ کشمیربہتر لیڈرشپ نہ ہونے کے باعث حل نہیں ہوسکا،عمران خان

0

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اوربھارت میں بہتر لیڈر شپ نہ ہونے باعث آج تک حل نہیں ہو سکا۔

کشمیریوں کے یومِ سیاہ کے موقع پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے میں اگر امن چاہیے تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرپاکستان اوربھارت میں بہترلیڈرشپ نہ ہونے باعث حل نہیں ہوسکا ہے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف نے جے یو آئی ف کے امیرمولانا فضل الرحمان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین رشوت کے طور پرلگایا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کو خطے میں امن کے قیام اورغربت کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا چاہیئں۔