ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26998

کراچی:ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ ادا، مقدمہ درج

0

کراچی :پولیس کے دعوووں کے باوجود کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی، گلشن اقبال میں معروف مذہبی اسکالر علامہ طالب جوہری کے داماد ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی نمازجنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا میں ادا کی گئی، کراچی بار نے آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب علامہ طالب جوہری کے داماد کے قتل کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی تھانہ میں درج کردیا گیا ہے، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے،مقدمہ انسداد دہشت گردی قتل اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال تیرہ ڈی میں ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،  جس کے نیتجے میں ایڈووکیٹ مبارک علی کاظمی جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ قریب موجود اہلکاروں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی لیکن وہ فرار ہوگئے۔

ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی معروف مذہبی اسکالرعلامہ طالب جوہری کے داماد تھے،ان کی نمازجنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا میں ادا کی گئی،جس میں مذہبی و سیاسی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی، کراچی میں فرقہ واریت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں گذشتہ چند روز میں شدت آئی ہے جبکہ کراچی پولیس کے اعلیٰ حکام ٹارگٹ کلنگ میں کمی لانے کے دعوے کر رہے ہیں۔

پشاور: پولیس قافلے پر حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل

0

پشاور : متنی میں پولیس قافلے پر حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، عسکریت پسندوں کی تعداد نو تھی، تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی۔

پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پولیس قافلے پر ہونے والے حملے کی ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیمیں ایس پی ڈی ایس پیز بھاری نفری کے ہمراہ فرنٹیر روڈ بارڈ پر موجود تھے، اسی دوران علاقہ غیر سے دو گاڑیوں اور دو موٹر سائیکل پر سوار افراد نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس اسکواڈ پر فائرنگ کی۔

دہشت گردوں نے کلاشنکوف اور ایس ایم جی استعمال کی، رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد عسکریت پسندعلاقہ غیر ملا مرکز فرار ہوگئے، عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی عابد الرحمان کی ٹانگ پر گولی لگی۔

واقع کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔

امارات ائیرلائن نے پشاور کیلئے اپنی پروازیں بحال کردیں

0

پشاور : پشاور ائرپورٹ پر دہشت گرد حملے کے تقریبا ایک ماہ بعد بین الاقوامی ائیرلائن نے اپنی پروایزیں بحال کردیں، آج امارات ائیرلائن کی پہلی پرواز دبئی سے باچاخان ائیرپورٹ اتر گئی۔

چھبیس جون کو پشاور ائیر پورٹ پر قومی ائیرلائن کے جہاز پر حملے کے بعد غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے باچا خان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا، جس کے بعد آج پشاور میں بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔

امارات ایئرلائن کی پہلی پرواز مسافروں کو لیکر دبئی سے پشاور پہنچ گئی، پرواز آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق چھ  بج کر پینتالس منٹ پر لینڈ ہوئی، دبئی سے آنے والی امارات ایئرلائن کا طیارہ چند گھنٹوں بعد نئے مسافروں اور کارگو کو لے کر پشاور سے دبئی روانہ ہوگیا۔

خیر پور میں ہونے والا پولیس مقابلہ معمہ بن گیا

0

خیر پور: پولیس نے ایک مشتبہ ڈاکو کو مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ عبدالستار عید منانےدبئی سے آیا تھا۔

خیر پور میں ہونے والا پولیس مقابلہ ایک معمہ بن گیا، فیض گنج تھانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مشتبہ ڈاکو جان سے گیا، پولیس کا دعوی ہے کہ مارے جانے والے شخص جس کی شناخت عبدالستار کے نام سے کی گئی ہے، وہ ڈاکو ہے، جو پنجاب کے علاقے ملتان کا رہائشی ہے۔

عبدالستار کے ورثا نے اس پولیس مقابلے کو سراسر پولیس کا ڈرامہ قرار دیا ہے، ان کے بقول عبدالستار ڈاکو نہیں بلکہ دبئی میں کاروبار کرتا ہے اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ عید منانے کے لئے کراچی سے ملتان جارہا تھا، اس کے پاس موجود پچیس لاکھ روپے کے بانڈز اور نقدی حاصل کرنے کے لئے خیرپور پولیس نے عبدالستار کو موت کی نیند سلا دیا۔

ورثا نےاعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ خیرپور پولیس کی زیادتی کا سپریم کورٹ نوٹس لےکر انصاف فراہم کرے۔

حقیقی کہانی سے متاثر فلم میری کوم کا ٹریلرمنظرعام پر آگیا

0

بالی ووڈ:  ایکشن گرل پریانکا چوپڑا اب مکے برسا رہی ہیں، حقیقی کہانی سے متاثر فلم میری کوم کا ٹریلرمنظر عام پر آگیا۔

زندگی جستجو کا نام ہے اور جستجو رنگ لاتی ہے، ایسی ہی کہانی بھارتی ایتھلیٹ میری کوم کی زندگی کی ہے، جو باکسر بننا چاہتی تھی مگر مشکلات اس کے آگے آگے تھیں، زندگی میں عام لڑکی طرح شادی بھی کی اور دو بچےبھی ہوئے مگر جنون تھا کہ سرچڑھ کر بول رہا تھا۔

میری کوم کو اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا شوق تھا،  یہی لگن اسے جیت سے ہمکنار کرگئی اور وہ اولمپیئن بن گئی، جنون، جستجو اور محنت ، ہار سے نہ ڈرنے والی میری کوم پر بننے والی فلم میں پریانکا چوپڑا نے بھی خوب محنت کی اور ڈھیروں مکے برسائے۔

فلم کے جاندار ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی، ایکشن سے بھرپور اسپورٹس فلم میری کوم پانچ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

پچاس سے زائد سابق فوجیوں کا ریزرودستوں کا حصہ بننے سے انکار

0

اسرائیل: پچاس سے زائد سابق فوجیوں نے ریزرو دستوں کاحصہ بننے سے انکار کردیا ہے، سابق اہلکار کا کہنا ہے کہ ایسی فوج کا حصہ ہونے پر افسوس ہے، جوغزہ میں ظلم ڈھا رہی ہے۔

اسرائیل دفاعی افواج میں خدمات انجام دینے والے پچاس سے زائد سابق اسرائیلی فوجیوں نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ایک کھلا خط شائع کیا ہے، جس میں انھوں نے ریزرو دستوں کاحصہ بننےسے انکار کردیا ہے ۔

آئی ڈی ایف کے سابق اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی آبادی کے خلاف سفاکانہ کارروائیوں میں ملوث ہے اور فلسطینیوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔

آئی ڈی ایف کے سابق اہلکاروں کے مطابق اسرائیلی فوج آپریشن میں فلسطینیوں کا استحصال کر رہی ہے۔

برطانیہ: فلم "شیکسپیئر ان لوو”اسٹیج ڈرامے کی صورت میں مقبول

0

شیکسپیئر پر بنی ہوئی فلم شیکسپیئر ان لوو اب اسٹیج ڈرامے کی صورت میں برطانیہ میں مقبول ہے۔

یہ کہانی بہت پرانی ہے، رومیو اور جولیٹ پر داستان لکھتے لکھتے خود لکھاری کو محبت  ہوگئی تھی، ڈرامہ بناتے بناتے خود بھی وہ ایک کردار بن گیا، ایک ایسا کردار جس میں محبت کوٹ کوٹ کر بھری تھی اور جذبات کو لفظوں میں ڈھالنے کا ہنر بھی خوب آتا تھا۔

یہ داستان ولیم شیکسپیئر کی ہے، دوسروں کی محبت کی کہانیاں لکھنے والے شیکسپیئر پر فلم شیکسپیئر ان لوو بن گئی، انیس سو اٹھانوے کی اس فلم کو اب برطانیہ میں اسٹیج ڈرامے کی صورت میں پیش کیا گیا تو مقبول عام ہوگیا۔

فلم میں شیکسپیئر کا کردار اداکار جوزف  نے اور وائلا کا کردار گینیتھ پیلٹرو نے ادا کیا ہے، کامیڈی اور رومینس سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ اب ہر خاص و عام کو محظوظ کررہاہے۔

ملک بھر کےمتعدد علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے شہری بلبلا اٹھے

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر بجلی و پانی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ یکم رمضان المبارک سے آج تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ صرف جاری رہی بلکہ اس کے دورانیہ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

 ملک بھر کے مختلف علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ملک بھر کے متعدد علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے شہری بلبلا اٹھے، لوڈ شیڈنگ کے باعث اعتکاف میں بیٹھے لوگ اندھیرے اور گرمی کے باعث چیخ اٹھے۔

ساہیوال میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹے سے تجاوز کر گیا، ملتان میں گیلانی روڈ پر شہریوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے ٹائر جلا کرروڈ بلاک کردی، کوہلو میں سحری کے وقت شہر کے بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے، جس سےروزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی کے علاقے شادمان ٹائون، لیاری اور نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہنے سے بوڑھے، خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انسانی حقوق کمیشن کا اسرائیل بریریت کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

0

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ منظور کرلیا ہے، یورپی ممالک اور امریکہ کا ضمیرحسب روایت سویا رہا۔

اقوم متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا مطالبہ منظور کر لیا ہے، انسانی حقوق کونسل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، جس کے حق میں چھیالیس ارکان نے ووٹ دیا جبکہ امریکہ نے روائتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس قرارداد کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق چین، روس اور افریقی ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ یورپین ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو جنگی جرائم قرار دیا تھا، قرارداد کی منظوری کے بعد غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

انسانی حقوق کونسل کا اجلاس اسلامی ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا، غزہ میں صیہونی فوجیوں کی بربریت کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت چھہ سو پچاس سے زائد نہتے فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب پی آئی اے کو بھاری پڑگیا

0

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کوسعودی عرب سےواپس لانےکیلئےپی آئی اے کے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کووی آئی پی بنا دیا گیا، کروڑوں روپے کی بارہ نشستیں نصب کردی گئیں، قومی ادارے کو نقصان پر نقصان ہورہا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نجی دورے پرعمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے لیکن سفری اخراجات پی آئی اے کو اٹھانے پڑ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کی واپسی بھی کمرشل فلائٹ سے ہی ہوگی لیکن انھیں واپس لانے والے پی آئی اے کے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کی بزنس کلاس میں کروڑوں روپے سے بارہ مخصوص نشستیں لگادی گئی ہیں۔

پرواز کو وی آئی پی کا درجہ دیا گیا اور تین سو سے زائد مسافروں کے طیارے میں صرف بتیس افراد سعودی عرب سے واپس پہنچیں گے، جو مکمل خسارے والی پی آئی اے کیلئے کروڑوں کا نقصان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کی وطن واپسی کیلئے تاحال بکنگ بھی نہیں کرائی گئی لیکن ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سعودی عرب سے واپسی عام کمرشل پرواز سے ہوگی، عید کے موقع پر اضافی پروازیں چلائی جاتی ہیں، ایسی ہی ایک اضافی پرواز پی کے سیون سکس ڈبل فور سے ڈھائی سو مسافر واپس آئیں گے۔

عید پر سعودی عرب جانے والوں کا نہیں واپسی آنے والوں کا رش ہوتا ہے، اس لئے ایک طرف سے پرواز خالی ہی رہتی ہے۔