اتوار, جولائی 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 26997

سپریم کورٹ میں اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت

0

سپریم کورٹ میں اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر نیب کے آغا نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نہیں ہیں، جس کی وجہ سے مشکلات ہو رہی ہیں وقت دیا جائے۔

جسٹس جواد نے استفسار کیا کہ توقیر صادق کے بارے میں کیا تحقیقات کی گئیں، جس پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں توقیر صادق کے نام پر لاہور میں دو زمینیں ہیں، اس کی بھی تحقیقات جاری ہیں جبکہ توقیرصادق کو باہر سے لانے میں اڑتیس لاکھ  کے اخراجات آئے، عدالت نے مزید سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کردی۔
   

کراچی :انٹراسکول تائی کوانڈو چیمپئین شپ کا انعقاد

0

کراچی میں تائی کوانڈو کھیل کو فروغ دینے کے لئے انٹر اسکول چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا۔ ویمنز اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی انٹر اسکول تائی کوانڈو چیمپئین شپ میں کراچی کے بیس اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔

ایونٹ میں تین سال سے پندرہ سال تک کے بچوں اور بچیوں کے درمیان مقابلے کرائے گئے۔چھوٹے بچے بے خوف خطر حریف کھلاڑیوں پر حملہ بھی کرتے اور خود کو محفوظ رکھنے کے لئے بچاؤ بھی کرتے رہے۔

گرتے چوٹ بھی کھاتے لیکن مقابلہ جاری رکھتے۔بچے کہتےہیں فٹ رہنے کے لئے تائی کوانڈو اچھا کھیل ہے۔  ماں باپ بھی تائی کوانڈو میں اپنے بچوں کی دلچسپی سے محظوظ ہوئے۔

کہتے ہیں اس کھیل سے انہیں خود کا بچاؤ کرنے میں مدد ملتی ہے۔  ایونٹ میں بچوں کی کارکردگی کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں

 

پشاور:دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنا دیا

0

پشاور میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنادیا۔

پشاور صدر نوتھیہ کوٹلہ محسن خان میں بم کی اطلاع پر بم ڈسبوزل یونٹ نے علاقے کا محاصرہ کرکے ریت کی بجری میں نصب میزائل کو جدید ریمورٹ کے زریعے ناکارہ بنادیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردی نے کسی بڑی دہشت گردی کے لیے میزائل کو ریت کی بجری مین چھپا رکھا تھا، جسے کسی اور علاقے میں منتقل کیا جانا تھا۔

 

وزیراعلٰی پنجاب کی عید میلادالنبی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

0

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے عید میلادالنبی کے موقعے پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ عید میلاد النبی کے لئے تیار کئے گئے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر پولیس اور انتظامی افسران خود سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔

جلوسوں کے روٹس مکمل چیکنگ کے بعد کلیئر کئے جائیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے، وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔

 

ارجنٹائن:ڈاکار ریلی کا ساتواں مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا

0

ارجنٹائن میں ہونے والی ڈاکار ریلی کا ساتواں مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا۔ نینی روما کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ ارجنٹائن کے گرد ونواح میں ہونے والی ریس کا ساتواں مرحلہ پانچ سو تینتیس کلو میٹر پر محیط تھا۔

ایونٹ کے شرکا  نے بولیویا میں ساتویں مرحلے کا اختتام کیا۔ اسپین کے کارلوس سینز نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس اپنے نام کی۔ اسپینش ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے تینتالیس منٹ اور اٹھائیس سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔

سینز کے ہم وطن نینی روما کو ستائیس گھنٹے کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔ موٹربائیک ریس میں اسپین کے یوآن بریڈا فاتح رہے۔ مارک کوما مجموعی طور پر لیڈ کررہے ہیں۔ ریلی کا آٹھواں مرحلہ چلی میں ہوگا۔

 

چیئرمین پیمرا کی بحالی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

0

وفاقی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی۔

انٹرا کورٹ اپیل چھبیس دسمبر کے عدالتی فیصلے کے خلاف دائرکی گئی، جسٹس ریاض احمد خان نے چیئرمین پیمرا کی بحالی کے احکامات جاری کیے تھے۔

انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی پیمرا آرڈنینس کی سیشن دس کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین کی بحالی کیلئے دائر درخواست میں عدالت سے حقائق چھپائے گئے۔
       

اعتزاز حسن کے ورثا کے لئے50 لاکھ روپے کا اعلان

0

تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختوخواں کی حکومت نے ہنگو میں اپنی جان کی بازی لگا کر کئی زندگیاں بچانے والے اعتزاز حسن کے ورثا کے لئے پچاس لاکھ روپے اور اس جانباز طالب علم کے نام سے صوبائی اسکول اور اسٹیڈیم کا نام منسوب کرنے بھی عندیا دیا ہے۔

اپنی جان کی بازی لگا کر خود کش بمبار کو روک کر اپنا اسکول اور اس میں موجود کئی طالبعلموں کی زندگیاں بچانے والا ہنگو کا رہائشی نڈر طالب علم اعتزاز حسن جسے پوری قوم سلام تو کر رہی ہے۔

محب وطن اور انسانیت کے لئے اپنی جان دینے والے اعتزاز کو خراج پیش کرنے پی ٹی آئی کے وزرا اسکے گھر گئے، والدین سے ملاقات کی اور انکے بیٹے کے کارنامے پر انہیں سلام پیش کیا۔
       

سہ ملکی ویمنزکرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

0

سہ ملکی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
دوحہ میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی نپی تلی بولنگ کے سامنے حریف ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو پچیس رنزبنائے۔ ندا ڈار نے چارکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ویمنز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بسمعہ معروف ساٹھ رنز بناکر نمایاں رہیں۔ یہ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

 

آسٹریلیا اوپن ٹینس:امریکہ کی وینس ولیمز کو اپ سیٹ شکست

0

سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ سابق عالمی نمبر ایک امریکہ کی وینس ولیمز پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ میلبورن میں شروع ہونے والے سال کے پہلے گرینڈ سلم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔

ایونٹ کا آغاز پہلے بڑے اپ سیٹ کے ساتھ ہوگیا۔ امریکہ کی وینس ولیمز کو روسی کھلاڑی نے ابتدائی مرحلے میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ روس کی کیترینا ماکاروا نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود وینس ولیمز کو زیر کیا۔

سات مرتبہ کی گرینڈ سلم ونر وینس کو دو چھ، چھ چار اور چھ چار کے اسکور کے ساتھ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ سال بھی آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں وینس کو روسی کھلاڑی نے مات دی تھی۔

 

تیسرااورآخری ٹیسٹ میچ سولہ جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائیگا

0

دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ سولہ جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔     کھیل کے فیصلہ کن روز سب کی نگاہیں پاکستانی وکٹ کیپر سرفرازاحمد پرمرکوز تھیں جو سنھبل کر کھیل رہے تھے۔

مگر وہ اسکور میں مزید چار رنز کا اضافہ کرکے چوہتر رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر کے آؤٹ ہوتے ہی دیگر کھلاڑیوں کی ہمت ٹوٹ گئی اور ٹیم تین سو انسٹھ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سرفرازاحمد کے ساتھ مصباح الحق ستانوے،یونس خان ستتر رنز بناکر نمایاں رہے۔

سورنگا لکمل نے چار وکٹیں حاصل کی۔ سری لنکا کو جیت کیلئے ایک سو سینتس رنز کا ہدف ملا۔ جو اوپنرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت باآسانی حاصل کرلیا گیا۔ کوشل سلوا نے اٹھاون رنز بنائے۔ کورونارتنے نے باسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سینئر وائس پریذیڈنٹ آپریشنز طارق وصی نے سری لنکن بیٹسمین کوشل سلوا کو آروائی گولڈ بار پیش کیا ۔ سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ آخری معرکہ سولہ جنوری سے شارجہ میں شروع ہوگا۔