اتوار, جولائی 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27008

تھائی لینڈ:حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت بڑھ گئی

0

تھائی لینڈ میں حکومت مخالف ریلی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد حکومت مخالف مظاہرین ہیں یا سیکورٹی گارڈز ہیں، وزیراعظم ینگ لک شیناواترے کے استعفی دینے اور حکومت کی جانب سے فروری میں انتخابات کروانے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کے لئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نےریلی کا اہتمام کیا۔

دوسری طرف حکومت نے فروری میں انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہوا ہے، دارالحکومت بنکاک میں جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین اور پولیس کے درمیان بعض مقامات پر ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

سابق نائب وزیراعظم سیتھپ تھاؤگیسوبان کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں اقتدارایک غیر منتخب کونسل کے سپرد کردے تاکہ اس کی نگرانی میں دوہزار پندرہ میں انتخابات کروائے جائیں،اس قبل حکومت نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔
   

عراق کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رمادی اورفلوجہ کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں رمادی اور فلوجہ میں جاری فوجی آپریشن میں شہریوں کے تحفظ کویقینی بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا جبکہ عراقی حکومت سےاس معاملے پر اقوام متحدہ کی تنظیموں سے تعاون کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔

مہنگائی میں کمی کیلئےشرح سودمیں اضافہ کرناہوگا،آئی ایم ایف

0

آئی ایم ایف کے مطابق مہنگائی میں کمی کیلئے حکومت کو شرح سود میں اضافے اور حکومتی قرضوں میں کمی کرنا ہوگی۔ .

آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ جیفری فرینک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا آئی ایم ایف پرواگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی بہتری کیلئے قرضہ لیتی ہے اور ا ارکان پارلمنٹ سےٹیکس نہیں لیتی ہے ۔

جیفری فرینک کا کہناہے ارکان پارلمنٹ کو تھوڑا نہیں پورا ٹیکس دینا چایئے۔ آئی ایم ایف نے کئی بار زور دیا ہے کہ ٹیسک نیٹ کو وسعت دی جائے اور آمدن میں اضافہ کیا جائے ۔ جیفری فرینکس نے بتایا کہ پاکستان معاہدے کے تحت گیس ایفراسٹرکچر ڈیلوپمنٹ سسیس لگانے کا پابند ہے۔

 

قاہرہ: مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں،3افراد ہلاک،درجنوں زخمی

0

مصر میں عبوری حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہرے خون ریز تصادم میں تبدیل ہوگیا، پولیس فائرنگ اور شیلنگ سے تین افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مصر کے مختلف شہروں میں جمعہ کے اجتماع کے بعد اخوان المسلمین کے ہزاروں کارکن فوجی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔اسکندریہ میںپولیس مظاہرین پرٹوٹ پڑی۔

احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے دو افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے، قائرہ میں احتجاجی مطاہرے کے دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

جھڑپوں میں دو مزید افراد مارے گئے، منتخب حکومت کی بحالی کے لئے جولائی سے جاری مظاہروں میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔
   

وسط افریقی ریپبلکن میں متحارب گروہوں میں مذاکرات کامیاب

0

وسط افریقی ریپبلکن میں متحارب گروہوں میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، عبوری صدر مستعفی ہوگئے، مخالف کیمپ میں کا جشن کا سماں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینگوئی میں ایک ماہ سے جاری کشیدگی کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے، متحارب گروہوں کے مابین افریقی ملک چاڈ میں ہونے والے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہو گئے۔

مذاکرات کے بعد ملک کے عبوری صدر نے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد حالات بہتر ہونے کی توقع کی جاری ہے، صدر کے استعفٰی کے بعد بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ بینگوئی میں باغی رہنما فرانکوئیس کی عیسائی ملیشیا نے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزار سے زائد مسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

اقوام متحدہ کی سوڈانی پناگزین کیلئے99 ملین ڈالرامداد کی درخواست

0

اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان کے ہزاروں پناہ گزین کے لیے انسانی بنیادوں پراقوام عالم سے ننانوے ملین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناگزین نے افریقی ملک جنوبی سوڈان کے ہزاروں بے گھر افراد کی رہائش و طعام اور علاج معالجے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقوام عالم سے درخواست کی ہے، فوری طور ننانوے ملین ڈالرکی امداد فراہم کی جائے تاکہ بے گھر افراد کی کفالت بہتر طریقے سے کی جاسکے۔

جنوبی سوڈان کے دارلحکومت جوبا میں قائم عارضی کیمپوں میں ہزاروں بے گھر افراد انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق پناگزینوں غذائی اجناس کی قلت اور علاج معالجے کے لیے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
   

کے ای ایس سی کو سکوک بانڈزجاری کرنے کی منظوری

0

ایس ای سی پی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ریٹیل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ ایس ای سی پی نے اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلی بار اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ریٹیل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

اعلامیے کے مطابق اس سلسلے میں پہلی بار کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چھ ارب روپے مالیت کے سکوک جاری کیے جائیں گے۔

کے ای ایس سی کے سکوک کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کیے جائیں گے، سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے ان سکوک کی پری آئی پی او نہیں کی جائے گی ۔ سکوک ریٹیل میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

 

کینیا کا صومالیہ پر فضائی حملہ، الشباب کے 30دہشت گرد ہلاک

0

کینیا نے صومالیہ پر فضائی حملہ میں الشباب کے تیس دہشت گرد ہلاک اور درجنوں کو زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔

کینیا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نے صومالیہ کی عسکریت پسند تنظیم الشباب کے اڈوں پر فضائی حملہ کیا ہے، جس میں تیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کینیا ڈیفینس فورس کے ترجمان کے مطابق لڑاکا جیٹ طیاروں نے الشباب کے کیمپوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہاں ایک میٹنگ جاری تھی جبکہ عسکریت پسندوں نے اس دعوے کی فوری تردید کی ہے۔

کینیا اکتوبر دوہزار گیارہ سے صومالی تنظیم کے خلاف زمینی اور فضائی حملے کر رہا ہے ۔
    
   

واشنگٹن: 2014میں سخت چیلنجزکا سامنا ہے ،بان کی مون

0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار چودہ میں سخت چیلنجزکا سامنا ہے۔

نئے سال کی پہلی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی بان نے شام ، جنوبی سوڈان اور جمہوریہ وسطی افریقہ میں جاری تنازعات، پر توجہ مرکوز کروائی۔

بان کی مون نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے ان تمام ممالک کی مدد کریں اور ان ممالک میں امن کی راہ تلاش کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

بان کی مون نے جنوبی سوڈان کے باغیوں اورخاص کر حکومت پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کرنے کے اقدامات کریں۔
   

جولائی تا دسمبر:ترسیلات زر میں 9 فیصد کا اضافہ

0

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سات ارب اسی کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو گزشتہ سال کی ایسی عرصے سے نو فیصد زائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال کی جولائی تا دسمبر سات ارب اسی کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو گزشتہ سال کی ایسی عرصے سے نو فیصد زائد ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر دوہراز تیرہ میں ایک ارباڑتئس کروڑسینتالیس لاکھ دس ہزار ڈالر پاکستان ارسال کئے ۔ مرکزی بینک کے مطا بق سعودیہ عرب، یو اے ای، امریکہ اور برطانیہ سے بھیجی گئی ترسیلات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔