پیر, اکتوبر 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27009

لاہور: میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان

0

لاہور: تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2014 میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا ، جس کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول حسین خان والا چک نمبر 8 پتوکی قصور کے اسامہ قادر نے 1076نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تعلیمی بورڈ آفس لاہور میں چئیرمین ڈاکٹر نصراللہ ورک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا ۔ انہون نے کہا کہ پاک گیریژں ہائی سکول ہاوسنگ کالونی ننکانہ صاحب کے علی حسینین اور ، کریسنٹ کڈز کیمپس سکول فار گرلز اقبال ٹاون لاہور کے شجیحہ اشرف 1072نمبر لے کر مجموعی طور پردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سوسائٹی پبلک گرلز ہائی سکول مغلپورہ لاہور کی رمیشہ اسلم نے 1071نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتحان میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز کو جمعہ کی صبح ایک باوقار تقریب میں میڈلز اور نقد کیش ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

رائے ونڈ: دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی موٹرسائیکلوں کے مالک کا سراغ مل گیا

0

لاہور: رائے ونڈ میں دہشتگردوں سے مقابلے کے بعد کمپاؤنڈ سے ملنے والی موٹرسائیکلوں کے مالک کا سراغ لگالیا گیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

رائے ونڈ میں مقابلے کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے تھے کمپاؤنڈ سے 2 موٹرسائیکلیں تباہ حالت میں برآمد ہوئی تھیں، جن کے مالک کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹرسائیکلیں چونیاں کے رہائشی حافظ عمران کی ملکیت ہیں، جو اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ ہے اور اپنی بیوی سمیت روپوش ہو گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں نے وزیراعظم کی رہائشگاہ جاتی عمرہ پر حملے کا پروگرام بنا رکھا تھا۔ جس کی تائید ایس پی صدر انوسٹی گیشن نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کی ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن، پولیس افسران کے بیانات پرجرح مکمل

0

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی تحقیقات کے لیے قائم ٹریبونل کے روبرو ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، ایس پی ماڈل ٹاون اور ایس پی سی آئی اے سمیت دس پولیس افسران کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ٹریبونل نے کارروائی کا آغاز کیا تو ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، ایس پی ماڈل ٹاون طارق عزیز اور ایس پی سی آئی اے عمر ورک سمیت دس پولیس افسران کے بیانات پر فاضل ٹریبونل نے بند کمرے میں جر ح کی۔

اس موقع پر ٹریبونل کے معاونین نے بند کمرے میں سماعت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹریبونل کے رجسٹرار کے پاس اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ معاونین کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے تمام تر حقائق سے قوم کو آگاہ ہونا چاہیے اس لیے بند کمرے میں کارروائی قابل قبول نہیں۔

پولیس افسران کی جانب سے بیانا ت پر جرح کے بعد ٹریبونل نے کارروائی پچیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کے تبادلے کے حوالے سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی ۔

زمیندار نے کمسن بچے کے ہاتھ کاٹ دئے

0

گجرات: معمولی تنازعے پر بے رحم اور سفاک زمیندار نے دس سالہ معصوم بچے کے دونوں بازو قطع کردئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ دلخراش واقعہ گجرات کے نواحی گاؤں چک بھولا میں پیش آیا جہاں ایک مقامی زمیندار جس کی شناخت غلام مرتضیٰ عرف نومی کے نام سے ہوئی ہے، اس نے انتہائی بے رحمی سے دس سالہ معصوم بچے کے بازو گھاس کترنے کی مشین میں ڈال کر قطع کردئے۔

بچے کی ماں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تو کسی سے کسی بھی قسم کی کوئی دشمنی بھی نہیں تھی نجانے کیوں اس ظالم شخص نے انکے بچے کی زندگی برباد کردی۔

دوسری جانب فسوس ناک امر یہ ہے کہ پولیس کی جانب سے انتہائی نوعیت کے حامل اس اہم واقعے میں کسی خاص ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے اور زمیندار کو گرفتار کرنے کے باوجود تاحال نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور نہ ہی قانونی کاروائی کا آگاز کیا گیا ہے۔

مزید برآں اس مظلوم بچے کی بدنصیبی کہ جب اس کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تو اس کو طبی امداد دینے کے لئے کوئی بھی موجود نہیں اور وہ معصوم بچہ تکلیف سے تڑپتا رہا۔

پاکستان تحریک ِ انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے اس طرح کے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد اور عبرت ناک سزا دینی چاہئے۔

گوجرانوالہ:پولیس گردی، خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی

0

 

گوجرانوالہ: پولیس اہلکار بھا ئیوں کی غنڈہ گردی،انکوائری میں پیش ہونے سے روکنے کے لئے خاتون کو اس کے دو بیٹوں سمیت شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تینوں زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل۔

تھانہ فیروز والہ کے علاقہ اپل جاگیر کے رہائشی بشارت کی دو سال قبل اپنے محلے کے رہائشی پولیس اہلکار بھائیوں شوکت اور عبد الحمید سے گلی بنانے کے تنازع پر جھگڑا ہو گیاجس پر شوکت اور عبدالحمید نے تھانہ فیروز والہ میں بشارت کے خلاف ناجا ئز اسلحہ کا مقدمہ درج کروا دیا،جس کے خلا ف بشارت نے اعلی پولیس افسران کو اس مقدمہ کی انکوا ئری کی درخواست دی۔

ڈی ایس پی راشد سندھو نے انکوائری کرتے ہو ئے مقدمہ کو جھوٹا قرار دیا ور بشارت کو بے گنا ہ قرار دیا۔تین روز قبل ایس پی سول لائن نے جھوٹا مقدمہ درج کراونے اور دھمکیاں دینے پر پولیس اہلکاربھا ئیوں کانسٹیبل شوکت اور عبد الحمیدکو معطل کر دیا اور آج دونوں پارٹیوں کو انکوائری کے لیے اپنے افس بلایا ہوا تھا، کہ راستے میں کانسٹیبل شوکت اور اس کے بھائی عبد الحمید نے اپنے دیگر تین ساتھیوں سے مل کر بشارت اس کی والدہ آمنہ بی بی اور بھائی یعسین کو ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنا یا ،جس سے تینوں ماں بیٹے شدید زخمی ہو گئے،جنہیں بعد ازں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ایم پی اےراناشعیب ادریس کی حفاظتی ضمانت منظور

0

لاہور: ہائیکورٹ نےایم پی اےراناشعیب ادریس کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔ضمانت ملنےکےبعدان کا کہنا تھا پولیس نے خود ہی دو اشتہاریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،کہا گیاپولیس کے خلاف مقدمہ درج نہ کراؤ، انکار پرانتقامی کارروائی شروع کردی گئی۔

لاہورہائی کورٹ نےن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب ادریس کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔عدالت نے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی گیارہ اگست تک ضمانت منظور کی۔۔ اور انھیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔۔ضمانت ملنے کے بعد شعیب ادریس نے کہا وہ قانون کا پابند ہیں، پولیس نے خود ہی دو اشتہاریوں کو تشدد کا نشانہ بنایااور ان سے کہا گیاکہ پولیس کے خلاف مقدمہ درج نہ کراؤ، انکار پر انتقامی کارروائی شروع کردی گئی۔

راناشعیب پر چند روز پہلے فیصل آباد کے نواحی علاقے میں ساتھیوں کے ہمراہ تھانے میں گھس کرپولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام ہے۔ واقعے کے بعد وہ روپوش ہو گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے رانا شعیب کی گرفتاری کا حکم دے رکھا تھا اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جارہےتھے

سابق چیف جسٹس کا عمران خان کو ہتک ِعزت کا نوٹس

0

سابق چیف جسٹس پاکستا ن افتخارمحمدچوہدری نے عمران خان کو ہتک عزت کانوٹس بھجوا دیا۔سابق چیف جسٹس نے الزامات لگانے پر بیس ارب روپے ہرجانہ اداکرنےاورمعافی مانگے کامطالبہ کیا۔

تحریک انصاف کے چئیرمین کے بیانات سےمجھے اور ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچا، عمران خان بیس ارب روپے ہرجانہ ادا کریں اوربیان واپس لے کرمعافی مانگیں۔یہ مطالبہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب عمران خان کو بھجوائے گئے ہتک عزت کا نوٹس میں کیاگیاہے۔

افتخارمحمدچوہدری کےوکلاء نے بتایا یہ نوٹس عمران خان کو اُن بیانات پر دیاجن میں اُنھوں نےسابق چیف جسٹس پر دھاندلی میں ملوث ہونےکے الزامات لگائے۔ پہلے مرحلے میں ہرجانےکانوٹس دیا جس کامقصد پیسے کمانا نہیں بلکہ رقم ملنے پرفلاحی کاموں میں خرچ کی جائےگی۔

افتخارچوہدری کےوکلا کا کہنا تھاعمران خان نےمعافی نہ مانگی توچودہ روز بعدہتک عزت کا دعوی دائرکردیا جائے گا اوراُنھیں الزام ثابت کرنا ہونگے۔

حکومت پنجاب کا تھرموگرافک کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

0

لاہور: حکومت پنجاب نے دہشت گردی سے نمٹنے اور جرائم پیشہ افراد پر رات میں نظر رکھنے کیلیےحساس علاقوں اور عمارتوں پرتھرموگرافک کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

اب اندھیرے میں جرم کرنے والے بھاگ نہ پائیں گے حکومتِ پنجاب نے کیاہے فیصلہ کہ لگیں گے ہرجگہ تھرموگرافک کیمرہ۔ یہ کیمرے رات میں بغیر روشنی کے بھی کام کرتے ہیں۔ حساس علاقوں اور عمارتوں میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت نے تھرموگرافک کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

کیمروں کی خریداری کے لئے چین سمیت متعدد ممالک کی کمپنیوں سے رابطہ کیاجارہاہے ذرائع کے مطابق کیمروں کی خریداری کے بعد پہلے مرحلے میں یہ کیمرے وزیر اعظم اور وزیر اعلی ہاؤس، سول سیکریٹریٹ اور پنجاب اسمبلی میں نصب کیے جائیں گے۔

سابق چیئرمین پیمراکی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

0

اسلام آباد: سابق چیئرمین پیمراچوہدری رشیدنےاسلام آبادہائی کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائرکردی۔ سابق چیئر مین پیمرا چوہدری رشیدکی جانب سےکہاگیاہے کہ ان کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے جب تک اس کا فیصلہ نہیں ہوتا اس وقت تک نیا چیئر مین تقرر نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت نے پاکستان کے تمام اخبارات میں چیئر مین پیمرا کی تقرری کیلئے 23 جولائی کو اشتہارات جاری کئے ہیں۔ وفاق نے گزشتہ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کے ذریعے عدالت کو یقین دلایا تھا کے اس کیس کے فیصلہ ہونے تک نیا چیئر مین تقرر نہیں کیا جائے گا۔

بی جے پی نے ثانیہ مرزا کو غیر ملکی قرارد ے دیا

0

نئی دہلی: بھارت کی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو ان کے اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا ہے۔انتہا پسند جماعت بی جے پی نے ثانیہ مرزا کوپاکستان کی بہوقراردیتے ہوئے انہیں تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈربنانے پرطوفان کھڑا کردیا۔

نام نہاد سیکولربھارت پاکستان کے خلاف دشمنی ظاہرکرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ دنیا بھرمیں اپنے کھیل کے ذریعے بھارت کا نام روشن کرنے والی ٹینس اسٹارثانیہ مرزاکومحض اس لئے تنقید سہنا پڑی کہ وہ پاکستان کی بہوہیں۔

بی جے پی کے لیڈرکے لکشمن نے مقامی حکومت کی جانب سے ثانیہ مرزا کو تلنگانہ کا برانڈایمبسیڈربنانے پرکڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں غیرمقامی قراردے دیا۔ثانیہ مرزا نے بی جے پی کو بھرپورجواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی ہیں اوربھارتی رہیں گی۔ان کا خاندان ایک صدی سے بھی زیادہ حیدرآباد میں آباد ہے۔غیراہم مسئلوں پرمیڈیااورعوام کا وقت ضائع کرنے پردکھ ہوتا ہے۔اپوزیشن جماعتوں اورسیاسی تجزیہ کاروں نے بی جے پی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہا شادی ثانیہ کا ذاتی معاملہ ہے