پیر, اکتوبر 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27008

بلاول بھٹو زرداری کا نوجوان پائلٹ کی موت پر دکھ کااظہار

0

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان پائلٹ حارث سلیمان کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان پائلٹ حارث سلیمان کی موت پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ دنیا کا چکر لگانے والا نوجوان حارث دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے تھے، ان کےمضبوط ارادوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما سید اویس مظفر نے بھی حارث سلیمان کی المناک موت پر افسوس کا اظہار کیااور متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کی ہے۔

بچےکے بازوکاٹنے کا واقعہ: رابطہ کمیٹی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت

0

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گجرات کے چک بھولا میں چوہدری مصطفی کی جانب سے معمولی تنازع پر دس سالہ معصوم تبسم کے دونوں بازوکاٹنے کے واقع کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے سفاکانہ واقعات پنجاب میں روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں اور پنجاب حکومت ان واقعات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، جس کے باعث اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ، رابطہ کمیٹی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے معصوم تبسم پر ظلم کرنے والے چوہدری کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے 305رنز بنالیے

0

کولمبو: جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں پر تین سو پانچ رنز بنالیے ہیں، مہیلا جے وردھنے نے کیرئیر کی چوتیس ویں سنچری اسکور کی ہے۔

سری لنکا میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، سولہ کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی دو وکٹیں گرگئیں۔ اپل تھرنگا اور کمار سنگاکارا کو ڈیل اسٹین نے آؤٹ کیا، چوتھی وکٹ پر مہیلا جے وردھنے اور اینجلو میتھیوز نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے ایک سو اکتیس رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ میتھیوز تریسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جے وردھنے ایک سو چالیس رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

جلسہ کرنے نہیں جا رہے،فیصلہ کن جنگ ہوگی، عمران خان

0

لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چودہ اگست کو ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلنے اسلام آباد نہیں جا رہے، اب فیصلہ کن جنگ ہو گی ۔

لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے، دس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ملک میں بجلی نہیں لیکن بادشاہوں کا خاندان بیرون ملک گیاہوا ہے، انہوں نےکہا کہ وہ انتخابی دھاندلی کے خلاف اپنے لئے نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ قوم کے لئے لڑ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو فیصلہ کن جنگ ہو گی اسمبلیوں میں بیٹھےلوگ سسٹم تبدیل کرنا نہیں چاہتے، اورانتخابی نظام ٹھیک کیےبغیرکرپشن ختم نہیں ہوسکتی۔

پراپرٹی ڈیلرز کو نجکاری کےعمل سےدور رکھا جائے، ایف پی سی سی آئی

0

اسلام آباد : تاجروں کی ملک گیر تنظیم فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس نےحکومت سےمطالبہ کیا ہےکہ پراپرٹی ڈیلرز اور نادہندگان کو نجکاری کے عمل سے دور رکھا جائے۔

ایف پی سی سی آئی سےجاری شدہ بیان میں کہا گیا ہےکہ پراپرٹی ڈیلرز ناکام اداروں کو چلانےسےزیادہ اسکی زمین پر پلاٹس اور ہاﺅسنگ اسکیمز بناکر مال بنانےمیں دلچسپی رکھتےہیں،نجکاری ذمہ دارانہ اور شفاف ہونی چائیےتاکہ اسٹیل ملز کی تاریخ نہ دہرائی جاسکےجس کی فروخت منسوخ ہونےسےنجکاری کا عمل نو سال رکا رہا۔

وفاق ایوانہائے صنعت تجارت پاکستان نےکہا ہےکہ پی آئی اے کی نجکاری کی بھرپور حمایت کرتےہیں کیونکہ نقصان میں چلنےوالی سرکاری کارپوریشنز کو زندہ رکھنےکیلئے سالانہ پانچ سو ارب روپےکا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

پاکستان کےزرمبادلہ کےذخائر میں مسلسل تیسرےہفتےکمی

0

کراچی : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران چھے کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اٹھارہ جولائی کو ختم ہونے والےہفتےکے دوران ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں چھےکروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، اس کمی سے پاکستان کے مجموعی ڈالر ریزرو کی مالیت14 ارب 45کروڑ ڈالر رہ گئی ہے، جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس نو ارب اڑتالیس کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر ہیں جبکہ بینکوں کےفارن کرنسی اکاؤنٹس میں پانچ ارب پانچ کروڑ ڈالر موجود ہیں، مرکزی بینک کےمطابق بیرونی قرضوں پر سود اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کےذخائر گھٹ گئے۔

بی جے پی کی ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی مخالفت

0

ممبئی: ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو ہونے پر بی جے پی نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تلینگانہ کی برانڈ ایمبسیڈر بنے پر اعتراضات کی بھینٹ چڑھا دیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستان کیخلاف رنگ بدلنے شروع کردئیے، بھارتی سیاستدان پاکستان کیخلاف تنقید کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،بی جے پی نے پاکستان سے دشمنی کا ایک اور ثبوت پیش کردیا، معروف ٹینس پلئیر اور پاکستانی بہو ثانیہ مرزا بی جے پی کی تنقید کا نشانہ بن گئیں، بی جے پی کے رہنما نے ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی مخالفت کردی، ان کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہیں، وہ کیسے تلنگانہ کی ایمبسیڈر بن سکتی ہیں۔

چیمپئینز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

0

بنگلور: چیمپئینز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، لیگ تیرہ ستمبر سے بھارت میں کھیلی جائے گی،پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیم لاہور لائنز بھی ایونٹ میں حصہ لے گی۔

چیمپئینز لیگ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی، دو ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے بعد باہر ہوجائیں گی، پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیم لاہور لائنز کوالیفائنگ راؤنڈ میں ممبئی انڈینز، ناردرن نائٹس اور سدرن ایکسپریس کے خلاف اپنی قسمت آزمائے گی، کوالیفائنگ راؤنڈ تیرہ سے سولہ ستمبر تک ہوگا جس کے بعد گروپ کی دو بہترین ٹیمیں آگے جائیں گی، گروپ مرحلے کا آغاز سترہ ستمبر کو کولکتہ نائٹ رائڈرز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان میچ سے ہو گا، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں انتیس میچز کھیلے جائیں گے، سیمی فائنل دو اکتوبر کو حیدر آباد اور فائنل چار اکتوبر کو بنگلور میں ہوگا۔

فیض اللہ جلد پاکستان میں ہوں گے، وزیراطلاعات

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اے آروائی نیوز کے صحافی فیض اللہ جلد ملک واپس آئیں گے،رہائی کی لئے وزیراطلاعات ، فیض اللہ کی اہلیہ ثنعیہ اور پی ایف یو جے کےصدر افضل بٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویز شید نے افغان صدر حامد کرزئی سے فیض اللہ کی ملک واپسی کی درخواست کی ۔ان کے بقول اگر ضرورت پڑی تو صدر کرزئی سے براہ راست رابطہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں پرویز رشیدنے کہاافغان عدالت نے فیض اللہ کے دو چارجز ختم کردئیے ساٹ پرویز رشید نے یقین دہانی کرائی کے فیض اللہ جلد ملک واپس آجائیں گے ، افغان جیل میں قید اے آروائی نیوز کے رپورٹر فیض اللہ کی اہلیہ ثنعیہ نے افغان صدر سے شوہر کی رہائی کی اپیل کی ۔

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے اس سلسلے میں حکومتی تعاون کا شکریہ اداکیا ساٹ گزشتہ دنوں فیض اللہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے غلطی سے سرحد پار کر کے افغانستان جاپہنچے تھے اورکاغذات نہ ہونے کی بنا پر انہیں وہاں قید کر لیا گیا۔

پرویزراٹھورنےاپنی معطلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

0

اسلام آباد : چیئر مین پیمراپرویزراٹھورنےاپنی معطلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔

معطل چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ پیمر امیں اُن کا تقرر وزیر اعظم نے اپنے قانونی اختیار کے تحت کیاتھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا ان کی معطلی کا فیصلہ وزیراعظم کے اختیارت میں مداخلت کے مترداف اور قانون کے منافی ہے۔ اُن کے تقرر میں کسی قانون اور ضابطے کی کوئی خلاف وزری نہیں کی گئی، لہذا استدعا کی جاتی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بحالی کے احکامات جاری کئے جائیں۔