پیر, اکتوبر 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27007

کراچی: کے الیکٹرک کے سسٹم میں خرابی، شہر سے بجلی غائب

0

کراچی : ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار جب کہ شہر کے بڑے حصے میں بجلی غائب ہوگئی ہے، کے الیکٹرک کے سسٹم میں خرابی کے سبب شہر کے نوے فیصد حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار جب کہ 150 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے کے شہر کے بیشر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں کورنگی، بلوچ کالونی، فیڈرل بی ایریا،صدر، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، پی ای سی ایچ ایس،شاہراہ فیصل، ایئرپورٹ اور ڈیفنس کے علاقے شامل ہیں۔

بارش کے باعث کراچی کو بجلی فراہم کرنے والا جامشورو پلانٹ کا فیڈر بھی ٹرپ کر گیا جب کی شہر میں بھی کے الیکٹرک کے 150 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے۔ فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث جو علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، کورنگی، موسمیات، ملیر، نارتھ کراچی، ناظم آباد،فیڈرل بی ایریا لانڈھی، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی، صدر، لائنز ایریا، کورنگی، ڈیفنس اور پی آئی بی کالونی کے علاقے شامل ہیں

بجلی نہ ہونے سے شہرقائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔کے الیکٹرک کی جانب سے مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کا پریشر بیک ہونے سے دھابیجی پر بہتر انچ قطر پانی کی لائن پھٹ گئی، جس سے شہر کو مکمل طور پر پانی کی سپلائی معطل ہوگئی، پانی کے پریشر کی وجہ سےدھابیجی پر یہ پائپ لائن تیسری بار پھٹی ہے۔ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت میں تین سے پانچ دن میں لگ سکتے ہیں۔پائپ لائن کے پھٹنے سے شہر کو مجموعی طور پر پندرہ کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہے ۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن نے بارش کے بعد شہر بھر میں صفائی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا، انھوں نے ایم ڈی واٹر بورڈکو شہر بھر میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

 

کراچی: رم جھم برسات نے موسم خوشگوار کر دیا

0

کراچی : سندھ میں مون سون بارشوں کے سسٹم کے داخل ہونے کے بعد کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا، وقفے وقفے سے جاری بارش سے گرمی سے پریشان شہریوں کے چہرے نکھر آئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں کورنگی، بلوچ کالونی، صدر، نارتھ کراچی، شاہراہ فیصل، ایئرپورٹ اور ڈیفنس ،فیڈرل بی ایریا، نیو کراچی ، اورنگی ٹاون ، لیاقت آباد صدر کے علاقے شامل ہیں۔

کراچی کے علاوہ حیدرآباد ، جام شورو،ٹنڈوالہ یار،ٹنڈوجام ،ٹنڈومحمد خان اور دیگر علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث گرمی کا زور ٹو ٹ گیاجب کی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی مون سون کی بارشیں ہونے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی والے تیار رہیں کیونکہ بارش کا یہ سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا اور اور یہ رم جھم عید کی خوشیوں میں شرکت کے بعد ہی واپسی کا راستہ لے گی۔

نواز شریف کی شاہ عبد اللہ سے ملاقات ، اہم امور پر گفتگو

0

جدہ : وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے جدہ میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، فلسطین اور شام سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، شاہ عبداللہ سے نواز شریف کی ملاقات میں انکے بیٹے حسین نواز اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی موجود تھے۔

جدہ میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات ، غزہ پر اسرائیلی جارحیت ، فلسطینیوں کی شہادتوں، خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ پاکستان کو وہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، دونوں رہنماوں نے اپنے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات کی، ملاقات کے بعد نواز شریف مدینہ منورہ روانہ ہوگئے۔

کراچی: قائدآباد سے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

0

کراچی: پولیس نے قائدآباد سے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے، مچھر کالونی میں رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والا ایک ملزم ہلاک ہوگیا، ملزم کامرہ بیس حملے اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآبا د میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان قتل کی متعدد وارواتوں میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کی، اس دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم نعمان عرف نومی مارا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، رینجرز کے مطابق ملزم کامرہ بیس حملے اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔

ملک بھر میں غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

0

اسلام آباد : ملک بھر میں غیر علانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے علاقے شاد مان ٹاون، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، گارڈن ویسٹ، عزیزآباد سمیت مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

لودھراں کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں ریلوے اسٹیشن کالونی کے مکینوں نے مسلسل بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملتان ، بہاولپور روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کیا، بنوں کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بیس گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

میانوالی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔ تحریک انصاف نے ہر جمعہ کو ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے، لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ملک کے تما م ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے پریس کلب کے باہر کیا جائیگا۔

اڑنے والی موٹر سائیکل ہوگئی تیار،شوقین تیار ہوجائیں

0

ڈچ ماہرین نے اڑنے والی موٹر سائیکل متعارف کرادی، جس کو سڑک پر چلایا بھی جاسکتا ہے۔

موٹر سائیکل چلانے کے شوقین تیار ہوجائیں، اب اڑنے والی موٹر سائیکل بھی تیار ہوگئی ہے، ڈچ ماہرین نے پال وی نامی تین پہیوں والی موٹر سائیکل تیار کرلی ہے، یہ موٹر سائیکل نہ صرف سڑک پر ایک سو بارہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے بلکہ اڑ بھی سکتی ہے۔

موٹر سائیکل کو اڑانے کے لئے صرف دس منٹ درکار ہوتے ہیں ،جس کے بعد یہ ہیلی کاپٹر بن جاتی ہے، اس کے اوپر لگے پنکھوں اور پروں کی بدولت یہ چار ہزار فٹ کی بلندی تک اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، موٹر سائیکل کو ہالینڈ میں دو لاکھ پچانوے ہزار ڈالر میں فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا ٹریلر جاری

0

ہالی وڈ : رمانوی فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

محبت کے نازک احساسات پر مبنی فلم ففٹی شیڈز آف گرے میں بزنس ٹائیکون اور کالج کی اسٹوڈنٹ کی محبت کی داستان پیش کی گئی ہے، فلم کی کہانی معروف برطانوی مصنف ایل جیمز کے ناول سے ماخوذ ہے۔

سیم ٹیلر ووڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ڈکوٹا جونسن اورجیمی ڈارنن اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، رومانوی فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

آج ملک بھرمیں یوم القدس منایا جارہا ہے

0

اسلام آباد:  غزہ میں اسرئیلی جارحیت کیخلاف وزیراعظم نواز شریف نے آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے،  یوم سوگ کے موقع پر پاکستان کا پرچم سرنگوں رہے گا، پاکستان علماء کونسل نے یوم سوگ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، جس کے خلاف وزیراعظم نواز شریف نے آج یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم غزہ کے عوام کیلئے دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کے معصوم شہری اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کوقتل کر رہا ہے، پاکستان نےاقوام متحدہ میں اسرائیلی جارحیت پر آواز اٹھائی ہے، پاکستان او آئی سی میں بھی فلسطینی مسئلے کےحل کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

امریکہ: پنسلوانیا کےاسپتال میں فائرنگ، ایک خاتون ہلاک

0

پنسلوانیا:امریکی ریاست پنسلوانیا کےاسپتال میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کوہلاکااوردوافرادکو زخمی کردیا۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک مسلح شخص نےاسپتال میں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسپتال میں موجود خاتون سماجی کارکن ہلاک ہوگئی جبکہ ایک ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔

اسپتال کےسیکیورٹی عملے نےکارروائی کرتے ہوئےحملہ آورکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا،ابتدائی تحقیقات کےمطابق پولیس نےحملہ آورکو ذہنی مریض قراردیا ہے۔

مختلف رہنماؤں کیجانب سے10سالہ بچے کے بازو کاٹنے کی مذمت

0

گجرات:گجرات کےگائوں چک بھولا میں دس سالہ بچےکے بازو کاٹنےکی مختلف سیاسی اور مذہبی رہ نمائوں نے مذمت کی ہے۔

گجرات میں معمولی تنازع پر دس سالہ بچےکےبازو کاٹنے پر سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے،مذہبی اسکالر مفتی نعیم کہتے ہیں ملک کا عدالتوں اور تھانے کا نظام وڈیروں کےساتھ ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید کا کہنا تھا کہ سخت سزائیں ملنےتک ایسے واقعات نہیں روکے جاسکتے۔

ایم کیوایم کے رہنما وسیم اخترکا کہنا تھا کہ پنجاب میں عورتوں بچوں کےساتھ ظلم ہورہا ہے۔

ق لیگ کے رہنما ثمینہ خاور حیات کہتی ہیں پولیس کا نہ توکوئی نظام ہے اورنہ ہی کوئی پوچھنےوالا ہے۔

زعیم قادری کا کہنا ہےکہ ایسے واقعات پرایس پی اورڈی ایس پی کوفوری معطل کرناچاہئے۔