اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27011

ملائشین طیارے کی تباہی کی ذمہ دار یوکرین حکومت ہے،باغی کمانڈر

0

یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کےکمانڈرکا کہنا ہےکہ ملائشین طیارے کی تباہی کی ذمہ داری یوکرائن پر عائد ہوتی ہے۔

یوکرائن میں میزائل حملے سےتباہ ہونےوالےملائشین طیارےکےحادثے پرعلیحدگی پسندوں کےکمانڈرنےانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ علیحدگی پسندوں کےپاس طیارہ مار گرانےکی صلاحیت موجودہےاورامکان ہے کہ باغیوں نےملائشین طیارےکو نشانہ بنایا ہوتاہم حادثے کی ذمہ داری یوکرائن پر عائد ہوتی ہے۔

باغی کمانڈرکاکہناتھاکہ یوکرائن حکومت باغیوں کےعزائم اورصلاحیت سے واقف ہے جس کے بعدطیارےکوپروازکی اجازت نہیں دی جانی چاہیےتھی،اس سے قبل باغیوں کی جانب سے حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی تھی۔

کالعدم تنظیموں کےسربراہ کھلےعام نفرت انگیز بیانا ت دیتے نظر آتے ہیں، حیدرعباس

0

کراچی:ایم کیوا یم کےرہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کالعدم تنظیموں کو کنٹرول کرنے کیلئےفیصلہ کن قدم اٹھائیں۔

کراچی کےعلاقےانچولی میں علامہ طالب جوہری کے داماد مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ کےبعد میڈیا سے گفتگو میں حیدرعباس رضوی نے کہا کہ دہشتگر د یہ بھول گئے ہیں کہ شہادتیں علمائےحق کے بزرگوں کی وراثت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کراچی میں اہل تشیع اوراہل سنت کے لوگوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے وہ لمحہ فکریہ ہے۔

حیدرعباس رضوی نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کےسربراہوں کولگام دینےوالا کوئی نظر نہیں آتا اور وہ کھلےعام پریس کانفرنسوں میں نفرت انگیزتقاریرکر تے نظر آتے ہیں، کراچی میں جاری قتل عام کا محض ایک سیاسی پہلو نہیں بلکہ اس کے کئی پہلو ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کا 14نکات پراتفاق

0

کراچی:مجلس وحدت المسلمین اور پاکستان سنی اتحاد کونسل نے چودہ نکات پر سیاسی جدوجہد پر اتفاق کرلیا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کےدس نکات میں مجلس وحدت المسلمین کی طرف سےچار نکات اور شامل کئے گئے ہیں، جن میں گللت بلستان کومکمل آئینی صوبہ قرار دینا اور گلگت بلستان میں سینٹ اورقومی اسمبلی کی نشستیں رکھنے کےنکات پراتفاق کیا گیا ہے۔

متناسب نمائندگی کا انتخابی نظام ، کسی مسلک کی تکسیر کوجرم ،دہشت گردوں اور انکے سیاسی سرپرستوں کا کڑا احتساب کے نکات بھی شامل کیے گئے ہیں ۔

الطاف حسین کی علامہ طالب جوہری اور شہید مبارک رضا کاظمی کے لواحقین سے تعزیت

0

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے معروف دانشور،مبلغ اور مذہبی اسکالرعلامہ طالب جوہری کےداماد مبارک رضا کاظمی کےسفاکانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نےعلامہ طالب جوہری سمیت مبارک رضا کاظمی شہید کے تمام سوگوارلواحقین سےدلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایک مخصوص مکتبہ فکر کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پرسوالیہ نشان ہے۔

الطاف حسین کا کہنا ہےکراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کےباوجود شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے،سفاک قاتلوں اورجرائم پیشہ عناصرکےخلاف موٴثرکارروائی کے بجائے امن وامان کی بہتری کے کھوکھلےدعوے کیے جارہے ہیں ۔

الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مبارک رضا کاظمی شہیدکےقاتلوں کو گرفتارکرکےسخت ترین سزا دی جائے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرخالد مقبول صدیقی اور حیدرعباس رضوی نے بھی علامہ طالب جوہری کے گھرجا کران سے تعزیت کی اس موقع پرانکا کہنا تھا کراچی میں روزانہ آٹھ سے دس لاشیں گرر ہی ہیں لیکن جوابدہ کوئی نہیں۔

چوھدری شجاعت حسین اور چوھدری پرویز الیہ کی ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات

0

لاہور:چوھدری شجاعت حسین اور چوھدری پرویز الیہ نےلاہور میں ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائشگاہ جا کر ان سے ملاقات کی جس میں ملکی اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ماڈل ٹاون لاہورمیں مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین اورچوھدری پرویز الہی نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہاٗشگاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں طاہرالقادری کے 10 نکاتی ایجنڈے اورمجلس وحدت المسلمین کی جانب سے دئےگئ4 نکات پرغوراور تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سےقبل سنی اتحادکونسل کےچئیرمین صاحبزادہ حامدرضا اورمجلس وحد مسلمین کے مرکزی رہنماعلامی ناصرعباس نےبھی ڈاکٹرطاہرالقادی سےملاقات کی۔

ایک سوال کے جواب میں صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں سے معاملات چل رہے ہیں عمران خان سے بھی بات چیت چل رہی ہے اور جلد ہی کوئی اچھی خبر سنایں گے۔

پاکستانی نژاد حارث سہیل کا جہاز سمندر میں گر گیا، والد سمیت جاں بحق

0

کراچی:پاکستان ناداربچوں کی تعلیم کیلیےدنیا بھر کا چکرلگانےوالےسترہ سالہ پاکستانی نژادحارث سلمان کاطیارہ امریکا میں گرگیا،طیارےمیں ان کےوالد باب سلمان بھی ساتھ سوارتھے۔

پاکستانی نژاد باپ بیٹےکا ورلڈ ریکارڈبنانےکا سپنا الم ناک حادثے سےدوچار ہوگیا، سترہ سالہ پائلٹ حارث سلیمان پاکستان میں اسکولوں کی تعمیر اورغریب بچوں کی تعلیم کا نیک مقصد لے کروالد بابرسلیمان کےساتھ انیسجون کودنیا کاچکرلگانےکیلئےایک انجن کے طیارے پر روانہ ہوئے تھے۔10487026_1457054941211791_112036244_n

حارث اوربابر سلیمان نےامریکی ریاست انڈیانا سے کینیڈا، آئس لینڈ، انگلینڈ ، روم ، مصر ، دبئی اور پاکستان کاکامیاب سفرکیا، ان کا کہنا تھاکہ ناداربچوں کی تعلیم کیلئے ورلڈ ریکارڈ بنارہے ہیں۔

لیکن ورلڈ ریکارڈکےآخری مرحلےمیں فجی سےامریکی ریاست ہوائی جاتے ہوئے طیارہ سمندر میں گرگیا، امریکی ٹی وی کے مطابق حارث سلیمان کی لاش سمندرسے نکال لی گئی ہے۔

پاکستانی نژاد کم عمر پائلٹ حارث سلیمان کی آخری منزل کیلی فورنیا تھی،ان کے والد بابرسلیمان پاک فضائیہ کے سابق ائیرمارشل راؤقمرسلیمان کے بھائی ہیں،وزیراعظم نوازشریف سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں نے حادثے پرافسوس کااظہار کرتے ہوئےسوگوارخاندان سے تعزیت کی۔

نیویارک: اقوام ِ متحدہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرے گی

0

نیویارک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نےاسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونےوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ منظور کرلیاہے، یورپی ممالک اور امریکہ کا ضمیرحسب روایت سویارہا۔

اقوم متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا مطالبہ منظور کر لیا ہے۔انسانی حقوق کونسل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جس کے حق میں چھیالیس ارکان نے ووٹ دیا جبکہ امریکہ نے روائتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس قرارداد کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق چین، روس اور افریقی ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ یورپین ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو جنگی جرائم قرار دیا تھا۔ قرارداد کی منظوری کے بعد غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

انسانی حقوق کونسل کا اجلاس اسلامی ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا۔ غزہ میں صیہونی فوجیوں کی بربریت کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت چھہ سو پچاس سے زائد نہتے فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ، حکومت نے چیئرمین پیمرا کے لئے اشتہار دے دیا

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کو زبان دے کر پھر گئی پیمرا کے چیئرمین کی اسامی کیلئے اشتہار دے ڈالا۔

حکومت کے بے باکی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عدالت کو یقین دہانی کرا کر بھی وہی کرتی ہے جو کرنا چاہتی ہے۔ پہلے چودھری عبد الرشید کیس میں یقین دہانی کرائی کہ مقدمے کا فیصلہ آنے تک پیمرا کا نیا چیئرمین نہیں لگایا جائے گا پھر چیئرمین پیمرا کی اسامی کے لئے اشتہار دے ڈالا۔

پیمرا کے رکن میاں شمس کا کہنا ہے کہ حکومت کاچیئرمین پیمرا کیلئے اشتہار دیناغیرقانونی ہے، ۔یہ سب کچھ پرویز راٹھور کے لئے کیاجارہا ہے۔

پیمرا کیس کے مدعی عبد الرشید چودھری کے وکیل ادریس اشرف نے رد عمل میں کہا کہ حکومت کا فیصلہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

ادریس اشرف نے اس امید کا اظہار کیا کہ امید ہے عدالت کی جانب سے فیصلے پرعمل کرایاجائے گا۔

عید کے بعد سندھ میں بنیادی حقوق کی تحریک چلائی جائے گی ، فاروق ستار

0

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارکا کہنا ہے کہ چودہ اگست کو اسلام آباد میں انقلاب کی تحریک چلے گی تو سندھ میں عوا م کے بنیادی حقوق کی تحریک چلائی جاسکتی ہے۔

کراچی میں رنچھوڑلائن سیکٹر کی جانب سے الطاف حسین کی ہدایت پر عمائدین شہر کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی و صوبائی اسمبلی،تاجر برداری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ عید کےبعدایم کیو ایم عوام کے بنیادی مسائل اور بلدیاتی مسائل کیلئے احتجاجی تحریک کا راستہ اختیار کرسکتی ہے۔ چودہ اگست کو اسلام آباد میں انقلاب کی تحریک چلے گی تو سندھ میں عوام کے بنیادی حقوق کی تحریک چلے گی۔

ڈاکٹر فاروق ستارکاکہنا تھا کہ کراچی جیسے بڑے میٹروپولیٹن شہر کا کوئی میئر نہیں۔ سندھ کےحکمران صوبےکودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔کراچی کو اسکا جائز حصہ ملے تو وفاق کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔

متحدہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو صاف پانی، امن وامان ، صحت سمیت بنیادہ حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے ہونگے تاکہ عوام کی بڑھتی ہوئی احساس محرومی کو ختم کیا جا سکے۔

آپریشن ضرب ِعضب: میر علی میں بارود بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

0

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں عضب کے غضب کے وار جاری ہیں۔ تازہ کارروائی میں بیس دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ میر علی کی کلیئرنس کے دوران بارود ساز فیکٹری پکڑی گئی۔

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں مسلسل پیشرفت جاری ہے۔ دہشتگردوں پر عضب کی غضب کے وار ہو رہے ہیں اور ماہ صیام میں پاک فوج کے جوان دہشتگردوں کے قلع قمع کرنے میں مسلسل سرخرو ہو رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں فضائی کارروائی کی گئی۔ جس میں بیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔دہشت گردوں کے چار ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ مارےجانےوالےدہشتگردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں نے میرعلی میں گولہ بارود بنانےوالی فیکٹری پر قبضہ کر لیا۔ فیکٹری سے بھاری مقدارمیں گولہ بارود،اسلحہ اوربارودی سرنگیں برآمد ہوئی ہیں۔ اور غیرملکی کرنسی بھی ملی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے میرعلی میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔