اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27015

افغانستان :خودکش حملہ،3غیرملکیوں سمیت 4افراد ہلاک

0

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں تین غیر ملکی مشیر اور ایک افغان ترجمان ہلاک ہوگئے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ آور نے کابل میں انسداد منشیات پولیس کے دفترکی عمارت کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں انسداد منشیات کے تین غیرملکی مشیراورایک افغان ترجمان ہلاک ہوگئے۔

خودکش حملہ آور نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں،590 فلسطینی شہید

0

غزہ : بے گناہ فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے،  اسرائیل کے تازہ فضائی حملے میں مزید سات فلسطینی لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد شہداء کی تعداد پانچ سو نوے ہوگئی۔

عالمی قوانین اورانسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے اور معصوم فلسطینیوں کونشانہ بنانے کا سلسلہ پوری شدت سے جاری ہے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے نہ عبادت گاہیں محفوظ ہیں اور نہ ہی اسپتال۔

تازہ حملے میں اسرائیلی فضائیہ نے سترسے زائد مقامات پربمباری کی، جس میں پانچ مسجدیں اورفٹبال کا گراؤنڈ بھی شامل ہیں، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اب تک ایک لاکھ سے زائد فلسطینی اپنے گھربارچھوڑ کر امدادی کیمپوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد پچیس اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں، ترکی نے غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں بڑے پیمانے پرفلسطینیوں کی شہادت پرتین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے غزہ کے لئے چارکروڑ دس لاکھ ڈالرز جبکہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سینتالیس ملین ڈالرزکی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

عدلیہ مخالف بینر کیس:اصل ذمے داروں کے تعین کا حکم

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نےعدلیہ مخالف بینر لگانے کے اصل ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دیتے ہوئےانیس اگست تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

عدلیہ مخالف بینر کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے کی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مرکزی ملزم راشد پکڑا گیا ہے، چیف جسٹس نے پوچھا سوال یہ ہے جو شخص پکڑا گیا کیا وہ اصل مجرم ہے،جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا ہے۔

جسٹس دوست محمد نے کہا کہ اتنے بڑے ملک میں صرف ایک شخص کو عدلیہ سے مسئلہ پیدا ہوا، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس سے پہلے ملزم راشد نے ایک صحافی کے خلاف بھی بینر لگائے تھے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اعترافی بیان پرآنکھیں بند کرکے یقین نہیں کیا جاسکتا، بے شمار ایسے طریقے ہیں جن سے اصل محرکات کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔

عدالت نے پولیس کو اصل ذمہ داروں کا تعین کرنے کاحکم دیتے ہوئےانیس اگست تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

خیبر پختوخوا:مستحق افراد کیلئے 8ارب روپے کا خصوصی پیکج

0

پشاور: خیبر پختوخوا کی حکومت نے مستحق افراد کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے، جس سے نو لاکھ خاندان استفادہ کرسکیں گے۔

خیبر پختوخواہ کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئےآٹھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے، رعایتی پیکج سے مستحق خاندان استفادہ کرسکتے ہیں۔

پیکج کے تحت چالیس کلو آٹا اور پانچ کلوگھی پر ماہانہ چھ سو روپے سبسڈی دی جائےگی، متعارف کرائے جانے والے پیکج سے پچپن لاکھ افراد مستفید ہوسکیں گے۔۔۔۔ پیکج کے حصول کا طریقہ آسان اور شفاف بنایا گیا ہے ۔

مستحق افراد کو انصاف سمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا ،جسکے ذریعے وہ یوٹیلیٹی اسٹور سے رعایتی پیکج با آسانی وصول کر سکیں گے۔

ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر

0

لاس انجلس : ہالی ووڈ کے معروف ادکار بڑے پردے پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں، ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر لاس انجلس میں ہوا۔

ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگا رنگ پرئمیر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگا دیئے، پرئمیر میں اپنے ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

فلم کی کہانی سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے، جو کائنات کو دشمنوں سے لاحق خطرے کیخلاف جنگ کا اعلان کردیتے ہیں، سنسنی خیز مناظر سے بھر پور فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی یکم اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن:گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد

0

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی، عدالت نے شریف برادران پر سانحے کا مقدمہ چلانے کی درخواست پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے والےگلو بٹ کو ضمانت نہ مل سکی، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی، گلو بٹ کے وکیل کا موقف تھا کہ دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات بدنیتی پر مبنی ہیں، ایسا کوئی عمل نہیں کیا، جس سے خو ف وہراس پھیلا ہو، ضمانت دی جائے۔

جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ گلو بٹ کی ضمانت سے عوام میں خوف کی لہر دوڑ جائے گی، فریقین کو سننے کے بعدعدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ شریف برادران سمیت اکیس افراد کے خلاف درج کرانے کی درخواست کی سماعت لاہورکی عدالت میں ہوئی، منہاج القرآن کی جانب سے بتایا گیا جو رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، وہ پولیس کی ہے، اصل تفتیش جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کررہی ہے، جس پرعدالت نے چھبیس جولائی کوجوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

سیاسی نظام بچانے کے لئے پیپلز پارٹی، ن لیگ سرگرداں

0

واشنگٹن : پاکستان کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی، ایک طرف وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقات جاری ہے تو دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن سے امریکی ریاست ورجینیا میں افطار ڈنر میں ملاقات کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے موجودہ جمہوری نظام کو ہر صورت میں سہارا دینے کا عندیہ دیا ہے، طارق فاطمی آج ڈپٹی سیکرٹری خارجہ ہل برن سے ملاقات کریں گے۔

اسی طرح وزیر اعظم نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گذار کر سعودی حکام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

غزہ کے بحران کے حل کیلئے جان کیری قاہرہ پہنچ گئے

0

قاہرہ :امریکا اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی بربریت کا شکار نہتے فلسطینیوں کومالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے مابین ثالثی کے لئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری قاہرہ پہنچ گئے جبکہ ترکی نے غزہ میں شہید فلسطینیوں کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مصری صدر سیسی سے ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، امریکا نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر چار کروڑ ستر لاکھ ڈالرامداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے قاہرہ میں مصری وزیرخارجہ سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری تشدد اب بند ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ترکی نےغزہ میں اسرائیلی بربریت کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں انسانی جانوں کے ضياع پر اظہار تشويش کرتے ہوئے فریقین سے لڑائی روکنے کا مطالبہ کیا گیا، امریکی صدر براک اوباما بس قتل عام پر اظہار افسوس کر کے رہ گئے۔

طیارے کی تباہی:بین الاقوامی ماہرین کو جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت

0

یوکرین : باغیوں نے طیارے کی تباہی کے مقام پر جنگ بندی اور بین الاقوامی معائنہ کاروں کو جائے وقوعہ تک رسائی دینے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق باغیوں نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ملائشین طیارے کے دو بلیک باکس بھی ملائشین حکام کےحوالے کر دیئے ہیں، باغیوں نے بین الاقوامی ماہرین کو جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے ۔

ملائشین حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے طیارے کے دونوں بلیک باکس درست حالت میں ہیں، اس سے پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں یوکرین میں ملائشیا کے طیارے ایم ایچ سترہ کو مارگرانے کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد کے ذریعے یوکرین میں باغیوں کے علاقے میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی جائے حادثہ تک رسائی کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب ہالینڈ کے وزیر خارجہ کا کہنا  ہے کہ طیارہ حادثہ تحقیقات کی قیادت کے لئے تیار ہیں، نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈچ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے باغیوں کو ایک واضح اشارہ دیا گیا ہے، جس کے بعد امید ہے کہ باغی ماہرین سے تعاون کریں گے ۔

لندن: پرنس جارج کی پہلی سالگرہ آج منائی جارہی ہے

0

لندن : برطانیہ کے پرنس ولیم کے بیٹے پرنس جارج ایلیگزینڈر لوئی ایک برس کے ہوگئے، آج ان کی پہلی سالگرہ منائی جارہی ہے۔

ملکہ برطانیہ کے پڑ پوتے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بیٹے اور برطانیہ کے مستقبل کے تاجدار جارج ایلیگزینڈر لوئی کی پہلی سالگرہ آج منائی جارہی ہے ۔

ان کی سالگرہ کےموقع پر لندن میوزیم میں نمائش کے لئے ان کی تصاویریں جاری کردی گئیں، تصاویر میں پرنس ایلیگزینڈر لوئی نیلے رنگ کی خوبصورت گہرے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، برطانوی تخت کے تیسرے تاجدار جارج آف کیمبرج کہلائے جائیں گے۔