اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27016

بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں پچانوے رنز سے شکست دے دی

0

لندن : بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں پچانوے رنز سے شکست دیکر پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل لی۔

لارڈز ٹیسٹ پانچویں روز میزبان انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز ایک سو پانچ رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو جو روٹ اور معین علی کے درمیان ایک سو ایک رنز کی شراکت نے میچ کو سنسنی خیز بنادیا، پہلے سیشن کے آخری گینڈ پر ایشانت شرما نے معین علی کو آؤٹ کرکے جیت کی بنیاد رکھی، ایشانٹ شرما کی تباہ کن بولنگ کے سامنے انگلش بلے باز بے بس نظرآئے، میزبان ٹیم کے آخری چھ کھلاڑی صرف پچاس رنز کا اضافہ کرسکے، پوری ٹیم دو سو تئیس رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، ایشانت شرما کو کیرئیر بیسٹ بولنگ پر میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ڈی جی رینجرز پنجاب کا پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری ہرپال اور سجیت گڑھ کا دورہ

0

لاہور: ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل خان طاہر جاوید خان نے سیالکوٹ سیکٹر میں پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری ہرپال اور سجیت گڑھ کا دورہ کیا۔

بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے پے درپے واقعات کے بعد ڈی جی رینجرز پنجاب پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری کادورہ کرنے پہنچ گئے،میجرجنرل طاہرجاوید خان نے اپنے دورے کے دوران اگلے مورچوں پر تعینات تعینات رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی، ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا جوانوں کے حوصلے قابل تعریف ہیں، اس موقع پر ڈی جی رینجرز کو سیالکوٹ سیکٹر پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور اسکے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

پاکستان کا ملا فضل اللہ اورشاہد اللہ شاہد کی گرفتاری کیلئے افغان حکومت سے رابطہ

0

اسلام آباد : باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان فرار ہونے والے شدت پسندوں جن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فض اللہ اور ا نکے ترجمان شاہد اللہ شاہد شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لیے افغان حکومت سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ وزیرا عظم کے مشیر سرتاج عزیز اور لندن میں سابق ہائی کمشنرطارق فاطمی کو افغان حکام سے بات چیت کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، طالبان رہنمائوں کی گرفتاری میں مدد کیلئے اعلیٰ سطح سرکاری وفد جلد کابل کا دورہ کرے گا، ملا فضل اللہ کو حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا امیر منتخب کیا گیا تھا  جب سے وہ افغانستان کے نامعلوم مقام پر روپوش ہے، جبکہ شاہد اللہ شاہد کو کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔

پاکستانی سفارتخانےکا فیض اللہ کی رہائی کیلئےعدالتی چارہ جوئی کی تیاری مکمل

0

کابل: افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے اے آر وائی نیوزکے نمائندے فیض اللہ خان کی رہائی کیلئےعدالتی چارہ جوئی کی تیاری کرلی ہے۔

افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے اےآروائی انتظامیہ کو ایک کے ذریعے مطلع کیا کہ فیض اللہ کی سزا کے خلاف اعلیٰ افغان عدالت میں اپیل کی جائے گی اس کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے نے افغان حکام سے فیض اللہ تک سفارتی رسائی بھی طلب کی ہے، معاملے کی سنجیدہ نوعیت پرامریکا نے بھی فیض اللہ خان کی سزا کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے فیض اللہ کی سزا سے متعلق معلومات حاصل کرکے تفصیلات جاری کی جائیں گی، اے آر وائی نیوز کے صحافی فیض اللہ کوغلطی سے سرحد پارکرنے پرافغانستان میں چارسال قید کی سزاسنائی گئی ہے، دنیا بھر کے صحافی خبر کی تلاش میں جان خطرے میں ڈال کر اور بعض اوقات بغیردستاویزات سفر کرتے ہیں، اور ان حقائق سے سب آگاہ بھی ہیں۔

سپریم کورٹ نےحج پالیسی دو ہزار چودہ بحال کردیا

0

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر حج پالیسی دو ہزار چودہ بحال کردی۔

حج کوٹا کیس سے متعلق سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کی تھی، اپیل کی ابتدائی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے وفاق کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ رواں سال حج کے انظامات شفاف بنائے گئے ہیں گزشتہ سال چون پرائیوٹ حج آپریٹرز کیخلاف شکایات آئی تھیں انہوں نے کہا کہ گزشہ سال کے حج آپریٹرز کو بلیک لسٹ نہیں کیا گیا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حج آپریشن مکمل کرنے کے بعد اضافی رقم واپس کردی جائےگی، انہوں نے بتایا کہ حج پر ہونے والے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سیکڑوں فلسطینی شہید، صدراوباما کا اظہار افسوس

0

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کی بڑھتی ہوئی شہادتوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
باراک اوباما نے غزہ پراسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پرتشویش کا اظہار کیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی وزیرخارجہ کوغزہ میں فوری جنگ بندی کا بھی ٹا سک دے دیاہے،اس سے پہلے امریکی صدر اسرائیل کے غزہ پرحملوں کے حق میں بھی بیان دے چکے ہیں۔

امریکہ کے خصوصی نمائندے کی اہم شخصیات سے الوداعی ملاقاتیں

0

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،چوہدری نثاراور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سےامریکا کے خصوصی نمائندہ جیمز ڈوبنز نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقات میں ملکی اور خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکہ کے نمائندوں خصوصی جیمز ڈوبنز نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان میں صدارتی انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک افغان سرحد پر کو آرڈی نیشن کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار سےبھی امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے اسلام آبادمیں ملاقات کی، جس میں ملک کی اور خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان خطے کے مفاد میں ہے،امریکی نمائندہ خصوصی نے وزیرداخلہ سے خطے کےامن کیلئےپاکستان کے مثبت کردار کوسراہا۔

اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جیمز ڈوبنز سے الوداعی ملاقات ہوئی، جس میں آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خاتمے اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر تبادلہ خیال ہوا، جیمز ڈوبنز اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں اور ان کی جگہ ڈینئیل فیلڈمین ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز پر نیا ریکارڈ قائم

0

کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز پر نیا ریکارڈ قائم ہوا، مارکیٹ تیس ہزارچارسو پوائنٹس کی ریکارڈ سطح بھی عبورکرگئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ پر اثرانداز نہ ہوسکا اور نئے ہفتےکے آغاز پربھی مارکیٹ میں تیزی کارحجان برقراررہا، مارکیٹ پلئیرز کےمطابق نجکاری کمیشن سے اُو جی ڈی سی ایل کے دس فیصد شئیرزغیرملکی سرمایہ کاروں کوفروخت کرنےکے اسٹرکچرکی منظوری مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بنی، بلوچپ کمپنی اُوجی ڈی سی ایل کےحصص کی قیمت 5 روپےبڑھ گئی، تمام دن تیزی کے رجحان میں ایک موقع پرمارکیٹ میں 268 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھاگیا، اس کےعلاوہ سیمنٹ اوربینکوں کےشئیرزمیں بھی نمایاں خریداری دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 188 پوائنٹس اضافےکےساتھ تیس ہزار413 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پربند ہوا۔

فتح جھنگ: سابق امام کعبہ شیخ صالح نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا

0

فتح جھنگ : نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب سابق امام کعبہ شیخ محمد صالح نے ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔

فتح جھنگ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب ایک نجی ہاوٴسنگ سوسائٹی میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں سابق امام کعبہ شیخ محمد صالح نے شرکت کی، مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد سابق امام کعبہ نے نماز عصر بھی پڑھائی، تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شیخ صالح نے نماز کے بعد پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

طاہرالقادری کی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی تیاری

0

لاہور: ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی تنظیموں کومجوزہ انقلاب کے بعد پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے لئے فہرستوں کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔

تاجر کنونشن سے خطاب میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کی تیاریاں عروج پر ہیں، نوکریوں کے لئے فہرستوں کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، تاجر کنونشن سے رہنماوں نے خطاب میں انقلابی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا، پختون جرگہ فورم کے رہنما تو قادری صاحب کے بہت ہی فین نکلے،کنوینیر پختون جرگہ فورم تاجر وں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو تلوار تحفہ کے طور پر بھی پیش کی۔