ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27017

ملائشیا کے وزیر خارجہ یوکرائن روانہ ہوگئے

0

کوالالمپور:ملائشیا کے وزیرخارجہ ایمایچ سیونٹین طیارے کےمعاملےمیں تحقیقات کاجائزہ لینےکےلیے یوکرائن روانہ ہوگئے۔

ملائشیا کے وزیر خارجہ انیفہ امان یوکرائن میں گرکرتباہ ہونے والےطیارےکےلیے جاری امدادی آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیےیوکرائن روانہ ہوئے۔

ملائشین وزیر خارجہ اپنے یوکرائنی ہم منصب سےملاقات کریں گےاورتحقیقات کاجائزہ لیں گے۔

یوکرائن کی جانب سے روس نوازباغیوں پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ علحیدگی پسند جائے حادثہ سے شواہد مٹارہے ہیں،روس نےباغیوں سےتعاون کی اپیل کرتے ہوئے طیارے کی تباہی میں ملوث ہونے کےالزامات کی تردید کی ہے۔

اٹلی فلم فیسٹیول میں ہالی ووڈ اسٹارز کی شرکت

0

ہالی ووڈ اسٹارزجیسیکا چیسٹین اورسیلینا گومزنےشرکت کرکےاٹلی میں ہونے والے فلم فیسٹیول کی رونق بڑھا دی۔

اٹلی میں بارہواں گلوبل فلم اینڈ میوزک فیسٹیول جاری ہے، دنیا بھر سے فلمی صنعت سے جڑے ستارے اس فیسٹیول میں شریک ہیں۔

فلم فیسٹیول میں شرکت کے لئے ہالی ووڈ کے ستارے بھی پہنچے ہیں جن میں جیسیکا چیسٹین، سیلینا گومز اور چیوٹل اجیوفر شامل ہیں،جیسیکا اور چیوٹل کوبہترین اداکارہ اور اداکار کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

جیسیکا کی فلم دی ڈس اپیئر آف الینور ریگبائے بھی فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

کراچی میں دہشت گرد ایک بار پھر پولیس کے خلاف سرگرم ہو گئے

0

کراچی:لیاری میں فائرنگ سے سب انسپکٹرجاں بحق ہوگیا،اورصفوراچورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی پرفائرنگ کردی، جلیس فاطمہ محفوظ رہیں

کراچی میں دہشگرد ایک بار پھر پولیس کےخلاف سرگرم ہو گئے،رات گئے لیاری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹررفیق بلوچ کو موت کے گھاٹ اتار دیا،مقتول لیاری کارہائش پذیر تھا،اورصدرتھانےمیں تعینات تھا،مقتول سب انسکپٹرڈیوٹی ختم کر کے گھر لوٹ رہا تھا۔

دوسری جانب صفوراچورنگی کے نزدیک موٹر سائیکل سواردوملزمان نے ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا،پولیس حکام کےمطابق حملے میں خوش قسمتی سے جلیس فاطمہ محفوظ رہیں، تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، ملزمان کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

عیدالفطر پرقوم کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی عیدی ملنے کا امکان ہے

0

کراچی:عیدالفطر پر قوم کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی عیدی ملنے کا امکان ہے۔۔ جس میں پیٹرول کی قیمت مزید ڈیڑھ روپے تک اضافہ متوقع ہے

رمضان میں اشیائےضرورت کی قیمتوں کے حکومتی وعدے وعدے ہی رہے، پھر ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ کےعذاب میں کمی کا بیانات پر بھی کو عمل نہ ہوا۔

اب عید الفطر پر پیٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ عوام کو عیدی کے طور پر دیئے جانے کی تیاری کرلی گئی ہے،جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پینتالیس پیسےفی لیٹراضافے کا امکان ہےاورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے چھپن پیسےفی لیٹر بڑھنے کی توقع ہے، اسی طرح ہائی آکٹین کی قیمت میں چارروپےبیس پیسے فی لیٹراضافے کا امکان ہے

لیکن مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے پینتیس پیسے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اٹھائیس فی لیٹر کمی کاامکان ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت خزانہ پیٹرولیم لیوی کے ذریعے قیمتیں برقراررکھنے پرغورکررہی ہے۔

آئی سی سی کے چیرمین سری نواسن نے پاک بھارت دو طرفہ سیریز کی تصدیق کردی

0

لندن: آئی سی سی کے چیرمین سری نواسن نے پاک بھارت دو طرفہ سیریز کی تصدیق کردی ہیں، کہتےہیں کہ پاکستان سے سیریز کھیلنے کیلئے معاہدہ کرلیا ہے۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن نے انٹرویو دیتے ہوئےپاکستان سے دوطرفہ باہمی سیریز کی تصدیق کردی،سری نواسن نے بتایا کہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے معاہدہ ہوگیا ہے، اگلے آٹھ سال میں ہر ملک دوسرے سے سیریز کھیلے گا۔

آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مختصر طرز کی کرکٹ کے بارے میں سری نواسن نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے دیکھ کرکہا جاسکتا ے کہ ٹی ٹوئنٹی کو جلد ایف ٹی پی میں جگہ مل جائے گی، سری نواسن نے کہا کہ بطور آئی سی سی چیئرمین وہ اپنی ذمہ داریاں جانتے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، اگلے آٹھ سال کیلئے آئی سی سی نے ٹی وی رائٹس کے ٹینڈر جاری کردئیے ہیں۔

حامدکرزئی پاکستان پرفوجی حملہ کرنےوالےتھے، محمود اچکزئی

0

پشاور: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے افغانستان پاکستان پر فوجی حملہ کرنے والا تھا جسے ٹالنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے انہیں کابل بھیجا۔

محمود خان اچکزئی کہتے ہیں کابل سے باوثوق ذرائع سے اطلاعات تھیں کہ افغانستان پاکستان کے خلاف کوئی منصوبہ بندی کر رہا ہے، برطانوی خبررساں ادارے کی پشتو سروس کو انٹرویو میں محمود خان اچکزئی نے بتایا کابل کے دورے پر سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی ان کے ساتھ تھے۔

وزیر اعظم نواز شریف کا اصرار تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی غلط فہمی نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی قسم کی خطرناک صورتحال، محمو خان اچکزئی نے بتایا انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی اور ان کے قریبی رفقاء سے دو ملاقاتیں کیں، ایک ملاقات میں کابل میں تعینات چین اور امریکا کے سفیر بھی موجود تھے، محمود خان اچکزئی نے بتایا تین افغان آرمی کے اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد حامد کرزئی جوابی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے، محمود خان اچکزئی نے کہا دونوں ملکوں کو پوری دنیا کے سامنے ایک دوسرے کی خود مختاری کے احترام کا اعلان کرنا ہوگا۔

متاثرہ قبائلیوں کو ان کے گھروں میں عید منانے کی اجازت دی، سراج الحق

0

کراچی : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے شمالی وزیرستان کے متاثرین کو فوج کے کلیئر کردہ علاقوں میں واپسی کی اجازت دی جائے۔

کراچی میں عوامی دعوت افطارسےخطاب میں سراج الحق نے کہا کہ متاثرہ قبائلیوں کو ان کے گھروں میں عید منانے کی اجازت دی جائے، سراج الحق نے کہاغزہ پراسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم حکمرانوں نے سربراہ اجلاس طلب کیا نہ اسرائیل کے بائیکاٹ کااعلان کیا گیا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا ایسانظام چاہتے ہیں جس میں چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کتاب کےبجائے قرآن ہو، اذان ہوتو صدر پاکستان امامت کے لیے آگے بڑھیں۔

خلفائے راشدین ؓ کے یوم شہادت پرعام تعطیل کااعلان کیا جائے، اورنگزیب فاروقی

0

کراچی : اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم علی کرم اللہ وجہہ کی یوم شہادت کے موقع پر ریلیاں نکالی گئی۔

اکیس رمضان شہادت یوم علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں اہلسنت والجماعت کے تحت ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئی کراچی میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اکیس رمضان کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

اسلام آباد راولپنڈی میں  اہل سنت والجماعت کی جانب سے ریلی نکالی گئ، فیصل آباد میں بھی اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی،کوئٹہ میں ایلسنت والجماعت نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا اعلان نہ کیا گیا تو آئندہ احتجاج کی صورت کوئی اور ہوگی۔

کلائی میں باندھی گھڑی خون میں شوگر کی مقدار بتائے گی

0

کراچی :  (ویب ڈیسک) ذیا بیطس کے مرض میں مبتلاافراد کےلئے خوش خبری،کلائی میں باندھی گئی گھڑی خون میں شوگر کی درست مقدار بتائے گی۔

سائنس دانوں نے ذیابیطس میں مبتلا شخص کے خون میں شوگر کی مقدار جانچنے کےلئے گھڑی نما آلہ تیار کرلیا ہے جسے کلائی پر باندھ کر خون میں شوگر کی مقدار کا پتا چلایا جاسکتا ہے، اس مخصوص گھڑی کانام ’’گلوکو واچ‘‘ رکھا گیا ہے، گھڑی کے نیچے ایک خصوصی پٹی لگی ہوئی ہے جو پسینے کے ذریعے شوگر کی سطح چیک کر سکتی ہےاور اس پٹی کو با آسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے، اس گھڑی میں ایک اسکرین نصب ہے جو بٹن دبانے پر چند ہی لمحوں میں شوگر کی سطح بتا دیتی ہے، دوسرا بٹن آواز کے ذریعے گلوکوز کی سطح بتاتا ہے۔

بادام کااستعمال ذہنی استعدادبڑھانےکےساتھ جلدکوبھی تروتازہ رکھتاہے

0

کراچی : (ویب ڈیسک) بادام کا استعمال نہ صرف ذہنی استعداد کو بڑھاتا ہے بلکہ جلد کو بھی تروتازہ رکھنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بادام کاباقاعدہ استعمال نہ صرف یاد داشت کو بہتر کرکے دماغی صلاحیتوں کوبہتر کرتا ہے بلکہ اس میں موجود میگنیشئم، کاپر اور وٹامن بی جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنے میں بھی اہہم کردارا ادا رکرتے ہیں، جدید تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ بادام میں موجود اینٹی اوکسیڈینٹس اور وٹامن ای وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔