جمعہ, جون 28, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27026

چہلم امام حسین، ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری

0

شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر شہر شہر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے، جلوس کے شرکاء نواسہ رسول کی یاد میں نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر رہے ہیں۔

نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں جلوس اور مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے، کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس شاہ خراساں سے بر آمد ہوا، جو روایتی گزرگاہوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہ اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے شرکاء امام عالی مقام کی یاد میں نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر رہے ہیں، حیدر آباد سمیت اندرون سندھ بھی نواسہ رسول کی یاد میں جلوسوں کی برآمدگی اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے، شہدائے کربلا کی یاد میں تعزیے علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جارہے ہیں، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوں گے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی جلوس نکالے جارہے ہیں اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا بھی برپا کی جارہی ہیں، لاہور میں چہلم کا مرکزی جلوس صبح آٹھ بجے الف شاہ حویلی سے بر آمد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

فیصل آباد میں ذوالجناح کا مرکزی جلوس سہ پہر تین بجے امام بارگاہ عزاخانہ شبیر سے برآمد ہوگا، جو اپنے روایتی گزرگاہوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو جائے گا، راولپنڈی میں چہلم کا مرکزی جلوس عاشق حسین کمیٹی چوک سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔

کوئٹہ میں مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا ہے، جو روایتی راستوں سے گزرتا ہوا بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا، پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں بھی چہلم امام حسین کے موقع پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

بنگلہ دیشی سفارتخانے پراحتجاج، 20 افراد کیخلاف مقدمہ د رج

0

اسلام آباد میں بنگلہ دیشی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنے والے بیس سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا .مظٓاہرین پرمقدمہ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے پر درج کیا گیا ہے۔

مظاہرین کی جانب سے گزشتہ روز سفارت خانے کے باہراحتجاج کیا تھا۔ مظاہرین کی جانب سے بنگلہ دیش کا پرچم اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کا پتلا نذرآتش کیا تھا۔ مقدمہ بیس سے زائد افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے

 

بنکاک:حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت، شیناوتراحکومت چھوڑدیں، مظاہرین

0

تھائی لینڈ کی وزیراعظم کے خلاف مظاہرے اور احتجاج مزید زور پکڑتے جا رہے ہیں، مظاہرین نے رجسٹریشن کروانے والے امیدواروں کو الیکشن آفس جانے سے روک دیا۔

حکومت کے اعلان کے مطابق آئندہ سال انتخابات کروانے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اور اس سلسلے میں حکومت نے بنکاک اسٹیڈیم میں رجسٹریشن کیلئے دفاتر قائم کیے ہیں تاہم رجسٹریشن کے لئے آنے امیدواروں کو مظاہرین نے روک دیا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پہلے وزیراعظم ینگ لک شناواترا حکومت چھوڑ دیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےمستعفی ہونے تک وہ ان کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

قاہرہ: عدالتی فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر سراپا احتجاج

0

مصر میں عدالتی فیصلے کیخلاف ہزاروں افراد سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرین نے فیصلے کو تعصب پر مبنی قرار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز مصر کی ایک عدالت نے حسنی مبارک حکومت کیخلاف تحریک چلانے اور پولیس پر حملوں کی پاداش میں تین اہم اور سرگرم سیاسی کارکنوں کو سزا سنائی تھی۔

تاہم جس قانون کےتحت یہ کاروائی کی گئی، اس پرعوام سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تنقید کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو معتصبانہ قرار دیا ہے۔
   

مہنگائی پشاورمیں، لاہورمیں احتجاج سمجھ سے بالا ترہے، آفتاب شیرپاؤ

0

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ مہنگائی پشاور میں ہے ، جبکہ احتجاج لاہور میں کیا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی بدامنی بلوچستان حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔

کوئٹہ میں نواب بگٹی قتل کیس کے سلسلے میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختوانخوا میں حکومت کی رٹ ہے اور نہ ہی آئینی و قانونی تقاضوں کو پورا کیا جارہا ہے سات ماہ ہوگئے کوئی پارلیمانی کمیٹی ہی نہیں بنائی گئی۔،

آفتاب احمد شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کے قرارداد کی حمایت کرتے ہیں عمران خان کے دھرنے کی عالمی برادری بھی خلاف ہورہی ہے، پی ٹی آئی کی سولو فلائٹ سے ڈرون حملے نہیں روکے جاسکتے۔

 

قاہرہ: مصر میں 450 قیدیوں کا بھوک ہڑتال کا اعلان

0

مصر میں برطرف صدر محمد مرسی کے حامیوں سمیت دیگر قیدیوں نے جیل میں غیر انسانی سلوک کے باعث بھوک ہڑتال کردی۔

مصر میں فوجی حکومت کیجانب سے اخوان المسلمین کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد گرفتار ہونے والے ہزاروں کارکنان سمیت جیل میں قید چار سو سے زائد قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر دی۔

قیدیوں کا کہنا ہے کہ جیل میں گنجائش سے زیادہ افراد کو رکھا جارہا ہے جبکہ نامناسب خوارک اور قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرنے سے محروم کیا جارہا ہے، بھوک ہڑتال کرنے والے افراد میں اخوان المسلمین کے اہم رہنما بھی شامل ہیں۔
   

پیرس:جوہری فضلہ لے جانیوالی ٹرین پٹڑی سے اترگئی

0

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے قریب جوہری فضلہ لے جانیوالی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا۔

پیرس کے نواح میں واقع ریلوے اسٹیشن میں جوہری فضلے سے لیس ٹرین پٹڑی سے اترنے کے واقعے میں تاحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا ہے، ماحولیات کے تحفظ کےلئے قائم تنظیم نے واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری فضلے کی غیر محفوظ نقل و حمل پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
   

جوبا: جنوبی سوڈان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،بان کی مون

0

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ جنوبی سوڈان کا فوری اور پرامن حل چاہتے ہیں جس کے لئے وہ جنوبی سوڈان میں سلامتی کونسل سے امن فوج میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان میں قیام امن، شہریوں کی حفاظت اور خانہ جنگی پر قابو پانے کیلئے سلامتی کونسل میں درخواست کی ہے کہ سلامتی کونسل جنوبی سوڈان میں قیام امن کے لئے فوری طور پرضروری اقدامات کرے تاکہ سوڈان کو مزید تباہی سے بچایا جاسکے۔

اس سلسلے میں بان کی مون نے فوری طور پر سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈان میں قیام امن کے لئے جلد پانچ ہزار پانچ سو امن فوجی دستے روانہ کرے، بان کی مون نے سوڈان کے ہمسایہ ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ سوڈان میں قائم امن اورسوڈان کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں، اس قبل اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں چھ ہزار آٹھ سو امن فوجی دستے اور سات سو پولیس کے جوان اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
   

سعودی عرب دفاعی بجٹ2014: دفاع کیلئے228 ارب ڈالر مختص

0

سعودی عرب نے سن دوہزار چودہ کے دفاعی بجٹ کا اعلان کر دیا ہے، اس سال دفاع کے لئے ریکارڈ دو سو اٹھائیس ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں دفاعی امور کے لئے مختص کی جانے والی رقم میں ہر سال خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گذشتہ سال دفاع کے لئے رکھی جانے والی رقم میں دس ارب بلین ڈالر اضافے کے بعد سال دو ہزار چودہ کیلئےسعودی عرب نےدو سو اٹھائیس ارب ڈالر کے بجٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطٰی میں جاری خانہ جنگی دفاعی بجٹ میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے۔

حلب: فضائی بمباری سے رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے،80ہلاک

0

شام میں فوج کی فضائی بمباری سے حلب کے رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے، اسی افراد مارے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں سیکیورٹی فورسز کیجانب سے آٹھویں روز کی جانیوالی بمباری سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، سرکاری فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں میں برسائے گئے بیرل بموں نے کئی بچوں کی بھی جانیں لی لیں۔

بمباری کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو اسپتال منتقل کیا، ان حملوں کے بعد اسپتال زخمیوں سے بھرگئے جبکہ ملبے تلے دبے درجنوں افراد کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، جن سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔