اتوار, اکتوبر 6, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27031

جنوبی کوریا: کیچڑ کے میلے کا آغاز

0

جنوبی کوریا: کیچڑ کے میلے نے دھوم مچادی۔ منچلوں کی بڑی تعداد نے مڈ ریسلنگ میں حصہ لیا ،ایک دوسرے کو کیچڑ میں لت پت کیا۔

جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوری آنگ میں کیچڑ کا دلچسپ میلہ سجایا گیا، جس میں منچلوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کیچڑ کے اس انوکھے میلے سے لطف اندوز ہونے کیلئے نہ صرف جنوبی کوریا بلکہ کئی ممالک کے سیاح بھی مڈ فیسٹول میں شرکت کیلئے پہنچے۔

میلہ کا خاص گیم مڈ ریسلنگ تھا، جس میں نوجوان ایک دوسرے کو کیچڑ میں نہلانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا تے رہے۔

اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

0

کراچی : اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، جس میں آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کا تعین کیا جائے گا ۔

         اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کے اعداد وشمار کو دیکھتے ہوئے اعلان کردہ گزشتہ تین مانیٹری پالیسیوں میں شرح سود کو دس فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ اقتصادی ماہرین کے مطابق ایک مرتبہ پھر شرح سود کودس فیصد پر برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔

ملکی معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری کے باوجود مہنگائی کی رفتار میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شرح سود میں تبدیلی کی گنجائش کم ہے، جون میں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ دو فیصد رہی لیکن ماہ رمضان میں قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے یہ خدشات پیدا ہورہے ہیں کہ جولائی میں مہنگائی ایک بار پھر بے لگام ہوسکتی ہے۔

پارکنگ ایریا میں اپنے لئے خود جگہ تلاش کرنے والی کار تیار

0

سویڈش کمپنی نے پارکنگ ایریا میں اپنے لئے خود جگہ تلاش کرنے والی کار تیار کرلی  ہے، روبوٹ کاریں جلد ہی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔

سویڈن کی کاریں تیارکرنے والی کمپنی وولوو نے پارکنگ ایریا میں اپنے لئے خود جگہ تلاش کرنے والی کار تیار کرلی، کمپنی نے ایسی آٹو میٹک روبوٹک کار تیار کی ہے، جو اپنے مالک کو منزل پر پہنچانے کے بعد اسے پارکنگ کے جھنجٹ میں نہیں ڈالے گی۔

یہ کار پیدل چلنے والے انسان کی رفتار سے خود بخود چلتے ہوئے پارکنگ میں اپنی جگہ ڈھونڈے گی اور خود کو یا کسی دوسری گاڑی کو ذرا سا نقصان پہنچائے بغیر خود پارک ہو جائے گی، یہ کار چھ سال کے اندر فروخت کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

پشاور:فائرنگ سے3اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج، ابتدائی رپورٹ تیار

0

پشاور: پولیس نے فائرنگ سے شہید تین پولیس اہلکاروں کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق  شہید تینوں پولیس اہلکار پوائنٹ چھوڑ کر بلٹ پروف جیکٹس پہنے بغیر افطاری پرگئے، الرٹ نہ ہونے کی وجہ سے جوابی کارروائی نہ کرسکے۔

پشتخرہ میں جمعے کے روز پولیس ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اطلاع کے باوجود اہلکار پوائنٹ چھوڑ کر بلٹ پروف جیکٹس پہنے بغیرافطاری کیلئے چلے گئے الرٹ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکار جوابی فائرنگ نہ کرسکے، جس کی وجہ سے حملہ آور علاقہ غیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق چار حملہ آوروں نے افطاری سے بیس منٹ بعد پشتخرہ کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر سولہ سے زائد گولیاں برسائیں، جس میں تین پولیس اہلکار سمیت چار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔

دوسری جانب پولیس پر حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی، جس میں دہشت گردی کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یوم علی پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

0

کراچی :یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے، ملک بھر میں یوم علی کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔کئی شہروں ٕمیں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان ہے، موبائل فون بندش کا دورانیہ صبح چار بجے سے رات گیارہ بجے تک ہوگا

      یوم علی کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں ایک دن کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، راولپنڈی ، جہلم ، اٹک اور چکوال میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرلئے گئے ہیں جبکہ ان اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی امکان ہے۔

سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات اور یوم علی کے دن امن وامان برقرار رکھنے کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر انیس رمضان سے اکیس رمضان تک پابندی لگانے کے ساتھ موبائل فون سروس بند کرنے کے لئے وفاق کو خط ارسال کردیا ہے۔

گوجرانوالہ اور ڈی جی خان میں بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی۔ فیصل آباد میں دو مجالس اور تین جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔ شہر میں امن و امان برقراررکھنے کیلئے ایلیٹ فورس سمیت رینجر اور فوج کے دستے بھی گشت کریں گے۔

کراچی:یوم علی پر موبائل سروس بند اور 16ہزار اہلکارتعینات

0

کراچی:  پولیس نے یوم علی کیلئےسیکییورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، یوم علی کو موبائل سروس بنداورسولہ ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

یوم علی رضی کے موقع پر سندھ پولیس کی جانب سے فل پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، منصوبہ کے مطابق سولہ ہزار سیکیورٹی اہلکار جلوس اور مختلف علاقوں میں تعینات کیئے جائینگے۔ اہلکاروں میں ایس آر پی، آر ایف ایف اور رینجرز کے اہلکار بھی شامل ہونگے۔

جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا جائیگا، اور کسی غیر متعلقہ شخص کو جلوس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام تھیبو کے مطابق کیمرے والی ستر موبائلیں بھی اسکواڈ میں شامل ہونگی جبکہ اطراف کی بلند عمارتوں میں ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیئے جائینگے۔ سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے گزر گاہ کی سوئیپنگ کی جائیگی۔

ریسکیو اداروں کو اسٹینڈ بائی رہنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں، شہر میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر موبائل فون سروسز بھی بند رہیں گی۔

کراچی: یوم علی پر سیکورٹی خدشات، شاپ سائن بورڈز ہٹا دیئے گئے

0

کراچی : سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یوم علی کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے روٹ پر شاپس سائن بورڈز کو عارضی طور پر ہٹا دیا گیا ہے ۔

کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یوم علی کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے روٹ پر واقع ایم اے جناح روڈ ،ایمپر یس مارکیٹ، ٹاور اور ریگل کے علاقوں میں شاپ سائن بورڈز کو ہٹادیا گیا ہے، ماضی میں دہشتگرد سائن بورڈز کے اطراف بھی بارودی مواد نصب کر کے دہشتگرد ی کی وارداتیں کرچکے ہیں۔

جس کے پیش نظر تمام شاپس سائن بورڈز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے یوم علی کے موقع شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور غیر قانونی پارکنگ سمیت یوم علی پر جلوس کیلئے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

آخری عشرہ: لاکھوں افراد آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

0

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کی تلاش میں اہل ایمان دنیا سے کٹ کر اپنا ناطہ اس واحد بزرگ و برترہستی سے جوڑ لیتے ہیں ،جس کی بادشاہت لازوال ہے۔

ویسا تو پورا رمضان المبارک ہی رحمتوں اور برکتوں سے مامور ہے لیکن آخری عشرے میں مسجد میں اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لئے اعتکاف کرنا رسول کریم کی سنت ہے۔  عالم دین اعتکاف کرنے والے اپنی تمام تر توجہ عبادات، تسبیحات، اور اذکار کی طرف مرکوز کرکے دنیا سے ناطہ توڑ لیتے ہیں۔

ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں اعتکاف کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،لاکھوں افراد آج اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

ہر سال کی طرح رواں سال بھی ملک بھر سے لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے، یہ لوگ اللہ تعالی کے مہمان بن جائیں گے، اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ آج عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوں گے۔

شوال المبارک کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا، اعتکاف کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام ، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

برطانیہ: گرمی کی لہر سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

0

برطانیہ : گرمی کی لہر سےشہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، گرم موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔

برطانیہ کا جل تھل موسم اور یخ بستہ ہوائیں عوام کو سال بھر جیکٹ اور چھتری اٹھانے پر مجبور رکھتی ہیں جبکہ موسم گرما اکثر نظریں چراکر گزر جاتا ہے، برطانیہ میں ان دنوں سورج آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ۔

گرمی کی لہر اور سال کے گرم ترین موسم کے باعث نہ صرف شہریوں بلکہ سیاحوں کے چہرے بھی خوشی سے جگمگا اٹھے ہیں اور وہ گرم موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کررہے ہیں ۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کا درجہ حرارت بتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور ایک ہفتے تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

پیرو:برفانی تودے تلے دب کر امریکی کوہ پیما ہلاک

0

پیرو: ایک امریکی کوہ پیما برفانی تودے تلے دب کر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کوہ پیما پیرو کے پہاڑی سلسلہ اینڈیز کو سر کرنے کی مہم کے دوران برفانی تودے کے نیچے دب کر جان کی بازی ہار بیٹھا جبکہ گروپ میں شامل دوسرا کوہ پیما شدید زخمی ہوگیا ۔

امدادی کارکنوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد تودے تلے دبے زخمی کوہ پیما کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔