بدھ, جولائی 3, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27044

بنگلہ دیش:پولیس کا کریک ڈاؤن، سینکڑوں افراد گرفتار

0

بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے مارچ کو ناکام بنانے کیلئے پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا، مظاہرین اور پولیس میں تصادم سے ایک شخص بحق ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حزب اختلاف کی چودہ پارٹیوں کے اتحاد کی اپیل پر مختلف پارٹیوں کے کارکن ملک بھرسے ڈھاکہ کی جانب مارچ کرنےکیلئےجمع ہوئے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے کاروائی کی، جس کے نتیجے میں جھڑپیں شروع ہوگئیں، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ کے دوران فائرنگ سے ایک طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق اور درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی رہنما بیگم خالدہ ضیاء تیسرے روز بھی اپنی رہائشگاہ میں نظربند رہیں، پولیس نے ملک کے مختلف شہروں میں کاروائی کے دوران سیاسی جماعتوں کے ہزار سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

بغداد: بم دھماکوں میں 16افراد جاں بحق، 20 زخمی

0

عراق میں جاری دہشت گرد حملوں میں سولہ افراد جاں بحق اور کم ازکم بیس زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک بریگیڈئیر سمیت چار فوجی ہلاک ہوگئے۔

اس قبل گذشتہ روز ایک فوجی چوکی کے قریب کار بم دھماکے سے چھ فوجیوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ دارالحکومت کے شمالی مغرب میں مختلف پرتشدد کاروائیوں میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال سے تاحال آٹھ ہزار لوگ جاں بحق جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے۔
   

کیف: ہزاروں افراد کا صدر کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج

0

یوکرائن میں مظاہروں کا سلسلہ تھم نہ سکا، حکومت کے خلاف مظاہرے میں دو سو سے زائد گاڑیوں کے قافلے نے اہم شاہراہ سے صدر کی رہائش گاہ تک مارچ کیا۔

یوکرائن کے صدر وکٹر یونوکووچ کی رہائشگاہ کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، دوسری جانب لاکھوں افراد یورپین اسکوائر پر پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں، پولیس نے مظاہرے میں شریک افراد کو گاڑیوں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

مظاہرین پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کیخلاف اپوزیشن کیجانب سے ملک گیر ہڑتال کی اپیل بھی کی گئی، یوکرائن میں عوام کیجانب سے یورپی یونین سےاتحاد کے مطالبے پرحکومت سے اختلاف کے باعث احتجاج جاری ہیں، عوام نے حکومت کا یورپی یونین کی تعاون کی اپیل کو نظر انداز کرتے ہوئے روس سے اتحاد کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔
   

بیروت: سعودی عرب کیجانب سے لبنانی فوج کیلیے3 ارب ڈالر کی امداد

0

سعودی عرب لبنانی فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے فوری طور پرتین ارب ڈالرز کی خطیر رقم دے گا۔

لبنانی صدر میشال سلیمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عرب کیجانب سے لبنان کو ملنے والی رقم لبنان کی تاریخ میں اور خاص کر مسلح افواج کیلئے دی جانے والی سب سے بڑی گرانٹ ہے۔

صدر میشال کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے لبنانی فوج کی استعدادی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے گرانٹ کے اعلان پر لبنانی حکومت اور عوام ان کے شکر گذار ہیں۔

فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اعلی سعودی عرب پہنچ گئے

0

مشرقی وسطیٰ میں قیام امن اور پائیدار امن کے لئے فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اعلی سعودیٰ قیادت کے ساتھ ملاقات کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

فرانسیسی صدر فرانسو اولاند الجزائر ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام، شام کی صورتحال سمیت مشرق وسطی میں قیام امن کےسلسلےمیں سعودی عرب کی اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ، ولی عہد شہزادہ سلمان اور دیگر اعلی سعودی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور فرانس مشرق وسطی میں امن، استحکام اور سلامتی قائم کرنے کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کریں گے، کیونکہ سعودی عرب، مشرق وسطی میں فرانس کا اہم پارٹنر ہے۔

انکا کہنا تھا کہ لبنان میں امن اور استحکام کو مضبوط کرنے کے طریقے کار اور خاص طور پر دفاع میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
   

دارفرمیں اقوام متحدہ امن فوج کی ہلاکتیں،بان کی مون کا سخت ردعمل

0

اقوام متحدہ کے رہنما بان کی مون نے شورش زدہ علاقے دارفر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر سخت رد عمل ظاہر کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نیسرکا کہنا ہے کہ امن فوجی کے دستے پر حملے کے دوران ایک حملہ آور ہلاک دو زخمی ہوگئے، گزشتہ چھ ماہ میں دارفورمیں جاری تشدد کی لہر میں چودہ امن فوج ہلاک ہوگئے ہیں۔

سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امن فوجی دستوں پر حملوں کی بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کی اور سوڈان کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ حملوں کے زمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

خرطوم کی حکومت کے خلاف بغاوت دوہزار تین میں شروع ہوئی، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق کم از کم تین لاکھ لوگ اس تنازعہ میں اب تک میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
   

امریکہ دنیا پر بالادستی قائم رکھنے کیلئے خفیہ نگرانی سے پیچھے نہیں ہٹے گا،جولیان اسانچ

0

عالمی راز افشا کرنیوالے جولیان اسانچ کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا پر بالادستی قائم رکھنے کے لیے ماضی میں ایٹمی ہتھیاروں کی طرح خفیہ نگرانی سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

غیر ملکی خفیہ ایجنسی سے بات کرتے ہوئے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانچ نے کہا کہ سرد جنگ کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کی مخالفت کے باوجود امریکہ نے پروگرام جاری رکھا۔

انکا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس پانچ ہزار سے زائد ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور امریکہ کسی بڑے خدشے کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے میں مصروف ہے۔

جولیان اسانچ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی اہلکاروں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر مبنی فلم بنائی گئی ہے، جس میں امریکا کی دنیا میں بالادستی قائم رکھنے کے حوالے سے کردار کشی کی گئی ہے۔
   

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

0

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن اکتالیس گھنٹے کی بندش کے بعد آج دوبارہ کھل گئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں طویل بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھلنا شروع ہوگئے ہیں، جس کے بعد صارفین نے سکھ کا سانس لیا، صبح سویرے ہی سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

یاد رہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سندھ میں کل اکتیس دسمبر کی صبح آٹھ بجے سے سی این جی اسٹیشنز پر گیس نہیں ملے گی، سی این جی اسٹیشنز اڑتالیس گھنٹوں بعد دو جنوری جمعرات صبح آٹھ بجے کھول دیئے جائیں گے۔
   

چارسدہ:راکٹ حملہ، ماں 2بچوں سمیت جاں بحق،2افراد زخمی

0

چارسدرہ میں شرپسندوں کے راکٹ حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے چارسدہ کے علاقے سر ڈیری میں ایک مکان پر راکٹ داغا، جس سے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر ماں دو بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق راکٹ حملے سے ارگرد کے مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
   

دو ہزار چودہ پاکستان کیلئے میک اور بریک ثابت ہوسکتا ہے،الطاف حسین

0

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دو ہزار چودہ پاکستان کیلئے کٹھن اور مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ میک اور بریک کا سال بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکمران اور مقتدر قوتیں ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائیں، الطاف حسین نے مقتدر قوتوں اور حکمرانوں سے اپیل کی کہ ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے ملک کی بقا، سلامتی اور فلاح کیلئے جو بھی فیصلے کرنے ہوں کرلیں اور جتنی جلدی ممکن ہو ان پر عمل درآمد کرلیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاخیر ناقابل تلافی نقصان بن سکتی ہے، حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد جو نتیجہ اخذ کیا اسے مقتدر قوتوں کے سامنے پیش کر دیا، حکمرانوں اور مقتدر قوتوں پرمنحصر ہے کہ وہ ملک کو تباہی کی جانب لے جانا چاہتی ہیں یا بہتری اوراستحکام کی جانب لے جانا چاہتی ہیں۔