پیر, جولائی 1, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27047

پی ایس ڈی پی کے تحت 153 ارب روپے جاری

0

وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے لئے مختص مجموعی رقم پانچ سو چالیس ارب روپے میں سے اب تک پی ایس ڈی پی کے تحت ایک سو تریپن ارب روپے جاری کئے۔

وزارت منصوبہ بندی کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق موجودہ مالی سال میں پا کستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے سات ارب نوےکروڑ روپے جاری کئے۔

ریلوے ڈویژن کیلئے پانچ کروڑ روپے ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے سات ارب اکیا سی کروڑ روپے اور پانی اور بجلی ڈویژن کیلئےدس کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔
   

فلم جلیبی جلد نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

0

اے آر وائی فلمز اور ری ڈرم فلمز سرمد فلمزاور جس ول فلمز کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم جلیبی جلد نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

اے آر وائی فلمز اور ریڈرم فلمز سرمد فلمزاور جس ول فلمز کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم جلیبی جلد نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

فلم کے نمایاں اداکاروں مین شامل ہیں عدنان جعفر،علی سفینہ ، دانش تیمور، عُزیر جس ول، وقار علی خان،اور ژالے سرحدی ، اس فلم کی ہدایات یاسر جس ول نے دی ہیں ۔۔فلم جیلبی کو اے آر وائی فلمز آئندہ برس جاری کرے گی۔
   

کراچی: ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کرسمس کے حوالے سے تقریب

0

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نائن زیرو پر کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، حق پرست ارکان اسمبلی کے وفدنے کرسمس کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کے چرچوں دورہ کیااور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے کرسمس کی مبارکباد دی اور کیک اور گلدستے پیش کیے، ایم کیوایم کے وفد میں حق پرست اسمبلی عارف بھٹی، دلاور،سفیان یوسف ریحان ظفر اور سیف الدین خالد، ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی انچارج عبدالاحدو اراکین کمیٹی سمیت کارکنان بھی موجود تھے۔

اس مو قع پر ایم کیوایم وفد نے کہاکہ وہاں پر موجودپاسٹرز، مسیحی بردادری لوگوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ تمام مذاہب، عقائد کا احترام کرنے پیار ، محبت ، امن ، بھائی چارہ اور احترام انسانیت کا درس دیا ہے ، ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہتی ہے ۔اس مو قع پر انہوں نے پاکستان میں مقیم مسیحی برادری کے عوام کو کرسمس کی دلی مبار کباد پیش کی۔

شور شرابا کر نے سے بہتر فورم پارلیمنٹ ہے، خورشید شاہ

0

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہےعمران خان پہلے خیبر پختونخوا کو ٹھیک کریں، پھر سندھ اور پنجاب جائیں، سکھر میں میڈیا سے گفتگومیں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کاکہنا تھا لڑائیوں سے چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی، انھیں احساس ذمہ داری ہے، حکومت کو وقت دینا چاہتے ہیں ۔

انھوں نے کہا چوہدری نثار بادشاہ آدمی ہیں، اُنھیں پارلیمنٹ کے آدھے پیسے واپس کرنےچاہئیں، انھوں نے کہا فضل الرحمن کادھرنےکااعلان انتہائی غلط ہے، مسئلے کا حل پارلیمنٹ ہے، شور شرابا کر نے سے بہتر فورم پارلیمنٹ ہے۔

سکھر بیراج سے متعلق سوال پرخورشید شاہ کا کہنا تھا جن ماہرین نے سکھربیراج کی عمر زیادہ بتائی ہے اگر سندھ کو کچھ ہو گیا تو ذمے دار وہ ہی ہونگے۔
   

الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، شاہ محمود قریشی

0

تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی نےمطالبہ کیا ہے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عدلیہ کی زیرنگرانی کرائےجائیں، الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، دھاندلی ہوئی تو ہرگلی اور محلے میں احتجاج ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھان لیگ کا ذہن پارٹی بنیادوں پر الیکشن سے ٹکرارہا ہے،حلقہ بندیاں پہلے ہی متنازع تھیں، انتخابات اے سی یا ڈی سی کے تحت کرانے کا فیصلہ مزید متنازع ہے، کیونکہ انتظامی افسروں کی تعیناتی وزیراعلیٰ کی مرضی سے ہوتی ہے۔

انھوں نےکہا پنجاب حکومت نےدبانے اور خریدنے کی پالیسی کاآغازکردیا۔ ن لیگ پیسے کی سیاست کوفروغ دینا چاہتی ہے جس سے ہارس ٹریڈنگ ہوگی۔

قائد اعظم کی تعلیمات مشکل حالات سے نکال سکتی ہیں، الطاف حیسن

0

الطاف حسین نے کہاقائد اعظم کےافکار اور تعلیمات پر اصل روح کے مطابق عمل پیرا ہوئے بغیر ملک و قوم کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نجات نہیں دلائی جاسکتی۔

ایم کیو یام کے قائد نے ایک بیان میں کہا ملک پر قابض دوفیصد مراعات یافتہ طبقے نے آج بھی قائد اعظم کے تصورات ، افکار اور تعلیمات سے دوری اختیار کر رکھی ہے، الطاف حسین نے کہاقائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو روشن خیال ، اعتدال پسنداسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے۔
    
   

مشرف کا ٹرائل خوشی کا دن ہے، پرویزرشید

0

وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ مشرف کا ٹرائل خوشی کا دن ہے، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

اسلام آبادمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا پرویزمشرف کا ٹرائل ہونا خوشی کی بات ہے، انہوں نے کہا قدم آگے بڑھانے کےلئے اٹھائے جاتے ہیں۔

پاک بھارت ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنزکی ملاقات خوش آئندہے، وفاقی وزیرنےکہاجہالت غربت اور پسماندگی کےخاتمے کےلئے مل کرجدوجہدکرناہوگی، خطے کی تمام ریاستوں کو امن کے ساتھ رہنا چاہئے۔

معاشی ترقی کےلئے گول میز کانفرنس بلائی جائے، چوہدری شجاعت

0

مسلم لیگ ق کے سربراہ سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم قومی، معاشی ایجنڈے کو طے کرنے کے لئے کُل جماعتی گول میز کانفرنس بلائیں۔

لاہور میں قائداعظم ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آج پھر آئی ایم ایف کے در کا بھکاری بنادیا گیا ہے، جبکہ ہمارے دور میں اس سے نجات حاصل کرلی گئی تھی، حکومت اور عوام گھروں اور میدانوں میں سبزیاں آگانے کی مہم شروع کریں۔

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ سبزیاں لگانے والوں کو مفت کھاد اور بیج فراہم کیا جائے تاکہ اربوں روپے کا زرمبادلہ ضائع نہ ہو، آج قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی، ڈرون حملے، لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ قائد اعظم نے مسلمانوں کو اسلامی فلاحی مملکت قائم کرکے دی تاکہ وہ اپنی زندگی آزادانہ گزار سکیں، ہمارے دور میں صوبہ بھر میں مفت ادویات اور تعلیم دی جاتی تھیں، طالبات کو وظیفہ دیا جاتا تھا، موجودہ حکومت نے صوبے کے پانچ ہزار سکول بند کردئیے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کو صرف دھکے ملتے ہیں، ریسکیو 1122 ہمارے دور کا انمول تحفہ ہے، آج ہر شخص بدحال ہے، شہباز شریف ترکی کے وزیراعظم کو ایچی سن کالج لے گئے بہتر تھا وہ انہیں کسی دانش سکول لے جاتے۔

وینا ملک دبئی کے بزنس مین اسد بشیر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

0

 وینا کی دبئی کے بزنس مین اسد بشیر سے شادی خانہ آبادی ہو گئی، نرالے ریکارڈز، اسکینڈلز کی بھر مار اور خبروں میں ان رہنے والی وینا کی اپنی ہی خبروں کو بریک لگ گیا اور پھر دھڑکتے دلوں کو بریک کرنے والی وینا ملک نے اپنے نکاح کی تصدیق بھی کردی، وینا ملک کے والد ملک اسلم نے بیٹی کے نکاح کی تصدیق کردی۔

 ویسے وینا کی شادی خبریں تو متعدد بار سننے کو ملیں لیکن کبھی کسی کے ذریعے کبھی خود انکی زباں سے اور کبھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی کبھی خبر کبھی پریس کانفرنس میں اعتراف کیا ۔

دو ہزار دس میں آصف کے سنگ کبھی سنی گئی افواہیں جس کا وینا نے باقائدہ خود اعلان کیا تھا، پھر خبر آئی کے دو ہزار پندرہ میں یہ کام سر انجام دیں گیں،  وینا کی کبھی ہاں اور کبھی نا کے سبب زیادہ تر لوگوں کا کہناہے کہ سب کو چونکا دینے میں وینا کومزہ آتا ہے۔

ملک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے، صدر ممنون

0

صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کے چیلنجز کاسامنا ہے، ایوان صدر اسلام آباد میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی صدر ممنون حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشی ہے ہم سب مل کر بابائے قوم کی سالگرہ منارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قائد کی سوچ اورافکارکواجاگر کرکے وطن عزیز کو ان کی سوچ اور امنگوں کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔صدر پاکستان نے کہا کہ ملک کومعاشی ،سماجی اور دیگرچیلنجز کے ساتھ دہشتگردی اور انتہاپسندی کا بھی سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قوم نےجمہوریت کے استحکام اور فروغ کے لئے قربانیاں دیں، انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صلاحیتیوں اورتوانائی کو قائدکےمقاصد کے حصول کیلئے صرف کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔