منگل, اکتوبر 8, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27056

مغرب کوشام میں دہشتگردی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی،شامی صدر

0

دمشق:  شام کے صدر بشار الاسد نےمغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں باغیوں کوامداد فراہم کرنے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

شام کے شہر دمشق میں تقریب حلف برداری سے قبل خطاب کرتے ہوئے صدر بشار الاسد کا کہنا تھا کہ شام کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے اور باغیوں کو امداد فراہم کرنے پر مغرب اور ان کے عرب اتحادیوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر بشار الاسد کا کہنا تھا کہ سرکاری فورسز باغیوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گی، شام میں جاری تین سالہ خانہ جنگی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

بھارت:کرکٹ کلب میں دھوتی میں آنےوالے جج کا داخلہ بند

0

تامل ناڈو : بھارت میں روایتی لباس پہن کر آنے والے جج کو کرکٹ کلب میں داخل ہونے سے منع کرنے پر سیاستدانوں نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کرکٹ کلب انتظامیہ نے ہائی کورٹ جج کو روایتی لباس پہننے کے باعث کلب میں داخل ہونے سے روک دیا, واقعے کے بعد تامل ناڈو کے وزیراعلی نے کلب کی اس حرکت پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کلب بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی سیاستدان وینکھے نیڈو اور ششی تھرور سمیت دیگر رہنماوں نے واقعے کی مذمت کی ہے، ہائی کورٹ جج کو کلب میں مدعو کیا گیا تھا تاہم وہ روایتی دھوتی پہن کر آئے جس پر انہیں کلب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بھارت:سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ

0

بھارت: کئی ریاستوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافے کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

بھارت میں سبزیوں کی قیمت میں مسلسل اضافے کے خلاف بھوپال، مدھیہ پردیش، ناگپور سمیت کئی ریاستوں میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے رواں سال منتخب ہونے والی حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت نےانتخابات کے دوران جھوٹے دعوے کیے اور اقتدار میں آتے ہی مہنگائی میں دگنا اضافہ کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ غیر متوقع بارشوں کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں اشیاء کی قلت ہے اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

امت کے آنسو

0

razi-tahir

ان چاہے سافٹ ویئر اور ٹول بارز سے نجات

0

اب آپ کو ڈاون لوڈنگ کے وقت ان چاہے سافٹ ویئر اور ٹول بارز سے نجات مل سکتی ہے۔

انچیکنگ نامی ایک چھوٹا سا سافٹوئیر ڈاؤنلوڈ کرلیں، ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد کسی بھی عام پروگرام کی طرح اسے اپنے کمپیوٹر پرانسٹال کرلیں، یہ سافٹوئیر بیک گراؤنڈ میں چلتا رہے گا اور جب بھی آپ کوئی نیا پروگرام انسٹال کرنے لگیں گے تو یہ اس کے انسٹالر کا جائزہ لے گا ، اگر اس میں کوئی اضافی سافٹوئیر یا ٹول بار کی آپشن موجود ہوگی تو یہ خود ہی اسے ان چیک کر دے گا۔

غریبوں کی غربت دیکھ کرپھل اور سبزی پر سبسڈی کا اعلان

0

فیصل آباد:ایک جانب حکومت عالمی اداروں کے دبائو پرسبسڈیزختم کر رہی ہے تو دوسری جانب فیصل آباد کے حاتم طائی دی سی او نےسبزیوں اور پھلوں پرسبسڈی کا اعلان کر دیا۔

فیصل آباد کے ڈی سی او نور الامین مینگل یوں توسرکاری افسر ہیں لیکن رمضان میں ان کا دل بھی غریبوں کو دیکھ کربھرآیا جو سستی سبزی خریدنے رمضان بازارآئے تھے لیکن اشیا کے نرخ دیکھ کر ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑگئے۔

دی سی او نور الامین مینگل نے غریبوں کا یہ حال دیکھا تورمضان بازاروں میں آلو، ٹماٹر،کیلا اورسیب پردس روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ور حکم دیا کہ مارکیٹ کمیٹی رعایتی قیمتوں پرعملدرآمد کو یقینی بنائے ۔

سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف تحریک منہاج القرآن کا آج ملک گیر احتجاج

0

کراچی:لاہورمیں ہونے والےافسوس ناک سانحہ ماڈل ٹاون کے خلاف تحریک منہاج القرآن کی جانب سے آج ملک گیراحتجاج کیا جائےگا۔

لاہور کے سانحہ ماڈل ٹاون کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ، لیکن کوئی اہم کاروائی عمل میں نہ آئی جس پر تحریک منہاج القرآن آج ملک گیراحتجاج کرے گی۔

صدر پاکستان عوامی تحریک راحیق عباسی کے مطابق احتجاج کے سلسلےمیں لاہور ، اسلام آباد، ملتان ، کراچی ، ڈیرہ غازی خان اور پشاور سمیت سات بڑے شہروں میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

احتجاجی ریلیوں سے مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل ، وحدت المسلمین، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قائدین خطاب کرینگے۔

کراچی:گذشتہ روزسہراب گوٹھ میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا

0

کراچی:گذشتہ روزکراچی کےعلاقےسہراب گوٹھ میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا،واقعے کے خلاف مکینوں نے سہراب گوٹھ پل لاشیں رکھ کر دھرنا دیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گذشتہ روز سہراب گوٹھ میں پولیس نے برف کےتاجرسیدقربان اور محمد آصف کو فائرنگ کرکے قتل کیا،اور ان سے ساڑھے تین لاکھ روپے بھی چھین لیے۔

مکینوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کامطالبہ علاقہ مکینوں کے مطابق آئے روز سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں پولیس جعلی مقابلوں میں لوگوں کو قتل کررہے ہیں۔

لندن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار سنگین جرائم میں ملوث

0

لندن : برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے لندن میں قائم پاکستانی سفارتی عملےپرسنگین الزامات عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانے کے اہلکار خاتون پردست درازی اور بچےکےاغوا میں ملوث ہیں، برطانوی حکومت نے پاکستان سےان افرادسے مزید تفتیش کے لئے ان کاسفارتی استثنیٰ  ختم کرنےکی درخواست کی ہے، برطانوی حکومت پاکستانی سفارتی عملےکےافرادسےمزیدتفتیش کرنا چاہتی ہے، برطانوی حکومت  کی درخواست پرپاکستانی حکومت نےجزوی طورپرایک کیس میں استثنیٰ ختم کردیا ہے، غیرملکی سفارت کاروں کی فہرست سے متعلق بھی برطانوی اخبار نے انکشاف کیے ہیں جو جرائم میں ملوث ہیں۔

کوئٹہ :فائرنگ کے تین مختلف واقعات، 14افراد زخمی

0

کوئٹہ شہر میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں 14افراد زخمی ہوگئے ہیں ، پولیس کے مطابق پہلا واقع قمبرانی روڈ پر دو گروپوں میں تصادم سے سات افراد زخمی ہوگئے ، دوسرا واقع جوائنٹ روڈ پر پیش آیا دکان پر فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تیسرا واقع سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اور بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔