جمعہ, جولائی 5, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27095

موجودہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، طاہر القادری

0

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جس کے تقریباً پچاس فیصد ارکان نے ٹیکس نہیں دیا ہے۔

طاہر القادری کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ لاہور میں انتیس دسمبر کو کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ریلی گیارہ مئی کو ہونیوالے دھونس دھاندلی پر مبنی انتخابات کے خلاف ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے مطابق ٹیکس نہ دینے والے نااہل ہیں، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جس کے پاس عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کوئی بھی ادارے کا سربراہ کوئی قدم اٹھانا چاہتا ہے تو اسے راتوں رات برطرف کردیا جاتا ہے، طاہر القادری کا کہنا تھاکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے ذاتی ملازمین کو مختلف اداروں کا سربراہ بنادیا ہے تاکہ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکے۔
   

نظیر بھٹو نے ایک مخصوص ذہنیت کے خلاف جنگ کی، آصف علی زرداری

0

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ایک مخصوص ذہنیت کے خلاف جنگ کی جس کے باعث ان کی جان گئی اور ہم بھی شہید بینظیر بھٹو کے اس فلسفہ پر عمل کر رہے ہیں۔

نوڈیرو ہاؤس میں محکمہ وومین ڈولپمینٹ کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو وومین ایکسیلینس ایوارڈ تقسیم کرنے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے 60 ہزار ایکڑ زمین بے زمین خواتین ہاریوں میں تقسیم کی اور مزید بھی کرینگے۔ انہوں نے وزیر اعلی سندہ کو ہدایت کی جلد سندھ میں سندھ وومین بئنک کا قیام عمل میں لائے جس کے تحت خواتین کو قرضے دئے جائیں تا کہ وہ معاشی طور پر مضبوط ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ وومین ڈولپمینٹ کا بجیٹ 120 ملین سے بڑھا کر 260 ملین کرنے کے لئے بھی وزیراعلی سندھ کو ہدایت دے دی ہے۔ تقریب میں آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والی دس خواتین میں شہید بینظیر بھٹووومین ایکسیلینس ایوارڈ تقسیم کئے، جن میں ترکی کی خاتون اول، آذربائیجان کی خاتوں اول،گلوکارہ عابدہ پروین، ڈرامہ نویس فاطمہ ثریا بجیا، نورالہدی شاہ، ایم این اے فریال تالپر، بلقیس ایدھی، نادرہ پنجوانی، پروین قائمخانی اور دیگر شامل تھیں۔

 

شہید بے بظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کی پسماندہ خواتین کے لئیے ایک مشعل راہ ہے، اعتزاز احسن

0

پبلک اسکول سکھر میں منعقدہ برسی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے چودھری اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھاکہ محترمہ بے نظیر نے بطور شہزادی جنم لیا۔

محترمہ بے نظیر بھٹو نے خواتین کی ہمت اور حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بڑی جدوجہد کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلا شبہ محترمہ کی آج چھٹی برسی منارہے ہیں مگر محترمہ کا نڈر پن اور جوش ہمشہ زندہ رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آس پا س ماحول میں عجیب سی گھٹن محسوس ہورہی ہے۔ کے جیسے ہمارے راستین روکے جارہے ہیں۔

شہید بے بظیر بھٹو کی زندگی پاکستان اور ایشیا کی پسماندہ خواتین کے لئیے ایک مشعل راہ ہے۔تقریب میں محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خواتین کی طرف سے محترمہ کی شہادے کے حوالے سے خاکے پیش کئے گئے۔

اس موقع پر تقریب سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمدشاھ، شازیہ عطا مری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

حکومت قبائلی علاقوں میں مزاکرات کے زریعے امنکیلئے کوشاں ہے، وزیرداخلہ

0

وفاقی وزیرداخلہ فاٹا کےوفاقی وزراء کے سات رکنی وفد سے ملاقات کے دوران اظہارخیال کررہے تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ مزاکراتی عمل میں قبائلی رسم ورواج کے مطابق قبائلی مشران سمیت تمام فریقین کو شامل کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ شدت پسندوں اورعسکریت پسندوں کوشکست دینے کیلئے قبائلی مشران اورمنتخب نمائندوں کی اعانت اشد ضروری ہے۔

وزیرداخلہ نے انیس دسمبر کوپاک فوج کے جوانوں پرہونےوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ پاک فوج کی جانب سے کارروائی شدت پسندوں کی طرف سے حملوں کا جواب ہے۔ قبائلی ارکان پارلیمنٹ نے وزیرداخلہ کواپنے اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اورکہا کہ قبائلی محب وطن اورامن کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے حکومت سے قبائلی علاقوں کی صورتحال میں بہتری لانے اورتشدد کے خاتمے کامطالبہ کیا اوراس عزم کااظہار کیا کہ وہ مزاکراتی عمل میں حکومت کی بھرپوراعانت کریں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا نیا شیڈول جاری

0

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا نیا شیڈول جاری کر دیاہے ،سی این جی اسٹیشن ہفتے سے اکتالیس گحنٹوں کے لیے بند کر دیے جائین گے۔

نئے شیڈول کے تحت کراچی سمیت سند ھ میں سی این جی اسٹیشن ہفتے کو صبح آٹھ بجے ے بجائے ہفتے کی دوپہر تین بجے سے پیر کی صبح آٹھ بجے تک اکتالیس گھنٹوں کے لیے بند کیے جائیں گے ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق اتوار کو صنعتوں پر گیس کے استعمال پر پابندی ہو گی۔

سی این جی ایسوسیا ین کے چئیرمین شبیر سلمانجی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں تبدیلی غیر مناسب اقدام ہے اور ہفتے سے اکتالیس گھنٹوں تک سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہو جائے گیاور ایمبولینس سروس متاثر ہونے سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہے گا۔

صنعتکاروں کے مطابق صنعتی علاقوں میں لو پریشر کی وجہ سے پراسسنگ انڈسٹری بند ہونے کے قریب اور گیس کی بندش سے صورتحال مزید خراب ہو گی۔اگر صنعتیں بند ہوتی ہیں تو بے رازگاری میں اضافہ ہو گا۔

 

محمد عرفان فٹنس بہتر بنانے کیلئے دبئی جائینگے، پی سی بی

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے طویل القامت فاسٹ بائولر محمد عرفان کو فٹنس بہتر بنانے کے لئے دبئی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق محمد عرفان اٹھائیس دسمبر کو دبئی کے لئے روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی فزیو اور ٹرینر ڈیل نیلر اور پی سی بی کے ڈاکٹر فیصل کی زیر نگرانی تربیت حاصل کریں گے۔ محمد عرفان جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران کولہے کی ہڈی میں فریکچر کے باعث ان فٹ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں چھ ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

 

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

0

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت محمد حفیظ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا آغاز اکتیس دسمبر سے ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ٹیم کی قیادت مصباح الحق ہی کریں گے، ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت محمد حفیظ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اور وکٹ کیپر عدنان اکمل بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، خرم منظور، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، جنید خان، سعید اجمل، عبدالرحمن، عمر گل، راحت علی اور محمد طلحہ شامل ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی داتاگنج بخش کے مزار پر حاضری

0

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں اپنی فیملی کے ساتھ مصروف دن گذارا، سید علی ہجویری المعروف داتاگنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور واہگہ بارڈر پر رینجرز کی پریڈ دیکھی۔

عامر خان اپنی فیملی کے ساتھ داتا دربار پہنچے جہاں انھوں نے دربارپر حاضری کے ساتھ ساتھ اپنے اگلے مقابلے میں کامیابی کے لئے دعا بھی مانگی ، عامر خان اپنے والدین ، بیگم اور بھائی کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچے تو رینجرز کے جوانوں اور عوام نے انکا استقبال کیا ۔

عامرنے اس موقع پر واہگہ بارڈر پر رینجرز کی پریڈ کو بھی بہت پسند کیا اور کہا کہ پاک فوج کے جوانوں میں وہ خود کو بہت مضبو ط اور طاقتور محسو س کررہے ہیں، عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بڑا ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستانی باکسرز کی تربیت کیلئے وہ جلداپنی باکسنگ اکیڈمی کھولنے کے خواہش مند ہیں، عامر خان نے کہا کہ پاکستان پرامن اور خوبصورت ملک ہے جہاں انہیں ہمیشہ پاکستانی عوام سے بے حد محبت وپیار ملا۔

بلوچستان : نیٹو سپلائی کے خلاف جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا

0

خیبر پختونخوااور کراچی کے بعد بلوچستان میں بھی جماعت اسلامی تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا دیا ، ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس خیزی چوک پر دھرنا دے کر چمن جانے والی بین الاقوامی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کردیا ۔

جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت نے افغانستان میں مداخلت کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی آڑ میں افغانیوں کے قتل عام کا سامان لے جانے کی اجازت قطعاً نہیں دیں گے دھرنے میں امریکہ مخالف مذہبی جماعت جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے بھی شرکت کی اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف مشترکہ جدوجہدکو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔

کوئٹہ میں دیئے جانے والے دھرنے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ڈرون حملوں کو پاکستان کی خود مختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ڈرون حملے بند کئے جائیں تحریک انصاف نے جعفر آباد نصیر آباد اور چمن میں بھی نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا امریکہ مخالف اتحادی جماعتوں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ امریکہ کی مداخلت کے مکمل خاتمہ تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ 

کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ راتوں رات مسائل حل ہوجائیں، حمزہ شہباز

0

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہاکہ کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ راتوں رات مسائل حل ہوجائیں، خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چھ سالوں میں عدلیہ ارتقائی عمل سے گزری ہے۔

خواجہ محمد رفیق کی اکتالیس ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وقت بدل گیا ہے کل کا ہائی جیکر آج ملک کا وزیر اعظم ہے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کے مسائل راتوں رات حل ہوجائیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چھ سالوں میں عدلیہ ارتقائی عمل سے گزری ہے، ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے والد کی قربانیوں سے نوجوانوں کو روشناس کرایا۔