اتوار, جولائی 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27095

بلاول بھٹی کو ٹیسٹ سیریز کیلئے یو اے ای میں روک لیا گیا

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر بلاول بھٹی کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے یو اے ای میں روک لیا گیا ہے، پی سی بی زرائع کے مطابق فاسٹ بولر بلاول بھٹی کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بطور بیک اپ روکا گیا ہے، پی سی بی کی سلیکشن کیجانب سے اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں بلاول بھٹی شامل نہیں، لیکن بعد ازاں بلاول بھٹی کو ٹیسٹ سیریز کے لئے روک لیا گیا ، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے چار ون ڈے میچز کھیلے تھے لیکن انھیں آخری ون ڈے میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

پنجاب: بلدیاتی انتخابات کا پہلا نتیجہ، سابق گورنر مخدوم احمد کے صاحبزادے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

0

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلانتیجہ آگیا۔ سابق گورنر مخدوم احمد کے صاحبزادے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے، اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے باخبررکھنے کی روایت برقراررکھی۔

پنجاب میں بلدیاتی دنگل سجنےمیں ایک ماہ باقی ، صوبےبھرمیں تیاریاں اور گہما گہمی عروج پر، ایسے میں ایک بار پھر اے آروائی نیوز نے سب سے پہلے صوبے کی ایک یونین کونسل کا نتیجہ بریک کردیا، رحیم یار خان کی یونین کونسل جمال دین والی سے سابق گورنرپنجاب مخدوم احمدخان کے صاحبزادے پیپلزپارٹی کےامیدوارمخدوم زادہ علی محمودبلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسی یونین کونسل سے پپلز پارٹی کے مظہررضا سولنگی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے رحیم یار خان کی چاراور تحریک انصاف نے ایک یونین کونسل پر میدان مار لیاہے۔
    
   

تحریک انصاف کااحتجاج ماحول تبدیل کرنےکی کوشش ہے، شازیہ مری

0

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بلاول ہاؤس پرجو کچھ کیا وہ جنرل مشرف کیس کے ٹرائل کے دوران ملک کی سیاسی ماحول کو تبدیل کرنے کی سازش ہے۔

کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے گھر کے باہر جس قسم کی غنڈہ گردی کی وہ شدت پسند سوچ کی عکاسی ہے ، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ آج لوگ افسوس کررہے ہیں کہ دہشت گردوں کی ہمدرد جماعت کو انہوں نے ووٹ دیکر بہت بڑی غلطی کی ۔
   

وزیراعظم نے پیسکوکاکنٹرول، خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی

0

سرکاری ذرائع کےمطابق وزارت پانی وبجلی،وزیراعلی پرویزخٹک کوپشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کاباقاعدہ کنٹرول سنبھالنے کےحوالے سے آئندہ چند روز میں ایک خط لکھے گی۔

جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کوپیسکوکاکنٹرول سنبھالنے سے متعلق کہا جائے گا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیسکوکاکنٹرول صوبائی حکومت کے حوالےکرنےکا مطالبہ کیاتھا ۔

جس کے بعد وزارت پانی وبجلی نے پیسکوکاکنٹرول صوبائی حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست کی جس کی وفاقی حکومت نے اصولی منظوری دیدی ہے۔

بالی ووڈکے پہلےسپر اسٹارراجیش کھنہ کو بچھڑے ایک سال ہوگیا

0

بالی ووڈکے پہلےسپر اسٹارراجیش کھنہ کو بچھڑےایک برس بیت گیا،راجیش کھنہ نے سترکی دہائی کے اوائل میں فلم انڈسٹری پر راج کیا اور شائقین کو پچیس متواتر سپر ہٹ فلمیں دے کر ایک ریکارڈ قائم کردیا جو اب تک کوئی نہیں توڑ سکا۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔ ان کا انیس سو انہتر سے بہتر کے درمیان مسلسل پندرہ سپر ہٹ فلمیں دینے کا ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔انتیس دسمبر انیس سو بیالیس کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہونے والے جتین کھنہ کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ ایک طویل عرصے تک بالی ووڈ کی سینما انڈسٹری پر راج کریں گے۔ راجیش کھنہ کے نام سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والے راجیش کھنہ مسلسل کامیابیاں سمیٹتے گئے۔

ایک وقت آیا کہ وہ بالی ووڈ کے پہلے سپر اسٹار اور اورینجل سپر اسٹار کہلائے۔ ان کا نام فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جانے لگا۔ راجیش کھنہ کی پہلی فلم آخری خط تھی جو انیس سو چھیاسٹھ میں ریلیز ہوئی۔ انیس سو انہتر سے انیس سو بہتر کے درمیان ان کی مسلسل پندرہ فلمیں باکس آفس پر سپر ہٹ ہوئیں جو کسی بھی سولو ہیرو کا ایک ایسا منفرد ریکارڈ ہے جسے آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ اپنے طویل فلمی کیریئر میں راجیش کھنہ نے ایک سو اسی سے زائد فلموں میں کام کیا

ہر طرح کے کردار ادا کئے۔ ان کی بہترین اداکاری کے اعتراف میں انہیں تین مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں ملنے والے ایوارڈز اور اعزازات کی ایک طویل فہرست ہے۔ راجیش کھنہ نے پچیس سال تک بالی ووڈ کی فلم نگری میں ہیرو کی حیثیت سے کام کیا۔ راجیش کھنہ ایک زندہ دل اور زندگی سے بھرپور انسان تھے۔

ان کی شخصیت کے کئی پہلو تھے۔ اداکاری کے علاوہ انہوں نے فلم پروڈکشن اور سیاست کے میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹیں۔ ایک سال سے زائد عرصہ تک کینسر میں مبتلا رہنے والے راجیش کھنہ گذشتہ سال اٹھارہ جولائی کو انہتر سال کی عمر میں ممبئی میں اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔ تاہم بالی ووڈ انڈسٹری میں راجیش کھنہ کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔
   

اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ 8 افراد جاں بحق، 39 زخمی

0

موٹر وے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب بس اور ٹرالر تصادم کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق جبکہ انتالیس افراد زخمی ہو گئے، موٹر وے پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری بدقسمت بس بہاولپور سے اسلام آباد جارہی تھی اور موٹر وے پر اسلام آباد ٹول پلازاکے قریب کھڑے ٹرالر سے سے ٹکرا گئی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے سو جانے باعث پیش آیا اور اُس کو سامنے کھڑا ٹرالر نظر نہیں آیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ریسکیو وکرز نے بس کاٹ نکالا۔

ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی پانچ افراد کی لاشیں اور انتالیس زخمی علاج کے لئے اسپتال لائے گئے، ترجمان پمز نے مزید کہا جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔
   

عبدالرشید غازی قتل کیس: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ابراہیم پراچہ کا گواہ بننے کا فیصلہ

0

عبدالرشید غازی قتل کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم این اے جاوید ابراہیم پراچہ نےگواہ بننےکافیصلہ کرلیا، مقدمےمیں پرویز مشرف ضمانت پر ہیں۔

لال مسجدآپریشن میں عبدالرشید غازی کےقتل کیس میں ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ابراہیم پراچہ گواہ کے طور پر سا منے آگئے۔ ترجمان لال مسجدکے مطابق جاوید ابراہیم پراچہ نے مقدمے کے مدعی عبدالرشید غازی کے بیٹے ہارون رشید سے رابطہ کیا ہے۔

 انھیں کیس میں گواہ بننے کا عندیہ دیا ہے۔ہارون رشید غازی نے اپنے والد ،اور دادی کےقتل کا مقدمہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج کروا رکھا ہے اور وہ اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں، کیس میں سابق وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ ،اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق بھی پرویز مشرف کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔

ہارون رشید غازی نے جاوید پراچہ کا نام گواہوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے اور ان کا نام بطور گواہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بھی بھجوادیا ہے، جاوید ابراہیم پراچہ آئندہ چندر وز میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کروایں گے۔
   

میرے خلاف مقدمے پرفوج اپ سیٹ ہے، پرویزمشرف

0

سابق صدر پرویز مشرف کا کہناہے کہ غداری کامقدمہ ان کے کیخلاف انتقامی کارروائی ہے، مقدمے پرپوری فوج اپ سیٹ ہے۔

سابق صدراور جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کا کہنا ہےکہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے اور مقدمےپر فوج کوپریشانی ہے۔

پرویزمشرف کایہ بھی کہناتھا کہ انہیں پاک فوج کی حمایت حاصل ہے۔ پرویزمشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت خصوصی عدالت میں مقدمہ زیرسماعت ہے، گزشتہ پیشی پرپرویزمشرف سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے انہیں یکم جنوری کوطلب کررکھا ہے، آئندہ سماعت پران پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔
   

خیبرپختونخوا: حکومت نے صوبے میں بجلی اور گیس کی لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

0

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بجلی اور گیس کی لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا خیبر پختونخوا کے مشیر معدنیات ضیاءاللہ کہتےہیں میاں نواز شریف آٹے کی طرح بجلی اور گیس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف خیبر پختون خوا حکومت نے اعلان احتجاج کر دیا، خیبر پختون خوا حکومت کے مشیر معدنیات ضیاءاللہ نے پشاور میں ارکان اسمبلی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ۔بجلی اور گیس کو پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج میں عمران خان اور وزیر اعلیٰ کی حمایت بھی حاصل ہے، احتجاج کے دوران واپڈا اور سوئی گیس کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا، صوبائی مشیر ضیاءاللہ کا کہنا تھا کہ کل سے ہونے والے احتجاج کے حوالے سے جماعت اسلامی سے بھی رابطہ کریں گے۔
   

پی ٹی آئی دیوارگرانا چاہتی ہے تاکہ طالبان مجھے ماردیں، بلاول بھٹو

0

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلاول ہاؤس کی دیوارگراناچاہتی ہےتاکہ طالبان مجھےماردیں۔

انھوں ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ دہشتگردوں کا جو یار ہے غدار ہے ۔پیپلز پارٹی کے جیالوں نے تحریک طالبان کا سامنا کیا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ جینز پہننے والے منی طالبان سے نہیں گھبراتے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما سید اویس مظفر سے پیر سید غلام جیلانی شاہ نے ملاقات کی اور مریدوں سمیت ن لیگ سے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیر سید غلام جیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی پی سندھ کی بڑی جماعتیں ہیں ۔