پیر, جولائی 8, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27099

مشرف کی ایمرجنسی، جنرل کیانی نے عملدرآمد کرایا، چوہدری شجاعت

0

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی ایمرجنسی پر عملدآمد سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز کیانی نے کرایا تھا۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لگانے کے لئے پرویز مشرف نے سب سے مشاورت کی تھی اور جنرل کیانی مشاورت میں بھی شریک تھے، انہوں نے بتایا کہ غداری کیس میں فوج سمیت سب کے خلاف مقدمات قائم ہونے چاہئیے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ وہ امن وامان کے قیام کے لئے ایمرجنسی کے حق میں تھے اور وہ عدالت کو سچ بتائیں گے، مشرف نے سب سے مشورہ کیا تھا، مشرف فوجی ہیں اور فوجیوں کی طرح بات کرتے ہیں۔

مہنگائی کے بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ مہنگائی ایسا مسئلہ ہے کہ قوم ڈرون اور بجلی جیسے مسائل بھول جائے گی، وزیراعظم مہنگائی کے خاتمے کیلئے گول میز کانفرنس بلائیں کھلے دل سے تجاویز دیں گے، چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے سب کو اکٹھا ہونا چاہئے۔
    

   

فوج کی طرف سے مشرف کے بیان کی تردید آنی چاہئے،خورشید شاہ

0

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فوج کی طرف سے مشرف کے بیان کی تردید آنی چاہئے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پرویز مشرف اسمارٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں، بلے سمیت بہت سے لوگوں کا احتساب ہونا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ فوج کو مشرف کی پشت پناہی کے بیان کی تردید کرنی چاہئے، موجودہ حکومت کے ہاتھ میں باتوں کے سوا کچھ نہیں، شہباز شریف جن جلوسوں کی قیادت کرتے تھے، آج ان پر لاٹھیاں برسارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے ساتھ حکومت کا مضبوط ہونا لازمی ہے۔
    
   

افغانستان کا پاکستانی تاجروں کیلئے ملٹی پل ویزے جاری کرنے کا اعلان

0

افغانستان کی حکومت نے پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سفارش پر پاکستانی بزنس کمیونٹی کو 6ماہ کے ملٹی پل ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

جبکہ افغانستان کے نائب صدر کریم خلیلی نے پی اے جے سی سی آئی پاکستان چیپٹر کے کو چیئرمین محمد زبیر موتی والا کی تجویز پرافغانستان میں پاکستانی ایکسپورٹ پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافے  کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس کو ایکسپورٹ پر فی کنٹینر 100ڈالر اور روڈ کے استعمال پر 110 فیصد ڈیوٹی سمیت پاکستانی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اکنامک کمیٹی آف افغانستان کی سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور افغانستان انوسٹمنٹ سپورٹ ایجنسی کے مابین دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔

پاکستانی وفد نے افغانستان میں اپنے قیام کے دوران افغان وزراء ، تجارتی تنظیموں اور حکام سے ملاقاتیں کرکے باہمی تجارت کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

 

یروشلم:26فلسطینی قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی شہریوں کا احتجاج

0

مشرق وسطی میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کے بعد اسرائیل نے چھبیس فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے خلاف اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے باہر اسرائیلی شہریوں نے مظاہرہ کیا۔

اسرائیل کی جیلوں میں قید چھبیس فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، اسرائیلی حکومت کیجانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ مشرق وسطی میں قیام امن کیلئےکی جانیوالی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے کیا گیا تھا۔

اسرائیلی حکومت کیجانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے باہر سخت احتجاج کیا۔

رہائی پانے والے قیدیوں کے ناموں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے گذشتہ روز دی تھی، اسرائیل کیجانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ امن مذاکرات کا نتیجہ ہے۔
   

امریکی ریاست ڈکوٹا میں تیل بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی

0

امریکی ریاست ڈکوٹا کے شہر کیسلٹن میں تیل بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث کئی بوگیوں نے آگ پکڑلی۔

خبر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیل بردار ٹرین کے پٹری سے اترتے ہی شہر دھماکوں سے گونج اٹھا، ٹرین کی پانچ بوگیاں الٹ گئیں، جس سے ٹرین کی تیل بردار بوگیوں میں آگ بھڑکنے سے دھماکے شروع ہوگئے۔

تاہم حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، خبر رساں اداے کے مطابق دھماکوں کے بعد سینکڑوں فٹ بلند شعلے دکھائی دئیے، حادثے کے فوری بعد آگ پر قابو پانے کے لئے فائر فائٹرز نے کاروائی شروع کر دیں تھیں۔

امریکہ کی اولمپکس گیمز کی سیکورٹی میں معاونت کی پیشکش

0

روس میں بم دھماکوں کے واقعات کے بعد امریکہ نے روس میں ہونے والے اولمپکس گیمز کی سیکورٹی میں معاونت کی پیشکش کر دی۔

روس میں حالیہ بم دھماکوں کے بعد اگلے سال ہونے والے اولمپکس گیمز میں ممکنہ بم دھماکوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جس سے اولمپکس گیمز متاثر ہونے کا امکان ہے۔

امریکہ نے روس میں سیکیورٹی صورتحال اور مہمان کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر اولپکس گیمز میں کسی بڑے واقعے سے بچنے کے لیے معاونت کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال امریکہ کے جاسوسی پروگرام، سنوڈن کو پناہ دینے اور شام کے تنازعے پر اختلاف کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔
   

سال 2013 : قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کامیاب ثابت ہوا

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے دو ہزار تیرہ کا سال اچھا رہا، غیر ملکی سرزمین پرقومی ٹیم کی پرفارمنس قابل ذکر رہی، پاکستان نے بھارت ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کو ان ھی کے ملک میں جا کر ہرایا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے سال دو ہزاد تیرہ کامیابیوں کا سال رہا۔

پاکستان نے سال کا آغاز روایتی حریف بھارت کو ان ہی کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر کیا۔۔ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم وہ کارکردگی نہ دکھا سکی جس کی ان سے توقع تھی، پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز اور پھر ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا رہا۔

آخری چیمپینز ٹرافی سے قبل پاکستان نے آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ لیکن چیمپیئنز ٹرافی میں گرین شرٹس توقعات پر پورا نہ اترسکے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستانی شاہینوں نے ایک بار پھر کم بیک کرتے ہوئے پہلے ون ڈے سیریز جیتی اور پھر دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں کلین سوئپ شکست دی۔ یو اے ای میں ورلڈ نمبر ون جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ڈرا کی۔ ون ڈے میں قومی ٹیم ہوم کنڈینشز کا فائدہ نہ اٹھا سکی اور سیریز چار ایک سے ہار گئی۔

جنوبی افریقہ سے جوابی سیریز میں پاکستان نے حیران کن طور پر نئی تاریخ رقم کی اور یوں مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان پروٹیاز کو ان ھی کے دیس میں شکست دینےوالی پہلی ایشیائی ٹیم بنی۔ سال دو ہزار تیرہ کی آخری سیریز میں پاکستان نے لنکن ٹائیگرز کو چاروں شانے چت کیا اور ون ڈے سیریز سیریز تین دو سے اپنے نام کی۔

 

بغداد:حکومت مخالف مظاہرے،13 افراد جاں بحق ،20زخمی

0

عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں سکیورٹی فورسز نے حکومت مخالف احتجاجی کیمپ کو بزور قوت خالی کرالیا ہے، کاروائی کے دوران تیرہ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رمادی میں قائم احتجاجی کیمپ کو ختم کرنے کے لئے اسپیشل پولیس پر نامعلوم مسلح شخص پولیس پر فائرنگ کردی، جس کے باعث تصادم شروع ہوگیا۔

مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں چار پولیس گاڑیاں تباہ اور کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک پولیس اہلکاروں کے علاوہ مزید دس افراد کی لاشیں لائی گئیں۔

سکیورٹی فورسز نے حکومت مخالف احتجاجی کیمپ کو بزور خالی کرالیا ہے، وزیراعظم نوری المالکی کے ترجمان علی الموساوی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ رمادی میں مظاہرین کو اب بھی احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن انھیں خیمے لگانے اور سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
   

ڈھاکہ: حکمراں جماعت اور اپوزیشن میں تصادم،متعدد زخمی

0

بنگلہ دیش میں اپوزيشن اور حکمراں جماعت کے حامیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں،  تازہ واقعے میں حکمران جماعت اور حزب اختلاف کے حامیوں کے درمیان تصادم اس وقت ہوا، جب حکمران جماعت کی ریلی کا اپوزیشن کی ریلی سے آمنا سامنا ہوگیا۔

دونوں جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال ہوا، بنگلہ دیش میں پانچ جنوری کو ہونیوالے انتخابات کا اپوزیشن اور اتحادیوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کا مطالبے کو حکومت نے مسترد کردیا۔
   

کراکس: وینزویلا میں افراط زر کی شرح 50 فیصد سے بھی بڑھ گئی

0

لاطینی امریکا کے ملک وینزویلا میں افراط زر کی شرح پچاس فیصد سے بھی بڑھ گئی۔

وینزویلا میں افراط زر اور مہنگائی بام عروج پر پہنچ گئی اور پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے سال دو ہزار تیرہ میں چھپن اعشاریہ چھ فیصد تک پہنچ گئی۔

وینزویلا کے صدر میڈورو کا بڑھتی ہوئی افراط زر کے بارے میں کہنا تھا کہ امریکی سازشوں کے باعث آج ملک کی معاشی حالت ابتر ہے، تاہم وہ اور انکی حکومت ماضی کی طرح اب بھی ماسکو کے ساتھ ہی اتحادی کی حیثیت سے رہے گی اور معاشی بدحالی کے اس موقع پر روس کی جانب سے تعاون کے خواہاں ہیں۔