اتوار, جولائی 7, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 27109

بلوچستان : نیٹو سپلائی کے خلاف جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا

0

خیبر پختونخوااور کراچی کے بعد بلوچستان میں بھی جماعت اسلامی تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا دیا ، ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس خیزی چوک پر دھرنا دے کر چمن جانے والی بین الاقوامی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کردیا ۔

جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت نے افغانستان میں مداخلت کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی آڑ میں افغانیوں کے قتل عام کا سامان لے جانے کی اجازت قطعاً نہیں دیں گے دھرنے میں امریکہ مخالف مذہبی جماعت جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے بھی شرکت کی اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف مشترکہ جدوجہدکو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔

کوئٹہ میں دیئے جانے والے دھرنے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ڈرون حملوں کو پاکستان کی خود مختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ڈرون حملے بند کئے جائیں تحریک انصاف نے جعفر آباد نصیر آباد اور چمن میں بھی نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا امریکہ مخالف اتحادی جماعتوں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ امریکہ کی مداخلت کے مکمل خاتمہ تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ 

کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ راتوں رات مسائل حل ہوجائیں، حمزہ شہباز

0

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہاکہ کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ راتوں رات مسائل حل ہوجائیں، خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چھ سالوں میں عدلیہ ارتقائی عمل سے گزری ہے۔

خواجہ محمد رفیق کی اکتالیس ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وقت بدل گیا ہے کل کا ہائی جیکر آج ملک کا وزیر اعظم ہے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کے مسائل راتوں رات حل ہوجائیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چھ سالوں میں عدلیہ ارتقائی عمل سے گزری ہے، ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے والد کی قربانیوں سے نوجوانوں کو روشناس کرایا۔
   

تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ

0

تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف پشاور کے صدر یاسین خان نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دونوں جماعتیں مشترکہ امیدوار نامزد کریں گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دروازے قومی وطن پارٹی کے لئے بھی کھلے ہیں، اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیرکاکہنا تھا پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اتحاد میں دیگرجماعتیں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔
 

مسیحی وزیر اعظم کی خواہش آئین کیخلاف ہے ، لیاقت بلوچ

0

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکی مسیحی وزیر اعظم کی خواہش آئین کے خلاف ہے ۔
  بلاول بھٹو کےبیان پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ مسیحی وزیر اعظم کی خواہش آئین سےمتصادم ہے، آئین کےمطابق پاکستانی وزیر اعظم کاختم نبوت،اسلام پرایمان لازمی ہے،لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئین پاکستان کےتحت مسیحی وزیراعظم نہیں ہوسکتا۔

   

کراچی می گیس پریشر کم، ضنعتی یونٹو ں سے لے کر گھر کے چولہے تک بند

0

کراچی میں گیس کے پریشر میں اچانک کمی آنے سے نہ صرف گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع ہو گئی بلکہ پراسسنگ یونٹس بھی بند ہو گئے، کراچی میں گیس کے دبائو میں کمی کےباعث شہرکےمختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند ہو گئی ،نارتھ کراچی ،لیاری ،کو رنگی،صدر،پی ای سی ایچ ایس میں گیس نہ آنے سے لوگوں کو کھانا پکانے میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ڈیفنس سوسائیٹی اور صنعتی علاقوں میں بھی گیس کا بحران پیدا ہوگیا،سائٹ،نارتھ کراچی اورکورنگی میں گیس پریشرمیں کمی کےباعث پراسسنگ یونٹ بندہوگئے۔

قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی سندھ ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کی سفارش

0

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کی سفارش کردی ہے، الیکشن کمیشن حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ میں بتایا ہے کہ پنجاب میں تیس کروڑ بیلٹ پیپر کی چھپائی تیس جنوری تک ممکن نہیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ نئی حلقہ بندیوں کے خلاف بھی چار ہزار کے قریب اپیلیں دائر کی گئی ہیں، الیکشن کمیشن حکام کی بریفنگ کے بعد قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد شیڈول کے مطابق ناممکن قرار دے دیا اور دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کی سفارش کردی ۔

حیدرآباد: واسا کے فلٹر پلانٹس اور پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی منقطع

0

حیدرآباد میں دو اداروں کی لڑائی نے شہریوں کو پانی کی بوند بوند کیلئے ترسا دیا، حیسکو کی جانب سے واسا کے پینتیس فلٹر پلانٹس کی بجلی منقطع کئے جانے کے باعث شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ، حیدرآباد کے باسی پانی کو ترس گئے،دو اداروں کی لرائی نے حیدرآباد کے مکینوں کو پانی کی بنوند کیلئے ترسا دیا۔

حیسکونے سرکاری اداروں پر چھ ارب کے واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر واسا کےپینتیس فلٹر پلانٹس کے کنکشنز منقطع کردیئے جس کے بعد شہر میں پانی کی سپلائی معطل ہوگئی، لیاقت کالونی اور حیدر آباد کے دیگر علاقوں میں پانی ناپید ہوگیا لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

حیسکو ترجمان کا کہناہے کہ سرکاری اداروں پر چھ ارب روپے کے واجبات ہیں، عدم ادائیگی کی بنا پر واسا کے فلتر پلانٹس کی بجلی منقطع کی گئی، پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کئی مقامات پر شہریوں نے احتجاج کیا۔
    
 

قومی ایئر لائن میں بھی جلی ڈگریوں پر ملازمتیں حاصل کرنے کا انکشاف

0

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بعدقومی ایئر لائن میں بھی جلی ڈگریوں پر ملازمتیں حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے،سولہ ہزار سے زائد ملازمین کی ڈگریاں چیک ہوں گی۔

جعلی ڈگریوں کی گونج قومی ایئر لائن جیسے حساس ادارے میں بھی سنائی دی جارہی ہے، پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس چیئرمین اور سیکریٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی کی صدارت میں لاہور میں ہوا جس میں جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سولہ ہزار سے زائد ملازمین کی ڈگریاں تصدیق کیلئے جامعات کو روانہ کردی گئی ہیں، چار ہزار ڈگریوں میں سے دو سو چھبیس ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں،جعلی ڈگری رکھنے والوں میں کپتان ، منیجرز ، اور گرو پ چار سے پانچ کے ملازمین شامل ہیں۔ ،

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں تین ماہ کے بجٹ کی منظوری دی گئی اورملازمین کی ترقی کیلئے مینجمنٹ کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ، کورس پاس کرنے والے کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے گی۔
   

پنجاب : بلدیاتی انتخابات کیلئےحلقہ بندیوں کوتحریک انصاف کا سپریم کورٹ میں چیلنج

0

تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے عمل کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے موقف اختیا رکیاگیا ہےکہ حلقہ بندیاں صوبائی حکومت کےمن پسند افسران کررہے ہیں، جو غیرآئینی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ حلقہ بندیاں کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ضلعی انتظامیہ کا نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بلدیاتی انتخابات اپنی نگرانی میں کرائےاور حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے ذریعے کروانے کے احکامات جاری کرے۔
   

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی

0

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، پاکستان مسلم لیگ ن آٹھ کروڑ ستاسی لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے ساتھ ملک کی امیر ترین جماعت بن گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی دو ہزار تیرہ کے دوران کل آمدن انسٹھ کروڑ اڑتیس لاکھ روپے رہی، مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنوں سے چوالیس کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے چندہ لیا، ن لیگ نے عام انتخابات کی مہم میں چھپن کروڑ روپے جبکہ تفریح پر اڑتیس لاکھ روپے خرچ کیے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سالانہ آمدن تین کروڑ چھپن لاکھ روپے ہے، پیپلز پارٹی کا بینک بیلنس انیس کروڑ گیارہ لاکھ روپے ہے، عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے تیئس کروڑ بیس لاکھ روپے خرچ کیے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے اثاثوں کی مالیت دس کروڑ روپے ہے، ایم کیو ایم کا بینک بیلنس سات کروڑ باسٹھ لاکھ روپے ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے اثاثوں کی مالیت دو کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد ہے، جماعت اسلامی اکتالیس لاکھ تراسی ہزار روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔

جے یو آئی کے کل اثاثے گیارہ لاکھ چوبیس ہزار روپے مالیت کے ہیں، جمعیت علمائے اسلام کی آمدن آٹھ لاکھ ،چوالیس ہزار روپے ہے مسلم لیگ ضیاء ملک کی غریب ترین جماعتوں میں شامل ہے، ضیاء کے کل اثاثوں کی مالیت تیس ہزار روپے ہے۔