جمعرات, مئی 8, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 28

بہادر شہری کی بیکری میں ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش، ساتھی نے اندھا دھند فائرنگ کردی

0
کراچی: سرجانی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی: بیکری میں واردات کے دوران بہادر شہری نے ڈاکوؤ کو پکڑنے کی کوشش تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار میں شہری نے ڈاکوؤں کو پکڑنےکی کوشش کی، اس دوران ملزمان بہادر شہری کو گولی مارکر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔

موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان واردات کیلئے بیکری میں داخل ہوئے، ملزمان نے بیکری سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

کراچی : شہریوں کی ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش، ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

شہری نے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے موٹرسائیکل سوار ملزم کا اسلحہ چھینا، ملزم کے دوسرے ساتھی نے بہادر شہری پر فائرنگ کردی، شہری گولی لگنے سے سڑک پر تڑپتا رہا، ملزمان اندھادھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کرنے والا بہادر شخص نشے کا عادی ہے، واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرتے شخص کو دیکھ کر بزرگ شہری بھی چل بسا

80 سالہ خاتون چھٹی منزل سے گر کر معجزانہ طور پر بچ گئی، ویڈیو وائرل

0

روس میں 80 سالہ خاتون چھٹی منزل سے گر کر معجزانہ طور پر بچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق 80 سالہ خاتون اپارٹمنٹ کی کھڑکی صاف کررہی تھی کہ اچانک اس کا توازن بگڑا اور وہ سیدھی نیچے کھڑی گاڑی پر آگری۔

حادثہ گزشتہ جمعرات کو روس کے یکاترین برگ سے تعلق رکھنے والی نامعلوم عمر رسیدہ خاتون کے ساتھ پیش آیا جو اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑکیوں کی صفائی کر رہی تھی۔

مبینہ طور پر لاپرواہی کی وجہ سے وہ پڑوسی کی گاڑی کے اوپر آگری۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حیران کن طور پر خاتون گرنے کے بعد اٹھی اور چلنے لگی اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔

بعدازاں پڑوسی سے مدد لے کر اسے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ٹھیک ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق خاتون اپنی ہی لاپرواہی کی وجہ سے اپنے چھٹی منزل کے اپارٹمنٹ سے گری۔

کار کے مالک نے بتایا کہ میں نے اسے اپنی کار پر گرا دیکھا تو پہچان گیا کہ یہ تو میری پڑوسی ہے جو چھٹی منزل پر رہتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے علم ہوا کہ خاتون لاپرواہی کی وجہ سے کھڑکی سے گری، خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنوں سے دھوکا ملے تو زندگی بھر نہیں بھلایا جاسکتا، ندا ممتاز

0
ندا ممتاز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ندا ممتاز کا کہنا ہے کہ اپنوں سے دھوکا ملے تو یہ زندگی بھر نہیں بھلایا جاسکتا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ ماننگ پاکستان‘  میں اداکارہ ندا ممتاز نے شرکت کی اس موقع پر میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ آپ کی فطرت کیسی ہے؟

جواب میں ندا ممتاز نے کہا کہ میں محبت کرنے والی شخصیت ہوں لیکن کچھ چیزیں دماغ سے نہیں نکل سکتیں جیسے اپنوں سے ڈسا ہوا انسان ہو لیکن آپ رشتے بھی ختم نہیں کرسکتے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسے لوگوں کو دیکھ کر آپ کو مسکرانا بھی پڑتا ہے لیکن وہ باتیں دل سے نہیں نکلتیں، بطور مسلمان ہمیں بھول جانا چاہیے۔

ندا ممتاز نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جو انسان زیادتی کرتا ہے اسے اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا کررہا ہے۔

پنجاب اور سندھ میں پانی کی تقسیم سے متعلق اہم فیصلہ

0
کراچی پانی کی سپلائی

انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی نے پانی دستیابی اور فراہمی کےتخمینوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پانی دستیابی اور فراہمی کےتخمینوں کی منظوری دی گئی۔

خریف سیزن میں پنجاب کو 3کروڑ 13لاکھ ایکڑ فٹ پانی کی فراہمی کا تخمینہ ہے جب کہ سندھ کو 2کروڑ 89لاکھ ایکڑ، بلوچستان کو 29لاکھ ایکڑ فٹ اور خیبر پختونخوا کو 8لاکھ ایکڑ فٹ پانی فراہمی کا تخمینہ ہے۔

پانی کی قلت پنجاب اور سندھ کو برابر تقسیم ہو گی۔

ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ملک میں پانی کی دستیابی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی دستیابی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔

ارسا کا کہنا ہے کہ ملک میں خریف سیزن کیلئےمجموعی طور پر 21فیصد پانی کی کمی کا سامنا رہے گا، دریائے چناب میں پانی کےمعمول کی صورت میں نہ بہنے سے کمی بڑھ سکتی ہے، دریائے چناب میں پانی مزید کم ہونے پر پانی کے تخمینوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔

ارسا  کے مطابق خریف سیزن کے اختتام پر پانی کی کمی 7فیصد تک رہنے کا امکان ہے بھارت کی جانب سے روکے گئے پانی کی فراہمی آبی ذخائر سے صوبوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈوائزری کمیٹی نے کہا کہ پانی کے موجودہ بحران  سے اتحاد اور قومی جذبے کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

جرائم پیشہ عناصر سے گٹھ جوڑ، سندھ پولیس کے 50 افسران واہلکار معطل

0

کراچی: سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس کے 50 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدعنوانی، جرائم پیشہ عناصر سے گٹھ جوڑ اور دیگر سنگین شکایات پر آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے 50 افسران واہلکاروں کومعطل کردیا، کراچی میں طاقتور ترین ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ کو بھی معطل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایس ایچ او وقار قیصر کو بھی معطلی کا پروانہ تھمایا گیا، آئی جی سندھ کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ سکھر اور میرپور خاص رینج کے اہلکاروں کےخلاف ایکشن ہوا، معطل پولیس اہلکاروں کو بلیک کمپنی گارڈن روانہ کردیا گیا، معطل ہونے والوں میں کراچی کے 2 ایس ایچ اوز سمیت 7 اہلکار شامل ہیں۔

لاڑکانہ کے ایک ڈی ایس پی اور ایک ایس ایچ اوسمیت 6 اہلکار معطل ہونے والوں میں شامل ہیں، سکھر کے 3 ایس ایچ اوز سمیت 19 اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

میرپور خاص رینج کے 1 ڈی ایس پی، 3 ایس ایچ اوز سمیت 18 اہلکار بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں، بلیک کمپنی بھیجے گئےتمام افسران و اہلکار گارڈن ہیڈکوارٹر رپورٹ کرینگے۔

’لاہور قلندرز کے دو بولرز کی وجہ سے کراچی کنگز جیت گئی‘

0

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے لاہور قلندرز کو میچ ہروایا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کراچی کنگز نے بارش سے متاثرہ میچ میں 168 رنز کا ہدف تین گیند پہلے حاصل کیا تھا، عرفان نیازی 48 رنز کی میچ وننگز اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

تاہم سابق فاسٹ بولرز تنویر احمد نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 اوورز میں 161 رنز کا ہدف برا ٹارگٹ نہیں تھا، کراچی کنگز کی جانب عباس آفریدی نے زبردست بولنگ کرکے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوچنے والی بات یہ ہے کہ جب کراچی کنگز کی ٹیم 161 رنز کا ہدف حاصل کرنے آئی تو اسٹارٹ بہت اچھا تھا سائفرٹ اور وارنر نے 24 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے لیکن کراچی کنگز کی جیتی کیسے صرف دو بولرز ایسے تھے جن کی وجہ سے کراچی کنگز کی ٹیم جیتی ہے۔

تنویر احمد کا کہنا تھا کہ میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا کہ شاہین اور حارث پاکستان کے ٹاپ کلاس کے بولرز ہیں، 12 اوورز میں 120 رنز تھے اور 161 رنز کا ہدف تھا سوچیں حارث اور شاہین نے کیا ہے، 13ویں اوور میں شاہین نے 21 اور 14ویں اوور میں حارث نے 20 رنز دیے تین، تین چھکے کھارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ بولرز ہیں جن کے لیے ہم کہتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم ان کے بغیر مکمل نہیں۔

خلیجی ملک کی فوج میں خواتین کی بھرتیاں شروع

0

کویت نے خواتین کے لیے فوج میں بھرتی کا آغاز کر دیا۔

 کویت کی آرمی نے خواتین کی فوجی خدمات میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کیا ہے جو ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

2021 میں اس وقت کے وزیر دفاع حماد جابر الصباح نے ایک تاریخی فرمان جاری کیا جس میں کویتی خواتین کو ملک کی تاریخ میں پہلی بار فوج میں شمولیت کی اجازت دی گئی۔ اس حکم نامے نے ابتدائی طور پر خواتین کے کردار کو طبی اور معاون خدمات میں سویلین عہدوں تک محدود کیا۔

فوج کے جنرل اسٹاف نے بتایا کہ رجسٹریشن اتوار سے شروع ہوگی اور تین دن تک کھلی رہے گی۔ اہل درخواست دہندگان کے پاس 11ویں جماعت کا سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔

رضاکارانہ خدمات میں دلچسپی رکھنے والی کویتی خواتین کو وزارت دفاع کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹر کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

فوج کے مطابق، منتخب درخواست دہندگان تین ماہ کے تربیتی کورس سے گزریں گے جس میں رات کا قیام شامل نہیں ہوگا۔

گزشتہ ماہ، ایک سینئر کویتی فوجی کمانڈر نے کہا تھا کہ خواتین کو مسلح افواج میں ضم کرنے کی کوششیں اپنے "آخری مراحل” میں ہیں۔

ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل صباح جابر الاحمد نے اس اقدام پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سینئر کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا، یہ قدم اس وقت کویتی فوج میں جدید کاری اور ترقی کا حصہ ہے۔

خلیجی ملک کا ای ویزا: کیا پاکستانیوں کیلیے یہ سہولت ہے؟

0
سویڈن کے شینگن ویزا کیلیے کم از کم کتنا بینک اسٹیٹمنٹ درکار ہے؟

کویت نے جی سی سی ممالک میں تارکین وطن کے لیے ای ویزا تک رسائی بڑھایا دی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق کویت نے اپنے الیکٹرانک ویزا (ای ویزا) سسٹم کے لیے اہلیت کے قوانین کو اپ ڈیٹ اور واضح کیا ہے جس سے خلیج تعاون کونسل (GCC) ممالک میں مقیم اہل تارکین وطن کے لیے رسائی کو وسیع کیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد سیکورٹی اور ریگولیٹری تحفظات کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو جدید بنانا ہے۔

نئے رہنما خطوط کے تحت GCC ممالک میں رہنے والے تارکین وطن کویت ای ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس کے لیے مخصوص معیار اور کچھ شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے۔

کیا پاکستانی بھی ای ویزا کے اہل ہیں؟

کویت نے کئی ممالک کے شہریوں کے لیے اخراج برقرار رکھا ہے۔ افغانستان، بنگلا دیش، ایران، عراق، پاکستان اور یمن کے شہری eVisa کے اہل نہیں ہیں اور انہیں اپنے GCC ملک میں واقع کویتی سفارت خانے یا قونصل خانے میں ذاتی طور پر درخواست دینا ہوگی۔

چھ ماہ سے زیادہ کے لیے ایک درست GCC ریزیڈنسی رکھیں

داخلے کی تاریخ سے کم از کم چھ ماہ کے لیے درست پاسپورٹ رکھیں

منظور شدہ پیشوں میں کام کریں، جیسے: ڈاکٹروں، انجینئرز، وکلاء، اساتذہ، صحافیوں، بزنس مینیجرز۔

قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

0
قومی اسمبلی کا اہم اجلاس پہلگام واقعے

قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی پاکستان کا پانی روکا گیا تو اس کو جنگ تصور کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں معمول کی کارروائی معطل کر کے پاک بھارت کشیدگی پر بحث کا فیصلہ کیا گیا اور ایوان میں بھارتی جارحانہ اقدامات کی وجہ سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر بحث کی تحریک منظور کی گئی۔

اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو اس کو جنگ تصور کیا جائے گا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ بھارت مختلف ممالک میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ بھارت کے پاکستان پر الزامات بے بنیاد پر افسوس ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے حکومت کے اس اعلان کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ بھارت کی جانب سے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔

عمر ایوب نے کہا کہ پہلگام واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں اور پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوریت کا حسن ہے لیکن جب بات ملک پر آ جائے تو ہم سب متحد ہیں۔ پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔ پوری قوم بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، دشمن اور اقوام عالم کو پیغام ہے کہ ہم پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

وزیراعظم کی پہلگام واقعہ کی شفاف بین الاقوامی تحقیقات میں برطانیہ کو بھی شمولیت کی دعوت

دہشت گردی کو پوری قوم کے اتحاد سے ہی شکست دی جاسکتی ہے، آرمی چیف

0

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو پوری قوم کے اتحاد سے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو قومی و صوبائی امور سے روشناس کرانا ہے جس کا اختتام سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا۔

آرمی چیف نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی پر مسلسل توجہ دے رہی ہے، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، کئی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بلوچستان کے عوام کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے پر سول سوسائٹی کا کردار قابل تحسین ہے، بلوچستان کے نوجوان ترقی کے عمل میں اپنا کردار ادا کریں، بلوچستان میں جاری اقدامات کے حوالے سے غلط بیانی کے تاثر کو ختم کرنا ہوگا۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی دہشت گردی بلوچستان کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی صوبے کی سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بلوچ سناخت کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والے عناصر بلوچ کی بدنامی کا سبب ہے، پاکستان کا امن کا عزم برقرار ہے لیکن خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، افواج، ادارے عوام کی حمیات سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔