جمعہ, نومبر 15, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 28456

کراچی: چہلم امام حسین کا جلوس حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیر

0

کراچی میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کا جلوس حسینیہ ایرانیان کھارا در پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا، کراچی میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے سلسلے میں نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے واقعات کربلا اور امام حسین اور ان کے رفقا کے مصائب بیان کیے ، مجلس کے بعد ماتمی جلوس برآمد کیا گیا.

جلوس کے شرکا نے ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین ادا کی ۔ جس کے بعد اسرائیل اور امریکا کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ بڑی تعداد میں علم ، شبیہ تابوت ، تعزیے اور شبیہ ذوالجناح جلوس کے ہمراہ ہیں۔ جلوس کے شرکا نوحہ خوانی اور ماتم کر کے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ جلوس اپنے روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ ، ایمپریس مارکیٹ ، تبت سینٹر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر میں اختتام پذیر ہوا۔
   

مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی 63ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

0

فن مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، آج ان کی تریسٹھ ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، اپنی منفرد اداکاری سے لوگوں کے لبوں پر ہنسی بکھیرنے والے وراسٹائل فنکار معین اختر کے چاہنے والے ان کی تریسٹھ ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ معین اختر کی وجہ شہرت کسی ایک شعبے کی مرہون منت نہیں تھی۔ وہ فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے۔

وہ بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار، مصنف، میزبان اور ہدایت کار معین اختر نے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا، معین اختر نے اپنے فنی سفر کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن سے چھ ستمبرانیس سو چھیاسٹھ کو یوم دفاع کی تقاریب کے لئے کئے گئے پروگرام سے کیا، ان کے مشہورٹی وی ڈراموں میں روزی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی ،ہاف پلیٹ اور عید ٹرین نمایاں ہیں۔

انہوں نے انیس سو چوہتر میں فلم تم سا نہیں دیکھا ،کے علاوہ مسٹر کے ٹو اور مسٹر تابعدار میں کام کیا ،  انور مقصود کے ساتھ ان کی جوڑی بہت جمی، ٹی وی شوز میں اے آر وائی کا پروگرام لوز ٹاک عوام میں بے حد مقبول ہوا،  یہ وہ پہلے پاکستانی فنکار ہیں جن کے مجسمے کو لندن مشہور مومی عجائب گھر مادام تساؤ میں نصب کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ پاکستان کی پہچان بننے والے معین اختر اپنے مداحوں کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

پاک ترک وزیراعظم ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری

0

ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں دہشتگردی اورمنظم جرائم پر تعاون کےفروغ پرزور دیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے، پاک ترک وزرائے اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔

اسلام آباد میں پاک ترک وزیراعظم ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، دونوں ملکوں نے دہشتگردی اورمنظم جرائم کیخلاف تعاون کے فروغ پرزور دیا، پاکستان اور ترکی میں سیاسی مشاورتی عمل اور اعلیٰ سطح پر رابطوں کو فروغ دیاجائےگا۔

ساتھ ہی ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پربھی اتفاق کیا گیا، دونوں ملکوں کے مابین مختلف معاہدوں پردستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی، مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان باہمی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔

نوازشریف وزیراعظم پاکستان ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی قابل تعریف، پاکستان ہمارا بھائی ہے،اور دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات بہت مضبوط ہیں۔

رجب طیب اردوان،وزیراعظم ترکی ترک وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کومختلف شعبوں میں شراکت داری قائم کرناہوگی۔ وزیراعظم نوازشریف نے جہاں ترک ہم منصب کے ساتھ تجارتی وفدکی آمد کو سرمایہ کاروں کااعتماد قراردیا۔

وہیں ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے پریس کانفرنس کے اختتام پر پاک ترک زندہ باد کانعرہ لگا کر پاک ترک دوستی کو دوام بخشا۔
   

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ بین الااقوامی پابندیوں کا شکار ہے، شاہد خاقان عباسی

0

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی کمی ہے ۔ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ بین الااقوامی پابندیوں کا شکار ہے، حکومت کے پانچ سال پورے ہونے تک ملک میں اضافی گیس دستیاب ہو گی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ پندرہ سال سے ملک گیس کی کمی کا شکا ر ہے۔گیس کی کمی دور کرنے کے لیے ایل این جی، تاجکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبوں کی راہ میں حائل مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔ اور دو ہزار سترہ تک ایل این جی کی پہلی کھیپ پاکستان آ جائے گی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی مالی حالت بہتر ہو جائے تو آئندہ تین سال میں دو بلین کیوبک فت گیس سسٹم میں آجائے گی ۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے سندھ میں سی این تین سے چار دن اور پنجاب میں ڈھائی ماہ تک بند کی جاائے گی اور بلوچستان میں سی این جی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گا۔

لاہور: نیشنل کالج آف آرٹس میں گلوگرافیٹی آرٹس کا پہلا مرحلہ شروع

0

\گلو گرافیٹی آرٹس مقابلوں کا پہلا مرحلہ نیشنل کالج آف آرٹس میں شروع ہو گیا۔ آرٹس مقابلوں کا تھیم آج کی متحد نوجوان نسل ، امن ، یکجہتی اور دوستی کے رنگ ہیں ۔

نیشنل کالج آف آرٹس میں ہونے والے گرافیٹی آرٹس مقابلوں میں زیادہ تر طلبہ و طالبات پہلا یا دوسرا ،تیسرا انعام لینے کے لیے نہیں بلکہ دوستی کے رنگ دکھانے کے لیے مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

طلبہ و طالبات نوجوان مصوروں کا کہنا تھا کہ اِن مقابلوں کے ذریعے پہلے کینوس اور پھر شہر کی سڑکوں پرنوجوان نسل کے لیے ایک مثبت پیغام جائے گا۔

طلبہ و طالبات گلو گرافیٹی آرٹس مقابلوں میں لاہور ، اسلام آ باد، فیصل آباد ، ملتان اور کراچی سے چار ہزار طلبہ و طالبات حصہ لیں گے جو اِن شہروں کی چار سو دیواروں اور آٹھ سوکینوسز پر پینٹنگ بنائیںگے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق پبلک نوٹس جاری

0

کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پبلک نوٹس جاری کردیا۔

صوبے کی واحد میٹروپولیٹین کارپوریشن کراچی کے ضلع وسطی میں اکسٹھ،شرقی میں اڑسٹھ،جنوبی میں سینتالیس غربی میں چوالیس اور کورنگی کی چالیس یونین کمیٹیوں پر رائے دہندگان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

شہر میں ایک یونین کمیٹی نو امیدواروں پر مشتمل ہوگی۔ اقلیتی امیدوار نہ ہونے کی صورت میں آٹھ امیدواروں پر مشتمل پینل الیکشن لڑسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ بھرمیں ایک کروڑ ستاسی لاکھ تیئس ہزار ایک سو اکیس ووٹرزبلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا استعمال کریں گے۔

صوبے میں نامزدگی فارم کا اجراآج سے ہوگیاہے۔چھبیس دسمبرسے انتیس دسمبرتک نامزدگی فام جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ تیرہ جنوری امیدواروں کی حتمی فہرست نشانات کے ساتھ جاری کردی جائے، صوبے میں پولنگ اٹھارہ جنوری کو ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج تیسرا روزہے۔ امیدواروں کی بڑی تعدادمتعلقہ دفاترکے باہرموجود ہے۔ کاغذات نامزدگی ستائیس دسمبرتک وصول کئے جائیں گے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کےلئے پولنگ تیس جنوری کو ہوگی۔
   

سندھ ہائیکورٹ، حلقہ بندی سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

0

سندھ ہائی کورٹ نےبلدیاتی انتخابات میں نئی حد بندی کےمتعلق ایم کیو ایم کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی درخواست میں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا تھا، ایم کیو ایم نے موقف اختیارکیا تھا کہ مردم شماری سے قبل نئی حلقہ بندیاں نہیں کی جاسکتیں، جبکہ صوبائی حکومت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نئی حلقہ بندیاں اورحد بندیاں قانون کے مطابق کی جاتی ہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
   

آئی ایم ایف سے پاکستان کوتوسیعی قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول

0

آئی ایم ایف سےپاکستان کوتوسیعی قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی،  پچپن کروڑڈالرملنےاورزرمبادلہ ذخائربڑھنے سے اُوپن مارکیٹ میں ڈالرتین ماہ بعد ایک سو پانچ روپے پرآگیا۔

وزیر خزانہ کے بیان کے مطابق مالیاتی اداروں سے پاکستان میں ڈالرز کی آمد کا سلسلہ تیز ہوتا جارہا ہے، توسیعی قرض پروگرام کی مد میں آئی ایم ایف سے پاکستان کو پچپن کروڑ کی ڈالردوسری قسط منگل کو موصول ہوگئی۔

جس سے ملکی زرمبادلہ کےذخائر ایک بارپھر9 ارب ڈالرہوگئے، رقم ملنے اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے سے کرنسی مارکیٹس میں منگل کو روپے کی قدر میں مزید بہتری دیکھی گئی، اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پچاس پیسے کم ہوگئی۔

جس سے تین ماہ بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر105روپےپرآگیا، اسی طرح بینکوں کی کرنسی مارکیٹ انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں60 پیسے کی نمایاں کمی آئی اور انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 105روپے55پیسے پرآگئی۔
   

مانسہرہ: شاہراہ ریشم پر دھماکا، پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی

0

شاہراہ ریشم پر مانسہرہ کے قریب ریموٹکنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، شاہراہ ریشم میں مانسہرہ کے قریب دھماکا اس وقت آیا جب پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، اس سے پہلے مانسہرہ کے علاقے چکڑالی روڈ پر دھماکے میں بھی ایک شخص زخمی ہوا۔
   

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری سرگرمیاں متاثر

0

چہلم کے موقع پرکشیدگی اور دھماکوں سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں،  مندی کےنتیجےمیں پچیس ہزار چارسو پوائنٹس کی نفسیاتی حد گرگئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 51 پوائنٹس کمی کے بعد25367 پوائنٹس پر بند ہوا۔