جمعہ, نومبر 15, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 28477

سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا افتتاح کردیا گیا

0

چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے، ایونٹ کے مین راؤنڈز شروع ہوگئے ہیں۔
    روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں جاری انٹرنیشنل ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل خواجہ غضنفر حسین نے کیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے مہمان خصوصی کو ایونٹ کے حوالے سے بریفنگ دی، اسکواش چیمپیئن شپ کے مین راؤنڈ کیلئے چار کھلاڑیوں نے کوالیفائرز سے جگہ بنائی ہے۔ ایونٹ کا فائنل میچ تئیس دسمبر کو کھیلا جائیگا ۔

 

بلدیاتی قانون: منتخب نمائندوں کے پاس کوئی اختیارنہیں، پرویزالہی

0

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، تاجروں اور صنعتکاروں کو بھتے کی پرچیاں کھلے عام مل رہی ہیں۔ 

گجرات میں تاجر کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے الیکشن کے موقعے پر بلند و بانگ دعوے کئے تھے لیکن عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔ بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے بیروزگاری بڑھی ہے اور ہر شخص پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کو ملنے والی مفت ادویات بند کر دی گئیں، تعلیمی اداروں کا بھی ستیاناس کر دیا گیا جو انہوں نے بڑی محنت سے بنائے تھے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ نون لیگ کی دشمنی ان کے ساتھ ہے، عوام کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

ن لیگ کی جانب سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور امید ہے کہ بہتر فیصلہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی اور پانی کے بحران کے خاتمے کیلئے کالاباغ ڈیم تعمیر کرے کیونکہ اس کے پاس بھاری مینڈیٹ ہے۔

 

چوہدری نثار نےجو لفظ استعمال کیاغیر پارلیمانی نہیں ہے، سعد رفیق

0

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہے اور قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس قبل ناراض اراکین کو منا لیا جائے گا ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال نہیں کیا اور لفظ تماشا ماضی میں بھی ایوان کی کارروائی کے دوران استعمال ہوتا رہا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ جماعت اسلامی کا ایوان کی کارروائی کا حصہ بننا مثبت اقدام ہے۔  

0

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے دوران لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دوہزار تیرہ منظورکرلیا گیا، جلاس میں اپوزیشن ارکان کو بولنے کا موقع نہ ملا تو وہ ہنگامہ ہوا کہ کانوں پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے ن لیگ کے رکن عرفان اللہ مروت نے قرار داد پیش کرنے سے روک دیا، جس کے بعد اپوزیشن کا احتجاج شروع ہوگیا۔

ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کرنے کے بعد اسمبلی کے باہر دھرنا دے ڈالا، جہاں سیڑھیوں پر ہی اجلاس شروع کردیا گیا
   

پاکستان میں فی تولہ سونا مزید 700 روپے سستا

0

عالمی سطح پر گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا مزید سات سو روپے سستا ہوکر اُننچاس ہزارروپے کا ہوگیا۔

عالمی منڈی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سونے کی گرتی قیمتوں نے بہت سوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے، جب عالمی منڈی میں فی اُونس سونا گیارہ ڈالر گرکر دس ہفتے کے بعد پھر سے بارہ سو ڈالر سے نیچے آیا تو جمعے کے دن ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آئی سات سو روپے کی ایک اور بڑی کمی ہوئی۔

اس کمی سے فی تولہ سونے کی قیمت آگئی 49 ہزار روپے پر، یوں صرف دو روز میں فی تولہ سونا 1350 روپے ہوگیا ہے سسستا۔

سی طرح جمعے کو دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور دس گرام سونا ہوگیا 42 ہزار روپے کا۔
   

ہالی وڈ فلم اینکر مین ٹو فلم ہابٹ کو پچھاڑنے کیلئے تیار

0

ہالی وڈ باکس آفس پر راج کرنے والی فلم ہابٹ کا مقابلہ کرنے اینکر مین ٹو میدان میں آگیا ، ہالی وڈ باکس آفس پر ستر کی دہائی کے ناموراینکر ول فیرل کی نئی فلم سینما گھروں میں قہقہوں کا طوفان لئے آگئی ہے ۔ فلم کی کہانی کیرئیرکی شروعات کیلئے سان ڈیاگو سے نیویارک کی راہ لینے والے اینکر کے گرد گھومتی ہے ۔

ٹی وی چینل کے بڑے اینکر کیا باکس آفس پر رنگ جما سکے گااس کا فیصلہ شائقین کریں گے۔ فلم دی ہوبٹ گزشتہ دو ہفتے سے باکس آفس پر راج کر رہی اوراکتیس ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔دی ہوبٹ کی کامیابی کے انیمیٹد فلم فروزن دوسرے نمبر پر ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کیا ول فیرل کی کامیڈی فلم باکس آ ٓفس پر اپنا جادو چلا پائیگی یا نہیں۔

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سے ملک کی بقا ہے ،وزیر اعلی سندھ

0

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن سےہی ملک اورہم سب کی بقاہے، سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سوالات کا جوابات دیتے ہوئے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا پچیس سال بعد کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہوا ہے ،ٹارگٹڈآپریشن کی ہرسطح پر پذیرائی ملی ہے، امن وامان کامسئلہ ہم سب کاہےتمام جماعتوں کےساتھ ملکردہشت گردی کاخاتمہ کرینگے۔

وزیر اعلی سندھ نے بتایا ستمبرسےاب تک تیرہ ہزار پانچسو افرادکوگرفتارکیاگیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان دہشت گردوں کوپکڑاگیا جن کےسرکی قیمت مقررتھی، وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کسی سےدشمنی نہیں رکھتے،سندھ میں بلاتفریق ایکشن ہورہاہے۔ اپوزیشن سےبھی تعاون کی اپیل کرتاہوں ۔
   

پاک فوج کےتین میجرجنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

0

پاک فوج کے تین میجر جنرلز کو لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ترقی پانے والوں میں زاہد لطیف مرزا ، اکرام الحق اور عبیداللہ خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آرکےترجمان کےمطابق ترقی پانے والے افسران جنرل راحیل شریف اور جنرل راشد محمود کی فور اسٹار وہدوں پر ترقی اور جنرل ہارون اسلم کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی بناء پر خالی ہونے والی پوسٹوں پر تعینات کئے جائیں گے.

جنرل زاہد لطیف مرزا اس وقت جی ایچ کیو کی ملٹری سیکرٹری برانچ میں ڈی جی پرسانل سروسز خدمات انجام دے رہے ہیں ، جبکہ جنرل اکرام الحق جی ایچ کیومیں چیف آف جنرل اسٹاف برانچ میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں .

اسی طرح جنرل عبیداللہ خان کھاریاں میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 37انفینٹری ڈویژن خدمات انجام دے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق ان ترقیوں کے نتیجے میں چند میجر جنرل سپر سیڈ بھی ہوئے ہیں۔
   

وزیر داخلہ کا لفظ غیر پارلیمانی تھا جس کا حکومت کو نوٹس لینا چاہئے، شاہ محمود قریشی

0

قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی جانب سے لفظ تماشا واپس نہ لینے تک بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر داخلہ کا لفظ غیر پارلیمانی تھا جس کا حکومت کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنا مائنڈ سیٹ جمہوری بنائے اور جن الفاظ سے اپوزیشن کی دل آزاری ہوئی ہے وہ واپس لے ۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن پارلیمنٹ کی کارروائی کا حصہ بننا چاہتی ہے لیکن حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما رانا نوید قمر نے کہاکہ پارلیمنٹ مضبوط نہ ہو تو دیگر ادارے مضبوط ہو جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن محض ایک لفظ نہیں بلکہ وزیر داخلہ کے غیر سنجیدہ رویے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پارلیمانی روایات کو برقرار رکھنا ہوگا۔

قوم اب دھرنوں اور سیاسی مظاہروں کے پیچھے نہیں چلے گی، احسن اقبال

0

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے دینے والے سرمایہ کاروں کو ملک سے بھگانا چاہتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ 6 ماہ کولیشن سپورٹ فنڈ نہ ملے تو ملکی معیشت بیٹھ جائے گی۔

لاہور میں پاکستان انجینیئرنگ کانگریس کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے والے ملک کی کوئی خدمت نہیں کر رہے، قوم اب دھرنوں اور سیاسی مظاہروں کے پیچھے نہیں چلے گی، عمران خان کو خیبرپختونخواہ میں امن قائم کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں تین سال تک احتجاج کا راستہ ترک کرکے قومی مسائل پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہوں، احسن اقبال نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ایک متنازع مسئلہ ہے جس پر سیاست دان اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکے۔

اس ڈیم سے حاصل ہونے والے چند ارب روپے کے فوائد کی خاطر ملک کا بٹوارہ نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے کے سستے ذرائع تلاش کر رہے ہیں، جی ایس پی پلس ملنے سے ٹیکسٹائل کی صنعتوں کو ترقی ملنے کے امکانات موجود ہیں۔