منگل, نومبر 19, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 28482

فیصل آباد:فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3مزدور جاں بحق 15زخمی

0

فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے تین مزدور جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر قائم گارمنٹس فیکٹری کا بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے تین مزدور پینتیس سالہ سہیل احمد اور چالیس سالہ ظہور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور زخمی عثمان دوران علاج دم توڑ گیا۔

زخمی ہونے والے پندرہ مزدوروں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
   

ایم کیوایم کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں،خالد مقبول

0

کراچی کے انتخابات میں دھاندلی کا رونا تو سب جماعتیں روتی ہیں لیکن اب تو ایم کیو ایم نے بھی دہائی دینا شروع کر دی ہے ۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، ایم کیو ایم کے انتخابی دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی کاموں میں مصروف کارکنوں کو حراست میں لیا جارہا ہے تو ایسے ماحول میں انتخابی مہم کیسے چلائی جاسکتی ہے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہی حالات رہے تو انتخابات کو کیسے شفاف قرار دیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے حالات انتخابات کے نتائج کو متنازع بنادیں گے۔

کراچی:صبح صبح پرانا گولیمارسے 6 لاشیں ملیں

0

کراچی میں چھاپوں گرفتاریوں کے باوجود قتل و غارت گری کا سلسلہ تھم نہ سکا، کراچی کے علاقے پاک کالونی میں ریکسر پل کے قریب سے چھ افراد کی لاشیں ملیں، پولیس کے مطابق تمام افراد کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جنہیں بعد میں گولیاں مارکر قتل کیا گیا اور لاشیں ریکسر پل کے قریب پھینک دیں گئیں۔

مقتولین کی شناخت گلزار، دلاور، شہزاد، ساجد، رضوان اور عامرکے ناموں سے کی گئیں، پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق چھ افراد کے قتل کا معاملہ گینگ وار کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم مقتولین کی کسی بھی دہشتگرد گروہ سے وابستگی کی تصدیق نہیں ہوسکی، مقتولین چھ افراد کا تعلق پرانا گولیمار سے تھا۔

واقعے کے بعد لواحقین کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی، جہاں اسپتال انتظامیہ اور ریسکیو عملے سے تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد ورثا بنا کسی قانونی کاروائی کے لاشیں اپنے ہمراہ لے گئے، دوسری جانب پی آئی بی کالونی میں پولیس افسر شفیق تنولی پر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے قدرت اللہ نامی شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا، دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

 

مسلم لیگ فنکشنل بھی بائیکاٹ کا بہانہ تلاش کر رہی ہے،منظور وسان

0

صوبائي وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کی طرح فنکشنل مسلم لیگ بھی بلدیاتی انتخابات میں بائیکاٹ کرنے کا بہانہ تلاش کر رہی ہے۔

خیرپور میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 2018 میں ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیراعلیِ فی الحال نوجوان ہیں۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے کیونکہ پیپلز پارٹی ہی عوام کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے، منظور وسان نے کہا کہ میں سردیوں میں خواب نہیں دیکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن اپنے وقت پر ضرور ہونگے، اگر ایم کیو ایم نے تعاون کیا تو ڈپٹی میئر ان کا ہوسکتا ہے۔
   

سندھ سمیت کراچی میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے سے 41گھنٹے کیلئے بند

0

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، سی این جی اسٹیشن ہفتے سے اکتالیس گھنٹوں کے لیے بند کر دیئے جائیں گے۔

نئے شیڈول کے تحت کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشن ہفتے کو صبح آٹھ بجے کے بجائے ہفتے کی دوپہر تین بجے سے پیر کی صبح آٹھ بجے تک اکتالیس گھنٹوں کے لیے بند کیے جائیں گے۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق اتوار کو صنعتوں پر گیس کے استعمال پر پابندی ہوگی، سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین شبیر سلمانجی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں تبدیلی غیر مناسب اقدام ہے

انکا مزید کہنا ہے کہ ہفتے سے اکتالیس گھنٹوں تک سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہو جائے گی اور ایمبولینس سروس متاثر ہونے سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہے گا۔

صنعتکاروں کے مطابق صنعتی علاقوں میں لو پریشر کی وجہ سے پراسسنگ انڈسٹری بند ہونے کے قریب اور گیس کی بندش سے صورتحال مزید خراب ہو گی، اگر صنعتیں بند ہوتی ہیں تو بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔
    
   

پاکستان اور سر ی لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری معرکہ آج ابو ظہبی میں ہوگا

0

پاکستان اور سر ی لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری معرکہ آج ابو ظہبی میں ہوگا، کپتان مصباح الحق سیریز میں فیصلہ کن برتری کے باوجود آخری مقابلے میں جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سرزمین سال کے اختتام پر پاکستان ٹیم کے لئے اچھی ثابت ہوئی، سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں جس انداز سے پاکستان نے شکست دی وہ قابل ستائش بات ہے۔

محمد حفیظ کی تین سنچریاں ، عمر گل کا شاندار کم بیک، سعید اجمل کی جادوئی بولنگ یا پھر جنید خان کی عمدہ پرفارمنس، احمد شہزاد،صہیب مقصود اور شاہد آفریدی کا بھی نام لیا جائے۔۔ تو پوری سیریز میں مکمل ٹیم ورک دیکھنے کو ملا، چوتھے ون ڈے میں پاکستانی بولرز کا بیٹسمینوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔؎

جتنی تیزی سے سری لنکن ٹیم کو پویلین واپس پہنچایا، اتنی برق رفتاری سے پاکستانی بلے بازوں نے رنز بناکر میچ جیتوایا۔۔ جنرل ساؤنڈ اب آخری مقابلہ ہے، سری لنکا ابھی بھی ہار تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ مصباح الحق بھی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔جیت کس ٹیم کا مقدر بننے گی۔

موجودہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، طاہر القادری

0

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جس کے تقریباً پچاس فیصد ارکان نے ٹیکس نہیں دیا ہے۔

طاہر القادری کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ لاہور میں انتیس دسمبر کو کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ریلی گیارہ مئی کو ہونیوالے دھونس دھاندلی پر مبنی انتخابات کے خلاف ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے مطابق ٹیکس نہ دینے والے نااہل ہیں، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جس کے پاس عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کوئی بھی ادارے کا سربراہ کوئی قدم اٹھانا چاہتا ہے تو اسے راتوں رات برطرف کردیا جاتا ہے، طاہر القادری کا کہنا تھاکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے ذاتی ملازمین کو مختلف اداروں کا سربراہ بنادیا ہے تاکہ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکے۔
   

نظیر بھٹو نے ایک مخصوص ذہنیت کے خلاف جنگ کی، آصف علی زرداری

0

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ایک مخصوص ذہنیت کے خلاف جنگ کی جس کے باعث ان کی جان گئی اور ہم بھی شہید بینظیر بھٹو کے اس فلسفہ پر عمل کر رہے ہیں۔

نوڈیرو ہاؤس میں محکمہ وومین ڈولپمینٹ کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو وومین ایکسیلینس ایوارڈ تقسیم کرنے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے 60 ہزار ایکڑ زمین بے زمین خواتین ہاریوں میں تقسیم کی اور مزید بھی کرینگے۔ انہوں نے وزیر اعلی سندہ کو ہدایت کی جلد سندھ میں سندھ وومین بئنک کا قیام عمل میں لائے جس کے تحت خواتین کو قرضے دئے جائیں تا کہ وہ معاشی طور پر مضبوط ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ وومین ڈولپمینٹ کا بجیٹ 120 ملین سے بڑھا کر 260 ملین کرنے کے لئے بھی وزیراعلی سندھ کو ہدایت دے دی ہے۔ تقریب میں آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والی دس خواتین میں شہید بینظیر بھٹووومین ایکسیلینس ایوارڈ تقسیم کئے، جن میں ترکی کی خاتون اول، آذربائیجان کی خاتوں اول،گلوکارہ عابدہ پروین، ڈرامہ نویس فاطمہ ثریا بجیا، نورالہدی شاہ، ایم این اے فریال تالپر، بلقیس ایدھی، نادرہ پنجوانی، پروین قائمخانی اور دیگر شامل تھیں۔

 

شہید بے بظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کی پسماندہ خواتین کے لئیے ایک مشعل راہ ہے، اعتزاز احسن

0

پبلک اسکول سکھر میں منعقدہ برسی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے چودھری اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھاکہ محترمہ بے نظیر نے بطور شہزادی جنم لیا۔

محترمہ بے نظیر بھٹو نے خواتین کی ہمت اور حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بڑی جدوجہد کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلا شبہ محترمہ کی آج چھٹی برسی منارہے ہیں مگر محترمہ کا نڈر پن اور جوش ہمشہ زندہ رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آس پا س ماحول میں عجیب سی گھٹن محسوس ہورہی ہے۔ کے جیسے ہمارے راستین روکے جارہے ہیں۔

شہید بے بظیر بھٹو کی زندگی پاکستان اور ایشیا کی پسماندہ خواتین کے لئیے ایک مشعل راہ ہے۔تقریب میں محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خواتین کی طرف سے محترمہ کی شہادے کے حوالے سے خاکے پیش کئے گئے۔

اس موقع پر تقریب سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمدشاھ، شازیہ عطا مری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

حکومت قبائلی علاقوں میں مزاکرات کے زریعے امنکیلئے کوشاں ہے، وزیرداخلہ

0

وفاقی وزیرداخلہ فاٹا کےوفاقی وزراء کے سات رکنی وفد سے ملاقات کے دوران اظہارخیال کررہے تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ مزاکراتی عمل میں قبائلی رسم ورواج کے مطابق قبائلی مشران سمیت تمام فریقین کو شامل کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ شدت پسندوں اورعسکریت پسندوں کوشکست دینے کیلئے قبائلی مشران اورمنتخب نمائندوں کی اعانت اشد ضروری ہے۔

وزیرداخلہ نے انیس دسمبر کوپاک فوج کے جوانوں پرہونےوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ پاک فوج کی جانب سے کارروائی شدت پسندوں کی طرف سے حملوں کا جواب ہے۔ قبائلی ارکان پارلیمنٹ نے وزیرداخلہ کواپنے اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اورکہا کہ قبائلی محب وطن اورامن کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے حکومت سے قبائلی علاقوں کی صورتحال میں بہتری لانے اورتشدد کے خاتمے کامطالبہ کیا اوراس عزم کااظہار کیا کہ وہ مزاکراتی عمل میں حکومت کی بھرپوراعانت کریں گے۔