جمعہ, جنوری 10, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29048

وزیراعظم کی زیرصدارت دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس

0

کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں طالبان سے مذاکرات اور قومی سلامتی کے امور پر زیرغور ہیں جبکہ سیکیورٹی پالیسی کے مسودے کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں طالبان سے مذاکرات  اور قومی سلامتی کے امور زیرغور ہیں، اجلاس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں خواجہ آصف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار، پرویز رشید، سرتاج عزیز، تینوں مسلح افواج کے سبراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور دیگر حکام شریک ہیں، ڈی جی ملٹری آپریشن اور سیکریٹری داخلہ شاہد خان کی جانب سے داخلی صورتحال اور قومی سلامتی پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔
  

افتخارچوہدری کو اعلیٰ افسران کوعدالتوں میں کھڑا کرنےکا شوق تھا، فیصل عابدی

0

اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی نے کہا کہ آروائی نیوز کی محنت کی قدرکرتا ہوں، میڈیا کےذریعے بھارتی سوچ اور کلچرمسلط کیاجارہا ہے، میڈیا کو ہتھیاربناکر دشمن ہم پر حملے کررہے ہیں میرشکیل الرحمان سے درخواست کرتاہوں انڈین کلچرمتعارف نہ کرایا جائے، میرشکیل اورعلماکرام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ افغانستان میں امریکی فوج نظرآتی ہے پاکستان میں کیوں نظرنہیں آتی۔

1989نواب  اکبرخان بگٹی نےافتخارچوہدری کواٹارنی جنرل بنایا، افتخارچوہدری نے نواب اکبربگٹی کےقاتلوں کوسزا نہیں دی، آج تک 12مئی کوکراچی واقعات کےذمہ داروں کوسزا نہیں دی گئی، بھارتی چیف جسٹس نے آج تک کسی قیدی کورہاکرنےکےاحکامات نہیں دیئے۔

بنوں جیل توڑنےکے واقعے کا آج تک سوموٹونہیں لیا گیا وجہ کیا تھی، کراچی میں قتل و غارت گری کا فیصلہ آج تک نہیں ہوا، افتخارچوہدری خودفہمی کاشکارتھے بڑے بڑے افسران کو عدالتوں میں کھڑاکرنے کا شوق رکھتےتھے، افتخارچوہدری پاک افواج کی تذلیل کرکےعوام میں نفرتیں پروان چڑھاتے رہے، جوڈیشل مارشل لاایڈمنسٹریٹر کونشان عبرت بنائیں۔

امریکا:وفاقی عدالت نے خفیہ نگرانی پروگرام کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

0

امریکا کی وفاقی عدالت نے خفیہ نگرانی پروگرام کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا، اسنوڈن کا کہنا ہے کہ عدالت نے ان کے انکشافات کا جواز پیش کردیا ہے۔

اسنوڈن کی جانب سے امریکی خفیہ پروگرام کے انکشاف کے بعد امریکی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران جج رچرڈ لیون نے امریکی عوام کی فون کالز ڈیٹا کی نگرانی کو آئین کی چوتھی ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیا، نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگرانی ممکنہ دہشتگردی کے حملوں سے حفاظت کے لیے کی جا رہی ہے۔

جج رچرڈ لیون نے ایجنسی کے اس موقف پر شکوک شبہات کا اظہار کیا، عوامی سطح پر بھی خفیہ پروگرام کی مخالفت کی گئی ہے، اسنوڈن نے برطانوی اخبار کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے اور انہیں یقین تھا کہ خفیہ پروگرام آئین سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔
   

ایڈورڈ اسنوڈن کو خفیہ معلومات افشا کرنے پرعام معافی دینے کی تجویز مسترد

0

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کو خفیہ معلومات افشا کرنے پرعام معافی دینے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

امریکی خفیہ پروگرام کے نگران ریک لیگٹ کی جانب سے اسنوڈن کو معلومات فراہم کرنے پر معافی کی تجویز پیش کی گئی تھی، جے کارنی کا کہنا تھا کہ اسنوڈن کو امریکہ واپس آکر عائد الزامات کا سامنا کرنا ہوگا، امریکہ اس معاملے میں موقف تبدیل نہیں کرے گا، سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن پر خفیہ امریکی معلومات فاش کرنے اور غداری کے الزامات ہیں، ایڈورڈ اسنوڈن کو روس میں عارضی پناہ حاصل ہے اور خفیہ راز افشا کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
   

غذائی مصنوعات کی برآمدات میں 6.85 فیصد کا اضافہ

0

رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر 2013ء کے دوران غذائی مصنوعات کے شعبہ کی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 6.85 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔-

ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اکتوبر2013ء کے دوران مختلف غذائی مصنوعات/اجناس کی برآمدات سے 1.311 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 1.227 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔-

رپورٹ کے مطابق چاول کی برآمدات میں 27.80فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں بھی 19.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،رپورٹ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں بھی بالترتیب37.98 اور28.85 فیصد کا نمایاں اضافہ واقع ہوا اور دالوں کی برآمدات میں بھی 221.36 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال،امریکہ شواہد فراہم کرنے کے معاملے کو نظر انداز کررہا ہے

0

روس نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں شامی حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد فراہم نہیں کر رہا۔

اقوام متحدہ میں شام کے تنازعے پر سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں روس کے سفیر وَٹیلے چَرکِن نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں کے استعمال میں شامی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا، روس نے امریکہ سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال میں بشارالاسد انتظامیہ کے ملوث ہونے کے شواہد فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

تاہم امریکہ نے تاحال شواہد فراہم نہیں کیے ہیں، چرکن کا کہنا تھا کہ امریکہ شواہد فراہم کرنے کے معاملے کو نظر انداز کررہا ہے، اقوام متحدہ میں شامی سفیر بشر جعفری نے کہا کے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کا تنازعہ حل ہونے کے قریب ہے، خطے کو کیمیائی ہتھیاروں سے بچانے کے لیے اسرائیل کے ہتھیاروں کے معاملے پر بات چیت کا آغاز کرنا ہوگا۔
   

حلب: بمباری سے مرنے والوں کی تعداد 125 ہوگئی

0

شام کے شہر حلب میں فوج کی بمباری سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو پچیس ہوگئی ہے، مرنے والوں میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی فوج کی جانب سے گذشتہ روز حلب میں شہریوں پر کی جانے والی بمباری نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی، بمباری کے نتیجے میں چھتیس بچوں سمیت تراسی افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، بمباری کی ذد میں آکر کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

امدادی کارکنوں کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تھا، جہاں کئی زخمی دم توڑ گئے جبکہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، شامی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے حلب میں باغیوں کو نشانہ بنایا اور ان کے ٹھکانے تباہ کئے ہیں۔
    
   

یوکرائن میں جاری بحران کو حل کرنے کیلئے سہ فریقی اجلاس بلایا جائے، سرگئی لاوروف

0

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ یوکرائن میں جاری بحران کو حل کرنے کے لئے یورپی یونین، یوکرائن اور روس کے ممبران سہ فریقی اجلاس ہونا چاہیے۔

برسلز میں صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس یوکرائن میں جاری بحران کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہش مند ہے، روسی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ یوکرائن میں جاری بحران کو فوری طورحل کرنے کے لئے سہ فریقی اجلاس بلایا جائے تاکہ اس مسئلے کوجلد حل کرلیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اور روس یوکرائن کے سب بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔
   

روسی بحری جہاز تباہی پھیلانے والے ہتھیار تلف کرنے کیلئے شام پہنچ گئے

0

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام کے کیمیائی اور جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لئے کی جانے والی روس کی کوششوں کوسراہا ہے، اس سے قبل روس کے بحری جہاز شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو سمندر کے وسط میں لے جاکر تلف کرنے کے لئے شام کے ساحل پر پہنچ گئے، تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ سمندر کے کس حصے میں ان ہتھیاروں کو تلف کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پچھلے دنوں دمشق کےمضافات میں ایک کیمیائی حملے میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے بعد عالمی طاقتوں کیجانب سے جارحیت کے خطرے کے پیش نظر شام نے اپنے تمام کیمیائی اور جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی تھی اور ایک معاہدے کے مطابق اگلے سال کے وسط تک اپنے تمام کیمیائی اور جوہری ہتھیار تلف کرنے کا پابند ہے۔
   

خرطوم: جنوبی سوڈان میں اقتدار پر قبضے کی کوشش ناکام، کرفیو نافذ

0

جنوبی سوڈان میں اقتدار پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، صدر کی جانب سے ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے تختہ الٹنے کا الزام اپنے حریف سابق نائب صدر ریک مچھر کے گروپ پر عائد کیا ہے، جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بغاوت کی کوشش سابق نائب صدر کے وفادار فوجیوں کی جانب سےکی گئی۔

اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم نے اقتدار پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور سیکیورٹی صورتحال حکومت کے مکمل کنٹرول میں ہے، جنوبی سوڈان کے دارلحکومت جوبا میں شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تاحکم ثانی کرفیو عائد کر دیا گیا۔