منگل, جنوری 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29094

وسط افریقی ریپبلکن میں متحارب گروہوں میں مذاکرات کامیاب

0

وسط افریقی ریپبلکن میں متحارب گروہوں میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، عبوری صدر مستعفی ہوگئے، مخالف کیمپ میں کا جشن کا سماں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینگوئی میں ایک ماہ سے جاری کشیدگی کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے، متحارب گروہوں کے مابین افریقی ملک چاڈ میں ہونے والے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہو گئے۔

مذاکرات کے بعد ملک کے عبوری صدر نے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد حالات بہتر ہونے کی توقع کی جاری ہے، صدر کے استعفٰی کے بعد بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ بینگوئی میں باغی رہنما فرانکوئیس کی عیسائی ملیشیا نے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزار سے زائد مسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

اقوام متحدہ کی سوڈانی پناگزین کیلئے99 ملین ڈالرامداد کی درخواست

0

اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان کے ہزاروں پناہ گزین کے لیے انسانی بنیادوں پراقوام عالم سے ننانوے ملین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناگزین نے افریقی ملک جنوبی سوڈان کے ہزاروں بے گھر افراد کی رہائش و طعام اور علاج معالجے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقوام عالم سے درخواست کی ہے، فوری طور ننانوے ملین ڈالرکی امداد فراہم کی جائے تاکہ بے گھر افراد کی کفالت بہتر طریقے سے کی جاسکے۔

جنوبی سوڈان کے دارلحکومت جوبا میں قائم عارضی کیمپوں میں ہزاروں بے گھر افراد انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق پناگزینوں غذائی اجناس کی قلت اور علاج معالجے کے لیے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
   

کے ای ایس سی کو سکوک بانڈزجاری کرنے کی منظوری

0

ایس ای سی پی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ریٹیل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ ایس ای سی پی نے اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلی بار اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ریٹیل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

اعلامیے کے مطابق اس سلسلے میں پہلی بار کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چھ ارب روپے مالیت کے سکوک جاری کیے جائیں گے۔

کے ای ایس سی کے سکوک کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کیے جائیں گے، سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے ان سکوک کی پری آئی پی او نہیں کی جائے گی ۔ سکوک ریٹیل میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

 

کینیا کا صومالیہ پر فضائی حملہ، الشباب کے 30دہشت گرد ہلاک

0

کینیا نے صومالیہ پر فضائی حملہ میں الشباب کے تیس دہشت گرد ہلاک اور درجنوں کو زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔

کینیا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نے صومالیہ کی عسکریت پسند تنظیم الشباب کے اڈوں پر فضائی حملہ کیا ہے، جس میں تیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کینیا ڈیفینس فورس کے ترجمان کے مطابق لڑاکا جیٹ طیاروں نے الشباب کے کیمپوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہاں ایک میٹنگ جاری تھی جبکہ عسکریت پسندوں نے اس دعوے کی فوری تردید کی ہے۔

کینیا اکتوبر دوہزار گیارہ سے صومالی تنظیم کے خلاف زمینی اور فضائی حملے کر رہا ہے ۔
    
   

واشنگٹن: 2014میں سخت چیلنجزکا سامنا ہے ،بان کی مون

0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار چودہ میں سخت چیلنجزکا سامنا ہے۔

نئے سال کی پہلی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی بان نے شام ، جنوبی سوڈان اور جمہوریہ وسطی افریقہ میں جاری تنازعات، پر توجہ مرکوز کروائی۔

بان کی مون نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے ان تمام ممالک کی مدد کریں اور ان ممالک میں امن کی راہ تلاش کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

بان کی مون نے جنوبی سوڈان کے باغیوں اورخاص کر حکومت پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کرنے کے اقدامات کریں۔
   

جولائی تا دسمبر:ترسیلات زر میں 9 فیصد کا اضافہ

0

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سات ارب اسی کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو گزشتہ سال کی ایسی عرصے سے نو فیصد زائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال کی جولائی تا دسمبر سات ارب اسی کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو گزشتہ سال کی ایسی عرصے سے نو فیصد زائد ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر دوہراز تیرہ میں ایک ارباڑتئس کروڑسینتالیس لاکھ دس ہزار ڈالر پاکستان ارسال کئے ۔ مرکزی بینک کے مطا بق سعودیہ عرب، یو اے ای، امریکہ اور برطانیہ سے بھیجی گئی ترسیلات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

واشنگٹن:شام کو غیرمہلک امداد فراہم کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے

0

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ شام کے اعتدال پسند باغی جماعتوں کی غیرمہلک امداد کی ترسیل دوبارہ شروع کرنے پر غور کررہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے اعتدال پسند باغی جماعتوں کو غیرمہلک امداد کی ترسیل دوبارہ بحال کرنے کہ حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تاہم شام کے شمالی علاقے میں متاثرہ افراد کے لیے غیرمہلک امداد فراہم کی جارہی ہے، شام میں حزب اختلاف کہ اعتدال پسند فوجیوں کی پشت پناہی کے سوال پر جے کارنی کا کہنا تھا کہ امریکہ اعتدال پسند باغی فوجیوں کی حمایت نہیں کرتا تاہم وہ شامی صدر کے آمرانہ اقدامات کی بھرپورمذمت کرتا ہے ۔
   

شام: حکومت اور باغیوں میں تصادم، 500افراد ہلاک

0

شام میں حکومت اور اعتدال پسند باغیوں میں جھڑپوں سے ایک ہفتے کے دوران پانچ سو افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں اعتدال پسند باغیوں کے زیر کنٹرول شمالی علاقوں میں گزشتے ایک ہفتے کے دوران حکومت سے تصادم کے نتیجے میں پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں دوسو چالیس باغی ،ایک سو ستاون حکومتی اہلکار جبکہ پچاسی عام شہری بھی شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق شام میں ابتک خانہ جنگی سے ایک لاکھ سے زائد افراد اپنی زندگی سے محروم ہوچکے ہیں ۔
    

   

جنوری کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی

0

جنوری کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو شماریات کے مطابق کم ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے دس جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اعشاریہ میں صفر اعشاریہ ایک فیصد کی کمی ہوئی ۔اس ہفتے کے دورا ن زندہ مرغی ، ٹماٹر،گندم، آٹا ، مونگ و ماش کی دال ، سرخ مرچ ،گھی، اری چاول اور تیل سمیت تیرہ اشیائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

کیلا، مسور کی دال ، پیاز، آلو، انڈے، ایل پی جی اور انڈے سمیت گیارہ اشیائے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل مٹن ، بیف ، گیس کے نرخ ، بجلی کے نرخ ،باسمتی چاول اور کھلا گھی سمیت انیتس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

امریکی سینیٹرز نے ایران پر نئی پابندیوں کی حمایت کردی

0

امریکی سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں عائد کرنے کی حمایت کردی ہے، جس سے ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام پر جاری مذکرات کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

امریکی سینیٹ میں ایران پر مزید نئی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے بل ریپبلکنز کی جانب سے پیش کیا گیا، نیوکلئیر ویپن فری ایکٹ نامی اس بل کو سو کے ایوان میں سے چوون سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب وہائٹ ہاؤس نے اس بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے، امریکی سینیٹرز کی جانب سے پیش کئے جانے والے بل پر فوری طور پر ایران نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے حوالے سے گزشتہ ماہ ہونے والے مذاکرات معطل سمجھیں جائیںگے۔