اتوار, فروری 2, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29141

امپائر سے بد تمیزی، پی ایچ ایف نے 4 کھلاڑیوں پرایک ماہ کی پابندی لگادی

0

امپائر سے بد تمیزی، پی ایچ ایف نے 4 کھلاڑیوں پرایک ماہ کی پابندی لگا دی ، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک میچ میں امپائر سے بد تمیزی کرنے پر چار کھلاڑیوں پر ایک ماہ کے لئے پابندی لگا دی
لاہور میں جاری ہاکی چیمپیئن شپ کے ایک میچ میں پی آئی اے کے چار کھلاڑیوں کو امپائر سے بد تمیزی مہنگی پڑ گئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عمران بٹ، شفقت رسول، کاشف علی اور محمد عرفان پر ایک ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی۔ چاروں کھلاڑی ایک ماہ تک کسی بھی انڑنیشنل یا ڈومیسٹک میچ میں شرکت کرنے کے اہل نہیں ہونگے۔
    

 

دوحہ:پاکستان ویمنزٹیم دوسرا میچ آج جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی

0

دوحہ میں کھیلے جارہے ویمنز ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں آج پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوحہ میں کھیلی جارہی ویمنز ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں پاکستان سمیت آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیم حصہ لے رہی ہیں۔

پہلے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد آئرلینڈ کو ایک سو دس رنز سے ہرایا تھا۔ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کیخلاف پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ دونوں ٹیمیں دس میچز کھیل چکی ہیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی۔آٹھ میں شکست اور ایک مقابلہ بے نیتجہ رہا۔
   

کراچی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک ٹارگٹ کلرگرفتار

0

لیاری کے علاقے رانگی واڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،راجپوت کالونی سے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق رانگی واڑہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب گلشن اقبال راجپوت کالونی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طفیل عرف بنگالی سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔

جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ڈالمیا کے علاقے سانتی نگر میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کالو عرف بندر درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

0

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔تاہم آج شام رات اور پیر کے روز بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں ،مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہنزہ ،سکردو منفی 10 ،گوپس منفی 09 ،کالام ،کوئٹہ منفی 08،گلگت ،مالم جبہ منفی 06،قلات منفی 05،راولاکوٹ منفی 04،مری ،بونجی منفی 03،کالام ،گڑھی ڈوپٹہ منفی 02اور بالاکوٹ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا۔

 

اکرم شیخ نے پی آئی اے کا ہزاروں کا نقصان کردیا

0


وطن عزیز میں عوام کیلئے قانون کچھ  اور لیکن معروف ترین قانون دان کیلیے قانون  کچھ اور ہی ہے، اس کی تازہ ترین مثال لاہور ایئرپورٹ پر دیکھنے میں آئی جہاں قومی ایئرلائن کسی مسافر کو پینتالیس  کلو سے زائد وزن نہیں لے جانے دیتی لیکن اکرم شیخ بلا معاوضہ سو کلواضافی  سامان لے گئے۔

معروف قانون اکرم شیخ قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے سات پانچ پانچ  سے سعودی عرب روانہ ہوئے، اور جاتے جاتے قومی ادارے کو ہزاروں روپے کا ٹیکہ لگا گئے۔
 
پی آئی اے نے اکرم شیخ کو سو کلو اجافی سامان مفت لے جانے کی اجازت دیدی پی آئی اے قوانین کے مطابق بین الاقوامی پرواز پر کسی مسافر کوپینتالیس  کلو تک سامان مفت لے جانے کی اجازت ہوتی ہے،  لیکن  لاجواب لوگوں کی باکمال سروس نے اکرم شیخ کو سو کلو اضافی سامان لے جانے کی سہولت دیدی۔

  معروف قانون دا ن اکرم شیخ  سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل چھ کے مقدمہ میں وفاق کے وکیل بھی ہیں۔

پاکستان میں پہلی بار سجا ڈولفن میلہ

0


  کراچی میں ڈولفن کی شرارتیں، بچے خوش بڑے بھی ہوئے لطف اندوز ہوئے ، پانی کی بلی نے بھی کرتب دکھائے سب نے کیا خوب انجوائے۔

اٹکھیلیاں، مستیاں، دلجوئیاں، اداوٗں سے کراچی کے لوگوں کا دل لبھاتی ڈولفن، کراچی کے میری ٹائم میوزیم میں ڈولفن کی دیکھ دیکھ کر ادا ہر کوئی ہورہا ہے فدا، لچکتی  مٹکتی، بل کھاتی، میوزک کے سنگ جھومتی ڈولفن بکھیر رہی مسکراہٹیں اوردے رہی ہے خوشیوں کا تحفہ۔

 شوخ حسینہ کی طرح ادا دکھاتی ڈولفن ناز اٹھانا بھی خوب جانتی ہے۔ ڈولفن کو صرف والی بال کھیلنے کی شوقین نہیں بلکہ مصوری کا شغف بھی رکھتی ہے۔
   

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایریل شیرون انتقال کرگئے

0

فلسطینیوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑنے والےاسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایریئل شیرون آٹھ سال کومے میں رہنے کے بعد پچاسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔


اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ۔۔۔ملٹری اور سیاست کی بااثر شخصیت۔ فلسطینیوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑنے والے ایریئل شیرون آٹھ سال کومے میں رہنے کے بعد پچاسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تنازعات میں گھرے شیرون یہودیوں کے حامی تھےکرئیر کے ابتدا میں یہودی مسلح تنظیم ہگانا سے منسلک ہوئے انیس سو اڑتالیس اور انچاس کے درمیانی عرصے میں عرب اسرائیل جنگ میں پلٹون کمانڈر کی حیثیت سے شرکت کی انیس سو پچاس کی دہائی میں ایک خصوصی دستے کی قیادت کیاور فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر نے میں شہرت حاصل کی۔

 اسرائیلی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے ایک سال بعد اسرائیلی وزیر اعظم کے مشیر برائے سکیورٹی بننے انیس سو ستتر میں دوبارہ اسرائیلی پارلیمان کا حصہ بنے اور انیس سو اکیاسی میں وزیرِ دفاعبنے اور اسرائیلی وزیراعظم کو بنا اطلاع دئے اسرائیلی فوج کو بیروت بھیجااس کے سبب فلسطین لبریشن ٓرگنائزیشن کو لبنان چھوڑنا پڑا اور اسرائیل کے زیر انتظام فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپس میں سیکڑوں کی تعداد میں مقیم فلسطینوں کو لبنانی عیسائی مسلح افراد نے قتل کردیا۔

قصورمیں فائرنگ،پی ٹی آئی کےمقامی رہنماسمیت 5افرادجاں بحق

0

قصور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود احمد بھٹی اوران کے تین محافظوں کو قتل کردیا

قصور میں فیروزپور روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کے تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود احمد بھٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، فائرنگ کے نتیجے میں مسعود بھٹی کے تین محافظ شدید زخمی ہو گئے  جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

 مسعود بھٹی گذشتہ عام انتخابات میں پی پی ایک سو چھہتر سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پرپہنچی اور شواہد جمع کرنے شروع کردیئے۔
       
دوسری جانب لاہور میں تحریک انصاف کی سیکرٹری ویمن ونگ نیلم اشرف کے بیٹے نعمان اشرف پراسرار انداز میں ہلاکت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گولی نعمان اشرف کے سر میں لگی،  واقعے کی اطلاع ملتے ہی نعمان اشرف کے اہل خانہ اسپتال پہنچ گئے اگلے مہینے نعمان اشرف کی شادی ہونے والی تھی۔


سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق کہتے ہیں کہ اہل خانہ کی نشان دہی پر تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم بظاہر یہ خودکشی کا واقعہ ہے، مقتول کی گاڑی سے پسٹل اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔
   

کل کے مجاہد آج دہشت گرد بن چکے ہیں، خورشید شاہ

0


خورشید شاہ کاکہناہےآمریت کے ادوار میں کیے گئے اقدامات کاخمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں کل کے مجاہدین آج کے طالبان اور دہشت گرد بن چکے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کاکہنا ہے جہاں آمروں نے حکومت کی ہو وہ ملک ترقی کیسے کرے گا۔ آمریت نے لسانیت کی بنیاد پرجماعت کی بنیاد رکھی جب کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سولی پرچڑھ کرنئی سوچ کوجنم دی۔

خورشیدشاہ پیپلز یوتھ کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےخورشید شاہ کا کہناتھا آمریت کے دورمیں کیے گئےاقدامات کاخمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں اور حکمران طالبان سےمذاکرات کی باتیں کررہے ہیں۔

خورشید شاہ کاکہناتھا لیپ ٹاپ بانٹنے سے قوم ترقی نہیں کرے گی بلکہ قوم ترقی اس وقت کرے گی جب جوانوں کے ذہنوں میں جمہوریت کی چپ لگائی جائےکنونشن سے عبدالقادر پٹیل ،سعید سعید غنی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔
   

جمہوریت کی خاطر دھاندلی قبول کی ، زرداری

0

سابق صدر آصف علی زرداری کاکہناہےکہ جمہوریت کو بچانے کیلئے عام انتخابات میں دھاندلی کو بھی قبول کیا آئندہبھی غیر جمہوری طاقتوں کو روکیں گے۔

اسلام آباد میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کو بچانے کیلئے عام انتخابات میں دھاندلی کو بھی قبول کیا آئندہ بھی غیرجمہوری طاقتوں کو روکیں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے اقدامات پر کڑی نظر بھی رکھی جائے گی۔

 سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر رضاربانی کو بلدیاتی انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی سابق صدر سے ملاقات کرنے والے وفد میں خانزادہ خان،انورسیف اللہ خان،ارباب عالمگیراوردیگر رہنما شامل تھے۔