بدھ, جنوری 22, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29166

دبئی: شام کے آرٹسٹ کا اپنی فن کے ذریعے خانہ جنگی کی عکاسی

0

فنکار ہردورمیں اپنے فن سے معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، شامی نوجوان آرٹسٹ نے شام میں جاری خانہ جنگی سے ہونے والی تباہی کے مناظر کو اپنی تصاویر میں سمو دیا۔

دبئی میں مقیم نوجوان آرٹسٹ طمام اعظم شام میں جنگ کے آغاز پر اپنے فن اور کینوس چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوئے، آرٹسٹ نے ملک میں ہونے والی تباہی کے مناظر کو ڈیجیٹل آرٹ اور مغربی امتزاج کے ساتھ منفرد اور نئی جدت سے ہمکنار کیا۔

آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ شام میں موت کا رقص جاری ہے، وہاں کے لوگ ان تصایر سے متاثر نہیں ہوں گے لیکن ان فن پاروں کا مقصد دنیا کو شام میں ہونے والی تباہی سے آشکار کرنا اور ملک سے باہر مصائب برداشت کرنے والے شامی باشندوں میں سمجھ اور امید پیدا کرنا ہے۔

چین کی بڑھتی طاقت، جاپان نے نئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دیدی

0

چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے خائف جاپان نے نئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی، نئے پلان کا مقصد خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ کو روکنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت جاپان کی کابینہ نے قومی سلامتی کی حکمت عملی اور دفاعی بجٹ میں اضافے کی منظوری دی ہے، نئی جاپانی سیکیورٹی پالیسی کےنتیجےمیں جاپان اگلے پانچ برس میں فوجی سازو سامان خریدے گا جس میں ڈرون، ہوائی جہاز اور خشکی اور پانی پر چلنے والی گاڑیاں شامل ہیں۔

جاپان نیا فوجی یونٹ بھی تیار کرے گا جس کے پاس جزیروں پر قبضہ کرنیکی صلاحیت ہو گی۔ نئی قومی سلامتی کی منظوری ایسے وقت دی گئی جب چند ہی ہفتے قبل چین نے خطے کے متنازع علاقے میں نئی دفاعی حد بندیاں کی تھیں، جنھیں امریکہ اور جاپان دونوں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

نئی حد بندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چین نے کہا تھا کہ اس علاقے پر سے گزرنے والے جہازوں کو اپنے فلائٹ پلان کی پیشگی اطلاع دینی ہوگی اور اپنی شناخت کروانی ہوگی ورنہ ان کے خلاف ہنگامی دفاعی اقدامات کیے جائینگے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نئی قومی سکیورٹی پالیسی میں جاپانی کابینہ نے اگلے پانچ سال میں دفاعی شعبے کے اخراجات میں پانچ فیصد اضافے کی منظوری بھی دی ہے۔

روزن برگ کی ڈائری یوایس ہولوکاسٹ میوزیم کے ہاتھ لگ گئی

0

ہولوکاسٹ پر لکھی گئی جرمن ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر کے معاون روزن برگ کی ڈائری یوایس ہولوکاسٹ میوزیم کے ہاتھ لگ گئی۔

ستر سال کی تلاش کے بعد بالاخر امریکی امیگریشن اور کسٹم ان فورس منٹ ایجنٹس نے انیس سو چھیالیس کے بعد گم ہو نے والی الفریڈ روزن برگ کی چار سو صفحات پر مشتمل ڈائری رواں سال ڈھونڈ نکالی، میوزیم میں رکھی گئی اس ڈائری کے صفحات اپنی عمر کے ساتھ ساتھ پیلے پڑگئے ہیں۔

روزن برگ نے نازی اسٹیٹ کی تعمیر اور منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ جنگ عظیم دوئم میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا، روزن برگ ہولوکاسٹ کے اس علاقے کا انچارج تھا جس میں عورتوں اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

روزن برگ نے انیس سو پینتالیس، چھیالیس میں نیرم برگ جرمنی میں اپنے خلاف قائم مقدمےکے دفاع کے دوران اپنی غلطیوں کا اعتراف بھی کیا، جس پر انہیں جنگی جرائم کے مقدمے میں سولہ اکتوبر انیس سو چھیالیس میں پھانسی دے دی گئی تھی۔
   

نیویارک: دوسری مرتبہ برفباری، عمارتوں نے سفید چادر اوڑھ لی

0

نیویارک شہر میں ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ برف باری سے شہر کی عمارتوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

شہریوں کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد نے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سینٹرل پارک کا رخ کیا، میامی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح کے مطابق یہ ان کیلئے کسی جادو سے کم نہیں وہ نیویارک کے موسم کا مزہ لے رہے ہیں اور انہیں بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔

نیویارک کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر شہر میں برفباری سے بہت خوش ہیں۔ نیویارک سے باہر شدید برف باری کے بعد محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج شام تک نیوانگلینڈ کے ساحلی علاقوں میں بھی شدید برف باری کا امکان ہے۔

دنیا بھر میں موسلادھار بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری

0

دنیا بھر میں موسلادھار بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، کئی امریکی ریاستوں میں شدید برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہیں تو مصر میں سوسال بعد ہونے والی برفباری کو مصریوں نے خوب انجوائے کیا۔

دنیا کے کئی ممالک میں موسم سرما اپنے رنگ دکھا رہا ہے، کہیں برفباری تو کہیں ژالہ باری اور کہیں موسلا دھار بارشوں نے معمول کی زندگی کو درہم برہم کردیا ہے، امریکا کی سترہ ریاستوں میں برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں اور شمال مشرق کے ساحلی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے ،پروازیں منسوخ اور ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

شدید سرد موسم کا یہ سلسلہ اگلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے، مصر میں سو سال بعد ہونے والی برفباری کا لوگوں نے دل کھول کر لطف اٹھایا، شمالی شام اور لبنان میں موسلادھار بارش اور برفباری نے شامی مہاجرین کی مشکلات بڑھادیں، مقبوضہ بیت المقدس میں بیس انچ برف پڑ چکی ہے، غزہ شہر میں شدید بارش کے باعث کئی گھروں کو نقصان پہنچا، درخت گر گئے۔

سیلاب میں گھیرے سیکڑوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، اسرائیل میں پچاس سالوں کی شدید برفباری نے ٹریفک کا پہیہ  جام کردیا ہے، ترکی اور اردن میں بھی تین روز سے برفباری جاری ہے، مشرق وسطیٰ میں بھی تیز بارشوں کے بعد صورتحال گھمبیر ہوگئی ہے۔

 

شکیل آفریدی مقدمے کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

0

فاٹا ٹریبونل کی جانب سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے، ڈاکٹر شکیل پر ایبٹ آباد میں جعلی پولیو مہم اورکالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام ہے۔

فاٹا ٹریبونل نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مقدمہ کا فیصلہ اٹھارہ دسمبر تک محفوظ کرلیا تھا، ڈاکٹر شکیل کو بائیس مئی دو ہزار گیارہ کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، اے پی اے کی عدالت نے کالعدم تنظیموں سے روابط کے جرم میں ڈاکٹر شکیل کو تینتیس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی نے قید و جرمانے کی سزا کو چیلنج کررکھا تھا، کمشنر نے کیس فاٹا ٹریبونل کے سپرد کیا تھا، کیس کی سماعت کے بعد فاٹا ٹریبونل نے کیس کا فیصلہ اٹھارہ دسمبرتک محفوظ کر لیا تھا، جو آج سنائے جانے کا مکان ہے۔

سزا برقرار رہنے کی صورت میں ڈاکٹر شکیل سزا کے خلاف گورنر خیبر پختونخوا اور صدر مملکت سے اپیل کرنے کا استحقاق رکھتے ہیں۔

سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کی اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع

0

ایم کیو ایم سمیت سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی اجلاسندھ میں اپوزیشن جماعتوں کی اسمبلی اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمعس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی، لیکن تحریک انصاف نے معذرت کرلی۔

ترمیمی آرڈنینس پر اپوزیشن جماعتیں اکٹھا ہوگئی ہیں، آرڈیننس کو یکساں مسترد کرتے ہوئے ایوان میں زیر بحث لانے کے لیے اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے متحدہ نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں سندھ بھر میں حلقہ بندیوں اور ترمیمی آرڈیننس پر مشاورت اور اظہار تشویش کے بعد اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں متحدہ، ن لیگ اور فنکشنل لیگ کے تنتالیس ارکان اسمبلی نے مشترکہ ریکوزیشن پر دستخط کرکے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔

متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ نظام مخالفین کو کچلنے کا نظام ہے، فنکشنل لیگ کے رہنما نے کہا کہ جمہوریت کے دعوے کرنے والے جمہوریت کے خلاف ہیں، ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پی پی عوام کو اندھیرے میں رکھ کرمینڈیٹ اور حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، تحریک انصاف نے متحدہ ریکوزیشن کی حمایت سے معذرت کرلی۔
   

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول آج جاری کیا جائے گا

0

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول آج جاری کر دیا جائے گا۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیوں اور ان پر اعتراضات کے شور میں الیکشن کمیشن آج انتخابی شیڈول جاری کرے گا، ابھی سندھ کی دو بڑی پارٹیوں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کراچی میں نئے ضلعے کے قیام اور حلقہ بندیوں میں ترامیم پر حمایت اور اعتراض کے بیانات تھمے نہیں کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

  الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کر دیئے ہیں، اس لئے بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن ہوگیا ہے اور اب سندھ بھر میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات کے لئے اٹھارہ جنوری کو پولنگ ہوگی۔

راولپنڈی:امام بارگاہ کے قریب خودکش حملہ،پولیس اہلکار سمیت 4جاں بحق 16زخمی،

0

راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں امام بارگاہ کے قریب خودکش حملے میں ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ چوہدری رب نواز اور پولیس اہلکار سمیت چار جاں بحق جب کہ سولہ افراد زخمی ہوگئے۔

دہشت گرد ایک مرتبہ پھر اپنی مذموم کاروائی کرنے میں کامیاب ہوگئے، راولپنڈی کے حساس علاقے گریسی لائن میں خود کش حملے نے خاموش سرد رات کا سکوت توڑ دیا، مسجد وامام بارگاہ اثنا عشری سے چند فٹ کے فاصلے پرموٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا، جب پولیس اہلکاروں نے چیکنگ پوائنٹ پر اسے روکنے کی کوشش کی۔

دھماکے کے بعد ہرطرف تباہی کے مناظر تھے، دھماکے کے نتیجے میں سب انسپکٹر امانت علی سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ائیرپورٹ تھانے کے ایس ایچ او چوہدری رب نواز اور متعدد اہلکاروں سمیت سولہ افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو بینظیربھٹو شہید اسپتال اور قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم بعد ازاں چوہدری رب نواز اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، آر پی او اختر لالیکا نے بتایا کہ حملہ آور نے پانچ سے دس کلو بارود اور بال بیئرنگ استعمال کیے، حملہ آورکا سر اور دیگر اعضاء پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں۔
   

چمن ،قلعہ عبداللہ اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

0

چمن، قلعہ عبداللہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے لوگوں کی نیندیں اڑا دیں۔

زلزلے کے جھٹکے چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، گلستان اور گرد ونواح میں محسوس کئے گئے، جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے کے جھٹکوں کی شدت کے بارے میں اب تک کچھ نہیں کہا جاسکا، آخری اطلاع آنے تک کسی جانی و مالی نقصان کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔