ہفتہ, جنوری 25, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29208

سی این جی کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی متوقع

0

سپریم کورٹ کی جانب سے اضافی ٹیکس کے خاتمے کے بعد اوگرا نےسی این جی کی قیمتوں میں کمی کی تیاری کر لی، سی این جی کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی متوقع ہے۔ مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ اوگرا نے سی اين جی کی قیمتوں میں کمی کا فا رمولہ تیا رکرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی اين جی کی قيمت ميں بھی ایک روپيہ تیئس پيسے تک کی کمی متوقع ہے۔ ریجن ون کےلئے سی این جی ایک روپے تیئس پیسے جب کہ ریجن ٹو کے لیے سی این جی اکیسٹھ پیسےسستی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ نےاضافی نوفیص ٹیکس ختم کرنے کا حکم دیا تھا، قیمتوں میں کمی کے بعد کے پی کے،بلوچستان اورپوٹھوہار میں سی این جی کی نئی چوہپتر روپے پچیس پیسے ہوگی جب کہ سندھ اور پنجاب کے لیے نئی قیمت چھیاسٹھ روپے چودہ پیسے ہوگی۔ سی این جی کی قیمتیوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ دو روز میں جاری ہونےکا امکان ہے۔

صوبوں کا بلدیاتی انتخابات کے اخراجات برداشت کرنے سےانکار

0

صوبوں نے مقامی حکومتوں کے انتخابات پر اُٹھنے والے مکمل اخراجات کو برداشت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتِ خزانہ نے صوبوں سے کہا کہ وہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے اخراجات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو رقم فراہم کریں لیکن چاروں صوبوں کی جانب سے مطلع کیا گیا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کے زیراہتمام منعقد کیے جاتے ہیں اور چونکہ الیکشن کمیشن ایک وفاقی ادارہ ہے، لہٰذا وفاق کو چاہئیے کہ وہ اس کے اخراجات کی ادائیگی کرے نہ کہ صوبے یہ کام کریں۔

آئین کی متعلقہ شقوں پر بحث اور تفصیلی بات چیت کے بعد صوبائی وزرائے خزانہ اس ذمہ داری میں پچاس فیصد حصے کی شراکت پر رضا مند ہوگئے، مقامی حکومتوں کے انتخابات پر کل اخراجات کا تخمینہ ساڑھے چھ ارب روپے لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ صوبوں نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کی سختی سے مخالفت کی، جس کے تحت بجلی کے بلوں کی ادائیگی وفاق کے ذریعے کی جائے گی۔

قومی مالیاتی کمیشن نے وزارت پانی وبجلی سے کہا ہے کہ وہ صوبائی وزراء کے ساتھ یە معاملە حل کرنے کے لئے کردار ادا کرے۔

 

الیکشن کمیشن نے نادرا کا بوجھ اٹھانے سے انکار کردیا

0

چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کا معاملے نے اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہیں، الیکشن کمیشن نے نادرا کا بوجھ اٹھانے سے انکار کردیا  تو وزیر داخلہ کا اصرار ہے کہ الیکشن کمیشن یہ کام کرے، ان کے اختیارات بھی لے لے۔

وزیر داخلہ کا اصرار ہے کہ ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے، اس کام کیلئے وزرات داخلہ کے اختیارات بھی لے لے لیکن الیکشن کمیشن نے بھی کانوں کو ہاتھ لگا لیا، ایڈیشنل سیکریٹری شیر افگن کا کہنا ہیں کہ آئین کے تحت تمام انتظامی ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہے لیکن نادرا کا کنٹرول نہیں سنبھال سکتے۔

ادارے چلانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ نہیں، شیرافگن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کرانا ہے، کیونکہ یہ اسہی کا کام ہے، ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد الیکشن ٹریبونل کا کام شروع ہوتا ہے تاہم سپریم کورٹ سے احکامات ملے تو اسکی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

آئی ایم ای آئی نمبرکی منظوری کے بغیرموبائل فونز کی فروخت پرپابندی

0

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیشنل موبائل ایکوپمنٹ آئی ڈینٹٹی نمبرکی منظوری کے بغیرموبائل فونز سیٹس کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا ہے۔ اب تمام مینوفیکچررز اور امپورٹرزپرسیلولرموبائل فونز کی ٹائپ اورآئی ایم ای آئی نمبر کی پی ٹی اے سے منظوری لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

مینوفیکچررز اور درآمد کنند گان اب پی ٹی اے کو سیلولرموبائل فونز کی تمام ٹیکنیکل تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔ ماضی میں ملک میں موبائل فونز کی فروخت میں اضافے کیلئے یہ شرط ختم کردی گئی تھی مگر گذشتہ چند سالوں میں غیر معیاری اورکم قیمت والے موبائل فونز بغیر آئی ایم ای آئی نمبر یا پھر جعلی آئی ایم ای آئی نمبرکے حامل موبائل فونز استعمال ہورہے ہیں۔

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف سے پرنس کریم آغا خان کی ملاقات

0

وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم  نوازشریف سے پرنس کریم آغا خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم  نوازشریف نے کہا ہے کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک دیگر تنظیموں کیلئے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، جو جدید اور سائنسی انداز میں اپنے منصوبے تیار اور ان پر عمل درآمد کرتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں اور ہمارا ملک توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے، جس سے نہ صرف پاکستان اپنے توانائی کے بحران پر قابو پاسکے گا بلکہ پیداواری سرگرمیوں، روزگار، محصولات میں اضافہ اور خدمات کی فراہمی میں حکومتی صلاحیت میں اضافہ سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ملاقات کے دوران افرادی قوت کی تربیت اور پاکستانی نوجوانوں کیلئے اعلی تعلیمی مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے پرنس کریم آغا خان کو گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گورننس اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ملا عبدالقادر کی پھانسی،قومی اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد منظور

0

پاکستان سے وفاداری کے جرم میں ملا عبدالقادر کی پھانسی پر اظہار تشویش کی قرارداد قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، پیپلز پارٹی، اے این پی اور ایم کیوایم نے قرارداد کی حمایت نہیں کی۔

قومی اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد شیر اکبر خان نے پیش کی، قرارداد میں بنگلہ دیش کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کے رہنماوں پر دائر مقدمات ختم کئے جائیں اور بنگلادیش حکومت سنہ انیس سو اکہتر کے معمولات کو دوبارہ زندہ نہ کرے، سنہ انیس سو اکہتر میں پاکستان کا ساتھ دینے پر عبدالقادر ملا کو سزائے موت دینا قابل تشویش ہے۔

پیپلز پارٹی نے قرار داد کی مخالفت کی، اپنے خطاب میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر ملا کی پھانسی پر ہر پاکستانی کو دکھ اور افسوس ہوا، ماضی کے پرانے زخموں کو پھر سے ہرا کرنے کی کوشش کی گئی، عبدالقادر ملا آخری دم تک پاکستان کے حمایتی رہے، ملا عبدالقادرکی پھانسی عدالتی قتل ہے۔

وزیر داخلہ  نے کہا کہ بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی اور عوام سے دکھ کا اظہار کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ملا عبدالقادر سولہ دسمبر انیس سو اکہتر تک پاکستان سے وفادار تھے، ایوان کی متفقہ قرارداد سے اچھا پیغام جائے گا۔
   

فل کورٹ ریفرنس کی فوٹیج چوری،3فریقوں کو نوٹس جاری

0

فل کورٹ ریفرنس کی فوٹیج چوری کیس میں انکوائری آفیسر نے صدر پریس ایسوسی ایشن، چیئرمین پیمرا اور ایس پی سیکیورٹی کو نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کی انکوائری کمیٹی نے فل کورٹ ریفرنس کی فوٹیج چوری کے معاملے پر چیئرمین پیمرا، اسلام آباد پولیس اور صدر پریس ایسوسی ایشن کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، پیمرا کو ایک نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی فوٹیج  اور ایس پی سیکیورٹی کو سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

انکوائری آفیسر نے پریس ایسوسی ایشن کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی ہیں، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کی فوٹیج چوری کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے ایڈیشنل رجسٹرار محمد علی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا تھا۔
   

وزیراعظم کی زیرصدارت دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس

0

کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں طالبان سے مذاکرات اور قومی سلامتی کے امور پر زیرغور ہیں جبکہ سیکیورٹی پالیسی کے مسودے کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں طالبان سے مذاکرات  اور قومی سلامتی کے امور زیرغور ہیں، اجلاس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں خواجہ آصف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار، پرویز رشید، سرتاج عزیز، تینوں مسلح افواج کے سبراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور دیگر حکام شریک ہیں، ڈی جی ملٹری آپریشن اور سیکریٹری داخلہ شاہد خان کی جانب سے داخلی صورتحال اور قومی سلامتی پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔
  

افتخارچوہدری کو اعلیٰ افسران کوعدالتوں میں کھڑا کرنےکا شوق تھا، فیصل عابدی

0

اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی نے کہا کہ آروائی نیوز کی محنت کی قدرکرتا ہوں، میڈیا کےذریعے بھارتی سوچ اور کلچرمسلط کیاجارہا ہے، میڈیا کو ہتھیاربناکر دشمن ہم پر حملے کررہے ہیں میرشکیل الرحمان سے درخواست کرتاہوں انڈین کلچرمتعارف نہ کرایا جائے، میرشکیل اورعلماکرام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ افغانستان میں امریکی فوج نظرآتی ہے پاکستان میں کیوں نظرنہیں آتی۔

1989نواب  اکبرخان بگٹی نےافتخارچوہدری کواٹارنی جنرل بنایا، افتخارچوہدری نے نواب اکبربگٹی کےقاتلوں کوسزا نہیں دی، آج تک 12مئی کوکراچی واقعات کےذمہ داروں کوسزا نہیں دی گئی، بھارتی چیف جسٹس نے آج تک کسی قیدی کورہاکرنےکےاحکامات نہیں دیئے۔

بنوں جیل توڑنےکے واقعے کا آج تک سوموٹونہیں لیا گیا وجہ کیا تھی، کراچی میں قتل و غارت گری کا فیصلہ آج تک نہیں ہوا، افتخارچوہدری خودفہمی کاشکارتھے بڑے بڑے افسران کو عدالتوں میں کھڑاکرنے کا شوق رکھتےتھے، افتخارچوہدری پاک افواج کی تذلیل کرکےعوام میں نفرتیں پروان چڑھاتے رہے، جوڈیشل مارشل لاایڈمنسٹریٹر کونشان عبرت بنائیں۔

امریکا:وفاقی عدالت نے خفیہ نگرانی پروگرام کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

0

امریکا کی وفاقی عدالت نے خفیہ نگرانی پروگرام کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا، اسنوڈن کا کہنا ہے کہ عدالت نے ان کے انکشافات کا جواز پیش کردیا ہے۔

اسنوڈن کی جانب سے امریکی خفیہ پروگرام کے انکشاف کے بعد امریکی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران جج رچرڈ لیون نے امریکی عوام کی فون کالز ڈیٹا کی نگرانی کو آئین کی چوتھی ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیا، نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگرانی ممکنہ دہشتگردی کے حملوں سے حفاظت کے لیے کی جا رہی ہے۔

جج رچرڈ لیون نے ایجنسی کے اس موقف پر شکوک شبہات کا اظہار کیا، عوامی سطح پر بھی خفیہ پروگرام کی مخالفت کی گئی ہے، اسنوڈن نے برطانوی اخبار کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے اور انہیں یقین تھا کہ خفیہ پروگرام آئین سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔