پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کہتے ہیں وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے، سینٹ میں وزیر اعظم کا نہ آنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ نیر حسین بخاری کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت وزیر اعظم سینٹ کو بھی جوابدہ ہیں۔ وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے۔
سینٹ میں وزیر اعظم کا نہ آنا آئین کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ حکومت پارلیمان کو کنارے لگا رہی ہے۔
ن لیگ کے رہنما راجہ ظفر الحق نے سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے پارلیمانی نظام کیلئے تکالیف اٹھائی جدوجہد کیں، وزیراعظم مصروفیت کی وجہ سے سینٹ میں نہیں آ سکے۔