پیر, جنوری 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 29229

سندھ کا انتخابی شیڈول تیار،جلد جاری کیا جائیگا،الیکشن کمیشن

0

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول تیار کرلیا، جو آج جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی چھبیس سےانتیس دسمبرکو جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ پانچ جنوری تک جانچ پڑتال کی جائے گی، اسی طرح چھ اورسات جنوری کو اپیلیں جمع کرائی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تیرہ جنوری کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی، الیکشن کمیشن کے مطابق حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کر دیئے ہیں، اس لئے بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن ہوگیا ہے، سندھ بھر میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات کے لئے اٹھارہ جنوری کو پولنگ کا اعلان کیا گیا ہے        

فاٹا ٹریبونل نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

0

فاٹا ٹریبونل نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا، ٹریبونل کمشنر ایف سی آر کے فیصلے کو مبہم قرار دیتے ہوئے واضح فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا۔

فاٹا ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کمشنر ایف سی آر نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف جو فیصلہ دیا تھا وہ واضح نہیں، ڈاکٹر شکیل آفریدی کا کیس دو بارہ کمشنر ایف سی آر کے پاس بھیجا جاتا ہے، فاٹا ٹریبونل نے کمشنر ایف سی آر کو حکم دیا ہے کہ وہ فیصلہ واضح کریں۔

ایف سی آر کے تحت ڈاکٹر شکیل آفریدی ڈیڑھ سال سے سینٹرل جیل پشاور میں قید ہے، ڈاکٹر شکیل پر ایبٹ آباد میں جعلی پولیو مہم کے ذریعے اسامہ بن لادن کاکھوج لگانے کا الزام بھی ہے، ڈاکٹر شکیل کو بائیس مئی دوہزار کو پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔.

اے پی اے خیبرکی عدالت نے اسے تینتیس سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی تھی، حکومت کی طرف سے ڈاکٹر شکیل پر بغاوت کا مقدمہ اور امریکی حکومت کا اسے اعزازات سے نوازنا دونوں ملکوں کے تعلقات پر اثر انداز ہورہا ہے۔
       

راولپنڈی خود کش دھماکہ،پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے ایک ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

0

پنجاب حکومت نے راولپنڈی دہشتگردی میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے ایک ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا، راولپنڈی دہشتگردی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ساتھی وزراء اور پولیس حکام کے ساتھ سر جوڑ لیے، امن و امان کے مسئلے پر اجلاس میں گریسی لائن دہشتگردی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

شہباز شریف نے شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو ایک ایک کروڑ روپے اور مکان دینے کا اعلان کیا، پنجاب حکومت نے شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے اور تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا، شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ خان، کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری داخلہ اور سینئر افسران نے شرکت کی، وزیراعلیٰ نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم پر سکیورٹی انتظامات کے دوبارہ جائزے کا حکم دیا ہے۔
       

پنجاب:ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی

0

پنجاب میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی رہی ہے۔

کراچی، لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ڈینگی کے وار رک گئے ہیں۔
      سرد موسم کی سختی نے ڈینگی کے وار کمزور کر دیئے ہیں، ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کا کوئی کیسز رپورٹ نہیں ہوا۔

رواں سال ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ پنجاب ہوا، جہاں ڈینگی بخار سے بیس افراد جان سے گئے جبکہ صوبے میں مصدقہ مریضوں کی کل تعداد دو ہزار پانچ سو اٹھارہ ہے۔

ون پاؤنڈ فش شاہد نذیر کے کیس کی سماعت24جنوری تک ملتوی

0

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے نجی کمپنی سے ساٹھ لاکھ روپے ناہندہ ون پاؤنڈ فش شاہد نذیر کے کیس کی سماعت چوبیس فروری رک ملتوی کردی۔

ون پاؤنڈ فش لاہور کی بینکنگ کورٹ میں ون پاؤنڈ فش سے مشہور ہونے والے شاہد نذید کے کیس کی سماعت ہوئی، نجی لیزنگ کمپنی نے شاہد نزید کیخلاف ساٹھ لاکھ روپے قرضہ واپس نہ کرنے پر دعوی دائر کیا تھا۔

نجی کمپنی کا کہنا تھا کہ شاہد نذیر نے ساٹھ لاکھ روپے قرض لیا تھا  لیکن مقررہ وقت پر انہوں نے قرض کی رقم واپس نہیں کی، بیکنگ کورٹ نے کیس کی سماعت چوبیس جنوری تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل عدالت نے شاہد نذیر کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتای جاری کئے تھے جس پر شاہد نذیر نے ضمانت حاصل کرلی تھی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں

0

پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، دھند کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی آمدورفت بری طرح متاثرہوئی ہے بلکہ پروازوں کی آمدورفت بھی معطل ہو کررہ گئی ہے۔

وسطی اور جنوبی پنجاب میں دھند میلوں پرچھائی ہوئی ہے، چند گز کا سفر بھی محال ہوگیا ہے، شدید دھند کے باعث حادثات سے بچنے کے لیے موٹرو وے کو کئی مقامات پربند کردیا گیا ہے، حد نگاہ صفر ہونے پرفیصل آباد اورکالاشاہ کاکو کے مقام پر انٹرچینج سے سالم تک موٹروے کوٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے نے مسافروں کو جی ٹی روڈ کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے،لاہورمیں بھی دھند کے ڈیرے ہیں، پروازوں کی آمدورفت بھی بری طرح متاثرہے، مسافرکو طویل انتظارکرنا پڑ رہا ہے،لاہور میں شدید دھند کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ لاہورایئرپورٹ پرلینڈ نہیں کرسکا اور طیارے کو واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ رواں ماہ جاری رہے گا،سرگودھا میں بھی شدید دھند پڑ رہی ہے، دھند کی وجہ سے مختلف ٹریفک حادثات میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے، فیروزوالا کے قریب چارگاڑیاں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے، بورےوالا، ملتان وہاڑی، اٹک، حسن ابدال میں بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں چھ افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
   

گلگت میں حالات کشیدہ،موبائل فون سروس بند

0

گلگلت میں طلبا اورپولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہے، دو روز میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، کشیدہ صورت حال کے پیش نظر موبائل فون سروس رات بارہ بجے سے بند کردی گئی۔

گلگت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے نکالے گئے طلبا کی بحالی کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے، طلبا نے مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے، پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کی کوشش کی، جس پر مظاہرین بپھر گئے۔

پولیس سے جھڑپوں میں تین افراد ہلاک جبکہ چار زخمی بھی ہوئے، ضلعی انتظامیہ نے کشیدگی کے باعث موبائل فون سروس رات بارہ سے بند کردی ہے،  یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نکالے گئے طلبہ نے پابندی کے باوجود مذہبی تقریب کا انعقاد کیا، جس کے بعد یونیورسٹی میں حالات کشیدہ ہوئے۔
       

ہالی ووڈ کی ایکشن جوڑی مومی مجسمے میں تبدیل

0

لندن کے مادام تساو میوزئم میں عالمی شہرت یافتہ اور ہالی ووڈ کی ایکشن جوڑی بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی مومی مجسمے میں تبدیل کردیئے گئے۔

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گیا، ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے فلمی جوڑے کے مومی مجسمے بریڈ پٹ کی پچاسویں سالگرہ کی مناسبت سے آٹھ سال کے بعد پھر سے سجایا گیا ہے۔

تزئین و آرایش کے بعد برینجلینا کپل کے چہروں پر وہی تازگی نظر آ رہی ہے، جو حقیقی زندگی میں ان کا خاصہ ہے، محبوب ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب مداح دھڑا دھڑ مومی مجسمے دیکھنے کے لیے لندن کے مادام تساؤ کا رخ کر رہے ہیں۔

دنیا بھر میں آج تارکین وطن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

0

دنیا بھر میں آج تارکین وطن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، دو ارب سے زائد افراد تارک وطن کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں۔

تارکین وطن کا عالمی دن منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر تارکین وطن کی خدمات اور حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور عالمی سطح پر تارک وطن کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں دوارب ساٹھ کروڑ افراد تارک وطن کی حیثیت سےدوسرے ممالک میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں، یہ دن ہرسال اقوام متحدہ کی اپیل پر حکومتی، انفرادی اور تنظیمی سطح پر منایا جاتا ہے تاکہ تارکین وطن کے بنیادی حقوق اور کاوشوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کیمون نے اس دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر تارکین وطن کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہونا چاہئیے۔
   

ماسکو: یوکرائن اور روس کے درمیان 15 ارب ڈالرکا تجارتی معاہدہ

0

یوکرائن میں جاری حکومت کے خلاف احتجاج اوردھرنے کے باوجود یوکرائن اور روس کے درمیان پندرہ ارب ڈالر کا تجارتی معاہدے طے پاگیا ہے۔

روس اور یوکرائن کے درمیان پندرہ ارب ڈالر کا تجارتی معاہدہ طے پا گیا، یوکرائن کے صدر وکٹر یانوکووچ نے روسی حکام کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے، دنوں ممالک کے درمیان ہونے والا تجارتی معاہدے پر دستخط اس وقت کئے گئے جب یوکرائن میں ہزاروں شہری روس کے ساتھ یوکرائن حکومت کے خلاف پچھلے ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر وکٹر یانوکووچ حکومت سے فوری طور پر مستفی ہوجائیں، کئی دنوں سےحکومت، اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کے کئے دور ہوچکے ہیں جوناکام رہے ہیں، روسی اور یوکرائن کے رہنماؤں کے درمیان ماسکو میں ہونے معاہدے کے حوالے سے روس کا کہنا ہے اس معاہدے سے یوکرائن میں سیاسی اور اقتصادی بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔