رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں سونامی ریت کا بگولابن جائے گا۔
وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ منفی سیاست تحریک انصاف کاوطیرہ ہے، دھرنے کےبعدمہنگائی ڈرامہ بھی فلاپ ہوگا۔
ان کا کہناہ تھا کہ عوام پوچھتے ہیں کہ عمران خان نےصوبہ خیبرپختونخوامیں کونسی دودھ اورشہدکی نہریں بہائیں، بلدیاتی انتخابات میں سونامی ریت کےبگولےمیں بدل جائےگا۔
رااناثنااللہ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں میں دھاندلی کےالزامات عمران خان کاانتخابات سےراہ فرار ہے،در اصل عمران خان کےحواس پرحکومت پنجاب کی اعلیٰ کارکردگی کا شدید دباؤ ہے۔،