پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ان کے دور کا پُرامن اور خوشحال پنجاب، اَب امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے قبائلی علاقہ بن چکا ہے۔ لاہور میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ مہنگائی، بدامنی اور بیروزگاری ختم نہیں ہو رہی، تاجر طبقہ سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔نیت درست نہ ہو تو کوئی پروگرام کامیاب نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا عوام جانتے ہیں انہیں اُن کےدور میں مکمل ہونے والے فلاحی منصوبوں اور پروگراموں سے ہی فائدہ پہنچ رہا ہے۔
ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز میں میزبان میانمار کی انڈونیشیا سے شکست کے بعد اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا۔ یانگون میں انڈونیشیا اور میانمار کی ٹیمیں ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ میں مدمقابل تھیں۔ انڈونیشیا نے میانمار کو شکست کیا دی میزبان ٹیم کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔
غصے میں آئے مداحوں نے اسٹیڈیم کی کرسیاں توڑ دیں اور آگ بھی لگائی۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش لیکن میانمار کے مداحوں نے ان پر بھی پتھراؤ کردیا۔ جس کے بعد مزید پولیس کی نفری طلب کی گئی جس نے صورتحال پرقابو پایا۔