منگل, اپریل 22, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 30018

صدر مملکت نے بجلی کی چوری روکنے کے لئے آرڈیننس جاری کر دیا

0

صدر ملکت نے بجلی چوری ختم کرنے کے لئے آرڈیننس منظور کرلیا، خبردار جو اب کسی نے بجلی چوری کرنے کا سوچا بھی اور اگر کوئی بجلی چوری کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کو بھرنا ہوگا دس لاکھ روپے سے ایک کروڑ تک جرمانہ اور اگر جج سخت ہوا تو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑ سکتی ہے، جس کی مدت دو سے سات سال رکھی گئی ہے۔

صدر نے مدتوں سے جاری بجلی کی چوری ایک آرڈیننس سے روک دی، اب کوئی چوری نہیں کر سکے گا، لیکن ایک شرط ہے، اس آرڈینسس کا حال پچھلے آرڈیننسوں جیسا نہ ہو اور بجلی کے محکمہ والے بھی انصاف پسند ہو جائیں، نئےسال سے امیدیں تو بہت ہیں، لیکن کیا نیا سال سرکاری حکام کو بھی بدل سکے گا۔

پیرول پررہا کیے گئے ملزمان کو دوبارہ گرفتارکیا جائیگا، شرجیل میمن

0

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے برآمدہونےو الا اسلحہ شیعہ اورسنی عالموں کے قتل میں استعمال ہواہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تاخیر کے شکار مقدمات نمٹانے کے لئے ایکشن لیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شرجیل میمن نےکہا کہ ایک ہی طرح کے گینگ نے شیعہ اورسنی علماکاقتل کیا،انہوں نے بتایا کہ غیرقانونی سمزکی تصدیق ہوئی تو انکے اپنےنام پرسات سمیں نکلیں، شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ پولیس کو بلٹ پروف جیکٹس اورہیلمٹ دے رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہائی پروفائل مقدمات نمٹانے کے لئے پرائیوٹ وکیل کی خدمات بھی لی جاسکتی ہیں، وزیراطلاعات نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کے سرکی قیمت جلدمقررکی جائیگی،مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے اشتہاردیاجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے دورمیں چھوڑے گئے قیدیوں کودوبارہ گرفتارکیاجائیگا، انتہائی خطرناک قیدیوں کودوسرے صوبوں کی جیلوں میں منتقل کیاجائیگا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیرول پررہاکیے گئے ملزمان کودوبارہ گرفتار کیا جائیگا، ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی سیاسی  جماعت کانام نہیں لیں گا تاہم 45ملزمان میں سے کئی کاتعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔

فاٹا میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھیں گے ، چوہدری نثار علی خان

0

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ فاٹا کے عوام امن چاہتے ہیں اور وفاقی حکومت فاٹا میں امن و امان کے لئے اپنی کوشیش جاری رکھے گی۔

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتی ہے۔

چودھری نثار کا کہنا تھاکہ کچھ طالبان مذاکرات عمل کے حق میں نہیں ، حکومت کی کوشش ہے کہ اس ذہنیت کو تبدیل کیاجائے ، وفاقی وزیر داخلہ سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں دیگر اہم ملکی امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔

کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر زائرین کی بس پر خودکش حملہ،2جاں بحق

0

کوئٹہ میں نئے سال کے پہلے روز زائرین کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے ، جس کے نتیجےمیں دو زائرین جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔

دہشت گردی کے عفریت نے دو ہزار چودہ میں بھی پاکستان کا پیچھا نہ چھوڑا۔ نئے سال کے پہلے روز کوئٹہ میں دہشت گردی کا پہلا واقعہ پیش آیا اور دہشت گردوں نے ایران سے واپس آنے والے زائرین کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

زائرین کا قافلہ تین بسوں پر مشتمل تھا جو کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر اخترآباد کے علاقے سے گزر رہا تھا ۔دھماکا زائرین کی بس کے قریب کیا گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق دو لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔

دھماکے کے بعد بس آگ بھڑک اٹھی تو فائر بریگیڈ کوبھی طلب کر لیا گیا۔ دھماکے کے بعد افراتفری دیکھنے میں آئی، پولیس وین بھی دھماکے کی زد میں آئی جس سے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات اور پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی میں نصب تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد کا وزن اسی سے سو کلوگرام تک تھا۔
   

بہاولنگر: غیرت کے نام 5سالہ بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

0

بہاولنگر غیرت کے نام پر باپ نے پانچ سالہ بیٹی اور بیوی کو ساتھی کی مدد سے بے دردی سے قتل کر دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ صدر کے علاقے چک گروسر میں ندیم نامی نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنے ساتھی ملزم کی مدد سے پانچ سالہ معصوم بیٹی ساجدہ اور بیوی خورشیدہ بی بی کو وحشیانہ طور پر تشدد کر کےقتل کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل کر لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ اسپتال منتقل کر دیا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل ملزم ندیم کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔
   

امریکا: سالانہ 125 ویں روز پریڈ کی رنگا رنگ تیاریاں

0

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سالانہ روز پریڈ کی تیاریاں جوش وخروش کیساتھ جاری ہیں۔نئے سال کی رنگینیوں میں اضافہ کرنے والی یہ پریڈ یکم جنوری کو ہوگی جس میں ہزاروں لوگ شرکت کرینگے۔

کیلیفورنیا میں ایک سو پچسیویں سالانہ روز پریڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں، نئے سال کی رنگینیوں میں اضافہ کرنے والی پریڈ میں ہزاروں ٹن پھولوں اور پتیوں سے دیو ہیکل شاہکار تیار کئے جارہے ہیں ۔

پھولوں سے بنے مجسمے بھی پریڈ کا حصہ ہونگے.پھولوں سے بنی سیکڑوں دلفریب اشیاء کو بنانے کیلئے دنیا بھر سے لاکھوں نایاب پھول درآمد کئے گئے ہیں، پریڈ میں لوگوں کیساتھ جانور بھی حصہ لینگے، یکم جنوری کو ہونے والی اس پریڈ میں شرکت کیلئے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک دن میں 4 نفسیاتی حدیں عبور کرگئی

0

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سال نو کا زبردست خیرمقدم کیا گیا، نمایاں تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ پچھلا ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

نئے سال کے پہلا روزکراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملکی وغیرملکی سرمایہ کار بھرپور طریقے سے سرگرم نظر آئے، زبردست تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ میں بلندترین سطح پرپہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک دن میں 4 نفسیاتی حدیں عبور کرگئی، سیمنٹ،،آئل اینڈ گیس اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی کمپنیوں کے شئیرزمیں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پربینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 348 پوائنٹس بڑھکر 25608 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، ریڈی مارکیٹ میں دس ارب روپے مالیت کے 34 کروڑ شئیرز کا نمایاں کاروبار ہوا۔
   

وزیراعظم نواز شریف کی جاپان کے سفیرسے ملاقات

0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے جس نے مختلف شعبوں میں پاکستان کی مدد کی۔

وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان میں جاپان کے سفیرنے ملاقات کی، وزیرا عظم نے جاپانی سفیر کوبتایا حکومت پائیدار اقتصادی ترقی پر توجہ مر کوز کر رہی جس سے عام آدمی کے میعار زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیراعظم کاکہناتھا حکومت تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں جاپان اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ تعاون کی خواہش مند ہے۔
   

فیصل آباد : جھونپڑی میں آگ لگنے سے دو بچے جھلس کرجاں بحق

0

فیصل آباد کے علاقے کھرڑے والا میں سخت سردی نے دو کم سن بچوں کی جان لے لی۔

محنت کش مزدور اظہرکے بچوں نے سردی کا مقابہ کرنے کےلئے چولہا جلانے کی کوشش کی۔چولہے سے ایسی آگ بھڑکی کہ منٹوں میں جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں آٹھ سالہ اعجاز اوردس سالہ شہزاد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ محنت کش مزدوراظہربچوں کو بانے کی کوشش میں بری طرح جھلس کرشدیدزخمی ہوگیا، اظہرنے بتایا کہ بچوں نے خود کو سردی کی شدت سے محفوظ رکھنے ےلئے چولہا جلایاتھا۔
   

کھٹمنڈو: ہاتھیوں کا انوکھا مقابلہ حسن اور ریس، ہینڈلرکی تیسری فتح

0

نیپال میں پانچ دن تک جاری رہنے والا ہاتھیوں کا انوکھا مقابلہ حسن اور ریس،  ہینڈلر نامی ہاتھی کی مسلسل تیسری فتح پر اختتام پذیر ہوگیا۔

پانچ روزہ میلےمیں ہاتھیوں کےمقابلہ حسن اور انوکھی ریس شامل تھی، نیل پالش لگائےہاتھیوں کودلکش اوردیدہ زیب نقش ونگار سے سجایا گیا تھا۔

میلے میں ہاتھیوں نے فٹ بال کھیلنے کے علاوہ کرتب بھی پیش کیے جب کہ اس موقع پر ہاتھیوں کی دوڑ بھی منعقد ہوئی، گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی میلہ کا گھا چوہدری کےہاتھی ہینڈلرنے لوٹ لیا۔کاگھا کے مطابق ہاتھیوں کی ریس دراصل جوکی کی ہوتی ہے کہ وہ کس طرح ہاتھی کوگرفت میں رکھتا ہے۔

سالانہ میلے کا مقصد سیاحت کا فروغ اور دنیا کی توجہ نیپال میں ہاتھیوں کے تحفظ کی کوششوں کی جانب مبذول کرانا ہے، سالانہ میلے کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کے ساتھ دنیا بھر سے سیاحوں نےنیپال کارخ کیا، خبررساں ادارےکے مطابق مقامی آبادی کےدس ہزارکے لگ بھگ افراد کا روزگار ہاتھیوں اور سیاحت سےمنسلک ہے۔