سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بیمار ہیں، وہ کل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، اگر ہمیں آج پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ نہ ملی تو خصوصی عدالت سے زبانی درخواست کریں گے کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
سابق صدر پرویز مشرف کی وکیل احمد رضا قصوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف بیماری کی وجہ سے کل غداری کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔۔۔۔۔ پرویز مشرف کی بیماری کا عدالت اور ساری دنیا کو علم ہے،مشرف کوئی عام آدمی نہیں، انہیں پوری دنیا جانتی ہے، وہ بیمار ہیں اور کل عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
کوشش ہے کہ ڈاکٹرز کی رائے کو کل رپورٹ کی صورت میں عدالت میں پیش کر سکیں۔۔۔۔ اگر ہمیں آج پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ نہ ملی تو خصوصی عدالت سے زبانی درخواست کریں گے کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ہوگا مشرف کی حالت خطرناک نہیں تاہم ان کی طبیعت میں دباؤ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی رائے حتمی ہوتی ہے اور اس کے الفاظ آخری ہوتے ہیں چھ جنوری کو رپورٹ آجائے گی جسے کوئی چیلنج نہیں کرسکتا ۔۔۔گزشتہ روز صہبا مشرف کی جانب سے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی گئی تھی جسے وزارت داخلہ نے مسترد کردیا تھا۔