اتوار, مئی 25, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 30437

توہین عدالت کیس:میاں منشا،عاطف باجوہ سے7دن میں جواب طلب

0

سندھ ہائی کورٹ نےایم سی بی کے سابق صدر اور موجودہ چیرمین میاں منشا اورایم سی بی کے سابق صدر عاطف باجوہ کے خلاف توہین عدالت کیس میں سات روزمیں جواب جمع کرانےکاحکم دےدیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں میاں منشاء، نسیم ایس مرزااور عاطف باوجوہ، کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس نظر اکبر پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے کی، عدالت میں جواب جمع نہ کرانے پرجسٹس نظراکبر نےبرہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ توہین عدالت کے نوٹسز پر بیس دن گزر جانے کے باوجود وکالت نامہ جمع نہیں ہوا۔

آج بھی وکالت نامہ جمع کرایا جارہاہے،جواب نہیں۔مقد مہ انیس سو ستانوے سے التوا کا شکار ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سات روز میں نوٹسز کے جواب جمع کرائیں، جواب داخل نہ کرنے کی صورت سابق صدر اور موجودہ چیرمین میاں منشااورایم سی بی کے سابق صدر عاطف باجوہ کو ذاتی طو رپر پیش ہوکر بیان قلم بند کرانا ہو گا۔

واشنگٹن: ایڈورڈ اسنوڈن کوعدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا، سوزن رائس

0

امریکا نے اسنوڈن کو معاف کرنے کے امکانات کو مسترد کر دیا، قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کہتی ہیں ایڈورڈ سنوڈن عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایڈورڈ سنوڈن کو کسی صورت معافی نہیں دی جاسکتی۔

سنوڈن کی جانب سے امریکہ کے قومی سلامتی سے متعلق راز افشا ں کئے گئے جن سے امریکہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، سوزن رائس کا مزید کہنا تھا کہ سنوڈن کو واپس آکر عدالتوں میں اپنے اوپر لگے الزامات کا دفاع کرنا چاہیے۔

دمشق: شام بم دھماکوں اور فضائی حملوں سے گونج اٹھا ،42 جاں بحق

0

شام میں سرکاری فورسز کے فضائی حملے اور خودکش بم دھماکوں میں آٹھ بچوں سمیت بیالیس افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔   شام میں سیکیورٹی کے فضائی حملے، خودکش بم دھماکوں میں بیالیس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

برطونوی انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم نے ان ہلاکتوں میں مزید جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہرکیا ہے شامی ائیر فورسز کی جانب سے حلب میں کئی شہروں میں کی جانے والی بمباری سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف حمص میں ایک اسکول کے قریب کار میں سوار خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اپنے آپ کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں چھ بچوں سمیت دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی سے ایک لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، شام کے بحران کوفوری طور پر حل کرنے کے لئے آئندہ ماہ جینیوا میں بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔
   

امریکا میں موسم کی سختیاں جاری، برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل

0

امریکا میں موسم کی سختیاں جاری ہیں۔۔ شدید برف باری سے سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ کئی ریاستوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔۔۔کینیڈا میں بھی شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔

امریکہ کی کئی ریاستوں میں تیز ہواؤں اور برفانی طوفان سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے سڑکوں پر کئی کئی انچ برف پڑنے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شدید برف باری کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثرہوا ہے، شدید برفباری سے کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے۔

جبکہ کینیڈا میں شدید برفانی طوفان سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ٹورنٹو میں ڈھائی لاکھ اور اونٹاریو میں ساڑھے تین لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے، برفباری کے باعث ٹورنٹو کی سڑکیں بند ہیں جبکہ متعدد پروازیں تاخیرکاشکارہوئیں یامنسوخ کردی گئیں۔

خیبرپختونخوا:بائیومیٹک سسٹم کیلئے فرضی مشق کروائی جائیگی

0


ڈی جی الیکشن کمیشن کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں با ئیو میٹک سسٹم کے لئے اٹھائیس دسمبر کو فرضی مشق کروائی جا ئے گی۔  نتائج اکتیس دسمبر کو کمیشن کے سامنے رکھے جائیں گے، کمیشن کی منظوری کے بعدسسٹم متعارف کروادیں گے۔

ڈی جی الیکشن کمیشن کہتے ہیں مشق کے نتائج اکیتس دسمبر کو کمیشن کے سامنےرکھے جائیں گے بائیو میٹرک سسٹم کمیشن کی منظوری کے بعد ہی قابل استعمال ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ کے پی کے میں باون ہزارپولنگ اسٹیشنز میں ہر ایک بوتھ کے لئے ایک بائیو میٹرک مشین درکار ہوگی اور ایک بائیو میٹرک سسٹم پر چالیس ہزار روپے کا خرچہ آئے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول پندرہ جنوری کو جاری کیا جائےگا۔

خیبرپختونخواہ جنوری کے پہلے ہفتے میں حلقہ بندیاں اور قوانین کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دے گا۔
   

کیف: یوکرین میں مظاہرے، صدر وکٹر یانوکووچ سے استعفی کا مطالبہ

0

یوکرائن میں حکومت کے اقدامات کے خلاف دارالحکومت کیف میں مظاہرے جاری ہے، صدر وکٹر یانوکووچ کے خلاف استعفی کا مطالبہ زورپکڑتا جا رہا ہے۔

دارالحکومت کیف میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے، یوکرائن میں سخت سردی ہونے کے باوجود کیف میں حکومت کیخلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، یوکرائن اور ماسکو کے درمیان ہونے والا تجارتی معاہدے کے خلاف مظاہرین نعرے بازی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرے یوکرائن کی حکومت کی جانب سے یورپی یونین سے تجارتی معاہدہ نہ کرنے اور روس کے ساتھ معاہدہ کرنے کے خلاف کئے جا رہے ہیں۔
   

دھرنوں سے سیاسی دکان چمکائی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

0

مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ شمالی وزیرستان آپریشن میں مارے جانے والے بیشترعام شہری ہیں۔دھرنوں سے سیاسی دکان چمکائی جارہی ہے۔
 صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئےجمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج کو اپنا احتساب بھی کرنا چاہئے۔

شمالی وزیرستان کے حالیہ فوجی آپریشن میں مارےجانے والے پینسٹھ افراد عام شہری تھے ، سانحہ پنڈی ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ، جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، انڈیامیں ڈالرپپچپن ہے افغانی کرنسی بھی ہم سے طاقتور ہوگئی.

فضل الرحمان نے کہا کہ دھرنوں سے سیاسی مفادات حاصل کئے جارہے ہیں۔ جےیوآئی کے سربراہ نے کہا کہ بھارت خودمختارکشمیرکے حق میں نہیں  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے وزیراعظم نوازشریف ذاتی طور پر اقدامات اور مداخلت کریں۔
    

 

ارکان پارلیمنٹ کےگوشواروں کی ازخود تحقیقات نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن

0

  الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے جمع کرائے گوشواروں کی ازخود تحقیقات سے معذوری ظاہر کردی۔ الیکشن کمیشن نے کا کہنا ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی از خود تحقیقات نہیں کر سکتے،شکایت کنندہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں کو شائع کرنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ان کے خلاف شکایات سامنے آسکیں، اگر کسی شہری کو شکایت ہے تو وہ عدالت کے علاوہ الیکشن کمیشن کو براہ راست درخواست بھی دے سکتا ہے۔ کسی رکن کے گوشوارے غلط ثابت ہو جاتے ہیں تو اسے پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے تک جرمانے کے ساتھ نااہلی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
    

بنکاک: حکومت مخالف مظاہرے، انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

0

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں انتخابی امیدواروں کی رجسٹریشن کے خلاف حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

  وزیراعظم ینگ لک شیناواترے کے استعفی دینے اور حکومت کی جانب سے فروری میں انتخابات کروانے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کے لئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نےریلی کا اہتمام کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی جانب سے فروری میں ہونے والے انتخابات کے اعلان کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

دارالحکومت بنکاک میں جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین اور پولیس کے درمیان بعض مقامات پر ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہوئے، سابق نائب وزیراعظم سیتھپ تھاؤ گیسو بان کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں اقتدار ایک غیر منتخب کونسل کے سپرد کردے تاکہ اس کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائیں،اس قبل حکومت نے پارلیمنٹ کوتحلیل کرکے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

لیبیا: کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک، 12 زخمی

0

لیبیا کے شہر بن غازی میں فوجی چوکی پرکے قریب کار بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور تقریبا بارہ سے زائد زخمی ہو گئے۔

فوجی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آورنے بن غازی میں موجود ایک فوجی چوکی کے قریب بارود سے بھری گاڑی کودھماکے سے اڑادیا ۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی میں موجود کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں،اس دھماکے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔زخمیوں ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے قریب اسپتال روانہ کر دیا گیا۔